مجموعہ اشتھارات

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مجموعه اشتهارات
دوائے طاعون (23 جولائی 1898ء)
ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ ایک دوا علاج طاعون کے لئے بصرف مبلغ دو ہزار پانسور و پیہ
طیار ہوئی ہے۔اور ساتھ اس کے ظاہر بدن پر مالش کرنے کے لئے مرہم عیسی بھی بنائی گئی
ہے یعنی وہ مرہم جو حضرت عیسی علیہ السّلام کی اُن چوٹوں کے لئے بنائی گئی تھی جبکہ نا اہل
یہودیوں نے آپ کو صلیب پر کھینچا تھا۔یہی مبارک مرہم چالیس دن برابر جناب مسیح علیہ السلام
کے صلیبی زخموں پر لگتی رہی اور اسی سے خدا تعالیٰ نے آپ کو شفا بخشی گویا دوبارہ زندگی
ہوئی۔یہ مرہم طاعون کے لئے بھی نہایت درجہ مفید ہے بلکہ طاعون کی تمام قسموں کے
لئے فائدہ مند ہے۔مناسب ہے کہ جب نعوذ باللہ بیماری طاعون نمودار ہو تو فی الفوراس
مرہم کو لگا نا شروع کر دیں کہ یہ مادہ بھی کی مدافعت کرتی ہے اور پھنسی یا پھوڑے کو طیار کر
کے ایسے طور سے پھوڑ دیتی ہے کہ اس کی سمیت دل کی طرف رجوع نہیں کرتی اور نہ
بدن میں پھیلتی ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه 225)

الاشتہارالانصار 4اکتوبر 1899ء)
فلسطین سے کشمیر تک
تیسری شاخ اخراجات کی جس کی ضرورت مجھے حال میں پیش آئی ہے جو
نہایت ضروری بلکہ اشد ضروری ہے وہ یہ ہے کہ چونکہ میں تثلیث کی خرابیوں کی اصلاح
کے لیے بھیجا گیا ہوں۔اس لیے یہ دردناک نظارہ کہ ایسے لوگ دنیا میں چالیس کروڑ سے
بھی کچھ زیادہ پائے جاتے ہیں جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا سمجھ رکھا ہے
میرے دل پر اس قد رصد مہ پہنچا تارہا ہے کہ میں گمان نہیں کر سکتا کہ مجھ پر میری تمام زندگی
میں اس سے بڑھ کر کوئی غم گذرا ہو بلکہ اگر ہم وغم سے مرنا میرے لیے ممکن ہوتا تو یہ تم مجھے
ہلاک کر دیتا کہ کیوں یہ لوگ خدائے واحد لاشریک کو چھوڑ کر ایک عاجز انسان کی پرستش کر
رہے ہیں اور کیوں یہ لوگ اس نبی پر ایمان نہیں لاتے جو کچی ہدایت اور راہ راست لے کر
دنیا میں آیا ہے۔ہر ایک وقت مجھے یہ اندیشہ رہا ہے کہ اس غم کے صدمات سے میں ہلاک
نہ ہو جاؤں اور پھر اس کے ساتھ یہ دقت تھی کہ رسمی مباحثات ان لوگوں کے دلوں پر اثر نہیں
کرتے اور پرانے مشرکانہ خیالات اس قدر دل پر غالب آگئے ہیں کہ ہیت اور فلسفہ اور
طبعی پڑھ کر ڈبو بیٹھے ہیں۔اور ان کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے ایک اسی برس کا بڑھا ہندو ہر چند
دل میں تو خوب جانتا ہے کہ گنگا صرف ایک پانی ہے جو کسی کو کچھ بھی نفع نہیں پہنچا سکتا اور
نہ ضرر کر سکتا ہے تب بھی وہ اس بات کے کہنے سے باز نہیں آتا کہ گنگا مائی میں بڑی بڑی
