حکام کو افراد و اقوام کے درمیان عدل قائم کرنے کی تاکید
اسلام کا اقتصادی نظام
طاقتوں کوکھو بیٹھتی ہیں اور ایسی تعلیمات جن کو سیکھ کر وہ ترقی کرسکتی ہیں اُن سے محروم رہ جاتی
ہیں۔پھر فرماتا ہے وَاللهُ لاَ يُحِبُّ الفَسَادَ یعنی اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں کرتا۔اس لئے
ایسے بادشاہ اور حکمران خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مغضوب ہیں اور وہ اُن کو سخت نفرت اور حقارت
کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس آیت سے یہ نتیجہ نکل آیا کہ اسلام کے نزدیک وہی بادشاہ صحیح معنوں میں بادشاہ
کہلا سکتا ہے جو لوگوں کے لئے ہر قسم کا امن مہیا کرے، اُن کی اقتصادی حالت کو درست
کرے اور اُن کی جانوں کی حفاظت کرے۔کیا بلحاظ صحت کا خیال رکھنے کے اور کیا بلحاظ
اس کے کہ وہ غیر ضروری جنگیں نہ کرے اور اپنے ملک کے افراد کو بلا وجہ مرنے نہ دے۔گویا ہر قسم کے امن اور جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری اسلام کے نزدیک حکومت پر
عائد ہوتی ہے اور وہ اس امر کی پابند ہے کہ ملک کی ترقی اور رعایا کی بہبودی کا ہمیشہ خیال
رکھے۔حکام کو افراد و اقوام کے درمیان عدل قائم کرنے کی تاکید
اسی طرح دوسری جگہ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى
أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا
يعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللهَ كَانَ سَمِيعًا بیڑا یعنی اے لوگو! اللہ تعالی تم کوحکم دیتا ہے
کہ جب تمہیں موقع ملے کہ تم بادشاہت کی امانتیں کسی کے سپر د کرو تو یا درکھو تم یہ امانتیں ہمیشہ
اُن لوگوں کے سپرد کیا کرو جو تمہارے نزدیک بادشاہت اور حکومت کے اہل ہوں اور جن
کے اندر یہ قابلیت پائی جاتی ہو کہ وہ حکومتی کاموں کو عمدگی سے سرانجام دے سکیں اور پھر
اے وہ لوگو! جن کے سپر د ملک کے لوگ بادشاہت کی امانت کریں (جہاں ہم نے ملک
6
کے لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ تم حکومت کے لئے ایسے ہی لوگوں کا انتخاب کرو جو اس امانت
کے سنبھالنے کے اہل ہوں جو ملک کے بہترین راہنما ہوں اور جو رعایا کے لئے ہر قسم کی
ترقی کے سامان جمع کرنے کے قابل ہوں ) وہاں تم لوگوں کو جن کا حکومت کے لئے انتخاب
کیا گیا ہے اور جن پر اعتماد کر کے ملک کے لوگوں نے حکومت کی امانت اُن کے سپرد کی ہم یہ
حکم دیتے ہیں کہ إِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ یعنی جب تم کوئی
فیصلہ کرو تو عدل سے کام لو۔یہ نہ ہو کہ کسی فرد کو بڑھا دو اور کسی کو نیچے گرا دو، کسی قوم کو اونچا
کر دو اور کسی قوم کو نیچا کر دو، کسی قوم میں تعلیم پھیلا دو اور کسی قوم کو جاہل رکھو، کسی کی اقتصادی
ضروریات کو پورا کرو اور کسی کی اقتصادی ضروریات کو نظر انداز کر دو بلکہ جب تم لوگوں کے
حقوق کا فیصلہ کرو تو ہمیشہ عدل و انصاف سے فیصلہ کرو۔رعایت یا بے جا طرف داری سے
