تعارف کتاب
اسلام کا اقتصادی نظام
اسلام کا اقتصادی
تعارف کتاب
حضرت
خلیفہ المسح الثانی نے یہ معرکۃ الآراء اور انقلاب انگیز تقریر مؤرخہ
۲۶ فروری ۱۹۴۵ء کو احمد یہ ہوسٹل واقع ۳۲ ڈیوس روڈ لاہور میں احمدیہ
انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مختلف مذاہب کے لوگوں کے اجتماع میں
ارشاد فرمائی۔یہ تقریر تقریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔اس تقریر میں احمدی
احباب کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مسلم اور غیر مسلم معززین بھی شامل تھے جن کی
اکثریت اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ طبقہ اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء سے
تعلق رکھتی تھی۔تقریر کے دوران پروفیسرز ، وکلاء اور دیگر اہلِ علم دوست کثرت سے
نوٹ لیتے رہے۔اس تقریر کی صدارت مسٹر رامچندر مچندہ صاحب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور
نے کی۔تقریر کے خاتمہ پر صاحب صدر نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے
صدارتی خطاب میں فرمایا :۔میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایسی قیمتی تقریر سنے کا موقع ملا
اور مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ تحریک احمدیت ترقی کر رہی ہے اور نمایاں ترقی کر رہی
ہے۔جو تقریر اس وقت آپ لوگوں نے سُنی ہے اُس کے اندر نہایت قیمتی اور نئی نئی
باتیں حضرت امام جماعت احمدیہ نے بیان فرمائی ہیں مجھے اس تقریر سے بہت فائدہ ہوا
ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں نے بھی ان قیمتی معلومات سے فائدہ اُٹھایا ہوگا۔مجھے اس بات سے بھی خوشی ہے کہ اس جلسہ میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی شامل
اسلام کا اقتصادی نظام
ہوئے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔جماعت کے بہت سے معزز دوستوں سے مجھے تبادلۂ خیالات کا موقع ملتا رہتا ہے۔یہ
جماعت اسلام کی وہ تفسیر کرتی ہے جو اس ملک کے لئے نہایت مفید ہے۔پہلے تو میں سمجھتا
تھا اور یہ میری غلطی تھی کہ اسلام اپنے قوانین میں صرف مسلمانوں کا ہی خیال رکھتا ہے غیر
مسلموں کا کوئی لحاظ نہیں رکھتا مگر آج حضرت امام جماعت احمدیہ کی تقریر سے معلوم ہوا
کہ اسلام تمام انسانوں میں مساوات کی تعلیم دیتا ہے اور مجھے یہ ٹن کر بہت خوشی ہے۔میں غیر مسلم دوستوں سے کہوں گا کہ اس قسم کے اسلام کی عزت واحترام کرنے میں آپ
لوگوں کو کیا عذر ہے؟ آپ لوگوں نے جس سنجیدگی اور سکون سے اڑھائی گھنٹہ تک حضرت
امام جماعت احمدیہ کی تقریر سُنی اگر کوئی یورپین اس بات کو دیکھتا تو حیران ہوتا کہ
ہندوستان نے اتنی ترقی کر لی ہے۔جہاں میں آپ لوگوں
کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ آپ
لوگوں نے سکون کے ساتھ تقریر کو سنا وہاں میں اپنی طرف سے اور آپ سب لوگوں کی
طرف سے حضرت امام جماعت احمدیہ کا بار بار اور لاکھ لاکھ شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ اُنہوں
نے اپنی نہایت ہی قیمتی معلومات سے پر تقریر سے ہمیں مستفید فرمایا۔تاریخ احمدیت جلد ۱۰ صفحه ۴۹۶،۴۹۵)
سامعین پر اس تقریر کے اثر کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس تقریر کو
حاضرین نے ایسے شوق سے سنا کہ اتنے لمبے عرصہ تک لوگ اس طرح بیٹھے رہے کہ گویا
اُن کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں۔ایک پروفیسر تو اس تقریر کو سن کر رو پڑے اور بعض
کمیونزم کے حامی طلباء نے اس خیال کا اظہار کیا کہ وہ اسلامی سوشلزم کے قائل ہو گئے
ہیں اور اب اسے صحیح اور درست تسلیم کرتے ہیں۔یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے
اسلام کا اقتصادی نظام
ایم۔اے کے بعض طلباء نے حضور کی اس تقریر کے متعلق یہ خواہش ظاہر کی کہ اس کا
انگریزی ترجمہ چھپوا کر یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسروں کے پاس بھیجا جانا
چاہئے۔نیر انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں مختلف سکیمیں ہندوستان کی آئندہ ترقی اور
بہبودی کیلئے دوسرے لوگوں کی طرف سے پیش ہو رہی ہیں وہاں یہ اسلامی نظام جو حضور
نے پیش فرمایا ہے مسلمانوں کے خیالات کی نمائندگی کرے گا الغرض جوں جوں اس
تقریر کی شہرت ہوئی بعض لوگ جو یونیورسٹی سے تعلق رکھتے تھے اور چوٹی کے پروفیسر
تھے اُنہوں نے اپنے ملنے والوں سے معذرتیں کیں اور اس امر پر افسوس کیا کہ وہ بوجہ
بعض دوسری مصروفیتوں کے اس عظیم الشان لیکچر کے سننے سے
محروم رہے۔حضور نے اپنے فاضلانہ خطاب کے آغاز میں سب سے پہلے نہایت لطیف پیرایہ
میں اسلام کی اقتصادی تعلیم کا ماحول بیان فرمایا اور پھر اموال سے متعلق اسلامی نظریہ کی
وضاحت کی اور نہایت تفصیل سے بتایا کہ اسلام نے کس طرح صرف دولت کے غلط
استعمال ہی کو نہیں روکا بلکہ اس کے ناجائز طور پر حصول کا بھی مؤثر سد باب فرمایا ہے۔حضور نے اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں کمیونزم کی تحریک کا مذہبی،
اقتصادی، سیاسی، نظریاتی اور عملی لحاظ سے تفصیلی جائزہ لیا اور آخر میں اُس کے متعلق
بائبل کی ایک عظیم الشان پیشگوئی کا اُردو متن سنانے کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام اور اپنی پیشگوئی کا بھی ذکر فرمایا۔الغرض حضرت مصلح موعودؓ کے اس لیکچر نے چوٹی کے علمی طبقوں میں ایک تہلکہ
مچادیا اور اللہ تعالی کے فضل سے اُسے ہر سطح پر غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی۔(بمطابق انوار العلوم جلد ۱۸)