ست اور طاقتیں ہیں۔اور اگر اس پر دلیل پوچھی جائے تو کوئی بھی دلیل بیان نہیں کر سکتا۔تا ہم منہ سے یہ کہتا ہے کہ اس کی شکتی کی دلیل میرے دل میں ہے جس کے الفاظ متحمل نہیں
ہو سکتے۔مگر وہ کیا دلیل ہے۔صرف پرانے خیالات جو دل میں جسے ہوئے ہیں۔یہی
حالات ان لوگوں کے ہیں کہ نہ ان کے پاس کوئی معقول دلیل حضرت عیسی کی خدائی پر
ہے اور نہ کوئی تازہ آسمانی نشان ہے جس کو وہ دکھا سکیں * اور نہ توریت کی تعلیم
افسوس کہ عیسائیوں کے ہاتھ میں صرف صدہا برس کے مشکوک اور مشتبہ قصے ہیں جن کا نام نشان اور
معجزات رکھا ہوا ہے لیکن اگر حقیقت میں ان کے مذہب میں معجزہ نمائی کی طاقت ہے تو میرے مقابل پر
کیوں نہیں دکھلاتے۔یقیناً سمجھو کہ کچھ بھی طاقت نہیں کیونکہ خدا ان کے ساتھ نہیں۔منہ

جس پر انہیں ایمان لانا ضروری ہے اور جس کو یہودی حفظ کرتے چلے آئے ہیں۔اس
مشرکانہ تعلیم کی مصدق ہے مگر تا ہم محض تحکم اور دھکے کی راہ سے یہ لوگ اس بات پر نہ حق
اصرار کر رہے ہیں کہ یسوع مسیح خدا ہی ہے خدا نے قرآنِ کریم میں سچ فرمایا ہے کہ قریب
ہے کہ اس افتراء سے آسمان پھٹ جائیں کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا جاتا ہے۔اور میرا
اس درد سے یہ حال ہے کہ اگر دوسرے لوگ بہشت چاہتے ہیں تو میرا بہشت یہی ہے کہ
میں اپنی زندگی میں اس شرک سے انسانوں کو رہائی پاتے اور خدا کا جلال ظاہر ہوتے دیکھ
لوں اور میری رُوح ہر وقت دُعا کرتی ہے کہ اے خدا اگر میں تیری طرف سے ہوں اور اگر
تیرے فضل کا سایہ میرے ساتھ ہے تو مجھے یہ دن دکھلا کر حضرت مسیح علیہ السلام کے سر سے
یہ تہمت اُٹھادی جائے کہ گویا نعوذ باللہ انہوں نے خدائی کا دعویٰ کیا۔ایک زمانہ گذر گیا کہ
میرے پنجوقت کی یہی دُعائیں ہیں کہ خدا ان لوگوں کو آنکھ بخشے اور وہ اس کی وحدانیت پر
ایمان لاویں اور اس کے رسول کو شناخت کر لیں اور تثلیث کے اعتقاد سے تو بہ کریں
چنانچہ ان دعاؤں کا یہ اثر ہوا ہے کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ حضرت
مسیح علیہ السلام صلیب سے
نجات پا کر اور پھر مرہم عیسی سے صلیبی زخموں سے شفاء حاصل کر کے نصبین کی راہ سے
افغانستان میں آئے اور افغانستان سے کوہ لغمان میں گئے اور وہاں اس مقام میں ایک
مدت تک رہے جہاں شہزادہ نبی کا ایک چبوترہ کہلاتا ہے جواب تک موجود ہے اور پھر وہاں
سے پنجاب میں آئے اور مختلف مقامات کی سیر کرتے ہوئے آخر کشمیر میں گئے اور ایک سو
چھپیں برس کی عمر پا کر کشمیر میں ہی فوت ہوئے اور سرینگر خانیار کے محلہ کے قریب دفن کئے
گئے اور میں اس تحقیقات کے متعلق ایک کتاب تالیف کر رہا ہوں جس کا نام ہے۔مسیح
ہندوستان میں۔چنانچہ میں نے اس تحقیق کے لئے مخلصی متھی خلیفہ نور دین صاحب کو جن کا
ابھی ذکر کر آیا ہوں
کشمیر میں بھیجا تھا * تا وہ موقعہ پر حضرت مسیح کی قبر کی پوری تحقیقات
