استدلال از احادیث صحیحہ
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
فِيْۤ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَ يُسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا (النساء : ۶۶) ترجمہ۔اور فرمایا۔قسم ہے تیرے رب کی ان کو ایمان نہ ہو گا جب تک تجھی کو منصف جانیں۔جو جھگڑا اٹھے آپس میں پھر نہ پاویں اپنے جی میں خفگی تیری چکوتے (فیصلہ)سے اور قبول رکھیں مان کر۔مولوی صاحب ہمارے اور آپ کے درمیان اس مسئلہ میں تشاجر (جھگڑا) واقع ہو گیا ہے۔اب فیصلہ نبوی سنو اور اسی کو حکم بنائو۔لفظ مَا اٰتَاکُمْ۔اور مَانَـھَاکُمْ۔اور مَاشَـجَرَبَیْنَھُمْ اور اَ لَّذِیْنَ یُـخَالِفُوْنَ کے عمومات پر مولوی صاحب کو خاص کر غور کرنا لازم اور ضرور ہے۔مولوی صاحب بلکہ ُکل حنفیہ حال کے نزدیک تخصیص عموماتِ قرآنیہ نسخ قرآن ہے اور نسخ قرآن بدوں کسی قوی برہان کے جائز نہیں اس لئے ان عمومات میں اپنی خیالی باتوں سے تخصیص نہ لگاویں۔اور یہ نہ فرماویں کہ یہ آیتیں مخصوص ہیں اس تخصیص کے ساتھ کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کے احکام بشرطیکہ ہمارے علما نے ان پر عمل کیا ہو واجب العمل ہیں نہ علی العموم۔کیونکہ ان آیات میں جناب باری تعالیٰ مطلق اتباع احکامِ نبویہ کی تاکید فرماتا ہے خواہ وہ تواتر سے ثابت ہوں یا شہرت سے خواہ خبر احاد سے پہنچیں۔یَا سَمَاعًا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ۔یاد رہے فقیر کا آیات سے استدلال بعینہٖ عبد اللہ ابن مسعود کے اس استدلال کی طرح ہے جس کو مسلم نے بیان کیا ہے۔استدلال از احادیث صحیحہ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ … عَنْ إِبْرَاهِيْمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ لَعَنَ اللهُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ۔۔۔۔وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللهِ قَالَ فَبَلَغَ ذٰلِكَ امْرَأَةً مِنْ بَنِيْ أَسَدٍ يُقَالُ لَهَا أُمُّ يَعْقُوبَ وَكَانَتْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَأَتَتْهُ فَقَالَتْ مَا حَدِيْثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ لَعَنْتَ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ اَلْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللهِ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ وَمَا لِيْ لَا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي كِتَابِ اللهِ فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ لَقَدْ قَرَأْتُ مَا بَيْنَ لَوْحَيِ الْمُصْحَفِ فَمَا وَجَدْتُهٗ فَقَالَ " لَئِنْ كُنْتِ قَرَأْتِيْهِ لَقَدْ وَجَدْتِيْهِ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَ مَاۤ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ وَ مَا نَهٰىكُمْ عَنْهُ
فَانْتَهُوْا (الـحشـر:۸) { FR 4481 } (مسلم کتاب اللباس والزینة۔باب تحریم فعل الواصلة و المستوصلة۔۔۔۔حدیث نمبر۵۵۷۳) اور فاتحہ الکتاب کے مسئلہ میں جناب سرور انبیا صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان اس طرح ثابت ہوا ہے کہ کسی نمازی کی نماز فاتـحة الکتاب کے سوا جائز نہیں اور نہیں ہوتی اور مقبول نہیں۔جیسے احادیث ذیل سے ظاہر ہوتا ہے۔بخاری شریف میں ہے۔حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ مَّحْمُوْدِ بْنِ الرَّبِيْعِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ۔لَاصَلٰوةَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِـحَةِ الْکِتَابِ { FR 4482 }۔(بخاری کتاب الاذان باب وجوب القراء ة للامام والمأموم فی الصلوات کلھا۔۔۔حدیث نمبر۷۵۶ ) { FN 4481 } ترجمہ : ہم سے مسلم نے بیان کیا … انہوں نے ابراہیم سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبد اللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے گودنے والیوں اور گدوانے والیوں… اور اُکھڑوانے والیوں اور (دانتوں میں) فاصلہ ڈلوانے والیوں، خوبصورتی کے لیے اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی کرنے والیوں پر لعنت کی ہے۔راوی نے کہا: بنو اسد کی ایک عورت جسے اُمّ یعقوب کہتے تھے اور وہ قرآن پڑھا کرتی تھی اسے یہ بات پہنچی تو وہ حضرت عبد اللہ کے پاس آئی اور کہا: آپؓ سے یہ کیا بات مجھے پہنچی ہے کہ آپؓ نے گودنے والیوں اور گدوانے والیوں اور بال اُکھڑوانے والیوں اور (دانتوں میں) فاصلہ ڈلوانے والیوں ، خوبصورتی کی خاطر اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنے والیوں پر لعنت کی ہے۔حضرت عبد اللہ نے کہا: مجھے کیا ہے کہ میں لعنت نہ کروں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے لعنت کی ہے۔اور یہ کتاب اللہ میں ہے۔اس پر اس عورت نے کہا: جو کچھ مصحف (قرآن) کی اس کاپی میں ہے وہ تو میں نے پڑھ لیا ہے اور میں نے یہ (بات) نہیں پائی۔حضرت عبد اللہ نے کہا: اگر تم نے اسے پڑھا ہوتا تو ضرور اسے پالیتی۔اللہ عزّوجلّ نے فرمایا ہے: ’’ اور رسول جو کچھ تم کو دے اس کو لے لو اور جس سے منع کرے اس سے رُک جاؤ۔‘‘ { FN 4482 } علی بن عبد اللہ نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نےکہا: سفیان نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: زہری نے حضرت محمود بن ربیعؓ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ حضرت عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اس شخص کی نماز نہیں جس نے سورہ فاتحہ نہ پڑھی۔
اور امام بخاری نے رسالہ قراء ت میں اس طرح لکھا ہے۔أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 5023 } حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ حَدَّثَـنَا يَعْقُوْبُ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِيْ عَنْ صَالِحٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ مَحْمُوْدَ بْنَ الرَّبِيعِ وَكَانَ مَجَّ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيْ وَجْهِهٖ مِنْ بِئْرٍ لَهُمْ أَخْبَـرَهٗ أَنَّ عُــبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ أَخْبَـرَهٗ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ بِفَاتِـحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 4483 } اور صحیح مسلم میں ہے۔حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِيْ شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ جَمِيْعًا عَنْ سُفْيَانَ قَالَ أَ بُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّ بِيعِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 5024 } وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوْبُ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ بْنِ سَعْدٍ { FN 5023 } سفیان نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: زُہری نے حضرت محمود بن ربیعؓ سے روایت کرتے ہوئے ہم سے بیان کیا کہ حضرت عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جس نے سورۂ فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں ہے۔