صلیب کا خاتمہ، جزیہ کی منسوخی، اور خنزیر کا قتل کا حقیقی مفہوم

توضیح مرام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مان لیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک الفاظ سے پائے جاتے ہیں جن کے مطابق
پہلے حضرت مسیح یوحنا نبی کے بارے میں بیان فرما چکے ہیں تو ان تمام پُر تکلف مشکلات سے
مخلصی پا جائیں گے نہ حضرت مسیح کی روح کو بہشت سے نکالنے کی حاجت پڑے گی اور نہ اس
مقدس نبی کی نبوت کا خلع تجویز کرنا پڑے گا اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہجو ملیح
کے مرتکب ہوں گے اور نہ احکام قرآنی کے منسوخ ہونے کا اقرار کیا جائے گا۔
شاید آخری عذر ہمارے بھائیوں کا یہ ہوگا کہ بعض الفاظ جو بیچ حد با ل بعض الفاظ جو صحیح حدیثوں میں حضرت مسیح کی
علامات میں بیان کئے گئے ہیں ان کی تطبیق کیونکر کریں ۔ مثلاً لکھا ہے کہ مسیح جب آئے گا تو
صلیب کو توڑے گا اور جزیہ کو اٹھا دے گا اور خنزیروں کو قتل کر دے گا اور اس وقت آئے گا کہ ۱۳
جب یہودیت اور عیسائیت کی بد خصلتیں مسلمانوں میں پھیلی ہوئی ہوں گی۔ میں کہتا ہوں کہ
صلیب کے توڑنے سے مراد کوئی ظاہری جنگ نہیں بلکہ روحانی طور پر صلیبی مذہب کا توڑ
دینا اور اُس کا بطلان ثابت کر کے دکھا دینا مراد ہے جزیہ اٹھا دینے کی مراد خود ظاہر ہے جس
سے یہ اشارہ ہے کہ ان دنوں میں دل خود بخود سچائی اور حق کی طرف کھینچے جائیں گے کسی
لڑائی کی حاجت نہیں ہو گی خود بخود ایسی ہوا چلے گی کہ جوق در جوق اور فوج در فوج لوگ دین
اسلام میں داخل ہوتے جائیں گے پھر جب دین اسلام میں داخل ہونے کا دروازہ کھل
جائے گا اور ایک عالم کا عالم اس دین کو قبول کر لے گا تو پھر جزیہ کس سے لیا جائے گا مگر یہ
سب کچھ ایک دفعہ واقع نہیں ہوگا ۔ ہاں ابھی سے اس کی بنا ڈالی جائے گی اور خنزیروں سے
مراد وہ لوگ ہیں جن میں خنزیروں کی عادتیں ہیں وہ اس روز حجت اور دلیل سے مغلوب کئے
جائیں گے اور دلائل بینہ کی تلوار ا نھیں قتل کرے گی نہ یہ کہ ایک پاک نبی جنگلوں میں خنزیروں
کا شکار کھیلتا پھرے گا۔
اے میری پیاری قوم ! یہ سب استعارے ہیں جن کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے فہم دیا ۱۴
گیا ہے وہ نہ صرف آسانی سے بلکہ ایک قسم کے ذوق سے اُن کو سمجھ جائیں گے ۔ ایسے

عمدہ اور بلیغ مجازی کلمات کو حقیقت پر اتارنا گویا ایک خوبصورت معشوق کا ایک دیو کی شکل میں خاکہ
کھینچنا ہے بلاغت کا تمام مدار استعارات لطیفہ پر ہوتا ہے اسی وجہ سے خدائے تعالیٰ کے کلام
نے بھی جو ابلغ الکلم ہے جس قدر استعاروں کو استعمال کیا ہے اور کسی کے کلام میں یہ طرز
لطیف نہیں ہے۔ اب ہر جگہ اور ہر محل میں ان پاکیزہ استعاروں کو حقیقت پر حمل کرتے جانا گویا
اس کلام معجز نظام کو خاک میں ملا دینا ہے۔ پس اس طریق سے نہ صرف خدائے تعالیٰ کے
پر بلاغت کلام کا اصلی منشا درہم برہم ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی اس کلام کی اعلیٰ درجہ کی بلاغت کو
برباد کر دیا جاتا ہے خوبصورت اور دلچسپ طریقے تفسیر کے وہ ہوتے ہیں جن میں متکلم کی اعلیٰ
شان بلاغت اور اس کے روحانی اور بلند ارادوں کا بھی خیال رہے نہ یہ کہ نہایت درجہ کے سفلی
اور بدنما اور بے طرح موٹے معنے جو ہو ملیح کے حکم میں ہوں اپنی طرف سے گھڑے جائیں اور
۱۵) خدائے تعالی کے پاک کلام کو جو پاک اور نازک دقائق پر مشتمل ہے صرف دہقانی لفظوں تک
محدود خیال کر لیا جائے ۔ ہم نہیں سمجھتے کہ ان نہایت دقیق اسرار کے مقابلہ پر جو خدائے تعالیٰ
کے کلام میں ہونے چاہئیں اور بکثرت ہیں کیوں بد شکل اور موٹے اور کر یہہ معنے پسند کئے
جاتے ہیں؟ اور کیوں ان لطیف معنوں کی وقعت نہیں جو خدائے تعالیٰ کی حکیمانہ شان کے
موافق اور اس کے عالی مرتبہ کلام کے مناسب حال ہیں ؟ اور ہمارے علماء کے دماغ اس بے
وجہ سرکشی سے کیوں پر ہیں کہ وہ الہی فلسفہ کے نزدیک آنا نہیں چاہتے ! جن لوگوں نے ان
تحقیقوں میں اپنا خون اور پسینہ ایک کر دیا ہے ان کو بے شک ہمارے اس بیان سے نہ انکار
بلکہ مزہ آئے گا۔ اور ایک تازہ صداقت ان کو ملے گی جس کو وہ بڑی مد و شد کے ساتھ قوم میں
بیان کریں گے اور پبلک کو ایک روحانی فائدہ پہنچائیں گے لیکن جنہوں نے صرف سرسری نگاہ
تک اپنی فکر اور عقل کو ختم کر رکھا ہے وہ بجز اس کے کہ ناحق کے اعتراضات کی میزان بڑھاویں
اور بے جا رست خیز قائم کریں اور کچھ اسلام کو اپنے وجود سے فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔
اب ہم یہ بیان کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے ہادی اور سید مولی جناب ختم المرسلین نے

آج 10 میں سے 10 باقی