کریں چنانچہ وہ قریباً چار ماہ کشمیر میں رہ کر اور ہر ایک پہلو سے تحقیقات کر کے اور موقعہ پر
قبر کا ایک نقشہ بنا کر اور پانسو چھپن آدمیوں کی اس پر تصدیق کرا کر کہ یہی حضرت عیسی علیہ السلام
خلیفه نور دین صاحب کو خدا تعالیٰ اجر بخشے کہ اس تمام سفر اور رہائش کشمیر میں انہوں نے اپنا خرچ
اٹھایا اپنی جان کو تکلیف میں ڈالا اور اپنے مال سے سفر کیا۔منہ

کی قبر ہے جس کو عام لوگ شہزادہ نبی کی قبر اور بعض یوز آسف نبی کی قبر اور بعض عیسی صاحب
کی قبر کہتے ہیں، ۲۷ ستمبر ۱۸۹۹ء کو واپس میرے پاس پہنچ گئے۔سوکشمیر کا مسئلہ تو خاطر خواہ
انفصال پا گیا اور پانسو چھپن شہادت سے ثابت ہو گیا کہ در حقیقت یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کی قبر ہے کہ جو سری نگر محلہ خانیار کے قریب موجود ہے۔لیکن اب ایک اور خیال باقی رہا ہے کہ اگر پورا ہو جائے تو نور علی نور ہوگا اور وہ دو باتیں
ہیں۔اول یہ کہ میں نے سُنا ہے کہ کوہ لغمان میں جو شہزادہ نبی کا چپوترہ ہے اس کے نام
ریاست کا بل میں کچھ جاگیر مقرر ہے۔لہذا اس غرض کے لیے بعض احباب کا کوہ لغمان
میں جانا اور بعض احباب کا کابل میں جانا اور جاگیر کے کاغذات کی ریاست کے دفتر سے
نقل لینا فائدہ سے خالی معلوم نہیں ہوتا۔دوسرے یہ کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حضرت
عیسیٰ علیہ اسلام
افغانستان کی طرف نصیبین کی راہ سے آئے تھے اور کتاب روضتہ الصفا سے پایا جاتا ہے کہ
اس فتنہ صلیب کے وقت نصیبین کے بادشاہ نے حضرت
مسیح کو بلایا تھا اور ایک انگریز اس
پر گواہی دیتا ہے کہ ضرور حضرت مسیح کو اس کا خط آیا تھا بلکہ وہ خط بھی اس انگریز نے اپنی
کتاب میں لکھا ہے۔اس صورت میں یہ یقینی امر ہے کہ نصیبین میں بھی حضرت مسیح علیہ السلام
کے اس سفر کی اب تک کچھ یاد گار قائم ہوگی۔اور کچھ تعجب نہیں کہ وہاں بعض کتبے بھی پائے
جائیں یا آپ کے بعض حواریوں کی وہاں قبریں ہوں جو شہرت پا چکی ہوں لہذا میرے
نزدیک یہ قرین مصلحت قرار پایا ہے کہ تین دانشمند اور الوالعزم آدمی اپنی جماعت میں سے
نصیبین میں بھیجے جائیں۔سو اُن کی آمدروفت کے اخراجات کا انتظام ضروری ہے۔ایک اُن میں سے مرزا خدا بخش صاحب ہیں اور یہ ہمارے ایک نہایت مخلص اور جان نثار
مرید ہیں جو اپنے شہر جھنگ سے ہجرت کر کے قادیان میں آ رہے ہیں اور دن رات
خدمت دین میں سرگرم ہیں۔اور ایسا اتفاق ہوا ہے کہ مرزا صاحب موصوف کا تمام سفر
خرچ ایک مخلص با ہمت نے اپنے ذمہ لے لیا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام ظاہر کیا
جائے۔مگر دو اور آدمی ہیں جو مرزا خدا بخش صاحب کے ہم سفر ہوں گے۔اُن کے
کابل اور کوہ پغمان میں بھیجنے کے لیے اسی نواح کے بعض آدمی تجویز کئے گئے ہیں کیونکہ وہ اس ملک
