مال کے متعلق اسلام کا فیصلہ
اسلام کا اقتصادی نظام
نظر آتے ہیں، اگر تمہیں دنیا میں دریا نظر آتے ہیں، اگر تمہیں دنیا میں کا نہیں نظر آتی ہیں،
اگر تمہیں دنیا میں ترقی کی اور ہزاروں اشیاء نظر آتی ہیں تو تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ اسلام کا
نظر یہ ان اشیاء کے متعلق یہ ہے کہ یہ سب کی سب بنی نوع انسان میں مشترک ہیں اور سب
بحیثیت مجموعی ان کے مالک ہیں۔کانوں سے بہت کچھ فائدہ اُٹھایا جاتا ہے، دریاؤں سے
بہت کچھ فائدہ اُٹھایا جاتا ہے، پہاڑوں سے بہت کچھ فائدہ اُٹھایا جا تا ہے،مثلاً بجلیاں پیدا
کی جاتی ہیں، سونا چاندی اور دوسری قیمتی دھاتیں حاصل کی جاتی ہیں یا دوائیں وغیرہ وہاں
پائی جاتی ہیں جن سے انسان فائدہ اُٹھاتا ہے علاج معالجہ کے رنگ میں بھی اور تجارت کے
رنگ میں بھی یا اسی قسم کی اور ہزاروں چیزیں ہیں جو صنعت و حرفت میں کام آتی ہیں ان
سب کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خَلَقَ لَكُم اے بنی نوع انسان! یہ سب کی سب
چیزیں تمہارے لئے پیدا کی گئی ہیں۔یہ زید کی خاطر نہیں ، یہ بکر کی خاطر نہیں، یہ نمرود کی
خاطر نہیں، یہ ہٹلر کی خاطر نہیں ، یہ سٹالن کی خاطر نہیں، یہ چرچل کی خاطر نہیں، یہ روز ویلٹ
کی خاطر نہیں بلکہ ہر فرد بشر جو دنیا میں پیدا ہوا ہے اُس کے لئے خدا نے یہ چیزیں پیدا کی
ہیں پس کوئی ہو، حاکم ہو محکوم ہو، بڑا ہو چھوٹا ہو،سید ہو چہار ہو، کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ
چیزیں صرف میرے لئے پیدا کی گئی ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے۔اے بنی نوع انسان یہ
چیزیں تم سب کے لئے پیدا کی گئی ہیں اور ان میں سے ہر چیز کے تم سب کے سب بحیثیت
انسان مالک ہو۔مال کے متعلق اسلام کا فیصلہ
پھر اموال کے متعلق یہ قاعدہ بیان فرماتا ہے کہ اتُوهُمْ مِّنْ مَّالِ اللهِ الَّذِي
اتا گھر اے لوگو ! جب تمہارے پاس غلام ہوں یعنی جنگی قیدی تمہارے قبضہ میں آئیں
17
مگر حالت یہ ہو کہ نہ اُن کی گورنمنٹ اُنہیں رہا کرانے کا کوئی احساس رکھتی ہو اور نہ اُن کے
رشتہ دار اُن کی آزادی کیلئے کوئی کوشش کرتے ہوں اور دوسری طرف خود اُن کی مالی حالت
ایسی نہ ہو کہ وہ خود فدیہ دے کر رہا ہو سکیں تو ایسی صورت میں ہم یہ حکم دیتے ہیں کہ اے جنگی
قیدیوں کے نگرانو! اللہ تعالیٰ نے جو کچھ تم کو دیا ہے اُس میں سے اس غلام کی مدد کرو۔یعنی
اسے اپنے پاس سے کچھ سرمایہ دے دو کہ اس ذریعہ سے وہ روپیہ کما کر اپنا فدیہ ادا کر سکے
اور آزاد ہو جائے۔گویا اگر وہ خود رہا ہونے کا اپنے پاس کوئی سامان نہیں رکھتا تو تم اپنے
اموال میں سے کچھ مال اسے دے دو کیونکہ مال خدا کا ہے اور خدا کے مال میں سب لوگوں
کا حق شامل ہے اس لئے اگر آزادی کے سامان اس کے پاس مفقود ہیں تو تم خودا سے خدا
کے اموال میں سے کچھ مال دے دو۔اسی طرح اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمان
حاکموں اور بادشاہوں سے بھی کہا ہے کہ اے مسلمان حاکمو اور بادشا ہو ! اللہ تعالیٰ کے
