اسلام کی ابتدائی تعلیم میں غرباء کو ابھارنے کی تلقین
اسلام کا اقتصادی نظام
تھے، ابھی لین دین کے احکام اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل نہیں ہوئے تھے ، ابھی میاں
بیوی کے حقوق یا راعی اور رعایا کے حقوق یا آقا اور ملازمین کے حقوق کی تفصیلات بیان نہیں
ہوئی تھیں لیکن اس ابتدائی زمانہ میں قرآن نے غرباء کو اُبھارنے اور اُن کی مدد کرنے کی
طرف لوگوں کو تو جہ دلائی بلکہ اُن کے نہ اُبھارنے اور اُن کی مدد نہ کرنے کے نتیجہ میں قوم کی
تباہی کی خبر دی اور بتایا کہ وہ قوم اللہ تعالیٰ کے غضب کا نشانہ بن جاتی ہے جو غرباء کے حقوق۔کو نظر انداز کر دیتی ہے۔اسلام کی ابتدائی تعلیم میں غرباء کو ابھارنے کی تلقین
تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ سب سے پہلی سورۃ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
نازل ہوئی وہ اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلق والی سورۃ ہے۔اس سے یہ مراد نہیں کہ
ساری سورۃ ایک ہی دن میں نازل ہوگئی تھی بلکہ مطلب یہ ہے کہ سب سے پہلے اسی سورۃ کا
ابتدائی ٹکڑا اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا اور پھر رفتہ رفتہ ساری سورۃ نازل ہو گئی۔اس
سورۃ کے نزول کے بعد قریب ترین عرصہ میں جو سورتیں نازل ہوئیں اُن میں سے چار
سورتیں ایسی ہیں جن کو سرولیم میور جو یو۔پی کے لیفٹینٹ گورنر رہ چکے ہیں اور یورپین
مصنفین میں خاص عظمت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔سولیلو کی (SOLILOQUY)
یعنی محادثہ پالنفس کی سورتیں قرار دیتے ہیں۔اُن کا خیال ہے کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے نفس میں دعوئی سے پہلے جو خیالات پیدا ہوا کرتے تھے ان چارسورتوں میں انہی
خیالات کا ذکر آتا ہے۔سرولیم میور کے نزدیک یہ چارسورتیں آخری پارہ کی سورۃ البلد۔سورۃ الشمس۔سورۃ اللیل اور سورۃ الضحیٰ ہیں۔مفسرین کے نزدیک تو یہ سورتیں سورۃ العلق
کے بعد نازل ہوئی ہیں اور تاریخی طور پر بھی یہی بات درست ہے لیکن میور کا خیال ہے کہ یہ۔۔۔21
سلام کا اقتصادی نظام
سورتیں اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ والی سورۃ سے بھی پہلے کی ہیں۔اُن کی بنائے
استدلال یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جب کہا اقرا یعنی پڑھ۔تو بہر حال اس سے پہلے کوئی چیز
موجود ہونی چاہئے تھی جس کو پڑھنے کا حکم دیا جاتا۔اسلامی تاریخ کے لحاظ سے بھی یہ نہایت
ابتدائی سورتیں ہیں اور میور کے خیال کے لحاظ سے تو یہ اتنی ابتدائی سورتیں ہیں کہ رسول
کریم صلی یا ایم
کے دعوئی سے بھی پہلے کی ہیں۔ان چارسورتوں کو جب ہم دیکھتے ہیں تو ان
میں سے تین میں غرباء کی خبر گیری کو نجات اور ترقی قومی کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔لوگوں کو غرباء کی خبر گیری اور اُن کی خدمات پر اُبھارا گیا ہے اور اُمراء کو اپنی اصلاح کی
طرف توجہ دلائی گئی ہے۔چنانچہ سورۃ البلد میں آتا ہے يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالاً
تبَدًا أَيَحْسَبُ أَنْ لَّمْ يَرَةً أَحَدٌ أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ۔وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ فَكُ
رَقَبَةٍ أَوْ إِطْعَامُ فِي يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ يَّتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ أَوْ مِسْكِيْنًا ذَا
