عرضِ حال

درثمین فارسی (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عرض حال
نگاه رحمت جانان عنایتها بمن کردست
وگرنہ چوں منے کے یا بد آن رشد و سعادت را
(روحانی خزائن جلد 5 آئینہ کمالات اسلام صفحه 56)
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے رجل فارس حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے پر معارف فارسی
کلام کی تھوڑی سی خدمت کی سعادت نصیب ہوئی ۔ جس کے لئے شکر کا اظہار میری آنکھوں اور زبان کے بس کی بات نہیں۔ الحمد للہ الحمد
لم
لله الحمد لله رب العلمین
خاکسار حضرت خلیفة اصبح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نہ دل سے شکر گزار ہے جنہوں نے کلام طاہر، درشین اردو، کلام محمود اور
بخار دل کی تیاری کے بعد دعا اور اعتماد کا مضبوط سہارا دے کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فارسی کلام کے نا پیدا کنار بحر عرفان کے
سپرد فرما دیا۔ فجزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزا
آپ کا ارشاد گرامی موصول ہوتے ہی اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں اس شیریں کلام کی غیر معمولی چاہت اور جوش و جذبہ پیدا کر دیا اور
سلطان نصیر بھی عطا فر ما دیے جس کی وجہ سے سب کام اس طرح ہوا جیسے ہر گام پر فرشتوں کا لشکر ساتھ ساتھ ہو۔ الحمد للہ علی ذالک
سب سے پہلے ان بزرگانِ کرام کے لئے دل سے دعا نکلی جنہیں اپنے اپنے وقت پر اپنے اپنے رنگ میں اس بابرکت کلام کی خدمت کی
توفیق ملی ۔ یہ علمی ورثہ ان کی طرف سے صدقہ جاریہ ہے۔ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کا سہلِ ممتنع اردو تر جمہ حسن و خوبی کا ایک نادر
نمونہ ہے۔ آپ کے ترجمہ کی اشاعت لجنہ کراچی کے لئے اس لئے بھی خوشی کا باعث ہے کہ آپ کے تمام رشحات قلم کو از سرِ نو زندہ کرنے
کے منصوبے میں ان کے فارسی در مشین کے ترجمے کی اشاعت کا اضافہ ہو گیا ہے۔ پھر حضرت عبد الحق رامہ صاحب کے چنیدہ محاسن سے کتاب
کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزا مددملی فجر
زیر نظر مجموعہ کلام کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی حیات مبارکہ میں طبع ہونے والی اصل کتب کے چند الفاظ جو بعد میں سہو کتابت کے احتمال سے تبدیل کرتیں
کر دئے گئے تھے ان میں سے ہر ایک حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تحقیق اور فیصلے کے مطابق درست کیا گیا ہے ۔
اس کتاب کا طرز تحریر من و عن حضرت اقدس علیہ السلام کے زمانے کا رکھا گیا ہے۔ الفاظ میں مناسب فاصلہ رکھ کر کھلا کھلا لکھوایا گیا
ہے تا کہ قارئین کو پڑھنے میں آسانی ہو۔
ابتدا میں سارے الہام شانِ نزول کی ترتیب سے یکجا کئے گئے ہیں۔
III

پھر
رحصہ نظم ہے جس میں ساری نظمیں روحانی خزائن کی ترتیب سے لکھوائی گئی ہیں۔
آخر میں متفرق اشعار ، قطعات اور رباعیات ترتیب سے یکجا کر دیے گئے ہیں۔
تینوں حصوں میں اضافے بھی ہوئے ہیں مثلاً ایک شعر ہے
اے دل تو نیز خاطر اینان نگاه دار
کآخر کنند دعوی حب پیمبرم
یہ شعر تذکرہ میں نہیں ہے مگر حضرت مصلح موعود نے ایک تقریر ( مطبوعہ الفضل 26 دسمبر 1960) میں اس شعر کو الہا می فرمایا ہے اس لئے ہم
نے الہامی اشعار میں شامل کر لیا ہے۔
قارئین کی سہولت کے لئے ٹرانسلٹریشن ہر مصرعے کے نیچے لکھوائی گئی ہے۔
اہم الفاظ کی وضاحت ، تلفظ اور انگلش معانی کے لئے گلوسری بنائی گئی ہے۔
حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنی تحریر و تقریر میں دوسرے اساتذہ کے جو اشعار درج فرمائے ہیں ان کا ایک اشاریہ لگا دیا گیا ہے۔
کتاب کا حجم زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے دو جلدوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اس خدمت میں لکھی تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی درخواست کرتی ہوں ۔ محترم عبد الخالق بٹ صاح صاحب ( سابق صدر
جماعت احمد یہ ایران ) نے انتہائی خلوص سے ہر قدم پر رہنمائی کی اور ہر مرحلے پر انتھک کام کیا۔ محترمہ نصرای حمزہ صاحبہ نے گلوسری میں
تعاون کیا۔ محترمہ امتہ الحفیظ محمود بھٹی صاحبہ صدر لجنہ ضلع کراچی کی سر پرستی اور حوصلہ افزائی حاصل رہی۔ محترمہ برکت ناصر ملک صاحبہ اور محترم
ناصر احمد قریشی صاحب نے عمومی کاموں میں معاونت کی محترم شیخ داؤد احمد صاحب کی مہارت سے کتاب کی خوبصورتی میں اضافہ
ہوا۔ ٹائٹل اور طغروں میں محترم ہادی علی چودھری صاحب کا کمال فن خود بول رہا ہے۔ محترم سید عاشق حسین شاہ صاحب ( یو کے فاری ڈیک )
نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کی ہدایات کے مطابق اردو ترجمے کی اصلاحات میں معاونت کی ۔ اس ترجمہ کو مزید نکھارنے کے لئے
مکرم ملک خالد مسعود صاحب ناظر اشاعت ربوہ اور ان کے ساتھ مکرم منیر احد بسمل صاحب ایڈیشنل ناظر اشاعت ربوہ مکرم محمد یوسف صاحب شاہد اور
مکرم ارسلان عارف صاحب مربی سلسلہ نے خدمت کی توفیق پائی ۔ وہ لطیف و خبیر مولی کریم جس کی نگاہ سے خیر کا ایک ذرہ بھی اوجھل نہیں سب
معاونین کو اجر عظیم سے نوازے اور اس سعادت کو ہماری بخشش کا سامان بنادے۔ آمین
دعا ہے کہ دریمین ہر پڑھنے والے کے قلب و روح میں ایک نیا ایمان اور نیا جذبہ پیدا کرنے کا موجب ہو اور ہمیں اس کے جاری فیضان کا
اجر ملتا ر ہے۔ آمین اللهم آمین
اے خداوند من گناهم بخش
روشنی بخش در دل و جانم
دلستانی و دلربانی کن
در دو عالم مرا عزیز توئی
سوئے درگاه خویش را هم بخش
پاک کن از گناه پنهانم
یہ نگا ہے گرہ کشائی کن تخمن
و آنچه میخواهم از تو نیز توئی
(روحانی خزائن جلد 1 براہین احمد یہ صفحہ 16)
خاکسار
امته الباری ناصر
IV

آج 10 میں سے 10 باقی