محمود کی آمین

درثمین مع فرہنگ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

محمود کی آمین
حمد وثنا اُسی کو جو ذات جاودانی ہمسر نہیں ہے اس کا کوئی ۔ نہ کوئی ثانی
باقی وہی ہمیشہ ، غیر اس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی
سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یار جانی
دل میں مرے یہی ہے سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
ہے پاک پاک قدرت عظمت ہے اسکی عظمت لرزاں ہیں اہل قربت کروبیوں پہ ہیبت
ہے عام اس کی رحمت کیونکر ہو شکر نعمت ہم سب ہیں اُس کی صنعت اُس سے کرو محبت
غیروں سے کرنا اگفت کب چاہے اُس کی غیرت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
جو کچھ نہیں ہے راحت سب اس کی خود منت اُس سے ہے دل کی بیعت دل میں ہے اُس کی عظمت
بہتر ہے اُس کی طاعت۔ طاعت میں ہے سعادت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
سب کا وہی سہارا رحمت ہے آشکارا ہم کو وہی پیارا دلبر وہی ہمارا

اس بن نہیں گذارا ۔ غیر اس کے جھوٹ سارا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یا رب ہے تیرا احساں میں تیرے در پہ قرباں تو نے دیا ہے ایماں تو ہر زماں نگہباں
تیرا کرم ہے ہر آں تو ہے رحیم و رحماں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
کیوں کر ہوش کر تیرا تیرا ہے جو ہے میرا تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا
جب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
تو نے یہ دن دکھایا محمود پڑھ کے آیا دل دیکھ کر یہ احساں تیری ثنائیں گایا
صد شکر ہے خُدایا صد شکر ہے خُدایا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
ہو کر تیرا کیوں کر اُسے میرے بندہ پرور تو نے مجھے دئے ہیں یہ تین تیرے چاکر
تیرا ہوں میں سراسر - تو میرا رب اکبر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
ہے آج ختم قرآن نکلے ہیں دل کے ارماں تو نے دکھایا یہ دن میں تیرے منہ کے قرباں

اے میرے رب محسن کیوں کہ ہو کر احساں
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یہ روز
تیرا یہ سب کرم ہے تو رحمت اتم ہے کیوں کر ہو حمد تیری کب طاقت کم ہے
تیرا ہوں میں ہمیشہ جب تک کہ دم میں دم ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اسے قادر و توانا آفات سے بچانا ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا
غیروں سے دل غنی ہے جب سے ہے تجھ کو جانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اختر کو میرے پیارے اک دم نہ دُور کرنا بہتر ہے زندگی سے تیرے حضور مرنا
واللہ خوشی سے بہتر غم سے ترے گذرنا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن يَرَانِي
سب کام تو بنائے لڑکے بھی تجھ سے پائے سب کچھ تری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے
تو نے ہی میرے جانی خوشیوں کے دن دکھائے
یہ
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یہ تین جو پسر ہیں تجھ سے ہی یہ ثمر ہیں یہ میرے بارو کبر ہیں تیرے غلام در ہیں

تو سچے وعدوں والا ، منکر کہاں کدھر ہیں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
کر ان کو نیک قسمت دےر ان کو دین و دولت کمر ان کی خود حفاظت ہو ان پہ تیری رحمت
دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
آے میرے بندہ پرور ! کر ان کو نیک اختر رتبہ میں ہوں یہ برتر اور بخش تاج و افسر
تو ہے ہمارا رہبر ۔ تیرا نہیں ہے ہمسر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
شیٹاں سے دور رکھیو اپنے حضور رکھیو جاں پُر از نور رکھیو دل پر سرور رکھیو
ان پر کیں تیرے قرباں ! رحمت ضرور رکھیو
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یہ روز
میری دعائیں ساری کریو قبول باری میں جاؤں تیرے واری کر تو مدد ہماری
ہم تیرے در پہ آئے لے کر امید بھاری
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا

دن ہوں مُرادوں والے پر نور ہو سویرا
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن يَرَانِي
یہ
اس کے ہیں دو برادر ان کو بھی رکھیں خوش تر
تیرا بشیر احمد تیرا شریف اصغر
کر فضل سب پہ یکسر رحمت سے کر معطر
ی
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے کران سے دور یا رب دنیا کے سارے دھندے
چنگے رہیں ہمیشہ کر یو نہ ان کو مندے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے میرے دل کے پیارے اے مہرباں ہمارے کر ان کے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے
یہ فضل کر کہ ہو دیں نیکو گہر یہ سارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اے میرے جاں کے جانی اسے شاہ دو جہانی کر ایسی مہربانی ان کا نہ ہو وے ثانی
دے بخت جاودانی اور فیض آسمانی
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یہ روز
سن میر سے پیالی سے باری میری دعائیں ساری رحمت سے ان کو رکھنا ئیں تیرے منہ کے واری

