قراءت سے تدبر مراد لینا جائز نہیں

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

سلمان يستفتي عنه فهذا ليس من الباب في شي ءٍ۔۱؂ وَفِيْ بَعْضِ شُرُوْحِ الْأُصُوْلِ لِلْإٍمَامِ فَخْرِ الْإِسْلَامِ قَالَ الْبُخَارِيُّ رَوَى عَنْهُ سَبْعُ مِائَةِ نَفَرٍ مِنْ أَوْلَادِ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَقَدْ رَوَى عَنْہُ جَمَاعَةٌ مِّنَ الصَّحَا بَةِ فَلَا وَجْهَ لِرَدِّ حَدِيْثِهٖ فَتَأَمَلْ فَاِنَّ فِيْهِ تَأَمُّلًا فَاِنَّ الْحَقَّ فِيْ دَفْعِ اِسْتِدْلَالِ الشَّافِعِيِّ۔(انتہٰی) ۲؂ قراء ت سے تدبر مراد لینا جائز نہیں علاوہ بریں فقاہت راوی کا شرط ہونا امام (ابوحنیفہ) کا مذہب نہیں۔ابن ہمام نے تحقیق میں کہا ہے۔ولم ينقل من السلف اشتراط الفقه من الراوي(انتہٰی) ۳؂ اور وہ جو رفع یدین کے مسئلہ میں اوزاعی اور امام کا مناظرہ بعض لوگوں نے بیان کیا ہے جس میں فقاہت راوی کا تذکرہ ہے۔اس مناظرہ کا کوئی اصل نہیں۔ابن عیینہ سے معلّق مروی ہے اگر کسی کے پاس سند ہو وہ بیان کرے پس ہم کو زیادہ گفتگو کرنے کی حاجت نہیں۔بعد سند دیکھ لیں گے۔کون شیرمرد ا سے ثابت کر دکھاتا ہے اور کون مہمل اور غیرواقع بتاتا ہے۔پھر کون سچا ہے ۱؂ یہ واضح طور پر توقف کا مقام ہے۔کیونکہ حضرت ابوہریرہؓ ایک فقیہ اور مجتہد تھے، ان کی فقاہت میں کوئی شک نہیں کیونکہ وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ میں اور آپؐ کے بعد بھی فتوے دیا کرتے تھے۔اور وہ حضرت ابن عباسؓ کے قول اور فتویٰ کی مخالفت بھی کیا کرتے تھے جیسا کہ ایک حدیث ِ صحیح روایت کی گئی ہے کہ انہوں نے حاملہ جس کا خاوند فوت ہوچکا ہو، کی عدت کے متعلق حضرت ابن عباسؓ سے اختلاف کیا جس میں حضرت ابن عباسؓ نے دو میں سے زیادہ دُور کی عدت کے متعلق فیصلہ دیا اور انہوں نے وضع حمل کے متعلق فیصلہ دیا۔اور سلمان ان سے فتویٰ پوچھا کرتے تھے۔پس اس بات کا اس باب سے کچھ تعلق نہیں ہے۔(فواتح الرحموت،لابن نظام الدین الانصاری جزء۳ صفحہ ۳۱۱) ۲؂ امام فخر الاسلام (بزدوی) کی کتاب اصول کی بعض شروح میں ہے کہ امام بخاری نے کہا کہ مہاجرین اور انصار کی اولاد میں سے سات سو افراد نے ان (یعنی حضرت ابوہریرہؓ) سے روایت کی ہے اور صحابہ کی ایک جماعت نے بھی ان سے روایت کی ہے۔پس ان کی حدیث کو ردّ کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔غور کرو کیونکہ اس میں غور کرنے کی ضرورت ہے اور (یہاں) امام شافعی ؒکے استدلال کو ردّ کرنا ہی درست ہے۔(فواتح الرحموت،لابن نظام الدین الانصاری جزء۳ صفحہ ۳۱۱) ۳؂ اور گذشتہ علماء سے راوی کی سمجھ کی شرط منقول نہیں ہے۔