مَثْرَبَةٍ ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
فرماتا ہے ہر مالدار دنیا میں کہتا ہے کہ أَهْلَكْتُ مَالًا لبدائیں بڑا مالدار آدمی ہوں میں
نے بڑا روپیہ دنیا میں خرچ کیا ہے۔ہزاروں نہیں لاکھوں بلکہ کروڑوں روپیہ میں خرچ کر چکا
ہوں۔لبدا کے معنی ڈھیروں ڈھیر کے ہوتے ہیں۔ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے
بعد تیسرا ڈھیر میں خرچ کرتا چلا گیا اور میں نے روپیہ کی کچھ پرواہ نہ کی اب بتاؤ مجھ سے
زیادہ اور کون شخص اس بات کا مستحق ہے کہ اُسے عزت دی جائے اور اُسے پبلک میں عظمت
اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے۔اس کے بعد خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ
يرة أحد کیا وہ نادان یہ خیال کرتا ہے کہ مجھے دیکھنے والا دنیا میں کوئی موجود نہیں ! وہ دعوتیں
22
سلام کا اقتصادی نظام
کرتا ہے اور ایک ایک دن میں سینکڑوں اونٹ ذبح کر دیتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ میں نے
ملک پر بڑا احسان کیا۔فرماتا ہے کیا دنیا اندھی ہے وہ یہ نہیں سمجھتی کہ یہ سو اونٹ جو قربان کیا
گیا ہے محض اس لئے ہے کہ اُسے شہرت اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔غرباء کی
ہمدردی اور اُن کی محبت کا جذبہ اُس کے دل میں کام نہیں کر رہا۔اگر واقعہ میں اس کے دل
میں غریبوں کی تکالیف کا احساس ہوتا ، وہ ان کی غربت اور تکالیف کو دور کرنے کا جذبہ اپنے
اندر رکھتا تو سو سو اونٹ ایک دن میں ذبح کرنے کی بجائے وہ سو دنوں میں ایک ایک اونٹ
ذبح کرتا تا کہ غرباء ایک لمبے عرصے تک بھوک کی تکالیف سے بچے رہتے مگر اُس کے
مد نظر تو یہ بات تھی ہی نہیں وہ تو یہی چاہتا تھا کہ پبلک میں میری شہرت ہو اور لوگ سمجھیں
کہ میں بڑا امیر ہوں
فرماتا ہے أَيَحْسَبُ أَنْ لَّمْ يَرَةً أَحَدٌ کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اُسے
کوئی دیکھتا نہیں، اُس کے اعمال پر کوئی نظر نہیں رکھتا؟ یہ اُس کا خیال بالکل غلط ہے۔دنیا
اتنی اندھی اور بیوقوف نہیں ہے وہ جانتی ہے کہ اُس نے جو کچھ خرچ کیا بنی نوع انسان کے
فائدہ کے لئے خرچ نہیں کیا بلکہ اپنے نفس کے لئے خرچ کیا ہے أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ
فرماتا ہے کیا ہم نے اُسے آنکھیں نہیں دی تھیں کیا وہ نہیں دیکھتا تھا کہ ملک کا کیا حال ہے؟
غریب بھوکے مر رہے ہیں اور کوئی اُن کا پُرسانِ حال نہیں مگر یہ ایک ایک دن میں سوسو دودو
سو اونٹ محض اپنی شہرت کیلئے ذبح کر دیتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ میں نے بڑا کام کیا ہے۔کیا اُس کی آنکھیں نہیں تھیں کہ وہ ملک کا حال دیکھ لیتا۔وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ اور اگر اُسے
آنکھوں سے اپنے ملک کا حال نظر نہیں آتا تھا تو کیا اُس کے منہ میں زبان نہیں تھی اور کیا یہ
لوگوں سے نہیں پوچھ سکتا تھا کہ روپیہ کا صحیح مصرف کیا ہے اور مجھے کہاں کہاں خرچ کرنا
چاہے ؟ وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ پھر کیا ہم نے اُس کی دینی اور دنیوی ترقی کے لئے اُس کی
23
فطرت میں مادہ نہیں رکھ دیا تھا؟ کیا ہم نے اُس کی فطرت میں یہ مادہ نہیں رکھا کہ یہ خدا تعالیٰ
کو پانے اور اُس سے محبت پیدا کرنے کی تدابیر اختیار کرے؟ اور کیا ہم نے اُس کی فطرت