کام نہ لو۔پھر فرماتا ہے إِنَّ اللهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ به ہمارا یہ حکم ایسا نہیں جیسے بادشاہ بعض
دفعہ بغیر کسی خاص مقصد یا بغیر کسی خاص حکمت کے کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہمارا منشاء یوں ہے
بس اسی طرح کیا جائے۔ہم ان بادشاہوں کی طرح بغیر سوچے سمجھے یہ حکم نہیں دے رہے
بلکہ ہم تمہارے خالق و مالک خدا ہیں اور ہم تمہیں جو کچھ حکم دے رہے ہیں اسی میں تمہارا
فائدہ اور تمہارا سکھ ہے۔اگر تم ایسے حاکم مقرر کرو گے جو اچھے ہوں گے، جو حکومت کے
فرائض کو صحیح طور پر ادا کرنے والے ہوں گے، جو اس امانت کی قدر و قیمت کو سمجھتے ہونگے تو
اس میں تمہارا اپنا فائدہ ہے اور اے حاکمو! اگر تم لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرو گے، اگر تم
ان کے اموال کی حفاظت کرو گے، اگر تم اپنے فیصلوں میں ہمیشہ عدل کو لحوظ رکھو گے، اگر تم
افراد اور اقوام میں تفریق سے کام نہیں لو گے، اگر تم چھوٹوں اور بڑوں سب سے یکساں
سلوک کرو گے، اگر تم ملک کی مجموعی حالت کو درست رکھنے کی ہمیشہ کوشش کرو گے، اگر تم ان
7
بادشاہوں کے نقش قدم پر نہیں چلو گے جو کسی کو بڑھا دیتے ہیں اور کسی کو گرا دیتے ہیں اور کسی
کو نا واجب سزا دے دیتے ہیں اور کسی کی ناواجب رعایت کر دیتے ہیں تو تم صرف ہمارا حکم
ہی پورا نہیں کرو گے بلکہ انجام کے لحاظ سے یہ امر خود تمہارے لئے بھی بہتر ہوگا۔پھر فرماتا
ہے إِنَّ اللهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا یعنی اللہ تعالیٰ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ
نے دیکھا کہ لوگ دنیا کے ظالم بادشاہوں کی ایڑیوں کے نیچے کچلے گئے اور وہ تباہ و برباد
کئے گئے۔بادشاہوں نے اُن پر ظلم کیا اور ان کے حقوق کو انتہائی بیدردی کے ساتھ پامال کر
دیا۔یہ حالات خدا نے دیکھے اور اُس کی غیرت نے برداشت نہ کیا کہ بنی نوع انسان ہمیشہ
ظلموں کے نیچے دبتے چلے جائیں اور حکام اپنی من مانی کارروائیاں کرتے رہیں پس اُس
نے چاہا کہ اس بارہ میں خود ہدایات دے۔چنانچہ جب ظلم اپنی انتہا تک پہنچ گیا اور لوگوں
نے ہمارے حضور چلا کر کہا کہ اے خدا! اس قسم کے حاکم ہم پر مسلط ہو رہے ہیں جو
ہمارے حقوق کو ادا نہیں کرتے تو خدا نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اپنی شریعت میں یہ حکم نازل
فرمادے کہ ہمیشہ حکام انتخاب سے مقرر کئے جائیں۔اور ایسے حاکم بچنے جائیں جو
انصاف اور عدل کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہوں اور حکومت کے اہل ہوں۔اسی طرح حکام کو
خدا نے اپنی شریعت میں یہ حکم دے دیا کہ دیکھو! ہمیشہ عدل اور انصاف سے کام لو، ملک کی
اقتصادی حالت کو ترقی دینے کی کوشش کرو، رعایا کے جان و مال کی حفاظت کرو، اقوام اور
افراد میں تفریق پیدا نہ کرو، ایسی تدابیر اختیار نہ کرو جو ملک کی ترقی میں روک ڈالنے والی یا
آئندہ نسلوں کو تباہ کرنے والی ہوں بلکہ ہمیشہ ایسے طریق اختیار کرو اور ایسے قوانین بناؤ جو
ملک کی ترقی کا موجب ہوں۔8