(بخاري,كتاب الآذان, بَابُ وُجُوبِ القِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالمَأْمُومِ فِي الصَّلَوَاتِ كُلِّهَا) { FN 4483 } اسحاق نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: یعقوب بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے صالح سے، صالح نے زُہری سے روایت کی کہ حضرت محمود بن ربیعؓ جن کے چہرہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کے کنویں (کے پانی) سے کلی ڈالی تھی، نے انہیں بتایا کہ حضرت عبادہ بن صامتؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اس کی نماز نہیں جس نے سورۂ فاتحہ نہ پڑھی۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاری، باب وجوب القراءۃ للإمام والمأموم) { FN 5024 } ابو بکر بن ابی شیبہ، عمرو(بن محمد) ناقد اور اسحاق بن ابراہیم سب نے سفیان (بن عیینہ) سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا ہے۔ابو بکر(بن ابی شیبہ) نے کہا کہ سفیان بن عیینہ نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے زُہری سے روایت کی۔انہوں نے حضرت محمود بن ربیعؓ سے، انہوں نے حضرت عبادہ بن صامت سے روایت کی، وہ اسے نبی صلی اللہ علیہ و سلم تک پہنچاتے تھے کہ (آپؐ نے فرمایا) اس کی نماز نہیں ہے جس نے فاتحۃ الکتاب نہ پڑھی۔(مسلم کتاب الصلاة باب وجوب قراءة الفاتحة فی کل رکعة)
قَالَ حَدَّثَنَا أَبِيْ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيْعِ الَّذِيْ مَـجَّ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيْ وَجْهِهٖ مِنْ بِئْرِهِمْ أَخْبَرَهٗ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ أَخْبَرَهٗ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ۔{ FR 4484 } (مسلم کتاب الصلاة باب وجوب قراءةالفاتحة فی کل رکعة) ان ساری حدیثوں کا ترجمہ یہ ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا۔جو شخص سورة فاتحہ نہیں پڑھتا اُس کی نماز نہیں ہوتی اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔اور عبادہ بن صامت کی حد۱یث کو دارقطنی نے اس طرح روایت کیا ہے۔لَاتُـجْزِئُ صَلٰوةٌ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِـحَةِ الْکِتَابِ۔{ FR 4485 } اور کہا اسناد اِس حدیث کا صحیح ہے اور رِجاَل اس کےثِقَات ہیں اور صحیح کہا اس کو ابن قطان نے اور اس کے شواہد بہت ہیں۔جیسے مرفوع حدیث ابو۲ہریرہ کی جس کو لکھا ہے ابن خزیمہ اور ابن حباّن نے۔كَمَا قَالَ يَحْيٰى وَالْحَافِظُ رَوَى أَبُو بَكْرِ بْنُ خُزَيْمَةَ فِيْ صَحِيْحِهٖ بِأَسْنَادٍ صَحِيْحٍ وَكَذَا رَوَاهُ أَبُوحَاتِمِ بْنُ حَبَّانَ عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ لَا تُجْزِئُ صَلَاةٌ لَا يُقْرَأُ فِيْهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 4486 }۔اور احمد نے ان لفظوں کے ساتھ۔لَاتُقْبَلُ صَلٰوةٌ لَایُقْرَأُ فِیْھَا بِاُمِّ الْقُرْآنِ { FR 4487 } اور اس باب میں ۳انسؓ سے ہے مسلم اور ترمذی میں۔اور ا۴بوقتادہؓ سے ابودائود ونسائی { FN 4484 } حسن بن علی حلوانی نے ہم سے بیان کیا۔(انہوں نے کہا:) یعقوب بن ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا (انہوں نے کہا:) میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی کہ حضرت محمود بن ربیعؓ نے جن کے چہرہ پر ان کے کنویں (کے پانی) سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کلی کی تھی، انہیں بتایا کہ حضرت عبادہ بن صامتؓ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اس کی نماز نہیں جس نے اُمّ ُ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) نہ پڑھی۔