سورۃ الشمس کی تفسیر
توضیح مرام
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شاہی خادموں کی طرح سجدات تعظیم انسان کامل کے آگے بجالا رہے ہیں ایسا ہی خدائے تعالیٰ
نے سورۃ الشمس میں نہایت لطیف اشارات و استعارات میں انسان کامل کے مرتبہ کو زمین
آسمان کے تمام باشندوں سے اعلیٰ و برتر بیان فرمایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَالشَّمْسِ
وَضُحَهَا - وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَهَا - وَالنَّهَارِ إِذَا جَلْهَا - وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشُهَا وَالسَّمَاءِ
وَمَا بَنُهَا - وَالْأَرْضِ وَمَا طَاحُهَا وَنَفْسٍ وَمَا سَونَهَا - فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقُونَهَا -
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا - وَقَدْ خَابَ مَنْ دَشَهَا - كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغُونَهَا - إِذِ انْبَعَثَ (۵۱)
اشْقُهَا - فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ نَاقَةَ اللهِ وَسُقْيهَا - فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا
فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوْبَهَا وَلَا يَخَافُ عُقْبُهَا ۔ یعنی قسم ہے
سورج کی اور اس کی دھوپ کی اور قسم ہے چاند کی جب وہ سورج کی پیروی کرے اور قسم ہے دن
کی جب اپنی روشنی کو ظاہر کرے اور قسم ہے اس رات کی جو بالکل تاریک ہو اور قسم ہے زمین کی
اور اُس کی جس نے اسے بچھایا اور قسم ہے انسان کے نفس کی اور اس کی جس نے اسے اعتدال
کامل اور وضع استقامت کے جمیع کمالات متفرقہ عنایت کئے اور کسی کمال سے محروم نہ رکھا بلکہ
سب کمالات متفرقہ جو پہلی قسموں کے نیچے ذکر کئے گئے ہیں اس میں جمع کر دیے اس طرح پر کہ
انسان کامل کا نفس آفتاب اور اس کی دھوپ کا بھی کمال اپنے اندر رکھتا ہے اور چاند کے خواص
بھی اس میں پائے جاتے ہیں کہ وہ اکتساب فیض دوسرے سے کر سکتا ہے اور ایک نور سے بطور
استفادہ - اپنے اندر بھی نور لے سکتا ہے اور اُس میں روز روشن کے بھی خواص موجود ہیں کہ موجود ہیں کہ جیسے ۵۲
محنت اور مزدوری کرنے والے لوگ دن کی روشنی میں کما حقہ اپنے کا روبار کو انجام دے سکتے
ہیں ایسا ہی حق کے طالب اور سلوک کی راہوں کو اختیار کرنے والے انسان کامل کے نمونہ پر
چل کر بہت آسانی اور صفائی سے اپنی مہمات دینیہ کو انجام دیتے ہیں سو وہ دن کی طرح اپنے
تیں بکمال صفائی ظاہر کر سکتا ہے اور ساری خاصیتیں دن کی اپنے اندر رکھتا ہے ۔
حاشیه : سورج بہ حکمت کا ملہ الہی سات سوتمیں تعینات میں اپنے تئیں متشکل کر کے دنیا پر
ا الشمس : ۲ تا ۱۶
۵۳ اندھیری رات سے بھی انسان کامل کو ایک مشابہت ہے کہ وہ با وجود غایت درجہ کے انقطاع اور
تقبل کے جو اُس کو منجانب اللہ حاصل ہے یہ حکمت و مصلحت الہی اپنے نفس کی ظلمانی خواہشوں
کی طرف بھی کبھی کبھی متوجہ ہو جاتا ہے یعنی جو جو نفس - کے حقوق انسان پر رکھے گئے ہیں جو بظاہر
نورانیت کے مخالف اور مزاحم معلوم ہوتے ہیں جیسے کھانا پینا سونا اور بیوی کے حقوق ادا کرنا یا
بچوں کی طرف التفات کرنا یہ سب حقوق بجالاتا ہے اور کچھ تھوڑی دیر کے لئے اس تاریکی کو
۵۴) اپنے لئے پسند کر لیتا ہے نہ اس وجہ سے کہ اس کو حقیقی طور پر تاریکی کی طرف میلان ہے بلکہ اس
سے کہ خداوند علیم و حکیم اس کو اس طرف توجہ بخشتا ہے تا روحانی ہے تا روحانی تعب و مشقت سے کسی قدر
وجہ
آرام پا کر پھر ان مجاہدات شاقہ کے اٹھانے کے لئے تیار ہو جائے جیسا کہ کسی کا شعر ہے
چشم شهباز کاردانان شکار
از بهر کشادن ست گردوخته اند
سواسی طرح یہ کامل لوگ جب غایت درجہ کی کوفت خاطر اور گدازش اور ہم و غم کے غلبہ کے وقت
کسی قدر حظوظ نفسانیہ سے تمتع حاصل کر لیتے ہیں تو پھر جسم نا تواں ان کا روح کی رفاقت کے لئے
بقیه حاشیه
مختلف قسموں کی تاثیرات ڈالتا ہے اور ہر یک متشکل کی وجہ سے ایک خاص نام اُسکو حاصل ہے۔
اور یکشنبه دوشنبه سه شنبه و غیره در حقیقت با عتبار خاص خاص تعینات ولوازم و تاثیرات کے سورج
کے ہی نام ہیں جب یہ لوازم خاصہ بولنے کے وقت ذہن میں ملحوظ نہ رکھے جائیں اور صرف مجرد
اور اطلاقی حالت میں نام لیا جائے تو اس وقت سورج کہیں گے لیکن جب اسی سورج کے خاص
خاص لوازم اور تاثیرات اور مقامات ذہن میں ملحوظ رکھ کر بولیں گے تو اس کو بھی دن کہیں گے
اور کبھی رات ۔ کبھی اسکا نام اتوار رکھیں گے اور کبھی پیر اور کبھی سانوں اور کبھی بھادوں کبھی اسوج
کبھی کا تک۔ غرض یہ سب سورج کے ہی نام ہیں اور نفس انسان باعتبار مختلف تعینات اور
مختلف اوقات و مقامات و حالات مختلف ناموں سے موسوم ہو جاتا ہے کبھی نفس زکیہ کہلاتا ہے اور
کبھی امارہ کبھی لوامہ اور کبھی مطمئنہ ۔ غرض اس کے بھی اتنے ہی نام ہیں جس قد ر سورج کے
مگر بخوف طول اسی قدر بیان کرنا کافی سمجھا گیا۔ منہ