اور ان پہاڑوں کے خوب واقف ہیں

سفر خرچ کا بندوبست قابل انتظام ہے۔سوامور متذکرہ بالا میں سے ایک یہ تیسرا امر ہے کہ
ایسے نازک وقت میں جو پہلی دو شاخیں بھی امداد مالی کی سخت محتاج ہیں پیش آ گیا ہے۔اور
یہ سفر میرے نزدیک ایسا ضروری ہے کہ گویا کسی شاعر کا یہ شعر اسی موقع کے حق میں ہے
گر جاں طلبہ مضائقہ نیست - زرمی طلبد سخن در میں ست۔خدا تعالیٰ کے آگے کوئی بات
انہونی نہیں۔ممکن ہے کہ چند آدمی ہی ان تینوں شاخوں کا بندو بست کر سکیں۔( میں لکھ چکا
ہوں کہ ایک آدمی کے جانے کا خرچ مگر می مولوی حکیم نورالدین صاحب نے اپنے ذمہ لے لیا۔منہ )
غرض انہی تینوں شاخوں کے لئے نہایت ضروری سمجھ کر یہ اشتہار لکھا گیا ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ 311 تا 314)
حضرت مفتی محمد صادق صاحب افغانستان (صوبہ لغمان ) میں لا مک نبی کی قبر کے بارے میں لکھتے ہیں:
جن دنوں حضرت صاحب کتاب مسیح ہندوستان میں غالبا 1899ء) لکھ رہے تھے۔ان ایام
میں ایک دوست نے جن کا نام میاں محمد سلطان تھا اور لاہور میں درزی کا کام کرتے تھے۔یہ ذکر کیا کہ
ایک دفعہ میں افغانستان گیا تھا۔اور وہاں مجھے قبر دکھائی گئی تھی۔جو لا مک نبی کی قبر کہلاتی ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ بعض دفعہ کسی بزرگ یا نبی کے بیٹھنے کی جگہ کو بھی قبر کے طور پر لوگ بنا کر
اوس سے تبرک حاصل کرتے ہیں۔ممکن ہے کہ حضرت مسیح ناصری فلسطین سے کشمیر آتے ہوئے
افغانستان میں سے گزرے ہوں۔اور وہاں کسی جگہ چندروز قیام کیا ہواور کسی تغیر کے ساتھ اس جگہ ان کا
نام لامک مشہور ہو گیا ہو۔تب حضور نے مجھے فرمایا کہ لغت عبرانی سے دیکھنا چاہیے کہ لفظ لا ملک کے کیا
معنے ہیں۔تب میں اپنی لغت کی کتاب لیکر حضرت صاحب کی خدمت میں اندرونِ خانہ حاضر ہوا اور لفظ
لامک کے معنے اوس میں سے حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کیے کہ لا مک کے معنے ہیں جمع کرنے
والا۔چونکہ جمع کرنے والا مسیح ناصری کا نام ہے۔اور اوس کا یہ نام موجودہ انا جیل میں درج ہے جہاں
اوس نے کہا ہے کہ میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو جمع کرنے کے واسطے آیا ہوں۔اس بات کو
سن کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت خوشی ہوئی۔آپ نے سجدہ کیا اور میں نے بھی حضرت صاحب
کو دیکھ کر سجدہ کیا۔حضور ایک تخت پر بیٹھے ہوئے تھے اور تخت پر ہی حضور نے سجدہ کیا۔میں نے فرش پر
سجدہ کیا۔“
ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب۔صفحہ 83 تا 84)

(ضمیمہ اشتہار الانصار 4 اکتوبر 1899ء)
فلسطین سے کشمیر تک
ہم اس اشتہار میں لکھ چکے ہیں کہ ہماری جماعت میں سے تین آدمی اس کام کے لئے منتخب
کئے جائیں گے کہ وہ نصیبین اور اس کی نواح میں جاویں اور حضرت عیسی کے آثار اس ملک
