آریوں سے خطاب
درثمین مع فرہنگ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آریوں سے خطاب
عزیز و دوستو! بھائیو اشنو بات خدا بخشے تمہیں عالی خیالات
ہمیں کچھ کہیں نہیں تم سے پیار نہ رکیں کی بات ہے تم خود بچارو
اگر کھینچے کوئی کینے کی تلوار تو اس سے کب پہلے بچھڑا ہوا یار
غرض پند و نصیحت ہے نہ کچھ اور خدا کے واسطے تم خود کرو غور
کہ گر الیشر نہیں رکھتا یہ طاقت کہ اک جاں بھی کرے پیدا بقدرت
تو پھر اُس پر خدائی کا گماں کیا وگر قدرت بھی پھر وہ ناتواں کیا
کہاں کرتی ہے عقل اس کو گوارا کہ ین قدرت ہوا یہ جگت سارا
وگر تم خالق اس کو مانتے ہو تو پھر اب ناتواں کیوں جانتے ہو
بھلا تم خود کہو انصاف سے صاف کہ ایشر کے ہی لائق ہیں اوصاف
کہ کر سکتا نہیں اک جاں کو پیدا نہ اک ذرہ ہوا اس سے ہویدا
نہ اُن بن چل سکے اس کی خدائی نہ اُن بن کر کے زور آزمائی
نظر سے اس کے ہوں محجوب و مکتوم نہ ہو تعداد تک بھی اس کو معلوم
معاذ اللہ ! یہ سب باطل گماں ہے وہ خود الیشر نہیں جو ناتواں ہے
اگر بھولے رہے اس سے کوئی جاں تو پھر ہو جاوے اس کا ملک دیراں
پیارو ! یہ روا ہرگز نہیں ہے خدا وہ ہے جو رب العالمیں ہے
یہ ایسی بات منہ سے مت نکالو خطا کرتے ہو ہوش اپنے سنبھالو
اگر ہر ذرہ اس بن خود عیاں ہو تو ہر ذرے کا وہ مالک کہاں ہو
اگر خالق نہیں روحوں کی وہ ذات تو پھر کاہے کی ہے قادر وہ ہات
خدا پر عجز و نقصاں کب روا ہے اگر ہے دیں یہی پھر کفر کیا ہے؟
اگر انس بن بھی ہو سکتی ہیں اشیار تو پھر اس ذات کی حاجت رہی کیا ؟
اگر سب شتے نہیں اس نے بنائی تو لبس پھر ہو چکی اس سے خدائی
اگر اس میں بنانے کا نہیں زور تو پھر اتنا خدائی کا ہے کیوں شور
وہ ناکامل خدا ہو گا کہاں سے کہ عاجز ہو بنانے جسم و جاں سے
ذرا سوچو کہ وہ کیسا خُدا ہے کہ جس سے جگت روحوں کا جُدا ہے
سدا رہتا ہے اُن روحوں کا محتاج انہیں سب کے سہارے پر کرے راج
جسے حاجت رہے غیروں کی دن رات بھلا اس کو خدا کہنا ہی کیا بات
جب اس نے ان کی گنتی بھی نہ جانی کہاں من متن کا ہو انتر گیانی
اگر آگے کو پیدائش ہے سب بند تو پھر سوچو ذرا ہو کے خردمند
کہ جس دم پا گئی ممکتی ہر اک جاں تو پھر کیا رہ گیا ایشر کا ساماں
کہاں سے لائے گا وہ دوسری روح که تا قدرت کا ہو پھر باب مفتوح
غرض جب سب نے اس مکتی کو پایا تو ایشر کی ہوئی سب ختم مایا
تناسخ اُڑ گیا آئی قیامت کرو کچھ فکر اب حضرت سلامت
عزیزہ کچھ نہیں اس بات میں جاں اگر کچھ ہے تو دکھلاؤ یہ میداں
بہت ہم نے بھی اس میں زور مارا خیالستان کو جانچا ہے سارا
مگر ملتی نہیں کوئی بھی بڑہاں
بھلا سچ کس طرح ہو جائے بہتاں
نہ ہو گا کوئی ایسا مت زمیں پر کہ یہ باتیں کہے جاں آفریں پر
دعا کرتے رہو ہر دم پیار و ہدایت کے لئے حق کو پکارو
دُعا کرنا عجب نعمت ہے پیارے دعا سے آگے کشتی کنارے
اگر اس نخل کو طالب لگائے تو اک دن ہو رہے ہوتھا نہ جائے
ہمارا کام تھا وعط و منادی سو ہم سب کر چکے واللہ بہادی
الراقم مرزا غلام احمد رئیس قادیان
الثامن من الشهر المبارك الحرم بارك الله جميع المونين بجرى المقدس على صاحبه الصلاة والسلام
ه
منشور محمدی بنگلور ۱۸۷۵ء مطابق دار ربیع الثانی ۱۳۹۵ )
الحكم جلد ۷ - ۲۸ - مئی ۱۹۴۳ ء والفضل ۱۸ جنوری ۱۹۶۳ء )