مکتوباتِ احمد
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مكتوبات احمد
مکتوبات بنام نواب محمد علی خان صاحب آف مالیر کوٹلہ
( 21 جولائی 1898ء)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالی ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ معہ مبلغ دوسو روپیہ مجھ کو ملا۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہر ایک مرض اور غم سے نجات
بخشے۔آمین ثم آمین۔خط میں سو روپیہ لکھا ہوا تھا اور حامل خط نے دوسو روپیہ دیا۔اس کا
کچھ سبب معلوم نہ ہوا۔میں عنقریب دوائی طاعون آپ کی خدمت میں مع مرہم عیسی روانہ
کرتا ہوں اور جس طور سے یہ دوائی استعمال ہو گی۔آج اس کا اشتہار چھاپنے کی تجویز
ہے۔امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اشتہار ہمراہ بھیج دوں گا۔بہتر ہے کہ یہ دوا ابھی سے آپ
والسلام
خاکسار
شروع کر دیں۔۲۱ جولائی ۱۸۹۸ء
مرزا غلام احمد عفی عنہ
( مکتوب نمبر 29 ، مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 227)
(29 اگست 1899 ء)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ، تعالی، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
مرزا خدا بخش کونصیبین میں بھیجنے کی پختہ تجویز ہے۔خدا تعالیٰ کے راضی
کرنے کے کئی موقعے ہوتے ہیں۔جو ہر وقت ہاتھ نہیں آتے۔کیا تعجب کہ خدا تعالیٰ آپ
کی اس خدمت سے آپ پر راضی ہو جاوے اور دین اور دنیا میں آپ پر برکات نازل
کرے کہ آپ چند ماہ اپنے ملازم خاص کو خدا تعالیٰ کا ملازم ٹھہرا کر اور بدستور تمام بوجھ اس
کی تنخواہ اور سفر خرچ کا اپنے ذمہ پر رکھ کر اس کو روانہ نصیبین وغیرہ ممالک بلا د شام کریں۔میرے نزدیک یہ موقعہ ثواب کا آپ کے لئے وہ ہوگا کہ شائد پھر عمر بھر ایسا موقعہ ہاتھ نہ
آوے۔مگر یہ بھی ضروری ہے کہ وہ جانے سے پہلے دس ہیں دن میرے پاس رہیں تا وقتاً فوقتاً
ضروری یادداشتیں لکھ لیں۔کیونکہ جس جگہ جائیں گے وہاں ڈاک نہیں پہنچ سکتی۔جو کچھ
سمجھایا جائے گا پہلے ہی سمجھایا جائے گا۔اور میرے لئے یہ مشکل ہے کہ سب کچھ مجھے ہی
سمجھانا ہوتا ہے اور ابھی تک ہماری جماعت کے آدمی اپنے دماغ سے کم پیدا کرتے ہیں۔سوضروری ہے کہ دو تین ہفتہ میرے پاس رہیں اور میں ہر ایک مناسب امرجیسا کہ مجھے یاد
آتا جائے ان کی یادداشت میں لکھا دوں۔جس وقت آپ مناسب سمجھیں ان کو اس طرف
روانہ فرما دیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ ۲۲ ستمبر ۱۸۹۹ء تک آپ قادیان میں ضرور تشریف
لاویں گے۔زیادہ خیریت ہے۔۲۹ / اگست ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر 47، مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 250 تا 251)
(9 نومبر 1899ء)
فلسطین سے کشمیر تک
مجی عزیزی اخویم نواب محمد علی خاں صاحب سلمہ اللہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
پانچ سورو پیر کا نوٹ اور باقی روپیہ یعنی پچھتر روپے پہنچ گئے۔جزاکم اللہ خیر الجزاء۔دو آدمی
جو نصیبین میں برفاقت مرزا خدا بخش صاحب بھیجے جائیں گے۔ان کے لئے پانچ سو روپیہ
