اسلام کا عدم مساوات کو روکنا
اسلام کا اقتصادی نظام
اسلام کا اقتصاد
غلامی
اسلام کا عدم مساوات کو روکنا
یہ امر یا در رکھنا چاہئے کہ غیر طبعی اور غیر مساوی سلوک جو دنیا میں شروع زمانہ سے چلا
آتا تھا اور جسے اسلام نے قطعا روک دیا اُس کی بڑی وجہ غلامی تھی۔آجکل کے لوگ اس
بات
کو سمجھ ہی نہیں سکتے کہ دنیا کی اقتصادیات کا غلامی کے ساتھ کیا تعلق ہے۔مگر درحقیقت
غلامی اور اقتصادیات کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلام نے غلامی کو
بالکل روک دیا۔اسلام سے پہلے بلکہ ظہور اسلام کے بعد بھی دنیا کے ایک بڑے حصے میں
غلامی کا طریق رائج رہا ہے۔چنانچہ آپ رومن، یونانی، مصری اور ایرانی تاریخ کو پڑھ کر
دیکھ لیں آپ کو ان میں سے ہر ملک کی ترقی کی بنیاد غلامی پر رکھی ہوئی نظر آئے گی۔یہ غلام
دو طرح بنائے جاتے تھے۔ایک طریق تو یہ تھا کہ ہمسایہ قو میں جن سے جنگ ہوتی تھی اُن
کے افراد کو جہاں اکا دُکا نظر آئے پکڑ کر لے جاتے اور انہیں غلام بنا لیتے۔چنانچہ رومی
لوگ ایرانیوں کو پکڑ کر لے جاتے اور ایرانیوں کو موقع ملتا تو وہ رومیوں کو پکڑ کر لے جاتے
اور سمجھتے کہ اس طرح ہم نے دوسرے ملک کو سیاسی لحاظ سے نقصان پہنچایا ہے۔دوسرا
طریق یہ تھا کہ لوگ غیر مہذب ہمسایہ اقوام کی عورتیں ، ان کے بچے پکڑ کر لے جاتے اور
اُنہیں اپنی غلامی میں رکھتے۔اوّل الذکر جب موقع ملے اور ثانی الذکر طریق بطور دستور ان
میں جاری تھا۔بلکہ یہ طریق اٹھارویں صدی تک دُنیا میں رائج رہا ہے۔چنانچہ مغربی افریقہ
سے لاکھوں غلام یونائٹیڈ سٹیٹس امریکہ میں لے جائے گئے جو اب تک وہاں موجود ہیں اور
گواب وہ آزاد ہو چکے ہیں مگر دو تین کروڑ باشندے اب بھی امریکہ میں ایسے موجود ہیں جو
29
اسلام کا اقتصادی نظا
مغربی افریقہ سے بطور غلام وہاں پہنچائے گئے تھے۔متمدن اقوام کی غرض اس سے یہ ہوتی
تھی کہ وہ اپنے ملک کی دولت کو بڑھائیں۔چنانچہ ان غلاموں سے کئی قسم کے کام لئے
جاتے تھے۔کہیں اُن کو کارخانوں میں لگا دیا جاتا تھا، کہیں جہازوں کا کام اُن کے سپر د کر دیا
جاتا تھا اس طرح محنت و مشقت کے سب کام جو قومی ترقی کے لئے ضروری ہوتے تھے وہ
اُن غلاموں سے لئے جاتے تھے۔مثلا سستی چیزیں پیدا کرنا اور زیادہ نفع کما نا مقصود ہوتا تو
ان غلاموں کو زمینوں کی آب پاشی اور فصلوں کی کاشت اور نگرانی پر مقرر کر دیا جاتا۔اسلام میں جنگی قیدیوں کے علاوہ غلام بنانے کی ممانعت
غرض اس طریق سے ایک طرف تو بنی نوع انسان کے ایک حصہ کو مساوات سے محروم
کیا جاتا تھا۔قرآن کریم نے اِن دونوں طریقوں کو قطعا روک دیا ہے چنانچہ فرماتا ہے۔ما
كَانَ لِنَبِي أَنْ يَكُونَ لَةَ أَسْرَى حَتَّى يُفْخِنَ فِي الْأَرْضِ طَ تُرِيدُوْنَ عَرَضَ
الدُّنْيَا وَاللهُ يُرِيدُ الْأَخِرَةَ وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ فرماتا ہے ہم نے کسی نبی
کیلئے نہ پہلے یہ جائز رکھا ہے اور نہ تمہارے لئے جائز ہے کہ بغیر اس کے کہ کسی حکومت سے
با قاعدہ لڑائی ہو اُن کے افراد کو غلام بنالیا جائے۔اگر کسی حکومت سے جنگ ہو اور جنگ بھی