{ FN 4485 } جس نے سورۂ فاتحہ نہ پڑھی اُس کی نماز ادا نہیں ہوتی۔{ FN 4486 } جیسا کہ یحیٰ اور حافظ نے کہا کہ ابوبکر بن خزیمہ نے اپنی صحیح میں صحیح سند کے ساتھ روایت کی اور اسی طرح ابوحاتم بن حباّن نے حضرت ابوہریرہؓ سےروایت کی ہے کہ وہ نماز ادانہ ہو گی جس میں سورہ فاتحہ نہ پڑھی جائے۔{ FN 4487 } کہ وہ نماز قبول نہیں ہوتی جس میں اُمّ القرآن یعنی سورہ فاتحہ نہ پڑھی جائے۔
میں۔اور عبد اللہ۵ بن عمرؓ سے ابن ماجہ میں۔ابو۶سعید ؓ سے مسند احمد اور ابودائود اور ابن ماجہ میں۔اور ابوالد۷رداء سے نسائی اور ابن ماجہ میں۔اور ۸جابرؓ سے ابن ماجہ میں اور۹ علی سے بیہقی میں اور۰ عائشہ ؓ سے مسند احمد اور ابن ماجہ میں۔اورابو۱ ۱ ہریرہؓ سے ابودائود میں اور حاکم نے اشہب کے طریق سے ابن عیینہ سے اور اس نے زُہری سے اور اس نے محمود بن ربیع سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔اُمُّ الْقُرْآنِ عِوَضٌ مِّنْ غَیْرِھَا وَ لَیْسَ غَیْرُھَا عِوَضًامِّنْھَا۔(ترجمہ) فاتحہ الکتاب اَور کاعوض ہو سکتی ہے اور اَور چیزیں فاتحہ کا عوض نہیں ہوتیں۔اور حاکم نے کہا ہے اس حدیث کے سارے راوی ثِقہ ہیں بلکہ اکثر راوی امام ہیں۔اِنْتَہٰی مَا فِی النَّیْلِ وَ التَّلْخِیْصِ وَ النُّوَوِیْ وَالْبَدْرِ۔ان حدیثوں میں صاف اس امر کا بیان ہے کہ سورہ فاتحہ کے سوا کسی نمازی کی نماز جائز نہیں۔دارقطنی کی مرفوع حدیث میں تو عبادہ سے صریح لَاتَـجْزِیُٔ کا لفظ موجود ہے اور بخاری نے جُزْئُ الْقِرَائ َ ةِ میں جو جابربن عبد اللہ سے روایت کیا اس میں بھی یہ لفظ صریح ہے۔یُـجْزِئُ ہٗ اِلَّابِاُمِّ الْقُرْآنِ۔اس (نماز) کو اُمّ ُالقرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) ہی فائدہ پہنچاتی ہے۔)ایسا ہی ابن خزیمہ اور ابن حبّان کی مرفوع روایت میں صریح لَایَـجْزِئُ صَلٰوةٌ موجود ہے۔لَایَـجْزِئُ سے بڑھ کر اور کیا لفظ احادیث میں ہو جس سے آپ لوگوں کو عدمِ جواز اس نماز کے تسلی ہوتی جس میں فاتحہ الکتاب نہیں پڑھی گئی۔ہمیں تو اب کچھ بھی حاجت نہیں ہے کہ اور دردسری کرتے۔بَیت باغ مرا چہ حاجت سرو و صنوبر است شمشاد خانہ پرورِ ما از کہ کمتر است اِلَّاآپ کی تشفیّ اتنے پر شاید کیا یقیناً نہ ہو گی اس لئے اور بھی لکھنا پڑا۔( انشاء اللہ آپ سمجھیں تو سمجھیں ورنہ اور ہی کوئی فائدہ اٹھائے گا)۔فقرہ لَاصَلٰوةَ کی نفی میں گزارش ہے کہ اصل نفی میں نفیِ ذات ہے اور ذات کی نفی یہاں ممکن۔پس وہی مراد ہو گی اس لئے کہ ان احادیث میں نماز سے شرعی نماز مراد ہے نہ لغوی۔کیونکہ
شارع شرعیات کی تعریف کرتا ہے نہ امور لغویہ کی اور مرکب جیسے کل اجزاء کے انتفاء سے منتفی ہوتا ہے ویسے ہی بعض اجزاء کے انتفاء سے بھی منتفی ہو جاتا ہے۔پس جیسے کسی شخص نے نماز کے کل ارکان ادا نہ کئے اس کی نماز نہیں ہوتی ویسے ہی جس شخص نے ایک رکن اس کا مثلاً رکوع یا سجدہ یا قراء ت فاتحہ ترک کیا اس کی نماز نہ ہوگی۔صحت یا کمال کی تقدیر پر کس نے مجبور کیا اور اگر اس نفی کو کسی صفت کی طرف راجع کریں تو صحت ِ صلوٰ ة بھی ایک صفت ِنماز ہے اور بہ نسبت صفتِ کمال کے حقیقت سے بہت قریب ہے اس لئے اگر صفت کی نفی کریں گے تو اقرب مجازَین میں سے صفت صحت کو لیں گےاور کہیں گے کہ حسبِ اقتضاء ان احادیث کے تارکِ فاتحة الکتاب کی نماز صحیح نہ ہوئی۔