کی ضرورت ہوگی۔لہذا تحریر آں محبت اطلاع دی گئی ہے کہ پانچ سورو پید ان کی روانگی کے
لئے چاہیئے۔مجھے یقین ہے کہ نومبر ۱۸۹۹ء تک آں محب تشریف لائیں گے۔باقی سب
خیریت ہے۔والسلام
۹ نومبر ۱۸۹۹ء
خاکسار
مرزا غلام احمد از قادیان
نوٹ :۔اس خط میں نواب صاحب کے آنے کی جو تاریخ لکھی ہے۔وہ صاف پڑھی نہیں گئی۔غالباً آخر نومبر کی کوئی تاریخ ہوگی۔نصیبین کا مشن بعد میں بعض مشکلات کی وجہ سے بھیجا نہ جاسکا۔گواس
مقصد کو اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا۔مکتوب نمبر 48، مکتوبات احمد جلد دوم صفحه 252)
مکتوبات بنام حاجی سیٹھ اللہ رکھا عبد الرحمن مدراسی صاحب
(11 جون 1899ء)
مخدومی مکر می اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔میں باوجود علالت طبع کے اور باوجود ایسی حالتوں کے کہ میں نے
خیال کیا کہ شاید زندگی میں سے چند دم باقی ہیں، آپ کو دعا کرنے میں فراموش نہیں کیا بلکہ
انہیں حالات میں نہایت درد دل سے دعا کی ہے اور اب تک میرے جوش میں کمی نہیں
ہے۔میں نہیں جانتا کہ اس خط کے پہنچنے تک کتنی دفعہ مجھ کو دعا کا موقع ملے گا۔میں ہرگز
باور نہیں کرتا کہ یہ دعائیں میری قبول نہ ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ جہاں تک انسان کے
لئے ممکن ہو سکتا ہے آپ اس گھڑی کے یقین دل سے منتظر ر ہیں جبکہ دعاؤں کی قبولیت
ظاہر ہو۔ایک بڑے یقین کے ساتھ انتظار کرنا بڑا اثر رکھتا ہے۔میں آپ کو نہیں بتلا سکتا
کہ میں آپ کے لئے کس توجہ سے دعا کرتا ہوں۔یہ حالت خدا تعالیٰ کو خوب معلوم ہے۔ان دنوں میں میری طبیعت بہت بیمار ہو گئی تھی ایک دفعہ مرض کا خطرناک حملہ بھی ہوا تھا۔مگر
شکر باری ہے کہ اس وقت میں بھی میں نے بہت دعا کی ہے اور اب تک طبیعت بہت کمزور
ہے اس لئے کتاب کی تالیف میں بھی حرج ہے۔ایک نہایت ضروری امر کے لئے آپ
کو لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے سنا ہے کہ مدراس میں ایک میلہ یوز آسف کا سال
بسال ہوا کرتا ہے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ میلہ کرتے ہیں وہ یوز آسف کس کو
کہتے ہیں اور کس مرتبہ کا انسان اس کو سمجھتے ہیں اور نیز ان کا کیا اعتقاد ہے کہ وہ کہاں سے آیا
تھا اور کس قوم میں سے تھا۔اور کیا مذہب رکھتا تھا اور نیز یہ کہ کیا اس جگہ کوئی یوز آسف کا
کوئی مقام موجود ہے اور کیا ان لوگوں کے پاس کوئی ایسی تحریریں ہیں جن سے
یوز آسف کے سوانح معلوم ہوسکیں اور ایسا ہی دوسرے حالات جہاں تک ممکن ہو سکے
دریافت کر کے جلد تر مجھ کو اس سے اطلاع بخشیں کیونکہ اس وقت کہ جواب آوے یہ کتاب
معرض التوا میں رہے گی۔اور میں نے باوجود ضعف طبیعت کے نہایت ضروری سمجھ کر یہ خط
لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ خیر وعافیت سے اس خط کو پہنچاوے۔باقی خیریت ہے۔والسلام
اار جون ۱۸۹۹ء خاکسار
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر 66، مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 395)
