حضرت ایلیا کا معاملہ

توضیح مرام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چاہیں گے پس مدعی ہو کر مقابل پر کھڑے ہو جانا اُن کے لیے سخت حجاب ہو جائے گا جس
سے باہر نکلنا اور اپنی مشہور کردہ رائے سے رجوع کرنا ان کے لیے مشکل بلکہ محال ہوگا کیونکہ
ہمیشہ یہی دیکھا جاتا ہے کہ جب کوئی مولوی ایک رائے کو علی رؤوس الا شہاد ظاہر کر دیتا ہے اور
اپنا فیصلہ ناطق اُس کو قرار دیتا ہے تو پھر اس رائے سے عود کرنا اس کو موت سے بدتر دکھائی دیتا
ہے۔ لہذا میں نے ترحما للہ یہ چاہا کہ قبل اس کے کہ وہ مقابل پر آکر ہٹ اور ضد کی بلا میں پھنس
جائیں آپ ہی ان کو ایسے صاف اور مدلل طور پر سمجھا دیا جائے کہ جو ایک دانا اور منصف اور
طالب حق کی تسلی کے لیے کافی ہواگر بعد میں پھر لکھنے کی ضرورت پڑے گی تو شائد ایسے لوگوں
کے لئے وہ ضرورت پیش آوے کہ جو غائت درجہ کے سادہ لوح اور غبی ہیں جن کو
آسمانی کتابوں کے استعارات مصطلحات و دقائق تاویلات کی کچھ بھی خبر بلکہ مس تک نہیں اور
لا يَمَسُّہ کی نفی کے نیچے داخل ہیں ۔
اب پہلے ہم صفائی بیان کے لئے یہ لکھنا چاہتے ہیں کہ بائبل اور ہماری احادیث اور
اخبار کی کتابوں کے رو سے جن نبیوں کا اسی وجود عنصری کے ساتھ آسمان پر جانا تصور کیا گیا
ہے وہ دو نبی ہیں ایک یوحنا جس کا نام ایلیا اور ادریس بھی ہے۔ دوسرے مسیح بن
مریم جن کو عیسی اور یسوع بھی کہتے ہیں۔ ان دونوں نبیوں کی نسبت عہد قدیم اور جدید
کے بعض صحیفے بیان کر رہے ہیں کہ وہ دونوں آسمان کی طرف اُٹھائے گئے اور پھر کسی زمانہ میں
زمین پر اتریں گے اور تم ان کو آسمان سے آتے دیکھو گے ان ہی کتابوں سے کسی قدر ملتے جلتے
الفاظ احادیث نبویہ میں بھی پائے جاتے ہیں لیکن حضرت ادریس کی نسبت جو بائیل میں
یوحنا یا ایکیا کے نام سے پکارے گئے ہیں انجیل میں یہ فیصلہ دیا گیا ہے کہ یحییٰ بن زکریا
کے پیدا ہونے سے اُن کا آسمان سے اتر نا وقوع میں آگیا ہے چنانچہ حضرت مسیح صاف صاف
الفاظ میں فرماتے ہیں کہ یوحنا جو آنے والا تھا یہی ہے چاہو تو قبول کرو ۔ سو ایک نبی کے
محکمہ سے ایک آسمان پر جانے والے اور پھر کسی وقت اُترنے والے یعنی یوحنا کا مقدمہ
اہے الیاس پڑھا جائے۔ (شمس)

﴾٥﴿
تو انفصال پا گیا اور دوبارہ اُترنے کی حقیقت اور کیفیت معلوم ہو گئی چنانچہ تمام عیسائیوں
کا متفق علیہ عقیدہ جو انجیل کے رو سے ہونا چاہیے یہی ہے کہ یوحنا جس کے آسمان سے
اُترنے کا انتظار تھا وہ حضرت مسیح کے وقت میں آسمان سے اس طرح پر اتر آیا کہ زکریا کے
گھر میں اُسی طبع اور خاصیت اصیت کا کا بیٹا ہوا جس جس کا کا نام نام بی تھا۔ البتہ یہودی اُس اُس کے اُترنے
کے اب تک منتظر ہیں اُن کا بیان ہے کہ وہ سچ مچ آسمان سے اترے گا۔ اول بیت المقدس
کے مناروں پر اس کا نزول ہوگا پھر وہاں سے یہودی لوگ اکٹھے ہو کر اس کو کسی نردبان
وغیرہ کے ذریعہ سے نیچے اتار لیں گے اور جب یہودیوں کے سامنے وہ تاویل پیش کی
جائے جو حضرت مسیح علیہ السلام نے یوحنا کے اترنے کے بارہ میں کی ہے تو وہ فی الفور غصہ
سے بھر کر حضرت مسیح اور ایسے ہی حضرت یحییٰ کے حق میں نا گفتنی باتیں سناتے ہیں اور اس
نبی کے فرمودہ کو ایک ملحدانہ خیال تصور کرتے ہیں بہر حال آسمان سے اترنے کا لفظ جو
تاویل رکھتا ہے مسیح کے بیان سے اس کی حقیقت ظاہر ہوئی اور انہی کے بیان سے یوحنا
کے آسمان سے اُترنے کا جھگڑا طے ہوا اور یہ بات کھل گئی کہ آخر اترے تو کس طرح اترے
مگر مسیح کے اترنے کے بارہ میں اب تک بڑے جوش سے بیان کیا جاتا ہے کہ وہ عمدہ اور
شاہانہ پوشاک قیمتی پارچات کی پہنے ہوئے فرشتوں کے ساتھ آسمان سے اتریں گے مگر
ان دو قوموں کا اس پر اتفاق نہیں کہ کہاں اتریں گے ۔ آیا مکہ معظمہ میں یا لنڈن کے کسی ۶
گرجا میں یا ماسکو کے شاہی کلیسیا میں ۔ اگر عیسائیوں کو پرانے خیالات کی تقلید رہزن نہ
ہو تو وہ مسلمانوں کی نسبت بہت جلد سمجھ سکتے ہیں کہ مسیح کا اتر نا اُسی تشریح کے موافق چاہیے
جو خود حضرت مسیح کے بیان سے صاف لفظوں میں معلوم ہو چکی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ
حاشیه: یه پارچات از قسم پشمینہ یا ابریشم ہوں گے؟ جیسے چوڑیا ۔ گلبدن - اطلس - کمخواب ۔ زربفت ۔
زری ۔ لاہی یا معمولی سوتی کپڑے جیسے نین سوکھ ۔ تن زیب ۔ اینگ - چکن گلشن ململ - جالی ۔
خاصہ ڈوریا چارخانہ اور کس نے آسمان میں بنے اور کس نے سیئے ہونگے ۔ ابتک کسی نے مسلمانوں
یا عیسائیوں میں سے اس کا کچھ پتہ نہیں دیا۔ منہ

