اسلام اور بانی اسلام ؐسے عشق

درثمین مع فرہنگ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

صلى الله اسلام اور بانی اسلام سے عشق
ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے کوئی دیں۔ دین محمد سا نہ پایا ہم نے
کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دکھلاوے یہ تمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے
ہم نے اسلام کو خود تجربہ کر کے دیکھا نور ہے نور، اُٹھو دیکھو سنا یا ہم نے
اور دینیوں کو جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا کوئی دکھلائے اگر حق کو چھپایا ہم نے
تھک گئے ہم تو انہیں باتوں کو کہتے کہتے ہر طرف دھوتوں کا تیر چلا یا ہم نے
آزمائش کے لیے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پہ بلایا ہم نے
یونہی غفلت کے لحافوں میں پڑے ہوتے ہیں وہ نہیں جاگتے سو بار جگایا ہم نے
جل رہے ہیں یہ سبھی بغضوں میں اور کینوں میں باز آتے نہیں ہر چند ہٹایا ہم نے
آؤ لوگو ! کہ یہیں نُورِ خدا پاؤ گے تو تمہیں طور کنی کا بتایا ہم نے
آج ان نوروں کا اک زور ہے اِس عاجز میں دل کو اُن نوروں کا ہر رنگ دلا یا ہم نے
جب سے یہ نور ملا نور پیمبر سے ہمیں ذات سے حق کی موجود اپنا ملا یا ہم نے
مصطفے پر ترابے حد ہو سلام اور رحمت اُس سے یہ نور لیا بار خدایا ہم نے

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام
دل کو وہ جام لبا لب ہے پلایا ہم نے
اُس سے بہتر نظر آیا نہ کوئی عالم میں لا جرم غیروں سے دل اپنا چھڑایا ہم نے
مورد قہر ہوئے آنکھ میں اغیار کی ہم جب سے عشق اُس کا تیر دل میں بھایا ہم نے
زعم میں اُن کے مسیحائی کا دعوی میرا افترا ہے جسے از خود ہی بنایا ہم نے
کارفر و ملحد و دجال ہمیں کہتے ہیں !
نام کیا کیا غم ملت میں رکھا یا ہم نے
گالیاں سُن کے دُعا دیتا ہوں ان لوگوں کو رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے |
تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد تیری خاطر سے یہ سب بار اُٹھایا ہم نے
تیری الفت سے ہے معمور مرا ہر ذرہ
اپنے سینہ میں یہ اک شہر لایا ہم نے
صف دشمن کو کیا ہم نے تحت پامال سیف کا کام قلم سے ہی دکھایا ہم نے
نور دکھلا کے ترا سب کو کیا ملزم و خوار سب کا دل آتش سوزاں میں جلایا ہم نے
نقش بستی تری الفت سے مٹایا ہم نے اپنا ہر ذرہ تری رہ میں اُڑایا ہم نے
تیرا کے خانہ ہو ایک مرجع عالم دیکھا تم کا خُم منہ سے بصد حرص لگایا ہم نے
شانِ حق تیرے شمائل میں نظر آتی ہے تیرے پانے سے ہی اُس ذات کو پایا ہم نے

چھو کے دامن ترا ہر دام سے ملتی ہے نجات لاجرم در پہ ترے سر کو جھکایا ہم نے
دلبرا ا مجھ کو قسم ہے تری یکتائی کی آپ کو تیری محبت میں بھلایا ہم نے
بخدا دل سے میرے میٹ گئے سب غیروں کے نقش جب سے دل میں یہ ترا نقش جایا ہم نے
دیکھ کر تجھ کو محبت نور کا جلوہ دیکھا نور سے تیرے شیاطین کو جلایا ہم نے
ہم ہوئے خیر ہم تجھ سے ہی اسے خیر امسال تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے
آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے
قوم کے ظلم سے تنگ آکے مرے پیارے آج
شور محشر ترے کوچہ میں مچایا ہم نے
آئینہ کمالات اسلام ۱۳۷۴ مطبوعه ۹۳یدار روحانی خزائن جلد ۵ ۲۳۰)

آج 10 میں سے 10 باقی