یہ
اپنی پسنہ میں رکھیوٹن کر یہ میری زاری
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اے واحد یگانہ اسے خالق زمانہ میری دُعائیں سُن لے اور عرض چاکرانہ
تیرے سپرد تینوں دیں کے قمر بنانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
ٹیکروں سے دل حزیں ہے جاں درد سے قریب ہے جو صبر کی تھی طاقت اب مجھ میں وہ نہیں ہے
ہر غم سے دور رکھنا تو ربّ عالمیں ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن يَرَانِي
اقبال کو بڑھانا اب فضل لے کے آنا ہر رنج سے بچانا دُکھ درد سے چھڑانا
خود میسر کام کرنا یا رب ! نہ آزمانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
یہ تینوں تیرے چاکر ہوئیں جہاں کے رہبر یہ ہادی جہاں ہوں یہ ہو دیں نور بیسر
یہ مرجع شہاں ہوں ۔ یہ ہوویں مہر انور
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اہلِ وقار ہو دیں فخر دیار ہو دیں حق پر نثار ہو دیں مولی کے یار ہو دیں

با برگ و بار ہو دیں اک سے ہزار ہو دیں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
تو ہے جو پالتا ہے ، ہر دم سنبھالتا ہے غم سے نکالتا ہے دردوں کو ٹالتا ہے
کرتا ہے پاک دل کو حق دل میں ڈالتا ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ تَرَانِي
تو نے سکھایا فرقاں جو ہے مدارِ ایماں جس سے ملے ہے عرفاں اور دور ہو وے شیطان
یہ
یہ سب ہے تیرا احساں تجھ پر نثار ہو جاں
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
تیرا نبی جو آیا اُس نے خدا دکھایا دین تقویم لایا بدعات کو مٹایا
حق کی طرف بلایا مل کر خدا ملایا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
قرباں ہیں تجھ پہ سارے جو ہیں میرے پیارے احساں ہیں تیرے بھارے گن گن کے ہم تو ہارے
دل خوں میں غم کے مارے کشتی لگا کنارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اس دل میں تیرا گھر ہے تیری طرف نظر ہے تجھ سے میں ہوں منور میرا تو تو قمر ہے

تجھ پر مرا تو گُلی در پر ترے یہ سر ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
جب تجھ سے دل لگایا سو سو ہے غم اُٹھایا تن خاک میں ملایا جاں پر وبال آیا
پر شکر اے خُدایا ! جاں کھو کے تجھ کو پایا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
دیکھا ہے تیرا منہ جب چمکا ہے ہم پہ کو کب مقصود مل گیا سب ہے جام اب کباب
تیرے کرم سے یا رب میرا کہ آیا مطلب
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن يَرَانِي
احباب سارے آئے تو نے یہ دن دکھائے تیرے کرم نے پیارے یہ مہرباں بگائے
یہ دن چڑھا مبارک مقصود جس میں پائے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ تَرَانِي
مہماں جو کر کے اُلفت آئے بصد محبت دل کو ہوئی ہے فرحت اور جاں کو میری راحت
پر دل کو پہنچے غم جب یاد آئے وقت رخصت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن يَرَانِي
دنیا بھی اک سرا ہے پچھڑے گا جو ملا ہے گر سو برس رہا ہے آخر کو پھر جدا ہے

شکوہ کی کچھ نہیں جا یہ گھر ہی بے بقا ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
اے دوستو پیارو ! محقے کو مت پکارو کچھ زادِ راہ لے لو ، کچھ کام میں گزارو
دُنیا ہے جائے فانی دل سے اسے اُتارو
روز کر مبارک سُبْحَانَ مَن يَرَانِي
یه روز
جی مت لگاؤ اس سے دل کو چھڑاؤ اس سے رغبت ہٹاؤ اس سے پس دور جاؤ اس سے
یارو! یہ اژدھا ہے جاں کو بچاؤ اس سے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
قرآن کتاب رحماں سکھلاتے راہ عرفاں جو اس کو پڑھنے والے ان پر خدا کے فیضاں
اُن پر خدا کی رحمت جو اس پر لائے ایماں
یہ روز ہے مُبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
ہے چشمہ ہدایت جس کو ہو یہ عنایت یہ ہیں خُدا کی باتیں ان سے ملے ولایت
یہ نور دل کو بخشے دل میں کرے سرائیت
یہ روز ہے مُبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
قرآن کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا تفکر معاد رکھنا پاس اپنے زاد لکھنا
اکسیر ہے پیارے صدق و سداد رکھنا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَرَانِي
محمود کی آئین مطبوعہ ، جون ۱۸۹۶ در روحانی خزائن ۱۲ ص ۳۱۹)
/

آج 10 میں سے 10 باقی