اموال میں صرف تمہارا حق ہی نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان کے حقوق شامل ہیں اس لئے
اگر جنگی قیدی تمہارے قبضہ میں آتے ہیں اور اس کے بعد اُن کی قوم اُن سے غداری کرتی
ہے، اُن کے رشتہ دار ان سے غداری کرتے ہیں اور وہ انہیں چھڑانے کی کوئی کوشش نہیں
کرتے یا فرض کرو کوئی جنگی قیدی مالدار ہے اور اُس کے رشتہ دار چاہتے ہیں کہ قید ہی رہے
تا کہ اُس کی جائدا پر قابض ہو جائیں تو ایسی صورت میں ہم تمہیں یہ ہدایت دیتے ہیں کہ
اگر قوم نے اُن سے غداری کی ہے یا اُن کے رشتہ داران سے غداری کر رہے ہیں تو تم اُن
سے غداری مت کرو بلکہ خود اپنے مال کا ایک حصہ اُن کی آزادی کے لئے خرچ کرو کیونکہ جو
مال تمہارے قبضہ میں آیا ہے وہ تمہارا امال نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا ہے اور جس طرح تم اللہ تعالیٰ
کے بندے ہو اُسی طرح غلام بھی اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔ان حوالوں سے معلوم ہوتا
18
اسلام کا اقتصادی زن
ہے کہ
اول اسلام کے نزدیک دنیا کی دولت سب انسانوں کی ہے۔دوسرے اصل مالک دولت کا اللہ تعالیٰ ہے اس لئے انسان کو اپنے مال کو خرچ کرنے
کا گلی اختیار نہیں بلکہ مالک کے حکم کے مطابق اُسے اپنی آزادی کو محدود کرنا ہوگا۔یہ اصل اموال کی ملکیت کے بارہ میں قرآن کریم کے نزدیک ہمیشہ سے انبیاء علی
السلام بتاتے چلے آئے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں حضرت شعیب علیہ السلام کی نسبت
آتا ہے کہ جب انہوں نے لوگوں سے کہا کہ دوسرے لوگوں کے حقوق غصب نہ کرو اور
ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو اور اموال کمانے یا اس کو خرچ کرنے کے وہ طریق اختیار نہ کرو
جن سے فساد ہوتا ہے تو لوگوں نے اُن سے کہا کہ اَصَلوتُكَ تَأْمُرُكَ أَن نَّتْرُكَ مَا يَعْبُدُ
وحه
بَاؤُنَا أَوْ أَنْ نَفَعَلَ فِي أَمْوَالِنَا مَا نَشَاءُ إِنَّكَ لَأَنْتَ الْحَلِيمُ الرَّشِيدُ
یعنی اے شعیب ! یہ کیا بات ہے کہ روپیہ ہمارا ، مال ہمارا ، جائدادیں ہماری ہم جس کو چاہیں
دیں اور جس کو چاہیں نہ دیں۔جہاں چاہیں خرچ کریں اور جہاں چاہیں خرچ نہ کریں تم ان
معاملات میں دخل دینے والے کون ہو۔مال تمہارا نہیں کہ تم اس کی تقسیم یا خرچ کے ذمہ دار
ہو۔مال ہمارا ہے ہم اختیار رکھتے ہیں کہ جس طرح چاہیں خرچ کریں۔کیا نمازیں پڑھ
پڑھ کر تمہارا سر چکرا گیا ہے کہ اب ہمارے مالی معاملات میں بھی دخل دینے لگ گئے ہو کہ
اس طرح خرچ کرو گے تو ثواب ہوگا۔اس طرح خرچ کرو گے تو عذاب ہوگا۔ہمیں نصیحت
کرنے اور سمجھانے کا یہ حق تمہیں کہاں سے حاصل ہو گیا ہے۔پھر وہ طنز کے طور پر کہتے ہیں
کہ إِنَّكَ لَأَنْتَ الْحَلِيمُ الرَّشِيدُ بڑا غریبوں کا ہمدرد آیا ہے تو تو بڑا حلیم اور بڑا بھلا
مانس معلوم ہوتا ہے یعنی یہ تو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ تم حلیم ہو اور یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ تم
19