خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان حضرت سید نصرت جہاں بیگم
درثمین مع فرہنگ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان
حضرت سید نصرت جہاں بیگم
ہے تعجب میرے خدا میرے پر احساں تیرا
کس طرح شکر کروں اے میرے سلطاں تیرا
ایک ذرہ بھی نہیں تونے کیا مجھ سے فرق
میرے اِس جسم کا ہر ذرہ ہو قرباں تیرا
سر سے پا تک ہیں الہی ترے احساں مجھ پر
مجھ پہ برسا ہے سدا فضل کا باراں تیرا
تو نے اس عاجزہ کو چار دیے ہیں لڑکے
تیری بخشش ہے یہ اور فضل نمایاں تیرا
پہلا فرزند ہے محمود ، مبارک چوتھا
دونوں کے بیچ بشیر اور شریفاں تیرا
تو نے ان چاروں کی پہلے سے بشارت دی تھی
تو وہ حاکم ہے کہ ٹکتا نہیں فرماں تیرا
تیرے احسانوں کا کیوں کر ہو بیاں اسے پیار سے
مجھ پہ بے حد ہے کرم اے مرے جاناں تیرا
تخت پر شاہی کے ہے مجھ کو بٹھایا تو نے
دین و دنیا میں ہوا مجھ پہ ہے احساں تیرا
کس زباں سے میں کروں شکر۔ کہاں ہے وہ زباں
کہ میں ناچیز ہوں اور رحم فراواں تیرا
مجھ پہ وہ لطف کیئے تو نے جو برترز خیال
ذات برتر ہے تری ۔ پاک ہے ایواں تیرا
چن لیا تو نے مجھے اپنے مسیحا کے لئے
سب سے پہلے یہ کرم ہے مرے جاناں تیرا
کیس کے دل میں یہ ارادے تھے یہ تھی کیس کو خبر
کون کہتا تھا کہ یہ سخت ہے کوششاں تیرا
پر میرے پیارے ، یہی کام ترے ہوتے ہیں
ہے ہی فضل تیری شان کے شایاں تیرا
فضل سے اپنے بچا مجھ کو ہر اک آفت سے
صدق سے ہم نے لیا ہاتھ میں داماں تیرا
کوئی ضائع نہیں ہوتا جو تیرا طالب ہے
کوئی رسوا نہیں ہوتا جو ہے جو یاں تیرا
آسمان پر سے فرشتے بھی مدد کرتے ہیں
کوئی ہو جائے اگر بندہ فرماں تیرا
جس نے دل تجھ کو دیا، ہو گیا سب کچھ اُس کا
سب ثنا کرتے ہیں جب ہوئے ثنا خواں تیرا
اس جہاں میں ہے وہ جنت میں ہی بے ریب و گماں
وہ جو اک پختہ تو کل سے ہے مہماں تیرا
میری اولاد کو تو ایسی ہی کر دے پیارے
دیکھ لیں آنکھ سے وہ چہرہ تاباں تیرا
عمر دے رزق دے اور عافیت و صحت بھی
سب سے بڑھ کر یہ کہ پا جائیں وہ عرفاں تیرا
اب مجھے زندگی میں اُن کی مصیبت نہ دکھا
بخش
دے میرے گناہ اور جو عصیاں تیرا
اِس جہاں کے نہ بنیں کیڑے، یہ کر فضل ان پر
ہر کوئی اُن میں سے کہلائے مسلماں تیرا
غیر ممکن ہے کہ تدبیر سے پاؤں یہ مراد
بات جب بنتی ہے جب سارا ہو ساماں تیرا
بادشاہی ہے تری ارض و سما دونوں میں
حکم چلتا ہے ہر اک ذرہ پر ہر آں تیرا
میرے پیارے مجھے ہر درد و مصیبت سے بچا
تو ہے غفار - یہی کہتا ہے قرآں تیرا
صبر جو پہلے تھا اب مجھ میں نہیں ہے پیارے
دُکھ سے اب مجھ کو بچا۔ نام ہے رحماں تیرا
ہر مصیبت سے بچا اے میرے آقا ہر دم
حکم تیرا ہے زمیں تیری ہے، دوراں تیرا
اخبار الحكم " ، ر نومبر شاه)