اور یہاں قراءت سے تدبر مراد لینا بھی صحیح نہیں۔کیونکہ تدبر کو لغت اور عرف میں قراءت نہیں کہتے۔فقہا نے بھی فرق رکھا ہے۔دیکھو جنبی کے حق میں تدبر منع نہیں اور قراءت کو منع کیا ہے۔باایں ہمہ قراءت کے حقیقی معنے چھوڑنے اور مجازی لینے پر کیا مجبوری ہے۔حقیقی معنے یہاں ممکن ہیں اور امکان حقیقت میں مجاز پر عمل کرنا ساقط ہے۔(دیکھو اپنا اصول) (۲) دوسری دلیل مقتدی کو فاتحہ پڑھنے کی۔رَوَى الْبُخَارِيُّ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهٖ فَلَمَّا قَضٰى صَلَاتَهٗ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهٖ فَقَالَ أَتَقْرَءُوْنَ فِيْ صَلَاتِكُمْ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ؟ فَسَكَتُوْا فَقَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ قَائِلٌ أَوْ قَائِلُوْنَ إِنَّا لَنَفْعَلُ قَالَ فَلَا تَفْعَلُوْا وَلْيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِيْ نَفْسِهٖ۔{ FR 4492 }؂ (۳) و عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ صَلّٰى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ قَالَ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ فَقَالَ إِنِّيْ لَأَرَاكُمْ تَقْرَءُوْنَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ؟ قَالَ قُلْنَا أَجَلْ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ فَلَا تَفْعَلُوْا إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ بِهَا۔{ FR 4493 }؂ (۴) عَنْ نَافِــــعٍ۔۔۔۔۔قَالَ۔۔۔۔۔۔أَبْطَأَ عُبَادَةُ عَنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَأَقَامَ أَبُونُعَيْمٍ { FN 4492 } ؂ امام بخاری ؒ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی۔جب آپؐ نے نماز پڑھ لی تو ان کی طرف چہرہ کیا اور فرمایا: کیا تم اپنی نماز میں قراءت کرتے ہو، جبکہ امام (بھی) قراءت کر رہا ہوتا ہے۔وہ خاموش رہے۔آپؐ نے تین بار ایسا ہی فرمایا تو کسی کہنے والے نے یا بعض کہنے والوں نے کہا: ہم ایسا ہی کرتے ہیں۔آپؐ نے فرمایا: ایسا نہ کیا کرو۔اور تم میں سے ہر ایک کو سورۂ فاتحہ اپنے دل میں پڑھنی چاہیئے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري, باب لا يجهر خلف الإمام بالقراءة, صفحه۶۱) { FN 4493 } ؂ حضرت عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہے۔انہوں نےکہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی۔انہوں نے کہا: آپؐ پر قراءت کرنا مشکل ہوگیا۔پھر آپؐ نے فرمایا: میں دیکھتا ہوں کہ تم اپنے امام کے پیچھے پیچھے پڑھتے ہو۔حضرت عبادہ بن صامتؓ نے کہا: ہم نے عرض کیا: جی ہاں یارسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: ایسا نہ کیا کرو، سوائے اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کے۔کیونکہ جس نے اسے نہ پڑھا اس کی نماز ہی نہیں ہے۔(القراءۃ خلف الإمام، باب لا يجهر خلف الإمام بالقراءة, صفحه۶۱)