سیاسی نہیں بلکہ مذہبی تو عین میدانِ جنگ میں قیدی پکڑے جاسکتے ہیں اور اس کی ہماری
طرف سے اجازت ہے لیکن تمہیں یہ حق نہیں کہ بغیر کسی مذہبی جنگ کے دوسری قوم کے افراد
کو قیدی بناؤ۔یا میدانِ جنگ میں تو نہ پکڑ ولیکن بعد میں اُن
کو گر فتار کر کے قیدی بنالو۔قیدی
بنانا صرف اس صورت میں جائز ہے جب کسی قوم سے با قاعدہ جنگ ہو اور عین میدانِ جنگ
میں دشمن قوم کے افراد کو بطور جنگی قیدی گرفتار کر لیا جائے۔گویا وہ قوم جس کے خلاف اعلانِ
جنگ نہیں ہوا اُس کے افراد کو پکڑنا جائز نہیں ہے۔اس طرح وہ قوم جس سے جنگ ہو اُس
30
کے افراد کو بھی میدانِ جنگ کے علاوہ کسی جگہ سے بعد میں پکڑ نا جائز نہیں ہے۔صرف لڑائی
کے دوران میں لڑنے والے سپاہیوں کو یا ان کو جو لڑنے والے سپاہیوں کی مدد کر رہے ہوں
پکڑ لیا جائے تو جائز ہوگا کیونکہ اگر اُن کو چھوڑ دیا جائے تو وہ بعد میں دوسرے لشکر میں شامل ہو
کر مسلمانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں پھر فرماتا ہے تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا اے مسلمانو!
کیا تم دوسرے لوگوں کی طرح یہ چاہتے ہو کہ تم غیر اقوام کے افراد کو پکڑ کر اپنی طاقت اور
قوت کو بڑھا لو وَاللهُ يُرِيدُ الآخِرَةَ اللہ تعالیٰ یہ نہیں چاہتا کہ تم دنیا کے پیچھے چلو بلکہ وہ چاہتا
ہے کہ تمہیں اُن احکام پر چلائے جو انجام کے لحاظ سے تمہارے لئے بہتر ہوں اور اگلے
جہان میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کی خوشنودی کا مستحق بنانے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ
کی رضا اور انجام کے خوشگوار ہونے کے لحاظ سے یہی حکم تمہارے لئے بہتر ہے کہ تم سوائے
جنگی قیدیوں کو جنہیں دورانِ جنگ میں گرفتار کیا گیا ہو اور کسی کو قیدی مت بناؤ گویا جنگی
قیدیوں کے سوا اسلام میں کسی قسم کے قیدی بنانے جائز نہیں۔اس حکم پر شروع اسلام میں
اس سختی کے ساتھ عمل کیا جاتا تھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ایک دفعہ یمن
کے لوگوں کا ایک وفد آپ کے پاس آیا اور اُس نے شکایت کی کہ اسلام سے پہلے ہم کو
مسیحیوں نے ہلا کسی جنگ کے یونہی زور سے غلام بنالیا تھا ورنہ ہم آزاد قبیلہ تھے ہمیں اس
غلامی سے آزاد کرایا جائے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ گو یہ اسلام سے پہلے کا واقعہ
ہے مگر پھر بھی میں اس کی تحقیقات کروں گا۔اگر تمہاری بات درست ثابت ہوئی تو تمہیں فوراً
آزاد کرا دیا جائیگا۔لیکن اس کے برخلاف جیسا کہ بتایا جاچکا ہے یورپ اپنی تجارتوں اور
زراعتوں کے فروغ کے لئے اُنیسویں صدی کے شروع تک غلامی کو جاری رکھتا چلا گیا۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام کی تاریخ سے ایک غیر اسلامی غلامی کا بھی پتہ لگتا ہے مگر پھر بھی
31
غلاموں کے ذریعہ سے ملکی طور پر تجارتی یا نعتی ترقی کرنے کا کہیں پتہ نہیں چلتا۔اسلامی تعلیم کے مطابق جنگی قیدیوں کی رہائی
