آریوں کو دعوت حق
درثمین مع فرہنگ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آریوں کو دعوت حق
اسے آریہ سماج پھنسومت عذاب میں کیوں مبتلا ہو یا رو خیال خراب میں
اسے قوم آریہ ترے دل کو یہ کیا ہوا تو جاگتی ہے یا تری باتیں ہیں خواب میں
کیا وہ خدا جو ہے تری جان کا خدا نہیں ایماں کی بو نہیں ترے ایسے جواب میں
گر عاشقوں کی روح نہیں اُس کے ہاتھ سے پھر غیر کے لئے ہیں وہ کیوں اضطراب میں
گر وہ الگ ہے ایسا کہ چھو بھی نہیں گیا پھر کس نے لکھ دیا ہے وہ دل کی کتاب میں
جس سوز میں ہیں اُس کے لیے عاشقوں کے دل اتنا تو ہم نے سوز نہ دیکھا کباب میں
جام وصال دیتا ہے اس کو جو مر چکا کچھ بھی نہیں ہے فرق یہاں شیخ و شاب میں
ہلتا ہے وہ اُسی کو جو وہ خاک میں ملا ظاہر کی قبیل و قال بھلا کیس حساب میں
ہوتا ہے وہ اُسی کا جو اس کا ہی ہو گیا ہے اس کی گود میں جو گرا اس جناب میں
پھولوں کو جاکے دیکھو اسی سے وہ آب ہے چھکے اُسی کا نور ملی و آفتاب میں
خوابوں کے حسن میں بھی اُسی کا وہ نور ہے کیا چیز حسن ہے وہی چھکا حجاب میں
ل اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ " خُدا ہے نور زمین و آسمان کا “ (النور : ۳۶)
اُس کی طرف ہے ہاتھ ہر اک تار زلف کا ہجراں سے اس کے بہتی ہے وہ پیچ و تاب میں
هر چشم منت دیکھو اُسی کو دکھاتی ہے ہر دل اُسی کے عشق سے ہے التہاب میں
جن مورکھوں کو کاموں پر اُس کے یقیں نہیں پانی کو ڈھونڈتے ہیں عبث وہ سراب میں
قدرت سے اس قدیر کی انکار کرتے ہیں سکتے ہیں جیسے غرق ہو کوئی شراب میں
دل میں نہیں کہ دیکھیں وہ اُس پاک ذات کو ڈرتے ہیں قوم سے کہ نہ پکڑیں رعتاب میں
ہم کو تو اسے عزیز دکھا اپنا وہ جمال
کب تک وہ منہ رہے گا حجاب نقاب میں
ل ۱۹ (۲۶)
اسناتن دھرم ٹائیٹل پیج صفحه ۲ مطبوعه ۱۹۳ / روحانی خزائن جلد ۱۹