الْمُؤَذِّنُ الصَّلَاةَ وَكَانَ أَبُوْ نُعَيْمٍ أَوَّلُ مَنْ أَذَّنَ فِيْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَصَلّٰى بِالنَّاسِ أَ بُوْ نُعَيْمٍ وَأَقْبَلَ عُبَادَةُ وَ أَ نَا مَعَهٗ حَتّٰى صَفَفْنَا خَلْفَ أَبِيْ نُعَيْمٍ وَ أَ بُوْ نُعَيْمٍ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ فَجَعَلَ عُبَادَةُ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ لِعُبَادَةَ قَدْ صَنَعْتَ شَيْئًا فَلَا أَدْرِيْ أَ سُنَّةٌ هِيَ أَمْ سَهْوٌ كَانَتْ مِنْكَ، قَالَ وَمَا ذَاكَ؟ , قَالَ سَمِعْتُكَ تَقْرَأُ أُمَّ الْقُرْآنِ وَأَبُوْ نُعَيْمٍ يَجْهَرُ قَالَ أَجَلْ صَلّٰى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْضَ الصَّلَوَاتِ الَّتِيْ يُجْهَرُ فِيْهَا بِالْقِرَاءَةِ فَالْتَبَسَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهٖ فَقَالَ هَلْ تَقْرَءُوْنَ إِذَا جَهَرْتُ بِالْقِرَاءَةِ؟ فَقَالَ بَعْضُنَا إِنَّا لَنَصْنَعُ ذَالِكَ قَالَ فَلَا تَفْعَلُوْا وَأَ نَا أَقُوْلُ مَا لِيْ أُ نَا زَعُ الْقُرْآنَ فَلَا تَقْرَءُوْا بِشَيْءٍ مِّنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَهَرْتُ إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ۔رواہ الدار قطنی وقال رواتہ کلھم ثِقات۔{ FR 4494 }؂ (۵) عَنْ عُبَادَةَ۔۔۔۔۔قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ { FN 4494 } ؂ نافع بن محمود بن ربیع انصاری سے روایت ہے۔نافع نے کہا: حضرت عبادہؓ نے صبح کی نماز سے دیر کردی تو مؤذن ابونعیم نے نماز شروع کروا دی۔اور ابو نعیم پہلے شخص تھے جنہوں نے بیت المقدس میں اذان دی تھی۔ابونعیم نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔حضرت عبادہؓ آئے اورمیں بھی ان کے ساتھ تھا تو ہم نے ابونعیم کے پیچھے صف بنالی۔ابونعیم اونچی آواز سے قراءت کر رہے تھے تو حضرت عبادہؓ نے اُمّ القرآن(یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھنی شروع کردی۔جب وہ (نماز سے) فارغ ہوئے تو میں نے حضرت عبادہؓ سے کہا: آپؓ نے کچھ ایسا کیا ہے جس کے بارے میں مجھے علم نہیں کہ وہ سنت ہے یا آپ کی طرف سے کوئی بھول ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا: وہ کیا ہے؟ نافع نے کہا: میں نے آپ کو اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھتے سنا ہے جبکہ ابونعیم قراءت بالجہر کر رہے تھے۔انہوں نے کہا: ہاں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمیں ایک ایسی نماز پڑھائی جس میں قراءت بالجہر کی جاتی ہے تو آپ پر قراءت خلط ملط ہوگئی۔جب آپؐ (نماز سے) فارغ ہوئے تو آپ نے اپنا رُخ ہماری طرف کیا اور فرمایا: جب میں اونچی آواز سے قراءت کرتا ہوں تو کیا تم بھی پڑھتے ہو؟ ہم میں سے کسی نے کہا: ہم ایسا ہی کرتے ہیں۔آپؐ نے فرمایا: ایسا مت کیا کرو۔میں (دل میں) کہہ رہا تھا کہ ایسی کیا بات ہے کہ مجھ سے قرآن چھینا جارہا ہے۔پس جب میں قراءت بالجہر کروں تو تم اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کے علاوہ قرآن سے کچھ نہ پڑھا کرو۔اسے (امام) دارقطنی نے روایت کیا ہےاور کہا ہے کہ اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔(سنن الدار قطنی، کتاب الصلاۃ، بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلْـفَ الْإِمَامِ)

فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ القِرَاءَةُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ إِنِّيْ أَرَاكُمْ تَقْرَءُوْنَ وَرَاءَ إِمَامِكُمْ، قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ إِيْ وَ اللهِ، قَالَ۔لَا تَفْعَلُوْا إِلَّا بِأُمِّ القُرْآنِ، فَإِنَّهٗ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ بِهَا۔(رواہ ابوداؤد و الترمذی) وَفِی لَفْظٍ : فَلَا تَقْرَءُوْا بِشَيْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَهَرْتُ بِہٖ إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ۔رواہ ابوداوٗد والنسائی والدارقطنی وقال كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ۔(منتقٰی){ FR 4495 }؂ دارقطنی کی حدیث کو امام احمد نے اپنی مسند میں روایت کیا اور بخاری نے جزء القراءة میں اس کو روایت کیا اور ابودائود اور ترمذی اور دارقطنی اور ابن حباّن اور حاکم اور بیہقی نے ابن اسحاق کے واسطہ سے روایت کیا ہے جو کہا اس نے۔حدیث کی مجھ کو مکحول نے اس نے محمود بن ربیعہ سے اس نے عبادہ ؓسے اور ان سب نے اس حدیث کو صحیح کہا اور ابن اسحاق یہاں منفرد بھی نہیں بلکہ تابع ہوئی اس کو زید بن واقد (جو اہل شام کے ثِقات سے ہے) وغیرہ مکحول سے اور اس حدیث کے شواہد سے ہے وہ جو روایت کیا اس کو احمد نے خالد حَذّاء کے واسطہ سے ابوقلابہ سے اس نے محمد ابن ابی عائشہ سے اس نے ایک صحابی سے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے شاید کہ تم پڑھتے { FN 4495 } ؂ حضرت عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہے۔انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے صبح کی نماز پڑھائی تو آپؐ پر تلاوت مشکل ہوگئی۔جب آپؐ فارغ ہوئے توفرمایا: میں دیکھتا ہوں کہ تم اپنے امام کے پیچھے پیچھے پڑھتے ہو۔حضرت عبادہؓ نے کہا: ہم نے عرض کیا: یارسول اللہ! جی ہاں، بخدا (ہم ایسا ہی کرتے ہیں) آپؐ نے فرمایا: اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کے سوا ایسا نہ کیا کرو۔کیونکہ جس نے اسے نہ پڑھا اس کی نماز نہیں ہے۔(ترمذی، أبواب الصلاۃ، بَابُ مَا جَاءَ فِي القِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ) (ابو داوٗد،کتاب الصلاۃ، بَابُ مَنْ تَرَكَ الْقِرَاءَةَ فِيْ صَلَاتِهٖ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ) اور (یہ روایت) ان الفاظ سے بھی آتی ہے کہ جب میں (نماز میں) قراءت بالجہر کروں تو تم اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کے علاوہ قرآن سے کچھ نہ پڑھا کرو۔یہ روایت ابوداوٗد‘ نسائی اور دارقطنی نے روایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔(منتقیٰ)۔(ابو داوٗد،کتاب الصلاۃ، بَابُ مَنْ تَرَكَ الْقِرَاءَةَ فِيْ صَلَاتِهٖ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ) (سنن النسائی، کتاب الافتتاح، قِرَاءَةُ أُمِّ الْقُرْآنِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِيْمَا جَهَرَ بِهِ الْإِمَامُ) (سنن الدار قطنی، کتاب الصلاۃ، بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلَفَ الْإِمَامِ)

