دنیا میں تین قسم کے اقتصادی نظام

اسلام کا اقتصادی نظام

گزرنے کے بعد بھی وہ لوگ جو اُس کے آقا پر حملہ کرنے سے نہیں چوکتے جب عمر کی
خدمات کا ذکر آتا ہے تو کہتے ہیں۔بے شک عمر اپنے کارناموں میں ایک بے مثال شخص
تھا۔وہ تمام خدمات خود عمر کی نگاہ میں بالکل حقیر ہو جاتی ہیں اور وہ تڑپتے ہوئے کہتا ہے
اللهُمَّ لَا عَلَى وَلالي اے میرے رب ! ایک امانت میرے سپرد کی گئی تھی۔میں نہیں
جانتا کہ میں نے اس کے حقوق کو ادا بھی کیا ہے یا نہیں۔اس لئے میں تجھ سے اتنی ہی
درخواست کرتا ہوں کہ تو میرے قصوروں کو معاف فرمادے اور مجھے سزا سے محفوظ رکھ۔ہر چیز کیلئے اچھے ماحول کی ضرورت
یہ ماحول میں نے اس لئے بیان کیا ہے کہ کوئی چیز اچھے ماحول کے بغیر کبھی کامیاب
نہیں ہوسکتی۔اچھی سے اچھی گٹھلی لو اور اُسے ایسی زمین میں دباد و جو اُس کے مناسب حال
نہ ہو یا گنٹھلی کو گانے کی قابلیت اپنے اندر نہ رکھتی ہوتو وہ کبھی اچھا درخت پیدا نہیں کرسکتی۔لیکن اگر ماحول اچھا ہو تو معمولی اور ادنی بیج بھی نشو نما حاصل کر لیتا ہے۔پس یہ وہ ماحول
ہے جو اسلام نے پیش کیا اور ایسے ہی ماحول میں پبلک کے مفید مطلب اقتصادی نظام چل
سکتا ہے۔دنیا میں تین قسم کے اقتصادی نظام
اس ماحول کے بیان کرنے کے بعد اب میں یہ بتاتا ہوں کہ دنیا میں تین قسم کے
اقتصادی نظام ہوتے ہیں۔ایک نظام غیر آئینی ہوتا ہے یعنی ہم اُس کا نام اقتصادی نظام
محض بات کو سمجھنے کے لئے رکھ دیتے ہیں ورنہ حقیت یہ ہے کہ بعض تو میں اور حکومتیں دنیا میں
ایسی ہیں جنہوں نے کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ انہوں نے اپنے اقتصادی نظام کو کس طرح
14

چلانا ہے۔جس طرح انسان بعض دفعہ رستہ میں چلتے ہوئے کسی چیز کو اُٹھالیتا ہے اسی طرح
ان لوگوں کے سامنے اگر اقتصادی ترقی کے لئے کوئی قومی ذریعہ آجائے تو وہ اسے اختیار
کر لیتے ہیں، فردی ذریعہ آجائے تو اُسے اختیار کر لیتے ہیں۔کوئی معین اور مقررہ پالیسی ان
کے سامنے نہیں ہوتی۔دوسرا نظام قومی ہوتا ہے۔یعنی بعض قو میں دنیا میں ایسی ہیں جو صرف قومی اقتصادی
نظام کو اختیار کرتی ہیں اور وہ ملک کے نظام کو ایسے رنگ میں چلاتی ہیں جس سے بحیثیت
مجموعی اُن کی قوم کو فائدہ ہو۔تیسر ا نظام انفرادی ہوتا ہے جس میں افراد کو موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اپنے طور پر
ملک کی اقتصادی حالت کو درست کرنے اور اُسے ترقی دینے کی کوشش کریں۔مزدوروں کو
موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لئے جدو جہد کریں اور سرمایہ داروں کو موقع دیا جاتا
ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لئے جد و جہد کریں۔اسی طرح ملازموں کو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ
اپنے افسروں سے تنخواہوں وغیرہ کے متعلق بحث کر کے فیصلہ کریں اور افسروں کو حق حاصل
ہوتا ہے کہ وہ ملازموں کے متعلق قواعد وضع کریں۔گویا اس نظام میں انفرادیت پر زور دیا
جاتا ہے۔یہی تین قسم کے اقتصادی نظام اس وقت دنیا میں پائے جاتے ہیں۔ایک بے
قانون، دوسرا قومی اور تیسرا انفرادی۔یعنی بعض میں کوئی بھی آئین نہیں بعض میں قومی
کاروبار پر بنیاد ہوتی ہے اور بعض میں انفرادی کاروبار پر۔اسلام غیر آئینی نظام کو تسلیم ہی
نہیں کرتا بلکہ وہ ایک آئینی نظام کو قائم کرتا اور اُس کے ماتحت چلنے کی لوگوں کو ہدایت
دیتا ہے۔وہ ہر چیز کو حکمت اور دانائی کے ماتحت اختیار کرنے کا قائل ہے۔وہ اس بات کا
15

آج 10 میں سے 10 باقی