اب رہے جنگی قیدی۔سوان کے بارے میں اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ إِمَّا مَنَّا بَعْدُ
وَإِمَّا فِدَاء یعنی جب لڑائی میں تمہارے پاس قیدی آئیں تو تمہارے دلوں میں یہ سوال
پیدا ہوگا کہ آب ہمیں ان کے متعلق کیا کرنا چاہئے سویا درکھو ہمارا حکم یہ ہے کہ إِمَّا مَنَّا
بعد یا تو احسان کر کے انہیں بلا کسی تاوان کے آزاد کر دو و إنما فداء یا پھر تاوان لے کر
انہیں رہا کر دو۔اِن دوصورتوں کے سوا کوئی اور صورت تمہارے لئے جائز نہیں۔بہر حال
تمہارا فرض ہے کہ تم ان دو میں سے کوئی ایک صورت اختیار کرلو۔یا تو یونہی احسان کر کے
اُن
کو رہا کر دو اور سمجھ لو کہ تمہارے اس فعل کے بدلہ میں خدا تعالیٰ تم سے خوش ہوگا اور اگر تم
اقتصادی مشکلات کی وجہ سے احسان نہیں کر سکتے تو وہ تاوان جو عام طور پر حکومتیں وصول کیا
کرتی ہیں وہ تاوان لے کر قیدیوں کو رہا کر دو۔لیکن چونکہ ایسا بھی ہوسکتا تھا کہ ایک شخص
فدیہ دینے کی طاقت اپنے اندر نہ رکھتا ہو اور حکومت یا اُس کے رشتہ دار بھی اُس کو چھڑانے
کی کوئی کوشش نہ کریں اور اس کے ساتھ ہی قیدی کے نگر ان کی بھی یہ حالت ہو کہ وہ بغیر
فدیہ کے اُسے آزاد کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو اس لئے اسلام نے اس کا یہ علاج بتایا کہ وہ
غلام تاوانِ جنگ کی قسطیں مقرر کر کے آزاد ہو جائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالَّذِيْنَ يَبْتَغُونَ الْكِتَابَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ
فِيهِمْ خَيْرًا وَاتُوهُمْ مِنْ مَّالِ اللَّهِ الَّذِی أَتَاكُمْ یعنی اگر کوئی ایسا قیدی ہو
جسے تم احسان کر کے نہ چھوڑ سکو اور اُس کے رشتہ دار بھی اس کا فدیہ نہ دے سکیں تو اس
صورت میں ہماری یہ ہدایت ہے کہ اگر وہ آزاد ہونا چاہے تو وہ نگران سے کہہ دے کہ میں
32
خودرو پیہ کما کر قسط اور فدیہ ادا کرتا چلا جاؤں گا آپ مجھے آزاد کر دیں۔اگر وہ قسط اور فدیہ
ادا کرنے کا اقرار کرلے تو اسلامی تعلیم کے ماتحت وہ اُسی وقت آزاد ہو جائے گا۔پھر فرمایا
ہم تمہیں اس کے ساتھ یہ بھی نصیحت کرتے ہیں کہ اگر تمہیں تو فیق ہو اور اللہ تعالیٰ نے تمہیں
مال دیا ہوا ہو تو چونکہ مال خدا کا ہے اور غلام بھی خدا کے بندوں میں سے ایک بندہ ہے اس
لئے تم اپنے مال میں سے ایک حصہ اُسے بطور سرمایہ دے دو تا کہ وہ اُس پر اپنے کاروبار کی
بنیا درکھ کر آسانی سے قسطیں ادا کر سکے۔اب بتاؤ کیا کوئی بھی صورت ایسی رہ جاتی ہے جس
میں کسی کو غلام بنایا جا سکتا ہو۔اتنے وسیع احکام اور اتنی غیر معمولی رعایتوں کے بعد بھی اگر
کوئی شخص غلامی سے آزاد ہونا پسند نہیں کرتا اور اپنی مرضی سے کسی مسلمان کے پاس رہتا
ہے تو سوائے اس کے کیا کہا جاسکتا ہے کہ وہ خود اپنے گھر کے ظلموں سے بیزار ہے اور جانتا
ہے کہ اگر میں آزاد ہو کر اپنے گھر گیا تو مجھے زیادہ تکلیف اُٹھانی پڑے گی اس لئے میرے
لئے یہی بہتر ہے کہ اس زندگی کو ترجیح دوں۔ورنہ غور کر کے دیکھ لیا جائے کوئی ایک صورت
