حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور مسیح موعود کے روحانی مشابہات

توضیح مرام

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قلوب قوم موجع۔ فانظر أيها الناقد البصير أيُفهم من هذا سد باب النبوة على
وجه کلی بل الحديث يدل على ان النبوة التامة الحاملة لوحى الشريعة قد
انقطعت ولكن النبوة التي ليس فيها الا المبشرات فهي باقية الى يوم القيامة لا
انقطاع لها ابدا ۔ و قد علمت و قرات في كتب الحديث ان الرؤيا الصالحة جزء
من ستة واربعين جزء من النبوة اى من النبوة التامة فلما كان للرويا نصيبا من
هذه المرتبة فكيف الكلام الذي يوحى من الله تعالى الى قلوب المحدثين فاعلم |
ايدك الله ان حاصل كلامنا ان ابواب النبوة الجزئية مفتوحة ابدا و ليس في
هذا النوع الا المبشرات او المنذرات من الامور المغيبة او اللطائف القرآنية |
والعلوم اللدنية۔ و اما النبوة التي تامة كاملة جامعة لجميع كمالات الوحى فقد
آمنا بانقطاعها من يوم نزل فيه - مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ
وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ اگر یہ استفسار ہو کہ جس خاصیت اور قوت (1)
روحانی میں یہ عاجز اور مسیح بن مریم مشابہت رکھتے ہیں وہ کیا شے ہے تو اس کا جواب یہ ہے
کہ وہ ایک مجموعی خاصیت ہے جو ہم دونوں کے روحانی قوئی میں ایک خاص طور پر رکھی گئی ہے
جس کے سلسلہ کی ایک طرف نیچے کو اور ایک طرف اوپر کو جاتی ہے۔ نیچے کی طرف سے مراد وہ
اعلیٰ درجہ کی دل سوزی اور غم خواری خلق اللہ ہے جو داعی الی اللہ اور اس کے مستعد شاگردوں
میں ایک نہایت مضبوط تعلق اور جوڑ بخش کر نورانی قوت کو جو داعی الی اللہ کے نفس پاک میں
موجود ہے ان تمام سرسبز شاخوں میں پھیلاتی ہے۔ اوپر کی طرف سے مراد وہ اعلیٰ درجہ کی
محبت قوی ایمان سے ملی ہوئی ہے جو اول بندہ کے دل میں بارادہ الہی پیدا ہو کر رب قدیر
کی محبت کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور پھر ان دونوں محبتوں کے ملنے سے جو درحقیقت نر اور مادہ
الاحزاب : ۴۱

کا حکم رکھتی ہیں ایک مستحکم رشتہ اور ایک شدید مواصلت خالق اور مخلوق میں پیدا ہو کر الہی محبت کی
۲۲ چمکنے والی آگ سے جو مخلوق کی ہیزم مثال محبت کے پکڑ لیتی ہے۔ ایک تیسری چیز پیدا ہو جاتی
ہے جس کا نام روح القدس ہے سو اس درجہ کے انسان کی روحانی پیدائش اس وقت سے مجھی
جاتی ہے جب کہ خدائے تعالیٰ اپنے ارادہ خاص سے اس میں اس طور کی محبت پیدا کر دیتا ہے
اور اس مقام اور اس مرتبہ کی محبت میں بطور استعارہ یہ کہنا بے جا نہیں ہے کہ خدائے تعالیٰ کی
محبت سے بھری ہوئی روح اس انسانی روح کو جو با ارادہ الہی اب محبت سے بھر گئی ہے ایک نیا
تولد بخشتی ہے۔ اسی وجہ سے اس محبت کی بھری ہوئی روح کو خدائے تعالیٰ کی روح سے جو
نافخ المحبت ہے استعارہ کے طور پر ابنیت کا علاقہ ہوتا ہے اور چونکہ روح القدس ان
دونوں کے ملنے سے انسان کے دل میں پیدا ہوتی ہے اس لئے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ان دونوں
کے لئے بطور ابن ہے اور یہی پاک تثلیث ہے جو اس درجہ محبت کے لئے ضروری ہے جس کو
نا پاک طبیعتوں نے مشرکانہ طور پر سمجھ لیا ہے اور ذرہ امکان کو جو هالكة الذات، باطلة
الحقیقت ہے حضرت اعلیٰ واجب الوجود کے ساتھ برابر ٹھہرا دیا ہے۔
۲۳) لیکن اگر اس جگہ یہ استفسار ہو کہ اگر یہ درجہ اس عاجز اور مسیح کے لئے مسلّم ہے تو پھر جناب
سیدنا و مولانا سید الکل وافضل الرسل حضرت خاتم النبین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کون سا
درجہ باقی ہے۔ سو واضح ہو کہ وہ ایک اعلیٰ مقام اور برتر مرتبہ ہے جو اسی ذات کامل الصفات پر ختم
ہو گیا ہے جس کی کیفیت کو پہنچنا بھی کسی دوسرے کا کام نہیں چہ جائیکہ وہ کسی اور کو حاصل ہو سکے۔
شان احمد را که داند جز خداوند کریم آنچنان از خود جدا شد کز میاں افتاد میم
زال نمط شد محودلبر کز کمال اتحاد
پیکر او شد سراسر صورت رب رحیم
ہوئے محبوب حقیقی مید ہر زاں روئے پاک ذات حقانی صفاتش مظہر ذات قدیم
گرچه منسوبم کند کس سوئے الحاد و ضلال چوں دل احمد نمی بینم دگر عرش عظیم

آج 10 میں سے 10 باقی