حضرت محمد ﷺ کی عظمت
توضیح مرام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے ساتھ وہ سارا وجود آگ ہی آگ ہو جاتا ہے اور یہ کیفیت جو ایک آتش افروختہ کی صورت
ہے۔
پر دونوں محبتوں کے جوڑ سے پیدا ہو جاتی ہے اس کو روح امین کے نام سے بولتے ہیں کیونکہ یہ
ہر یک تاریکی سے امن بخشتی ہے اور ہر یک غبار سے خالی ہے اور اس کا نام شدید القوی بھی
ہے کیونکہ یہ اعلیٰ درجہ کی طاقت وحی ہے جس سے قوی تروجی متصور نہیں اور اس کا نام ذو الافق
الاعلی بھی ہے کیونکہ یہ وحی الہی کے انتہائی درجہ کی تجلی ہے اور اس کو رَأَى مَا رَأَئ کے نام
سے بھی پکارا جاتا ہے کیونکہ اس کیفیت کیفیت کا کا ان اندازہ تمام مخلوقات کے قیاس اور گمان اور وہم سے
باہر ہے اور یہ کیفیت صرف دنیا میں ایک ہی انسان کو ملی ہے جو انسان کامل ہے جس پر تمام
سلسلہ انسانیہ کا ختم ہو گیا ہے۔ اور دائرہ استعدادت بشریہ کا کمال کو پہنچا ہے اور وہ در حقیقت
پیدائش الہی کے خط ممتد کی اعلیٰ طرف کا آخری نقطہ ہے جو ارتفاع کے تمام مراتب کا انتہا
ہے۔ حکمت الہی کے ہاتھ نے ادنیٰ سے ادنی خلقت سے اور اسفل سے اسفل مخلوق سے سلسلہ
پیدائش کا شروع کر کے اس اعلیٰ درجہ کے نقطہ تک پہنچا دیا ہے جس کا نام دوسرے لفظوں میں
محمد ہے صلی اللہ علیہ وسلم جس کے معنے یہ ہیں کہ نہایت تعریف کیا گیا یعنی کمالات تامہ کا مظہر
سوجیسا کہ فطرت کے رو سے اس نبی کا اعلیٰ اور ارفع مقام تھا ایسا ہی خارجی طور پر بھی اعلیٰ و
ارفع مرتبہ وحی کا اس کو عطا ہوا اور اعلیٰ و ارفع مقام محبت کا ملا یہ وہ مقام عالی ہے کہ میں اور
۲۷ مسیح دونوں اس مقام تک نہیں پہنچ سکتے۔ اس کا نام مقام جمع اور مقام وحدت تامہ ہے۔ پہلے
نبیوں نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کی خبر دی ہے اسی پستہ ونشان پر خبر
دی ہے اور اسی مقام کی طرف اشارہ کیا ہے اور جیسا مسیح اور اس عاجز کا مقام ایسا ہے کہ
اس کو استعارہ کے طور پر ابنیت کے لفظ سے تعبیر کر سکتے ہیں ۔ ایسا ہی یہ وہ مقام عالی شان
مقام ہے کہ گذشتہ نبیوں نے استعارہ کے طور پر صاحب مقام ہذا کے ظہور کو خدائے تعالیٰ کا
ظہور قرار دے دیا اور اس کا آنا خدائے تعالیٰ کا آنا ٹھہرایا ہے۔ جیسا کہ حضرت مسیح نے بھی
ایک مثال کو پیش کر کے فرمایا ہے کہ انگورستان کا پھل لینے کے لئے اول باغ کے مالک نے
جو خدائے تعالیٰ ہے ) اپنے نوکروں کو بھیجا یعنی ابتدائی ﷺ کے قرب والوں کو جس سے مراد وہ
تمام صلحا ہیں جو حضرت مسیح کے زمانہ میں اور اُسی صدی میں مگر کسی قدران سے پہلے آئے پھر
جب باغبانوں نے باغ کا پھل دینے سے انکار کیا تو باغ کے مالک نے تاکید کے طور پر اپنے
بیٹے کو ان کی طرف روانہ کیا تا اُس کو بیٹا سمجھ کر باغ کا پھل اس کے حوالہ کریں۔ بیٹے سے مراد
اس جگہ مسیح ہے جن کو دوسرا درجہ قرب اور محبت کا حاصل ہے مگر باغبانوں نے اُس بیٹے کو بھی ﴿۲۸﴾
باغ کا پھل نہ دیا بلکہ اپنے زعم میں اسے قتل کر دیا بعد اس کے حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ اب
باغ کا مالک خود آئے گا یعنی خدائے تعالیٰ خود ظہور فرمائے گا تا با غبانوں کو قتل کر کے باغ کو
ایسے لوگوں کو دیدے کہ اپنے وقت پر پھل دے دیا کریں اس جگہ خدائے تعالیٰ کے آنے سے
مراد حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا آنا ہے جو قرب اور محبت کا تیسرا درجہ اپنے لئے حاصل