اور جب ہم سے کوئی سوال کرے گا کہفاتحة الکتاب کے سوا نماز صحیح ہے یا نہیں تو حسبِ روایت بخاری و دارقطنی وغیرہ اس کو جواب دیں گے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں کہ فاتحة الکتاب کے سوا نماز جائز نہیں یا کہیں گے نہیں ہوتی۔آپ پر تعجب ہے آپ فرماتے ہیں فاتحة الکتاب کی خصوصیت نہیں اس کے سوا بھی نماز ہو جاتی ہے۔بَیت تو و شمشادِ ما و قامت یار فکر ہر کس بقدر ہمت اوست اور عموم ان احادیث سے صاف واضح ہے کہ فاتحہ کا پڑھنا ہر نمازی کے واسطے فرض ہےخواہ امام ہو خواہ مقتدی خواہ منفرد۔اب ہمیں خاص مقتدی کے واسطے فاتحہ الکتاب پڑھنے کی ضرورت پر دلیل بیان کرنے کی حاجت نہیں رہی اِلاَّ بغرض مزید اِیضاَح احادیث ذیل کو بیان کرتے ہیں ملاحظہ فرمائیے۔(۱) مسلم میں ہے۔حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْـمٰنِ عَنْ أَبِيْهِ عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيْهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ ثَلَاثًا غَيْرُ تَـمَامٍ۔فَقِيْلَ لِأَبِيْ هُرَيْرَةَ إِنَّا نَكُوْنُ وَرَآءَ الْإِمَامِ؟ فَقَالَ اقْرَأْ بِهَا فِيْ نَفْسِكَ فَإِنِّيْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:
" قَالَ اللهُ تَعَالٰى: قَسَمْتُ الصَّلَاةَ بَيْنِيْ وَبَيْنَ عَبْدِيْ نِصْفَيْنِ وَلِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ فَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: اَلْـحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ (الفاتحة: ۲) قَالَ اللهُ تَعَالٰى حَمِدَنِيْ عَبْدِيْ وَ إِذَا قَالَ‘ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ (الفاتحة:۳) قَالَ اللهُ عَزَّوَجَلَّ أَثْنٰى عَلَـيَّ عَبْدِيْ وَ إِذَا قَالَ مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ (الفاتحة:۴) قَالَ مَجَّدَنِيْ عَبْدِيْ وَقَالَ مَرَّةً فَوَّضَ إِلَيَّ عَبْدِيْ فَإِذَا قَالَ‘ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ (الفاتحة: ۵) قَالَ هٰذَا بَيْنِيْ وَ بَيْنَ عَبْدِيْ وَ لِعَبْدِيْ مَا سَأَ لَ فَــإِذَا قَالَ‘ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ صِرَاطَ الَّذيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة:۶، ۷) قَالَ هٰذَا لِعَبْدِيْ وَ لِعَبْدِيْ مَا سَأَ لَ۔" { FR 5032 } (مسلم کتاب الصلٰوة باب وجوب قراء ة الفاتحة) { FN 5032 } ترجمہ۔اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے علاء بن عبد الرحمٰن سے، علاء نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہ ؓ نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: جس نے (ایسے) نماز ادا کی کہ اُس میں اُمُّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) نہ پڑھی تو وہ (نماز) ناقص ہے۔(آپؐ نے) تین بار فرمایا: وہ نامکمل ہے۔حضرت ابوہریرہؓ سے کہا گیا کہ ہم امام کے پیچھے ہوتے ہیں؟تو انہوں نے کہا: اسے اپنے دل میں پڑھ لیا کرو۔کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: میں نے نماز اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسیم کردی ہے اور میرے بندے کے لیے ہے جو اس نے مانگا۔پس جب بندہ اَلْـحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَکہتا ہے یعنی ’’تمام حمد اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے‘‘ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری حمد کی ہے۔