اسلامی تاریخ کا ایک شاندار منظر
اسلام کا اقتصادی نظام
ساتھ جتھہ ہے بلکہ تم اس لئے چنو کہ وہ ملک کی حکومت کے لئے بہترین شخص ثابت ہوگا۔دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے حکام کو یہ حکم دیدیا کہ جب تمہارا انتخاب عمل میں آجائے تو عدل
وانصاف سے کام لو۔یہی وہ روح تھی جس نے بادشاہت پیدا ہو جانے کے بعد بھی
مسلمانوں کے خیالات کو جمہوریت اور انصاف کی طرف مائل رکھا۔اسلامی تاریخ کا ایک شاندار منظر
گین جو ایک مشہور عیسائی مؤرخ ہے اُس نے روم کے حالات کے متعلق ایک
تاریخی کتاب لکھی ہے وہ اس کتاب میں ملک شاہ CA کے متعلق جو الپ ارسلان CB کا بیٹا
تھا بیان کرتا ہے کہ وہ بالکل نوجوان تھا جب اُس کا والد فوت ہوا۔اُس کے مرنے کے بعد
ملک شاہ کے ایک چچا ایک چچیرے بھائی اور ایک سگے بھائی نے بالمقابل بادشاہت کا دعویٰ
کر دیا اور خانہ جنگی شروع ہو گئی۔نظام الدین طوسی جو ملک شاہ کے وزیر تھے وہ (بوجہ شیعہ
ہونے کے ) ملک شاہ کو امام موسیٰ رضا کی قبر پر دعا کے لئے لے گئے دعا کے بعد ملک شاہ
نے وزیر سے پوچھا۔آپ نے کیا دعا کی؟ وزیر نے جواب دیا یہ کہ خدا تعالیٰ آپ کو فتح
بخشے۔ملک شاہ نے کہا اور میں نے خدا سے یہ دعا کی ہے کہ اے میرے رب ! اگر میرا
بھائی مسلمانوں پر حکومت کرنے کا مجھ سے زیادہ اہل ہے تو اے میرے رب ! آج میری
جان اور میرا تاج مجھ سے واپس لے لے۔گین ایک عیسائی مؤرخ اور نہایت ہی متعصب عیسائی مؤرخ ہے مگر اس واقعہ کے
ذکر کے سلسلہ میں بے اختیار لکھتا ہے۔اس ترک (مسلمان) شہزادہ کے اس قول سے
زیادہ پاکیزہ اور وسیع نظر یہ تاریخ کے صفحات میں تلاش کرنا مشکل ہے۔مگر یہ روح کہاں
سے آئی اور کیوں مسلمانوں کے دلوں اور اُن کے دماغوں میں یہ بات مرکوز تھی کہ حکومت
10
سلام کا اقتصادی نظام
کسی کا ذاتی حق نہیں بلکہ ایک امانت ہے جو ملک کے لوگ خود اپنے میں سے قابل ترین
شخص کے سپر د کرتے ہیں اور پھر اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ انصاف سے کام لے اور حقوق
کی ادائیگی کا خیال رکھے۔یہ پاکیزہ خیالات اور یہ اعلیٰ درجہ کا نمونہ مسلمانوں میں اسی وجہ
سے دکھائی دیتا ہے کہ قرآن کریم نے مسلمانوں کے دماغوں میں شروع سے ہی یہ بات
ڈال دی تھی کہ بادشاہت ایک امانت ہے اور یہ امانت صرف حقدار کو بطور انتخاب دینی
چاہئے نہ کہ ورثہ کے طور پر لوگ اُس پر قابض ہوں۔یا اہلیت کے سوا اور کسی وجہ سے انہیں
اس کام پر مقرر کیا جائے۔نیز یہ کہ جوشخص اس امانت پر مقرر ہو اس کا فرض ہے کہ اس
امانت کے سب حقوق کو پوری طرح ادا کرے اور جو شخص اس کے تمام حقوق اور فرائض کے
ساتھ اُسے ادا نہیں کرے گا وہ خدا تعالیٰ کے سامنے ایک مجرم کی طرح کھڑا ہوگا۔پس
مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے ہر وقت یہ آیت رہتی تھی کہ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى
أَهْلِهَا یعنی جو لوگ حکومت کے قابل ہوں ، جو انتظامی امور کو سنبھالنے کی اہلیت اپنے اندر
رکھتے ہوں اُن کو یہ امانت سپرد کیا کرو۔اور پھر جب یہ امانت بعض لوگوں کے سپرد ہو جاتی
تھی تو شریعت کا یہ حکم ہر وقت اُن کی آنکھوں کے سامنے رہتا تھا کہ دیانت داری اور عدل
کے ساتھ حکومت کرو۔اگر تم نے عدل کو نظر انداز کر دیا، اگر تم نے دیانت داری کو ملحوظ نہ
رکھا، اگر تم نے اس امانت میں کسی خیانت سے کام لیا تو خدا تم سے حساب لے گا اور وہ تمہیں
اس جرم کی سزا دیگا۔11