رکھتے ہیں کہ اور یہ سب روحانی مراتب ہیں کہ کہ ؟ جو استعارہ کے طور پر مناسب حال ا
، حال الفاظ ۲۹
حاشیہ ہمارے سید و مولی جناب مقدس خاتم الانبیاء کی نسبت صرف حضرت مسیح نے ہی بیان
نہیں کیا کہ آنجناب کا دنیا میں تشریف لانا در حقیقت خدائے تعالیٰ کا ظہور فرمانا ہے بلکہ اس
طرز کا کلام دوسرے نبیوں نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں اپنی اپنی پیشگوئیوں میں
بیان کیا ہے اور استعارہ کے طور پر آنجناب کے ظہور کو خدائے تعالیٰ کا ظہور قرار دیا ہے بلکہ
بوجہ خدائی کے مظہر اتم ہونے کے آنجناب کو خدا کر کے پکارا ہے ۔ چنانچہ حضرت داؤد کے ﴿۲۹﴾
زبور میں لکھا ہے تو حسن میں بنی آدم سے کہیں زیادہ ہے ۔ تیرے لبوں میں نعمت بنائی گئی ۔ اس
لئے خدا نے تجھ کو ابد تک مبارک کیا (یعنی تو خاتم الانبیاء ٹھہرا) اے پہلوان تو جاہ وجلال سے اپنی
تلوار حمائل کر کے اپنی ران پر لٹکا امانت اور حلم اور عدالت پر اپنی بزرگواری اور اقبال مندی
سے سوار ہو کر تیرا دہنا ہاتھ تجھے ہیبت ناک کام دکھائے گا ۔ بادشاہ کے دشمنوں کے دلوں میں
ابتدائی درجہ پڑھا جائے۔ (شمس)
میں بیان کئے گئے ہیں یہ نہیں کہ حقیقی ابنیت اس جگہ مراد ہے یا حقیقی الوہیت مراد لی گئی ہے۔
اس جگہ اس بات کا بیان کرنا بھی بے موقعہ نہ ہوگا کہ جو کچھ ہم نے روح القدس اور روح الامین
وغیرہ کی تعبیر کی ہے یہ در حقیقت ان عقائد سے جو اہل اسلام ملائک کی نسبت رکھتے ہیں منافی نہیں
۳۰ ہے کیوں کہ محققین اہل اسلام ہرگز اس بات کے قائل نہیں کہ ملائک اپنے شخصی وجود کے ساتھ
انسانوں کی طرح پیروں سے چل کر زمین پر اترتے ہیں اور یہ خیال ببداہت باطل بھی ہے۔
تیرے تبر تیزی کرتے ہیں ۔ لوگ تیرے سامنے گڑ جاتے ہیں ۔ اے خدا تیرا تخت ابد الآباد
ہے ۔ تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے ۔ تو نے صدق سے دوستی اور شر سے دشمنی کی ہے
اسی لئے خدا نے جو تیرا خدا ہے خوشی کے روغن سے تیرے مصاحبوں سے زیادہ تجھے معطر کیا
ہے ( دیکھوز بور ۴۵ )
اب جاننا چاہیے کہ زبور کا یہ فقرہ کہ اے خدا تیرا تخت ابدالآباد ہے ۔ تیری سلطنت کا عصا راستی کا
عصا ہے یہ حض بطور استعارہ ہے۔ جس سے غرض یہ ہے کہ جو روحانی طور پر شانِ محمدی ہے اُس کو ظاہر
کر دیا جائے ۔ پھر یسعیاہ نبی کی کتاب میں بھی ایسا ہی لکھا ہے چنانچہ اس کی عبارت یہ ہے۔
دیکھو میرا بندہ جسے میں سنبھالوں گا۔ میرا برگزیدہ جس سے میراجی راضی ہے میں نے اپنی روح
اُس پر رکھی ۔ وہ قوموں پر راستی ظاہر کرے گا وہ نہ چلائے گا اور اپنی صدا بلند نہ کرے گا اور اپنی آواز
بازاروں میں نہ سنائے گا ۔ وہ مسلے ہوئے سینٹھے کو نہ توڑے گا اور سن کو جس سے دھواں اُٹھتا ہے نہ
بجھائے گا جب تک کہ راستی کو امن کے ساتھ ظاہر نہ کرے وہ نہ گھٹے گا نہ تھکے گا جب تک کہ راستی کو
زمین پر قائم نہ کرے اور جزیرے اس کی شریعت کے منتظر ہوویں ۔ خداوند خدا ایک بہادر کی
مانند نکلے گا۔ وہ جنگی مرد کی مانندا ا۔ وہ جنگی مرد کی مانند اپنی غیرت کو اُسکائے گا۔ الخ
اب جاننا چاہیے کہ یہ فقرہ کہ خداوند خدا ایک بہادر کی مانند نکلے گا یہ بھی بطور استعارہ کے آنحضرت
۳۲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پُر ہیبت ظہور کا اظہار کر رہا ہے ۔ دیکھو یسعیاہ نبی کی کتاب باب ۴۲ اور ایسا
ہی اور کئی نبیوں نے بھی اسی استعارہ کو اپنی پیشگوئیوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں
یسعیاہ باب ۴۲ آیت ۱ تا ۲۳- (ناشر)