میں یہ مادہ نہیں رکھا کہ یہ بنی نوع انسان سے حسن سلوک کرے؟ اگر ان تین طریقوں کو اس
نے استعمال نہیں کیا اور اپنے روپیہ کو بغیر اصول کے خرچ کر دیا تو اس نے روپیہ کو خرچ نہیں کیا
بلکہ اُسے تباہ کیا ہے پھر فرماتا ہے۔فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةُ باوجود اس کے کہ اُس کی آنکھیں
موجود تھیں جن سے یہ غرباء کا حال دیکھ سکتا تھا۔اُس کی زبان اور اُس کے ہونٹ سلامت
تھے اور یہ لوگوں سے پوچھ سکتا تھا کہ مجھے تو روپیہ کے صحیح مصرف کا علم نہیں تم ہی بتاؤ کہ روپیہ
کس طرح خرچ کروں؟ اور باوجود اس کے کہ ہم نے اُس کی فطرت میں نیکی اور حسن سلوک
کے مادے رکھ دیئے تھے، ہم نے خدا کی محبت اُس کی فطرت میں رکھ دی تھی اور ہم نے بنی
نوع انسان سے حسن سلوک کرنے کا مادہ بھی اُس کی فطرت میں رکھ دیا تھا فَلَا اقْتَحَمَ
العقبة مگر ان تمام باتوں کے باوجود وہ اس گھائی پر نہیں چڑھا اور چڑھائی پر چڑھنا اس
کے لئے مشکل ہو گیا۔جیسے موٹا آدمی پہاڑ کی چوٹی پر نہیں چڑھ سکتا اور راستہ میں ہی تھک کر
بیٹھ جاتا ہے۔یہ بھی گھائی کو عبور نہ کر سکا اور نام ونمود پر ہی اپنے روپیہ کو برباد کر تا رہا۔اس قسم کے بیہودہ اور لغو کاموں پر روپیہ برباد کرنے کی اور بھی کئی مثالیں ہیں۔مثلاً
بعض عیاش اُمراء کنچینیوں کے ناچ پر ہزاروں روپیہ برباد کر دیتے ہیں۔بعض کو روپیہ صرف
کرنے کا اور کوئی ذریعہ نظر نہیں آتا تو وہ مشاعرہ کی مجلس منعقد کر کے روپیہ ضائع کر دیتے
ہیں۔اُن کے پڑوس میں ایک بیوہ عورت ساری رات اپنے بھوکے بچوں کو سینہ سے
چمٹائے پڑی رہتی ہے وہ بھوک سے بلبلاتے اور چیختے چلاتے ہیں مگر اُسے اُن یتیم بچوں کو
کچھ کھلانے کی توفیق نہیں ملتی اور ہزار ہزار روپیہ مشاعرہ پر بر باد کر دیتا ہے۔محض اس لئے
کہ لوگوں میں شہرت ہو کہ فلاں رئیس نے یہ مشاعرہ کروایا ہے۔فرماتا ہے یہ روپیہ کا خرچ
کرنا نہیں بلکہ اُسے ضائع اور برباد کرنا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ تمہیں کچھ معلوم ہے کہ چوٹی پر
چڑھنے کا کیا مطلب ہے یعنی ہم نے جو یہ کہا ہے کہ وہ چوٹی پر نہیں چڑھا تو تم نہیں سمجھ سکے ہو
گے کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ آؤ ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ ہمارا کیا مطلب ہے۔فَكُ رَقَبَةٍ
ہمارا مطلب یہ ہے کہ وہ غلام جو بنی نوع انسان کے قبضہ میں ہیں جو اپنے باپوں اور اپنی
ماؤں اور اپنے بھائیوں اور اپنی بہنوں سے جدا ہیں کیا اس کے دل میں یہ
کبھی خیال نہیں آیا
کہ وہ ان کو آزاد کرے اور انہیں بھی آزادانہ زندگی کی فضا میں سانس لینے دے۔او
إِطْعَامُ فِي يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ یا بجائے اس کے سوسو دو دوسو اونٹ ایک ایک دن میں
ذبح کرتا اور اُمراء کو ملا کر اُن کی ایک شاندار دعوت کر دیتا۔کیوں اس نے ایسا نہ کیا کہ وہ
غرباء اور مساکین کو کھانا کھلاتا۔فِي يَوْمٍ ذى مَسْغَبَةٍ قحط کے دنوں میں جب کہ غرباء کو
غلہ کی شدید تکلیف ہوتی ہے اور اُن میں سے اکثر فاقہ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔یا سردی
کے دنوں میں جبکہ غلہ میں کمی آجاتی ہے اُس کا فرض تھا کہ وہ غرباء کی خبر گیری کرتا ، بھوکوں کو
کھانا کھلاتا ہنگوں کو کپڑے دیتا اور اس طرح اپنے مال کو جائز طور پر صحیح مقام پر خرچ کرتا