میں تلاش کریں۔اب حال یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے سفر کے خرچ کا عمل قریباً انتظام
پذیر ہو چکا ہے صرف ایک شخص کی زاد راہ کا انتظام باقی ہے یعنی اخویم مگر می مولوی حکیم
نورالدین صاحب نے ایک آدمی کے لئے ایک طرف کا خرچ دے دیا ہے اور اخویم منشی
عبدالعزیز صاحب پٹواری ساکن او جله ضلع گورداسپور نے باوجود قلت سرمایہ کے ایک سو
پچیس روپیہ دیئے ہیں۔اور میاں جمال الدین کشمیری ساکن سیکھواں ضلع گورداسپورا اور
اُن کے دو برادر حقیقی میاں امام الدین اور میاں خیر الدین نے پچاس روپیہ دیئے ہیں۔ان چاروں صاحبوں کے چندہ کا معاملہ نہایت عجیب اور قابلِ رشک ہے کہ وہ دنیا کے مال
سے نہایت ہی کم حصہ رکھتے ہیں۔گویا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی طرح جو کچھ گھروں میں
تھا وہ سب لے آئے ہیں اور دین کو دنیا پر مقدم کیا جیسا کہ بیعت میں شرط تھی۔ایسا ہی
مرزا خدا بخش صاحب نے بھی اس سفر خرچ کے لیے پچاس روپے چندہ دیا ہے۔خدا تعالیٰ
سب کوا جر بخشے آج ۱۰ اکتوبر ۱۸۹۹ء کو قرعہ اندازی کے ذریعہ سے وہ دو شخص تجویز کئے گئے
ہیں جو مرزا خدا بخش صاحب کے ساتھ نصیبین کی طرف جائیں گے۔اب یہ مناسب معلوم
ہوتا ہے کہ ان عزیزوں کی روانگی کے لیے ایک مختصر سا جلسہ کیا جائے کیونکہ یہ عزیز دوست
ایمانی صدق سے تمام اہل و عیال کو خدا تعالیٰ کے حوالے کر کے اور وطن کی محبت کو خیر باد کہہ
کر دور دراز ملکوں میں جائیں گے اور سمندر کو چیرتے ہوئے اور جنگلوں پہاڑوں کو طے
کرتے ہوئے نصیبین یا اس سے آگے بھی سیر کریں گے اور کر بلا معلی کی زیارت بھی کریں
گے۔اس لیے یہ تینوں عزیز قابل قدر اور تعظیم ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بھائیوں
کے لیے ایک بڑا تحفہ لائیں گے۔آسمان اُن کے اس سفر سے خوشی کرتا ہے کہ محض خدا کیلئے
قوموں کو شرک سے چھوڑانے کے لئے یہ تین عزیز ایک نجی کی صورت پر اُٹھے ہیں۔اس

لیے لازم ہے کہ ان کی وداع کے لیے ایک مختصر سا جلسہ قادیان میں ہو اور ان کی خیر
و عافیت اور ان کے متعلقین کی خیر و عافیت کے لیے دعائیں کی جائیں۔لہذا میں نے اس
جلسے کی تاریخ ۱۲ نومبر ۱۸۹۹ مقرر کر کے قرین مصلحت سمجھا ہے کہ ان تمام خالص دوستوں کو
اطلاع دوں جن کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی عید نہیں کہ جس کام کے لئے وہ اس سردی
کے ایام میں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو چھوڑ کر اور عیال اور دوستوں سے علیحدہ ہو کر
جاتے ہیں اُس مراد کو حاصل کر کے واپس آئیں اور فتح کے نقارے اُن کے ساتھ ہوں۔میں دعا کرتا ہوں کہ اے قادر خدا جس نے اس کام
کیلئے مجھے بھیجا ہے ان عزیزوں کو فضل اور
