أم الكتاب

درثمین مع فرہنگ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

أم الكتاب
اے دوستو جو پڑھتے ہو ام الکتاب کو اب دیکھو میری آنکھوں سے اس آفتاب کو
سوچو دُعائے فاتحہ کو پڑھ کے بار بار کرتی ہے یہ تمام حقیقت کو آشکار
دیکھو خُدا نے تم کو بتائی دُعا ہی اُس کے حبیب نے بھی پڑھائی دُعا یہی
پڑھتے ہو پنج وقت اسی کو نماز میں جاتے ہو اس کی رہ سے در بے نیاز میں
اُس کی قسم کہ جس نے یہ سورت اتاری ہے اُس پاک دل پہ جس کی وہ صورت پیاری ہے
یہ میرے رب سے میرے لئے اک گواہ ہے یہ میرے صدق دعویٰ پر مہر الہ ہے
میرے مسیح ہونے پر یہ اک دلیل ہے میرے لئے یہ شاہد رب جلیل ہے
پھر میرے بعد آوروں کی ہے انتظار کیا
تو به کرو کہ جینے کا ہے اعتبار کیا
اعجاز اسی ٹائیٹل پیج صفحه ۲ مطبوعہ ۲۰ فروری شاه / روحانی خزائن جلد ۱ ص )
ء

آج 10 میں سے 10 باقی