نبوت کے متعلق غلط فہمیاں دور کرنا

توضیح مرام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کو
مسیح اول اور مسیح ثانی میں ما بہ الامتیا ز قائم کرنے کے لئے صرف یہی نہیں فرمایا کہ مسیح ثانی ایک
مرد مسلمان ہو گا اور شریعت قرآنی کے موافق عمل کرے گا اور مسلمانوں کی طرح صوم و صلوٰۃ
وغیرہ احکام فرقانی کا پابند ہوگا اور مسلمانوں میں پیدا ہوگا اور ان کا امام ہوگا اور کوئی جدا گانہ
دین نہ لائے گا اور کسی جدا گانہ نبوت کا دعویٰ نہیں کرے گا بلکہ یہ بھی ظاہر فرمایا ہے کہ مسیح اول
اور مسیح ثانی کے حلیہ میں بھی فرق بین ہوگا ۔ چنانچہ مسیح اول کا حلیہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
معراج کی رات میں نظر آیا وہ یہ ہے کہ درمیانہ قد اور سرخ رنگ ، گھنگر والے بال اور سینہ
کشادہ ہے دیکھو صیح بخاری صفحہ ۴۸۹ لیکن اسی کتاب میں مسیح ثانی کا حلیہ جناب ممدوح نے
یہ فرمایا ہے کہ وہ گندم گوں ہے اور اس کے بال گھنگر والے نہیں ہیں اور کانوں تک لٹکتے ہیں
اب ہم سوچتے ہیں کہ کیا یہ دونوں ممیز علامتیں جو سیح اول اور ثانی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و
سلم نے بیان فرمائی ہیں کافی طور پر یقین نہیں دلاتیں کہ مسیح اول اور ہے اور مسیح ثانی اور ان ۱۷
دونوں کو ابن مریم کے نام سے پکارنا ایک لطیف استعارہ ہے جو باعتبار مشابہت طبع اور روحانی
خاصیت کے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ اندرونی خاصیت کی مشابہت کی رو سے دو نیک
آدمی ایک ہی نام کے مستحق ہو سکتے ہیں اور ایسا ہی دو بد آدمی بھی ایک ہی بد مادہ میں شریک
مساوی ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے قائم مقام کہلا سکتے ہیں مسلمان لوگ جو اپنے بچوں
کے نام احمد اور موسیٰ اور عیسیٰ اور سلیمان اور داؤد وغیرہ رکھتے ہیں تو در حقیقت اسی تفاول کا خیال
انہیں ہوتا ہے جس سے نیک فال کے طور پر یہ ارادہ کیا جاتا ہے کہ یہ بچے بھی ان بزرگوں کی
روحانی شکل اور خاصیت ایسی اتم اور اکمل طور سے پیدا کر لیں کہ گویا انہی کا روپ ہو جائیں۔
اس جگہ اگر یہ اعتراض پیش کیا جائے کہ مسیح کا مثل بھی نبی چاہیے کیونکہ مسیح نبی
تھا ۔ تو اس کا اوّل جواب تو یہی ہے کہ آنے والے مسیح کے لئے ہمارے سید و
مولی نے نبوت شرط نہیں ٹھہرائی بلکہ صاف طور پر یہی لکھا ہے کہ وہ ایک مسلمان
ہوگا اور عام مسلمانوں کے موافق شریعت فرقانی کا پابند ہوگا اور اس سے ﴿۱۸﴾

زیادہ کچھ بھی ظاہر نہیں کرے گا کہ میں مسلمان ہوں اور مسلمانوں کا امام ہوں ۔ ماسوا اس کے
اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ عاجز خدائے تعالیٰ کی طرف سے اس امت کے لئے محدث ہو کر آیا
ہے اور محدث بھی ایک معنے سے نبی ہی ہوتا ہے گو اس کے ۔ ہے گو اس کے لئے نبوت تامہ نہیں مگر تا ہم جزئی
طور پر وہ ایک نبی ہی ہے کیونکہ وہ خدائے تعالیٰ سے ہم کلام ہونے کا ایک شرف رکھتا ہے۔
امور غیبیہ اس پر ظاہر کئے جاتے ہیں اور رسولوں اور نبیوں کی وحی کی طرح اس کی وحی کو بھی دخل
شیطان سے منزہ کیا جاتا ہے اور مغز شریعت اس پر کھولا جاتا ہے اور بعینہ انبیا کی طرح مامور
ہو کر آتا ہے اور انبیا کی طرح اس پر فرض ہوتا ہے کہ اپنے تئیں بآواز بلند ظاہر کرے اور اس
سے انکار کرنے والا ایک حد تک مستوجب سزا ٹھہرتا ہے اور نبوت کے معنے بجز اس کے اور کچھ
نہیں کہ امور متذکرہ بالا اس میں پائے جائیں۔
اور اگر یہ عذر پیش ہو کہ باب نبوت مسدود ہے اور وحی جو انبیاء پر نازل ہوتی ہے اس
19 پر مہر لگ چکی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ نہ من کل الوجوہ باب نبوت مسدود ہوا ہے اور نہ ہر
یک طور سے وحی پر مہر لگائی گئی ہے بلکہ جزئی طور پر وحی اور نبوت کا اس امت مرحومہ کے
لئے ہمیشہ دروازہ کھلا ہے ۔ مگر اس بات کو بحضور دل یا د رکھنا چاہیے کہ یہ نبوت جس کا ہمیشہ
☆
کے لئے سلسلہ جاری رہے گا نبوت تامہ نہیں ہیں ہے گا نبوت تامہ نہیں ہیں بلکہ جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہے ن کر چکا ہوں وہ
مستحد
صرف ایک جزئی نبوت ہے جو دوسرے لفظوں میں محدثیت کے اسم کے اسم سے موسوم ہے جو انسان
کامل کے اقتدا سے ملتی ہے جو مجمع جمیع کمالات نبوت تامہ ہے یعنی ذات ستودہ صفات
حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم فاعلم ارشدك الله تعالى ان النبي
محدث والمحدث نبى باعتبار حصول نوع من انواع النبوت و قد قال رسول الله |
صلى الله عليه وسلم لم يبق من النبوت الا المبشرات اى لم يبق من انواع |
النبوت الا نوع واحد وهي المبشرات من اقسام الرؤيا الصادقة والمكاشفات |
الصحيحة و الوحي الذي ينزل على خواص الاولياء و النور الذي يتجلى على
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ہے “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

آج 10 میں سے 10 باقی