اور جب وہ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ کہتا ہے (یعنی وہ بے انتہا رحم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے) اللہ عزّوجلّ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی ہے اور جب وہ کہتا ہے: مَالِكِ يَــوْمِ الدِّيْنِ (یعنی وہ جزا سزا کے دن کا مالک ہے) توفرماتا ہے: میرے بندے نے میری بڑائی و عظمت بیان کی ہے۔اور ایک دفعہ فرمایا: میرے بندے نے (اپنا آپ) میرے سپرد کردیا ہے۔اور جب وہ کہتا ہے: إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ (یعنی تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے ہم مدد چاہتے ہیں) تو فرماتا ہے: یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہےاور میرے بندے کے لیے ہے جو اس نے مانگا۔پھر جب وہ کہتا ہے: اِهْدِ نَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ صِرَاطَ الَّذيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ یعنی’’ہمیں سیدھے راستہ پر چلا، ان لوگوں کے راستہ پر جن پر تُو نے انعام کیا ، جن پر غضب نہیں کیا گیا اور جو گمراہ نہیں ہوئے۔‘‘تو فرماتا ہے: یہ میرے بندے کے لیے ہے۔اور میرے بندے کے لیے ہے جو اس نے مانگا۔
اس حدیث میںجو خِدَاج کا لفظ آیا ہے اس کے معنی سنئے۔قَالَ الْبُخَارِیُّ قَالَ أَبُوعُبَيْدٍ۔۔۔۔۔۔۔أَخْدَجَتِ النَّاقَةُ إِذَا أَسْقَطَتْ وَالسَّقْطُ مَيِّتٌ لَا يُنْتَفَعُ بِهٖ۔قَالَ صَاحِبُ الْاِسْتِذْکَارِ: اَلْـخِدَاجُ ‘ اَلنُّقْصَانُ وَالْفَسَادُ وَ یُقَالُ أَخْدَجَتِ النَّاقَةُ۔إِذَا وَلَدَتْ قَبْلَ تَمَامِ وَقْتِهَا وَقَبْلَ تَمَامِ الْـخَلْقِ وَذَالِكَ نِتَاجٌ فَاسِدٌ۔{ FR 4489 } اور حدیث کا مفسر خود راوی ہے۔اور راوی کی تفسیر آپ کے یہاں حجت ہے دیکھو اسی فاتحہ خلف الامام کے مسئلہ میں اِذَا قُرِ ئَ فَانْصُتُوْا۲ کی حدیث میں آپ لوگوں نے جابر کی تفسیر سے استدلال پکڑا ہے فَانْصُتُوْا۳ کے ساتھ عَـمَّا سِوَی الْفَاتِـحَةِ ۴ مراد نہیں کیونکہ جابر راوی حدیث بھی فاتحہ خلف الامام کا منکر ہے (یہ بات الزاماً مرقوم ہوئی) بلکہ راوی کا مطلق قول بھی حجت ہے۔ہاں ابوہریرہ ہے۔وہی ابوہریرہ جس کا حافظہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا معجزہ ہے۔جس سے عبد اللہ بن زبیر اور ابن عباس جیسے فقیہ مسائل معضّلہ میں سوال کرتے تھے (دیکھو مؤطا مالک) اور وہی ابوہریرہ جس کے حق میں فَوَاتِـحِ الرَّحْـمُوْت میں مصراة کا قصہ لکھ کر اور شُرَّاح و متونِ اصول سے یہ عذر کہ اس کا راوی ابوہریرہ ہے اور وہ فقیہ نہیں بیان کر کے کہا ہے۔فيه تأمل ظاهر فان أبا هريرة فقيه مجتهد لا شك في فقاهته فانه كان يفتي زمن النبي صلى الله عليه وآله وأصحابه وسلم وبعده وكان هو يعارض قول ابن عباس وفتواه كما روى في الخبر الصحيح أنه خالف ابن عباس في عدة الحامل المتوفى عنها زوجها حيث حكم ابن عباس بأبعد الأجلين وحكم هو بوضع الحمل وكان { FN 4489 } امام بخاریؒ نے( جزء القراءۃ خلف الإمام میں) کہا: اور ابوعبید نے کہا ہے: جب اونٹنی بچہ گرا دے تو أَخْدَجَتِ النَّاقَةُ کہا جاتا ہے۔اور اَلسَّقْطُ وہ مردہ (بچہ) ہے جس سے فائدہ نہ اُٹھایا جائے۔۔۔۔(ابن عبد البر) صاحب الاستذکار نے لکھا ہے: اور الْخِدَاجُ کمی اور خرابی ہے۔اور جب کوئی اونٹنی قبل از وقت اور ایام تخلیق پورے ہونے سے پہلے بچہ جنے تو وہ بچہ ناقص الخلقت اور خراب ہوتا ہے۔۲ جب (قرآن کریم) پڑھا جائے تو خاموش رہو۔۳ خاموش رہو۔۴ سورۂ فاتحہ کے علاوہ۔