عافیت سے منزل مقصود تک پہنچا اور پھر بخیر وخوبی فائز المرام واپس آئیں۔آمین ثم آمین۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ میرے وہ عزیز دوست جو دین کے لئے اپنے تئیں وقف کر چکے
ہیں حتی الوسع فرصت نکال کر اس جلسہ وداع پر حاضر ہوں گے اور اپنے ان مسافر عزیزوں
کے لئے رو رو کر دعائیں کریں گے۔مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ 316 تا 317)
جناب بشپ صاحب کے لیکچر " زند و رسول پر کچھ ضروری بیان
(*190025)
تاریخ نے حضرت مسیح علیہ السلام کے آسمان پر نہ جانے کے تین گواہ ایسے پیش کیے ہیں
جن سے قطعی طور پر یہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ بات صرف اتنی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے
اس قول کے مطابق کہ ان کا قصہ یونس نبی کے قصے سے مشابہ ہے قبر میں مردہ ہونے کی
حالت میں داخل نہیں ہوئے تھے جیسا کہ یونس نبی مچھلی کے پیٹ میں مردہ ہونے کی
حالت میں داخل نہیں ہوا تھا اور نہ وہ قبر میں مرے جیسا کہ یونس نبی مچھلی کے پیٹ میں نہیں
مرا تھا بلکہ یونس نبی کی طرح زندہ ہی قبر میں داخل ہوئے اور زندہ ہی نکلے کیونکہ ممکن نہیں کہ
مسیح نے اس مثال کے بیان کرنے میں جھوٹ بولا ہو :۔اس واقعہ پر پہلا گواہ تو یہی مثال ہے کہ مسیح کے منہ سے نکلی کیونکہ اگر مسیح قبر میں مُردہ

ہونے کی حالت میں داخل کیا گیا تھا تو اس صورت میں یونس سے اس کو کچھ مشابہت نہ تھی
پھر دوسرا گواہ اس پر مرہم عیسی ہے۔یہ ایک مرہم ہے جس کا ذکر عیسائیوں اور یہودیوں اور
مجوسیوں اور مسلمانوں کی طب کی کتابوں میں اس طرح پر لکھا گیا ہے کہ یہ حضرت مسیح کے
لئے یعنی ان کی چوٹوں کے لئے طیار کی گئی تھی اور یہ کتابیں ہزار نسخہ سے بھی کچھ زیادہ ہیں
جن میں سے بہت سی میرے پاس بھی موجود ہیں۔پس اس مرہم سے جس کا نام مرہم عیسی
ہے۔یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ آسمان پر جانے کا قصہ غلط اور عوام کی خود تراشیدہ باتیں
ہیں۔سچ صرف اس قدر ہے کہ حضرت مسیح صلیب پر وفات پانے سے تو بچ گئے تھے مگر
آپ کے ہاتھوں اور پیروں پر زخم ضرور آئے تھے اور وہ زخم مرہم عیسی کے لگانے سے اچھے
ہو گئے۔آپ کے حواریوں میں سے ایک ڈاکٹر بھی تھا غالبا یہ مرہم اُس نے تیار کی ہوگی
چونکہ مرہم عیسی کا ثبوت ایک علمی پیرایہ میں ہم کو ملا ہے جس پر تمام قوموں کے کتب خانے
گواہ ہیں۔اس لئے یہ ثبوت بڑے قدر کے لائق ہے۔تیسرا تاریخی گواہ حضرت مسیح کے
آسمان پر نہ جانے کا یوز آسف کا قصہ ہے جو آج سے گیارہ سو برس پہلے تمام ایشیا یورپ
میں شہرت پاچکا ہے۔یوز آسف حضرت مسیح ہی تھے جو صلیب سے نجات پا کر پنجاب کی
طرف گئے اور پھر کشمیر میں پہنچے اور ایک سو برس کی عمر میں وفات پائی۔اس پر بڑی دلیل یہ
