جوش صداقت
درثمین مع فرہنگ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جوش صداقت
کیوں نہیں لوگو تمھیں حق کا خیال
دل میں آتا ہے مرے سو سو اُبال
آنکھ تو ہے دل میں میرے درد ہے کیوں دلوں پر اس قدر یہ گرد ہے
دل ہوا جاتا ہے ہر دم بے قرار کیس بیاباں میں نکالوں یہ غبار
ہو گئے ہم درد سے زیر و ترکیب مر گئے ہم پر نہیں تم کو خبر
آسمان پر غافلو راک بوش ہے
کچھ تو دیکھو کر تمھیں کچھ ہوش ہے
ہو گیا دیں کُفر کے حملوں سے چور چُپ رہے کب تک خدا وند غیور
اس صدی کا بیسواں اب سال ہے شرک و بدعت سے جہاں پامال ہے
بد گماں کیوں ہو خُدا کچھ یاد ہے افترا کی کب تلک بنیاد ہے
وہ خدا میرا جو ہے جو ہر شناس راک جہاں کو لا رہا ہے میرے پاس
لعنتی ہوتا ہے مرد مُفتری
لعنتی کو کب ملے یہ سروری
اعجاز احمدی صفحه ۳۲ مطبوعہ ۱۹۰۲ / روحانی خزائن جلد ۱ ص ۱۳۲)
آج 10 میں سے 10 باقی