ایک ہی صورت کے دو امر دو متناقض معنوں پر محمول ہو سکیں یہ بات اہل الرائے کے غور کے
قابل ہے کہ اگر حضرت مسیح کی وہ تاویل جو انہوں نے یوحنا کے آسمان سے اترنے کی نسبت کی
ہے فی الواقع صحیح ہے تو کیا حضرت مسیح کے نزول کے مقدمہ میں جو اسی پہلے مقدمہ کا ہم شکل
ہے اسی تاویل کو کام میں نہیں لانا چاہیے ۔ جس حالت میں ایک نبی اس سر بستہ راز کی اصل
حقیقت کھول چکا ہے اور قانون قدرت بھی اُسی کو چاہتا اور اُسی کو مانتا ہے تو پھر اس صاف اور
سیدھی راہ کو چھوڑ کر ایک پیچیدہ اور قابل اعتراض راہ اپنی طرف سے کھودنا کیوں کر قبول کرنے
کے لائق ٹھہر سکتا ہے۔ کیا ذی علم اور ایماندار لوگوں کا کانشنس جس کو مسیح کے بیان سے بھی پوری
پوری مدد مل گئی ہے کسی اور طرف اپنا رخ کر سکتا ہے اور مسیحی لوگ تو اس وقت ۔ سے دس برس پہلے
اپنی یہ پیشگوئی بھی انگریزی اخباروں کے ذریعہ سے شائع کر چکے ہیں کہ تین برس تک مسیح آسمان
سے اترنے والا ہے۔ اب جو خدائے تعالیٰ نے اُس اُترنے والے کا نشان دیا تو مسیحیوں پر لازم
ہے کہ سب سے پہلے وہی اس کو قبول کریں تا اپنی پیشگوئی کے آپ ہی مکذب نہ ٹھہریں۔
عیسائی لوگ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ حضرت مسیح اٹھائے جانے کے بعد بہشت میں داخل
ہو گئے ۔ لوکا کی انجیل میں خود حضرت مسیح ایک چور کو تسلی دے کر کہتے ہیں کہ آج تو میرے ساتھ
بہشت میں داخل ہوگا۔ اور عیسائیوں کا یہ عقیدہ بھی متفق علیہ ہے کہ کوئی شخص بہشت میں داخل
ہو کر پھر اس سے نکالا نہیں جائے گا گو کیسا ہی ادنی درجہ کا آدمی ہو چنانچہ یہی عقیدہ مسلمانوں کا
بھی ہے۔ اللہ جل شانۂ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَ مَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ ، یعنی جو لوگ
بہشت میں داخل کئے جائیں گے پھر اس سے نکالے نہیں جائیں گے اور قرآن شریف میں اگر چہ
حضرت مسیح کے بہشت میں داخل ہونے کا بہ تصریح کہیں ذکر نہیں لیکن ان کے وفات پا جانے کا تین
جگہ ذکر ہے اور مقدس بندوں کے لئے وفات پانا اور بہشت میں داخل ہونا ایک ہی حکم میں ہے
حاشیہ دیکھو انجیل لوقا باب ۲۳ آیت ۴۳
حاشیہ: قال الله تعالى: فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ، دیکھو سورۃ مائده الجزر نمبرے
وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ٣ سورة النساء الجزو نمبر 4
إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى " سورة آل عمران الجز و نمبر ٣ منه
ا الحجر : ۴۹
المائدة : ١١٨
النساء : ١٦٠ ال عمران : ۵۶

آج 10 میں سے 10 باقی