مگر اُس نے ایسا تو نہ کیا اور ایک ایک دن میں سوسود ودوسو اونٹ ذبح کر کے بڑے بڑے
امراء کو کھانا کھلا دیا۔محض اس لئے کہ اُس کی شہرت ہو اور لوگوں میں یہ بات مشہور ہو کہ وہ بڑا
مالدار ہے يتيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ قتیموں ہی کو کھانا کھلا دیتا بجائے اس کے کہ دعوتوں پر یہ
روپیه بر باد کرتا یا جوئے بازی اور مختلف کھیل تماشوں پر اپنی دولت کو ضائع کرتا۔اگر اس
کے دل میں غرباء کا سچا درد ہوتا ، اگر اس کے دل میں یتامی کی خبر گیری کا صحیح احساس ہوتا تو
25
اُسے چاہئے تھا کہ اپنے روپیہ کو بجائے ضائع کرنے کے يَّتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ قرابت
والے یتیم کو کھانا کھلاتا۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ اپنی قرابت والے یتیم کو وہ کھانا کھلاتا
کیونکہ اپنے قرابت دار یتیم کو تو بہت سے بخیل بھی کھانا کھلا دیا کرتے ہیں۔بلکہ مطلب یہ
ہے کہ یتیم دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ یتیم ہوتا ہے جس کا کوئی رشتہ دار موجود نہیں ہوتا
اُسے دیکھ کر بعض دفعہ سنگدل سے سنگدل انسان کے دل میں رحم کے جذبات پیدا ہو جاتے
ہیں اور وہ اُسے کھانا کھلا دیتا ہے مگر ایک یتیم ایسا ہوتا ہے جس کے بھائی موجود ہوتے ہیں،
جس کی بہنیں موجود ہوتی ہیں، جس کے چچا اور دوسرے رشتہ دار موجود ہوتے ہیں لوگ
ایسے یتیموں کی طرف کم توجہ کرتے ہیں اس لئے فرماتا ہے اگر کوئی ایسا یتیم ہو جس کے اپنے
رشتہ دار موجود ہوں تب بھی اُس کے دل میں اتنا درد ہونا چاہئے تھا کہ وہ اس یتیم کو دیکھ کر
سمجھتا کہ یہ یتیم میرا ہے اُن کا نہیں۔باوجود اس کے کہ اس کے اپنے رشتہ دار موجود ہوتے
اس کے دل میں یتیم کی اپنی محبت ہوتی کہ وہ سمجھتا کہ میں ہی اس کا نگران اور پرسانِ حال
ہوں وہ اس کے نگران نہیں ہیں۔أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ یا اُس نے کیوں ایسے مسکین کو
کھانا نہ کھلایا جوذَا مَتْرَبَةٍ تھا یعنی اپنی کمزوری اور ضعف کی وجہ سے پروٹسٹ اور احتجاج
بھی نہیں کر سکتا تھا، کسی کے گھر پر دستک بھی نہیں دے سکتا تھا، بلکہ ایسا تھا جیسے مٹی پر گری
پڑی کوئی چیز ہو۔دنیا میں بعض ایسے مساکین ہوتے ہیں جولوگوں کے دروازوں پر پہنچ کر
اپنی غربت اور مسکنت کا حال بیان کرتے اور اُن سے امداد کے طالب ہوتے ہیں۔بعض
ایسے ہوتے ہیں جو دروازوں پر پہنچ کر خوب شور مچاتے اور آخر گھر والوں سے کچھ نہ کچھ لے
کر اگلے دروازہ پر جاتے ہیں اور بعض ایسے مسکین ہوتے ہیں جن کو اگر کچھ دیا نہ جائے تو وہ
دروازے سے ہلتے ہی نہیں۔ایسے مساکین کو خر گدا کہا جاتا ہے۔پھر کئی ایسے مسکین بھی
26
ہوتے ہیں جو باقاعدہ پروٹسٹ کرتے ہیں۔مظاہرے کرتے ہیں اور وفد بنا بنا کر حکومت
کے پاس پہنچتے ہیں یا امراء کے پاس جاتے ہیں اور اُن سے امداد کے طالب ہوتے ہیں۔ایسے مساکین کو تو لوگ پھر بھی کچھ دے ہی دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ہم تو تم سے
اس قدر ہمدردی اور محبت کی امید رکھتے تھے کہ وہ مسکین جومٹی پر گرا پڑا ہے، جو جنگل میں
اکیلا بے کس اور بے بس پڑا ہے جس میں مظاہرہ کرنے کی بھی ہمت نہیں ، جس میں کسی کے
دروازے تک پہنچنے کی بھی طاقت نہیں، نہ وہ ٹریڈ یونین کا ممبر ہے نہ کسی اور ایسی مجلس کا جو