بھی ایسی نہیں رہ جاتی جس میں کسی کو غلام بنایا جا سکتا ہوں۔پہلے تو یہ حکم دیا کہ تم احسان کر کے
بغیر کسی تاوان کے ہی اُن کو رہا کر دو۔پھر یہ کہا کہ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو تاوان وصول کر کے
آزاد کر دو اور اگر کوئی شخص ایسا رہ جائے جو خود تاوان ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو اس کی
حکومت بھی اُس کے معاملہ میں کوئی دلچسپی نہ لیتی ہو اور اُس کے رشتہ دار بھی لا پرواہ ہوں تو
وہ تم کو نوٹس دے کر اپنی تاوان کی قسطیں مقرر کروا سکتا ہے۔ایسی صورت میں جہاں تک
اُس کی کمائی کا تعلق ہے قسط چھوڑ کر سب اُسی کی ہوگی اور وہ عملاً پورے طور پر آزاد ہوگا۔حضرت عمر کی شہادت ایک غلام کے ہاتھ سے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ایک ایسے غلام نے ہی مارا تھا جس نے مکاتبت کی ہوئی۔۔۔33
تھی۔وہ غلام جس مسلمان کے پاس رہتا تھا اُن سے ایک دن اُس نے کہا کہ میری اتنی
حیثیت ہے آپ مجھ پر تاوان ڈال دیں میں ماہوار اقساط کے ذریعہ آہستہ آہستہ تمام تاوان
ادا کر دونگا۔انہوں نے ایک معمولی سی قسط مقرر کر دی اور وہ ادا کرتا رہا۔ایک دفعہ حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کے پاس اُس نے شکایت کی کہ میرے مالک نے مجھ پر بھاری قسط مقرر کر رکھی
ہے آپ اُسے کم کرا دیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اُس کی آمدن
کی تحقیق کی تو معلوم ہوا
کہ جتنی آمد کے اندازہ پر قسط مقرر ہوئی تھی اُس سے کئی گنا زیادہ آمد وہ پیدا کرتا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ دیکھ کر فرمایا کہ اس قدر آمد کے مقابلہ میں تمہاری قسط بہت
معمولی ہے اسے کم نہیں کیا جاسکتا۔اس فیصلہ سے اُسے سخت غصہ آیا اور اُس نے سمجھا کہ
میں چونکہ ایرانی ہوں اس لئے میرے خلاف فیصلہ کیا گیا ہے اور میرے مالک کا عرب
ہونے کی وجہ سے لحاظ کیا گیا ہے۔چنانچہ اس غصہ میں اُس نے دوسرے ہی دن خنجر سے
آپ پر حملہ کر دیا اور آپ انہی زخموں کے نتیجہ میں شہید ہو گئے۔غرض اسلام نے یہ حق مقرر کیا ہوا تھا کہ اگر کوئی غلام آزاد ہونا چاہے تو وہ قسط وار
تاوان کو ادا کرنا شروع کر دے اور اگر سرمایہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ کوئی کام شروع کرنے
کے قابل نہ ہو تو اس صورت میں اتُوهُم مِّنْ مَّالِ اللَّهِ الَّذِي أَتَاكُمْ کا حکم تھا یعنی
مالک خود مددکر کے یا حکومت مسلمہ مدد کر کے اُسے آزادی کا معاہدہ کروادے۔جنگی قیدیوں سے حسنِ سلوک کی تعلیم
کام کے بارہ میں یہ ہدایت دی کہ جب تک وہ گھر میں رہے اُس سے وہی کام لوجودہ
کر سکتا ہو۔اگر کوئی مشکل کام ہو تو اُس کے ساتھ شامل ہو جاؤ اُسے گالی نہ دو۔اگر وہ
مزدوری کرتا ہے تو اُس کی مزدوری اُسے پسینہ خشک ہونے سے پہلے دو۔اگر کام کرنے
34
والا آزاد ہے اور مالک اُسے مار بیٹھتا ہے تو وہ حق رکھتا ہے کہ عدالت میں جائے اور قصاص
کا مطالبہ کر کے اسلامی قضاء سے اُسے سزا دلوائے۔یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ تو میرا نوکر تھا