(2اکتوبر 1899ء)
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔مبلغ سور و پیہ مرسلہ آئمکرم پہنچا۔اللہ تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزا بخشے اور آفات دینی اور
د نیوی سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین۔کشمیر سے خلیفہ نور دین صاحب تحقیقات کر کے آگئے
ہیں۔پانسو چھپین آدمی کی گواہی سے ثابت ہوا کہ وہ قبر جس کا ذکر رسالہ میں کیا گیا ہے
مختلف ناموں سے مشہور ہے بعض یوز آسف نبی کی قبر کہتے اور بعض شہزادہ نبی کی قبر اور بعض
عیسی صاحب کی قبر اور اب عنقریب تین آدمی سفر خرچ کے انتظام کے بعد نصیبین کی طرف
روانہ ہوں گے اور اس سے پہلے جلسہ ہو گا جس کی تاریخ ۱۲ نومبر ۱۸۹۹ء قرار پائی ہے۔اس جلسہ سے چند روز بعد یہ تینوں روانہ ہو جائیں گے۔باقی خیریت ہے۔۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
میرزا غلام احمد
از قادیان
(مکتوب نمبر 78، مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 407)
مکتوب بنام خواجہ کمال الدین صاحب
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
مجی اخویم خواجہ کمال الدین
آنمکرم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ایک معتبر اور مخلص کا خط جس میں یوز آسف کا بیان ہے
آپ کی خدمت میں بھیجتا ہوں مگر افسوس کہ یہ پتہ پشاور سے نہ مل سکا وجہ یہی ہے کہ آپ
مسافر تھے اور پشاور کے باشندہ نہیں تھے اس لیے پوری توجہ نہیں دے سکے اب وقت بہت
تنگ ہے یہ خط اس غرض سے بھیجتا ہوں کہ اس تحریر کو دیکھ کر آپ اور گواہ پشاور میں سے پیدا
کریں اور نہ تجویز یہ ہے کہ اس جگہ سے کوئی عالی ہمت دوست شیطان
گمل میں بھیج دوں۔یہ واقعہ صحیح ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یوز آسف یعنی حضرت عیسی علیہ السلام اس راہ
سے کشمیر کی طرف گئے تھے۔ایک بڑا ضروری کام جس کے لیے مجھے اپنے ہاتھ سے یہ خط
لکھنا پڑا یہ ہے کہ اس خط میں لکھا ہے کہ آسف نبی کے نام پر اب تک تخت کابل سے کچھ
جا گیر چبوترہ کے نام مقرر ہے جس سے ظاہر ہے کہ دفتر کابل میں یوز آسف نبی کا ضرور ذکر
ہوگا اور یہ بھی یقینی امر ہے کہ مجاوروں کے پاس جو سندات ہوں گے اس میں بھی اس کا ذکر
ہو گا۔خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ محمود غزنوی نے اس چبوترہ کی دوبارہ مرمت کی تھی کچھ تعجب
نہیں کہ خواب آیا ہوتا ہمارے وقت تک یہ یاد گار باقی رہ جائے کیا مولوی غلام حسن صاحب
آپ کو کچھ بھی مدد نہیں دے سکتے۔نہایت جائے افسوس ہے یہ تو خدا نے ایک باطل طلسم کو
توڑنے کے لیے ایک آسمانی حربہ نکالا ہے اس کی تائید سے برابر دنیا میں اور کوئی شے
نہیں جس کے اثر سے چالیس کروڑ انسان کی اصلاح ہو سکے۔بہت جلد جواب آنا
چاہیے۔آپ کے قادیان میں کس قدر دعوے تھے اب ان کی ایفاء کا وقت ہے۔والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
یہ تدبیر نکالنی چاہیے کہ کیونکر ہم کسی شاہی تحریر یا مجاوروں کی سند کی نقل لے سکیں۔غیر مطبوعہ خط۔ماخذ خلافت لائبریری ربوہ )