اتمام حجت
درثمین مع فرہنگ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اتمام حجت
نشاں کو دیکھ کر انکار کب تک پیشیں جائے گا
رے اک اور جھوٹوں پر رقیامت آنے والی ہے
یہ کیا عادت ہے کیوں سچی گواہی کو چھپاتا ہے
تری راک روز اسے گستاخ ا شامت آنے والی ہے
ترے مکروں سے اسے جاہل امرا نقصاں نہیں ہرگز
کہ یہ جاں آگ میں پڑھ کر سلامت آنے والی ہے
اگر تیرا بھی کچھ دیں ہے بدل دے جو میں کہتا ہوں
کہ عزت مجھ کو اور تجھ پر ملامت آنے والی ہے
بہت بڑھ بڑھ کے باتیں کی ہیں تو نے اور چھپا یا حق
مگر یہ یاد رکھ اک دن ندامت آنے والی ہے
خُدا رُسوا کرے گا تم کو ۔ میں اعزاز پاؤں گا
سنو اے منکرو ! اب یہ کرامت آنے والی ہے
خدا ظاہر کرے گا اک نشان پر رعب و پیکیت
دلوں میں اس نشاں سے استقامت آنے والی ہے
خُدا کے پاک بندے دوسروں پر ہوتے ہیں غالب
میری خاطر خُدا سے یہ علامت آنے والی ہے
سمه حقیقة الوحی صفحه ۱۵۰ مطبوعه نشانه / روحانی خزائن جلد ۲۲ ص ۵۹۵)