اور مجھے اس کو پیٹنے کا حق تھا۔اسلام اس قسم کے حق کو تسلیم نہیں کرتا۔وہ نوکر کو اجازت دیتا
ہے کہ اگر اسے پیٹا جائے تو قضاء میں اپنے مالک کے خلاف دعوی دائر کرے اور اُسے سزا
دلوائے۔اور اگر وہ آزاد نہیں بلکہ غلام ہے تو اگر وہ اُسے ایک تھپڑ بھی مار بیٹھے تو اسلامی
حکومت کو حکم ہے کہ وہ اُسے فوراً آزاد کرا دے اور نگران سے کہے کہ تم اس قابل نہیں ہو کہ
کسی قیدی کو اپنے پاس رکھ سکو۔پھر حکم دیا کہ جو کچھ خود کھاؤ وہ اپنے غلاموں کو کھلا ؤ، جو خود
پہنو وہی اُن کو پہناؤ۔یہی وجہ ہے کہ اسلام کے زمانہ میں کئی غلام اپنے گھروں کو واپس جانا
پسند ہی نہیں کرتے تھے۔وہ جانتے تھے کہ اگر ہم گھر گئے تو ہمیں دال بھی نصیب نہیں ہوگی
مگر یہاں تو ہمیں روزانہ اچھا کھانا کھانے کو ملتا ہے اور پھر مالک کی یہ حالت ہے کہ وہ پہلے
ہمیں کھلاتا ہے اور بعد میں آپ کھاتا ہے۔ایسے مزے ہمیں اپنے گھروں میں کہاں میسر
آسکتے ہیں۔چنانچہ جب مسلمان بادشاہ بنے اور حکومت اُن کے ہاتھ میں آئی تو وہ غلاموں
کو اپنے گھروں سے نکالتے بھی تھے تو وہ نہیں نکلتے تھے۔وہ کہتے تھے فدیہ دو اور آزاد ہو
جاؤ مگر وہ فدیہ نہ دیتے۔وہ کہتے تھے اگر فدیہ نہیں دے سکتے تو ہم سے قسطیں مقرر کر لو اور
آزاد ہو جاؤ مگر وہ قسطیں بھی مقرر نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر ہم آزاد ہوکر
واپس چلے گئے تو پھر وہ مزے ہمیں حاصل نہیں ہوں گے جواب حاصل ہیں۔ایسی صورت
میں اگر کچھ لوگ غلام بھی رہے ہوں تو دنیا کو ایسی غلامی پر کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔غلامی اور اقتصادیات
یہ غلامی کا مضمون نہیں لیکن دنیا کی لمبی تاریخ میں غلامی اور ملکوں کے اقتصادی نظام
35
آپس میں ملے چلے آتے ہیں۔روس میں سائبیریا کی آبادی غلاموں یا سیاسی قیدیوں ہی کی
رہین منت تھی۔اسی طرح امریکہ کی آبادی غلاموں یا سیاسی قیدیوں ہی کی رہین منت تھی۔وہ اپنے علاقوں کو کبھی خود آباد نہیں کر سکتے تھے۔لاکھوں لاکھ غلام وہ مغربی افریقہ سے لائے
اور وہ امریکہ کے بے آباد علاقوں کو آباد کر گئے۔آج امریکہ اپنی دولت پر نازاں ہے، اپنی
تجارت اور اپنی صنعت پر نازاں ہے مگر امریکہ کی یہ دولت اور امریکہ کی آبادی رہین منت
ہے اُن حبشی غلاموں کی جن کو وہ مغربی افریقہ سے پکڑ کر لائے۔اسی طرح یونان اور روما کی
تاریخ بتاتی ہے کہ اُن کی آبادی بھی غلاموں کی خدمات کی رہین منت ہے ، مصر کی تاریخ
بھی بتاتی ہے کہ اس کی آبادی غلاموں کی خدمات کی وجہ سے ہوئی۔فرانس اور سپین کی
تاریخ بھی بتاتی ہے کہ اُن کی ترقی اُن خدمات کی رہین منت تھی جو آج سے دو تین سو سال
پہلے اُن ممالک میں غلاموں نے سر انجام دیں اور جنہوں نے اُن کی اقتصادی حالت کو ترقی
دے کر کہیں سے
کہیں پہنچادیا۔پس غلامی اور اقتصادی مسائل چونکہ باہم لازم وملزوم ہیں اس
لئے میں نے بتایا ہے کہ اسلام کا نظام کیسا کامل ہے کہ اُس نے شروع سے ہی غلامی پر تبررکھ
دیا اور کہہ دیا کہ اس کے ذریعہ جو ترقی ہوگی وہ کبھی شریفانہ اور باعزت ترقی نہیں کہلا سکتی۔36