اندار و تبشیر

درثمین مع فرہنگ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

را ندار و تبشیر
پھر چلے آتے ہیں یارو زلزلہ آنے کے دن
زلزلہ کیا اس جہاں سے کوچ کر جانے کے دن
تم تو ہو آرام میں ۔ پر اپنا قصہ کیا کہیں
پھرتے ہیں آنکھوں کے آگے سخت گھبرانے کے دن
کیوں غضب بھڑ کا خدا کا ؟ مجھ سے پوچھو غافلو !
ہو گئے ہیں اس کا موجب میرے جھٹلانے کے دن
غیر کیا جانے کہ غیرت اُس کی کیا دکھلائے گی
خود بتائے گا اُنھیں وہ یار بتلانے کے دن
وہ چمک دکھلائے گا اپنے نشاں کی پنج بار
یہ خُدا کا قول ہے سمجھو گے سمجھانے کے دن
طالبو ! تم کو مبارک ہو کہ اب نزدیک ہیں
اس میرے محبوب کے چہرہ کے دکھلانے کے دن

وہ گھڑی آتی ہے جب کیلئے پکاریں گے مجھے
اب تو تھوڑے رہ گئے دجال کہلانے کے دن
اے مرے پیارے ! یہی میری دعا ہے روز و شب
گود میں تیری ہوں ہم اس خونِ دل کھانے کے دن
کرم خاکی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
فضل کا پانی پلا اس آگ برسانے کے دن
اسے مرے یار بیگانہ ! اسے مری جاں کی پناہ !
کر وہ دن اپنے کرم سے دیں کے پھیلانے کے دن
پھر بہار دیں کو دکھلا اے میرے پیارے قدیر!
کب تلک دیکھیں گے ہم لوگوں کے بہکانے کے دن
دن چڑھا ہے دُشمنانِ دیں کا ہم پر رات ہے
اے مرے سورج دکھا اس دیں کے چمکانے کے دن
دل گھٹا جاتا ہے ہر دم جاں بھی ہے زیر و زیر
راک نظر فرما کہ جلد آئیں ترے آنے کے دن
چہرہ دکھلا کر مجھے کر دیجئے غم سے رہا
کب تلک لمبے چلے جائیں گے ترسانے کے دن

کچھ خبر لے تیرے کوچہ میں یہ کس کا شور
ہے
کیا مرے دلدار تو آئے گا مر جانے کے دن
ڈوبنے کو ہے یہ کشتی ، آمرے آے ناخُدا
آگئے اس باغ پر اسے یار مُرجھانے کے دن
تیرے ہاتھوں سے مرے پیارے اگر کچھ ہو تو ہو
ور نہ دیں میت ہے اور یہ دن ہیں دفنانے کے دن
راک نیشان دکھلا کہ اب دیں ہو گیا ہے بے نشاں
دل چلا ہے ہاتھ سے لا جلد ٹھہرانے کے دن
میرے دل کی آگ نے آخر دکھایا کچھ اثر
آگئے ہیں اب زمیں پر آگ بھڑکانے کے دن
جب سے میرے ہوش غم سے دیں کئے ہیں جاتے رہے
طور دنیا کے بھی بدلے ایسے دیوانے کے دن
چاند اور سورج نے دکھلائے ہیں دو داغ کسوف
پھر زمیں بھی ہو گئی بے تاب تھرانے کے دن
کون روتا ہے کہ جس سے آسماں بھی رو پڑا
لرزہ آیا اس زمیں پر اس کے چلانے کے دن

صبر کی طاقت جو تھی مجھ میں وہ پیارے اب نہیں
میرے دلبر اب دکھا اس دل کے بہلانے کے دن
دوستو اس یار نے دیں کی مصیبت دیکھ لی
آئیں گے اس باغ کے اب جلد لہرانے کے دن
اک بڑی مدت سے دیں کو کفر تھا کھاتا رہا
اب یقیں سمجھو کہ آئے کفر کو کھانے کے دن
دن بہت ہیں سخت اور خوف و خطر در پیش ہے
پر ہی ہیں دوستو اُس یار کے پانے کے دِن
دیں کی نصرت کے لئے اک آسماں پر شور ہے
اب گیا وقت خزاں آئے ہیں پھل لانے کے دن
چھوڑ دو وہ راگ جس کو آسمان گاتا نہیں
اب تو نہیں اسے دل کے اندھو ! دیں کے گن گانے کے دن
خدمتِ دیں کا تو کھو بیٹھے ہو بغض و کیس سے وقت
اب نہ جائیں ہاتھ سے لوگو! یہ پچھتانے کے دن
ا خاتمہ حقیقت الوحی صفحه آخر مطبوعه شاء / روحانی خزائن جلد ۲۲ ص ۷۲۹ )

آج 10 میں سے 10 باقی