حکومت و بادشاہت کے متعلق اسلام کا نقطۂ نگاہ
اسلام کا اقتصادی نظام
سپر دکرنے والے کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے لیکن وہ شخص جو آزاد ہوتا ہے اپنے متعلق یہ
سمجھتا ہے کہ میں جس طرح چاہوں کروں میں کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہوں۔پس
قرآن کریم نے اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ دنیا جہان کی حکومتیں، بادشاہتیں اور اقتدار
چونکہ خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں اور اُس کی طرف سے بطور امانت انسانوں کے سپرد ہیں
اس لئے سب انسان بادشاہتوں اور ظاہری ملکیتوں کے متعلق اپنے آپ کو آزاد نہیں سمجھ
سکتے۔وہ بظاہر بادشاہ یا بظاہر مالک ہیں لیکن حقیقت میں خدا تعالیٰ کی طرف سے متوتی ہیں
اس لئے جب وہ خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوں گے انہیں ان امانتوں کے صحیح مصرف کے
بارے میں اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہونا ہوگا۔حکومت و بادشاہت کے متعلق اسلام کا نقطہ نگاہ
پھر قرآن کریم یہ امر بھی صراحتا بیان فرماتا ہے کہ بادشاہت خدا تعالیٰ کی طرف سے
ملتی ہے اس پر کسی کا ذاتی حق نہیں ہوتا۔چنانچہ فرماتا ہے۔قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ
كوني الْمُلْكَ مَن نَشَاء وَتَنزِعُ الْمُلْكَ عن نَشَاء وَتُعِزُّ مَن تَشَاء وَتُذِلُّ مَن
تقاء بييكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلى كُلِّ عَلى قَدِيرٌ
یعنی اے مخاطب ! تو کہہ دے کہ اے اللہ! تمام بادشاہتوں کے مالک خدا! تو جس کو
چاہتا ہے بادشاہت دیتا ہے اور جس کے ہاتھ سے واپس لینا چاہے اُس کے ہاتھ سے واپس
لے لیتا ہے۔جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلیل کر دیتا ہے۔ساری
خیر اور نیکی تیرے ہاتھ میں ہے اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔اس آیت میں بھی بتایا گیا ہے کہ بادشاہت جب کسی شخص کے ہاتھ میں آتی ہے تو وہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور امانت آتی ہے۔اس کے یہ معنی نہیں کہ ہر صورت میں ہر بادشاہ
3
اور مقتدر کو خدا تعالیٰ کی طرف سے حکومت ملتی ہے خواہ وہ کیسا ہی جابر بادشاہ ہو یا کیسا ہی
ظالم ہو یا کیسا ہی گندہ اور خراب ہو وہ ہر حالت میں خدا تعالیٰ کا نمائندہ ہے بلکہ اس کا
مطلب یہ ہے کہ بادشاہت ملنے کے سامان خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدا کئے جاتے ہیں۔پس اگر کسی کو بادشاہت ملتی ہے تو وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُس کے پیدا کردہ اسباب سے
کام لینے کے نتیجہ میں حاصل ہوتی ہے اور جبکہ بادشاہت خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے تو
جسے بھی بادشاہت یا کوئی اقتدار حاصل ہو وہ زیادہ سے زیادہ دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف
سے وکیل اور متوتی قرار دیا جاسکتا ہے حاکم مطلق یا مالک مطلق قرار نہیں دیا جا سکتا۔آخری
طاقت اور آخری فیصلہ کرنے والی ہستی صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے۔بہر حال جو بھی
حاکم ہو، بادشاہ ہو، ڈکٹیٹر ہو یا پارلیمنٹ کی صورت میں بعض افراد کے ہاتھ میں حکومت کی
باگ ڈور ہوا گر وہ کوئی آئین دنیا میں نافذ کرتے ہیں تو وہ اُس آئین کے نفاذ میں خدا تعالیٰ
کے سامنے جواب دہ ہیں۔اگر وہ کوئی ایسی خرابی پیدا کریں گے جس سے خُدا تعالیٰ نے روکا
ہوا ہے یا کوئی ایسی نیکی ترک کریں گے جس کے کرنے کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہوا ہے تو وہ
خدا تعالیٰ کے سامنے ایک مجرم کی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ویسے ہی جیسے ایک باغی غلام
یا سرکش ملازم اپنے آقا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے اپنے ان افعال کی
سزا پائیں گے خواہ وہ بادشاہ کہلاتے ہوں یاڈکٹیٹر کہلاتے ہوں یا پارلیمنٹ کہلاتے ہوں۔پس اس آیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر شخص جو بادشاہ بنتا ہے خدا تعالیٰ کی مرضی سے بنتا
ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے دائرہ عمل میں خدا تعالیٰ کی ملکیت پر قابض ہوتا ہے اس
لئے اُسے خدائی آئین کے مطابق حکومت کرنی چاہئے اور خدا تعالیٰ کی نیابت میں اپنے
اقتدار کو استعمال کرنا چاہئے ورنہ وہ گنہگار ہوگا۔ہاں بعض حالات میں خدا تعالیٰ کی طرف
4