اپنے حقوق کیلئے شور مچاتی ہے، وہ بیمار، کمز ور ور نحیف الگ ایک گوشتی تنہائی میں پڑا ہوا ہے،
اُس کا دنیا میں کوئی سہارا نہیں، معاش کا اُس کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ، وہ بے بس اور بیکس
نہایت کس مپرسی کی حالت میں پڑا ہوا ہے اور وہ اپنے اندر اتنی طاقت بھی نہیں رکھتا کہ کسی
کے دروازہ پر چل کر جا سکے تمہارا فرض تھا کہ تم اُس سہارے کے محتاج کے پاس جاتے اور
اُس خاک مذلت پر پڑے ہوئے مسکین کی خبر گیری کرتے ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا
پھر یہ شخص اپنی ہمدردی اور اپنی محبت اور اپنے حسن سلوک میں اس قدر ترقی کرتا کہ جب وہ
یہ سب کچھ کر چکتا تو ہم اُس سے یہ امید رکھتے کہ وہ یہ نہ کہتا کہ میں نے فلاں غریب کی
پرورش کی، میں نے فلاں مسکین کی خبر گیری کی ، بلکہ وہ خدا کے حضور نہایت عجز اور انکسار
کے ساتھ یہ عرض کرتا کہ اے میرے رب ! میں نے تیرے حکم کو پورا کرنے کی کس قدر
کوشش کی ہے۔مگر میں نہیں کہہ سکتا کہ میں نے اس حکم کو صحیح طور پر ادا بھی کیا ہے یا نہیں۔گویا بجائے احسان جتانے کے تم مومن بنتے اور سمجھتے کہ ہم نے جو کچھ کیا ہے کسی پر احسان
نہیں کیا۔اپنے مہربان آقا کے حکم کو پورا کیا ہے اور وہ بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اس کے عائد
کردہ فرض کو صحیح طور پر ادا بھی کیا ہے یا نہیں وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ پھر اس سے بھی ترقی کر
27
کے تم ملک کی مصیبتوں کے اپنے آپ کو ذمہ دار بناتے۔یہی نہیں کہ خود تو عیش و آرام کی
زندگی بسر کرتے اور غرباء تکالیف میں دن گزار دیتے۔جیسے آج کل کنٹرول کی وجہ سے
امراء تو چیزیں لے جاتے ہیں مگر غرباء رہ جاتے ہیں۔اور پھر یہی نہیں کہ تم قربانی کر کے
غرباء کی مدد کرتے بلکہ اس سے بڑھ کر ہم تم سے یہ امید کرتے تھے کہ تم اپنے دوستوں اور
ساتھیوں کو بھی اس راہ پر چلانے کی کوشش کرتے اور تمام کے تمام افراد ملک مل کر ملک کی
بہتری کی کوشش کرتے اور ایک دوسرے کو سہارا دیتے۔پھر فرماتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ
ہم یہ چاہتے تھے کہ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ یعنی سب نیکیاں کر کے پھر بھی سمجھتے کہ ہم نے
کچھ نہیں کیا اور ایک دوسرے کو نصیحت کرتے رہتے کہ اور زیادہ غریبوں اور کمزوروں پر رحم
کرو اور اُن سے محبت کرو اور یہ نصیحت مرتے دم تک جاری رہتی۔یہ اسلام کے بالکل ابتدائی زمانہ کی تعلیم ہے جب قرآن کریم کے نزول کا ابھی
آغاز ہی ہوا تھا، جب تفصیلی احکام اللہ تعالیٰ کی طرف سے ابھی نازل نہیں ہوئے تھے اور
جب مکہ والے بھی ابھی اسلام سے پورے طور پر واقف نہیں ہوئے تھے۔سر میور کے
نزد یک رسول کریم صلی یا یتیم کے یہ وہ ابتدائی خیالات ہیں جن سے متاثر ہو کر آپ نے
نَعُوذُ بِاللہ نبوت کا دعویٰ کیا اور ہمارے نزدیک یہ وہ ابتدائی الہامات ہیں جن کے متعلق
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اقرا کا حکم ہوا تھا کہ جاؤ اور لوگوں کو ان کا قائل بناؤ۔بہرحال
اسلام کی بنیاد کے وقت کی یہ تعلیم صاف طور پر بتارہی ہے کہ اسلام نے شروع میں ہی کہہ دیا
تھا کہ جہاں اسلام فرد کی آزادی اور اُس کی شخصی ترقی کے لئے جدو جہد کو جائز رکھتا ہے وہاں
وہ اس امر کی بھی اجازت نہیں دے سکتا کہ کچھ لوگ تو عیش و آرام کی زندگی بسر کریں اور کچھ
لوگ تکلیف اور دُکھ کی زندگی بسر کریں۔28