ہو جس وقت امام پڑھتا ہے۔صحابہ نے عرض کیا بے شک ہم ایسا ہی کرتے ہیں فرمایا۔ایسا مت کر مگر یہ کہ پڑھے ایک تم میں کا فاتـحة الکتاب کو۔حافظ ابن حجر نے کہا کہ یہ اسناد َحسن ہے۔یہ بات تلخیص حافظ میں ہے جس کو تخریج احادیث رافعی بھی کہتے ہیں۔اور جس طریق کو بیہقی نے غیرمحفوظ کہا ہم نے اس طریق کو بھی چھوڑ دیا۔اور نَیل { FR 4480 }؂ میں کہا محمد بن اسحاق نے تحدیث پر تصریح کر دی ہے۔پس مظنّہ تدلیس کا جاتارہا۔علاوہ بریں اس کے اور بھی تابع ہو چکے ہیں جیسے زیدؔ اور سعیدؔ اور عبد اللہؔ اور ابن جابرؔ دیکھو ابودائود۔عینیؔ نے جو اس حدیث پر اعتراض کیا ہے اس کا مختصر جواب یہاں میرے کلام میں مذکور ہے۔آگے مفصل آتا ہے (انشاء اللہ تعالیٰ) اور مولانا مولوی اسلام اللہ نے جو شیخ عبد الحق دہلوی کی اولاد میں سے ہیں مؤطا کی شرح محلّٰی میں لکھا ہے کہ عبادہ کی اس حدیث کو دارقطنی اور ابن حباّن اور بیہقی نے بھی روایت کیا ہے اور ترمذی نے اس کو َحسن کہا ہے۔اور دارقطنی نے کہا ہے اس کا اسناد َحسن ہے اور اس کے رِجال ِثقات ہیں اور خطابی نے کہا کہ اس کا اسناد جیدّ ہے۔اس میں طعن کی جگہ نہیں۔اور حاکم نے کہا کہ اس کا اسناد مستقیم ہے۔اور بیہقی نے کہا کہ یہ حدیث صحیح ہے۔ایسا ہی ابن الملقن نے نقل کیا۔جواب الجواب مولوی صاحب نے اصل سوال کے جواب میں یہ فرمایا ہے۔مطلق قراءت فرض است خصوصیت فاتحہ را دخلے نیست۔لِقَوْلِہٖ تَعَالٰی۔فَاقْرَؤُا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ { FR 5025 }؂ وتخصیص عام نسخ عام است۔{ FN 4480 }؂ یعنی نَیل الْاَوطار۔(ناشر) { FN 5025 }؂ اللہ تعالیٰ کا قول’’ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ ‘‘ یعنی پس قرآن میں سے جتنا میسر ہو پڑھ لیا کرو۔

آج 10 میں سے 10 باقی