ہے کہ یوز آسف کی تعلیم اور انجیل کی تعلیم ایک ہے اور دوسرے یہ قرینہ کہ یوز آسف اپنی
کتاب
کا نام انجیل بیان کرتا ہے تیسرا قرینہ یہ ہے کہ اپنے تئیں شہزادہ نبی کہتا ہے چوتھا یہ
قرنیہ کہ یوز آسف کا زمانہ اور مسیح کا زمانہ ایک ہی ہے۔بعض انجیل کی مثالیں اس کتاب
میں بعینہ موجود ہیں جیسا کہ ایک کسان کی مثال۔چوتھا تاریخی گواہ حضرت مسیح علیہ السلام
کی وفات پر وہ قبر ہے جواب تک محلہ خانیار سری نگر کشمیر میں موجود ہے۔بعض کہتے ہیں کہ
یوز آسف شہزادہ نبی کی قبر ہے اور بعض کہتے ہیں کہ عیسی صاحب کی قبر ہے اور کہتے ہیں کہ
کتبہ پر یہ لکھا ہوا تھا کہ شہزادہ اسرائیل کے خاندان میں سے تھا کہ قریباً اٹھارہ سو برس اس
بات کو گزر گئے جب یہ نبی اپنی قوم سے ظلم اُٹھا کر کشمیر میں آیا تھا اورکوہ سلیمان پر عبادت
کرتا رہا۔اور ایک شاگر د ساتھ تھا۔اب بتلاؤ کہ اس تحقیق میں کونسی کسر باقی رہ گئی۔سچائی کو

قبول نہ کرنا یہ اور بات ہے لیکن کچھ شک نہیں کہ بھانڈا پھوٹ گیا اور یوز آسف کے نام پر
کوئی تعجب نہیں ہے کیونکہ یہ نام یسوع آسف کا بگڑا ہوا ہے۔آسف بھی حضرت مسیح کا
عبرانی میں ایک نام ہے جس کا ذکر انجیل میں بھی ہے اور اس کے معنے ہیں متفرق قوموں کو
اکٹھا کرنے والا۔مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ 387 تا 388)
ڈوئی کی اس پیشگوئی کا جواب جو اس نے تمام مسلمانوں کی ہلاکت کے لیے کی ہے
(ستمبر 1902ء)
یہ کس قدر قابل شرم جھوٹ ہے کہ وہ زندہ ہو کر آسمان پر چڑھ گیا۔مگر اصل حقیقت صرف
اس قدر ہے کہ وہ صلیب پر مرا نہیں۔واقعات صاف گواہی دیتے ہیں کہ مرنے کی کوئی بھی
صورت نہیں تھی۔تین گھنٹہ کے اندر صلیب پر سے اتارا گیا۔شدت درد سے بیہوش ہو گیا۔خدا کو منظور تھا کہ اس کو یہودیوں کے ہاتھ سے نجات دے۔اس لیے اس وقت بباعث
کسوف خسوف سخت اندھیرا ہو گیا یہودی ڈر کر اس کو چھوڑ گئے اور یوسف نام ایک پوشیدہ
مُرید کے وہ حوالہ کیا گیا اور دو تین روز ایک کوٹھہ میں جو قبر کے نام سے مشہور کیا گیا رکھ کر
آخرافاقہ ہونے پر ملک سے نکل گیا۔اور نہایت مضبوط دلائل سے ثابت ہو گیا ہے کہ پھر وہ
سیر کرتا ہوا کشمیر میں آیا۔باقی حصہ عمر کا کشمیر میں بسر کیا۔سری نگر محلہ خان یار میں اس کی قبر
ہے۔افسوس خوانخواہ افتراء کے طور پر آسمان پر چڑھایا گیا اور آخر قبر کشمیر میں ثابت ہوئی۔اس بات کے ایک دو گواہ نہیں بلکہ بیس ہزار سے زیادہ گواہ ہیں۔اس قبر کے بارے میں ہم نے بڑی تحقیق سے ایک کتاب
لکھی ہے جو عنقریب شائع کی
جائیگی مجھے اس قوم کے مشنریوں پر بڑا ہی افسوس آتا ہے جنہوں نے فلسفہ طبعی ، ہیت سب
پڑھ کر ڈبودیا اور خواہ مخواہ ایک عاجز انسان کو پیش کرتے ہیں کہ اس کو خدا مان لو۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه 568)

آج 10 میں سے 10 باقی