اس کے کئی جواب ہیں

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

اس کے کئی جواب ہیں پہلا۔قَالَ الْوَاحِدِيُّ: قَالَ الْمُفَسِّرُوْنَ (فِيْ قَوْلِهٖ فَاقْرَءُوْا مَا تَيَسَّرَ): كَانَ هٰذَا فِي صَدْرِ الْإِسْلَامِ، ثُمَّ نُسِخَ بِالصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ عَنِ الْمُؤْمِنِيْنَ۔{ FR 4824 }؂ (۱) یہ آیت شریف منسوخ ہے۔واحدی کہتا ہے۔مفسروں نے کہا فَاقْرَؤُا مَا تَیَسَّرَ کی آیت ابتدائے اسلام میں تھی پھر پانچ نمازوں کا حکم آ گیا تو یہ حکم مسلمانوں سے موقوف کیاگیا۔پہلا منسوخ یہی دلیل ہو سکتی ہے۔ہمیں اس جواب میں صرف یہ غرض ہے کہ مولوی صاحب کی دلیل غوایل جرح سے خالی نہیں۔(غوایل کا لفظ یاد رہے) اور جو دلیل غوایل جرح سے محفوظ نہ ہو وہ مولوی صاحب کے نزدیک دلیل کے قابل نہیں۔جیسا کہ انہوں نے اخیر میں اپنے جواب کے لکھا ورنہ خاکسار کی تحقیق نسخ آیات میں وہ ہے جو انشاء اللہ تعالیٰ اس رسالہ کے اخیر یاعلیحدہ عنقریب مطبوع ہو گی۔دوسرا جواب۔حسبِ اصول مسلّمہ مقلدین حنفیہ۔امر تکرار کا مقتضی نہیں۔اس لئے تکرار کا حکم بڑھا لینا ایزاد ہو گا اور ایزاد َعلیَ النَّص کو حنفیہ نسخ جانتے ہیں۔اَلْأَمْرُ بِالْفِعْلِ لَا يَقْتَضِي التَّكْرَارَ { FR 4819 }؂ (اصول شاشی) (الصَّحِیْحُ مِنَ الْمَذْھَبِ) أَنَّهٗ لَا يَقْتَضِي التَّكْرَارَ۔{ FR 4821 }؂ (فصول) ای وھو الزیادة نسخ عندنا خلاف الشافعی { FR 4820 }؂ (مولوی حسامی)کیونکہ تقلید اور تخصیص ابطال وصف اطلاق اور عموم ہے اور دلیل قطعی کا اصل باوصف ظنیّ سے باطل نہیں ہو سکتا۔(دیکھو فصول اور مولوی حسامی اور فواتح الرحموت) { FN 4824 }؂ (التفسیر الوسیط للواحدی، تفسیر سورۃ المزّمل آیت: ۲۰) { FN 4819 } ؂ کسی کام کا امر (اسے)بار بار دُہرانے کا تقاضا نہیں کرتا۔(أصول الشاشی، فَصْلُ الْأَمْر بِالْفِعْلِ لَا يَقْتَضِي التَّكْرَارَ) { FN 4821 } ؂ مذہب یہی ہے کہ یہ (یعنی کوئی امر) تکرار کا تقاضا نہیں کرتا۔(الفصول فی الأصول، فَصْلُ الْأَمْرِ إذَا كَانَ مُطْلَقًا أَوْ مُعَلَّقًا بِوَقْتٍ أَوْ شَرْطٍ أَوْ صِفَةٍ أَنَّهٗ لَا يَقْتَضِي التَّكْرَارَ) { FN 4820 } ؂ یعنی وہ زیادتی ہے جو امام شافعی ؒ کے برعکس ہمارے نزدیک منع ہے۔

بعد اس تمہید کے عرض ہے کہ فَاقْرَءُوْا مَاتَیَسَّرَ میں حسب اقتضائے امر آپ کے اصول سے ایک دفعہ تمام عمر میں قرآن کا پڑھنا فرض ثابت ہوتا ہے۔خواہ مومنین نماز سے باہر پڑھ لیں خواہ نماز میں۔جب کسی مسلمان نے عاقل بالغ مکلّف ہونے کے بعد یا کافر نے مسلمان ہونے پر نماز سے پہلے کچھ قرآن پڑھ لیا تو آپ کے نزدیک فَاقْرَءُ وْا مَاتَیَسَّرَ پر عمل کر چکا۔اب اس کو بلحاظ اس آیت اور آپ کے اصول کے کسی نماز میں بھی قرآن کا پڑھنا ضروری نہ رہا۔اگر فرضیت کا حکم اسی آیت یا اور دلیل سے کرو گے تو حکم تکرار ایزاد ہو گا۔اور وہ نسخ ہے۔کیونکہ وہ فرض ادا کر چکا ہے اور امر کی تعمیل ہو چکی اب دوبارہ کس دلیل سے اس کے ذمہ پڑھنا لازم ہوتا ہے۔یہ آیت شریف تو مامور نہیں بناتی پس ہر نماز میں ہمیشہ کے لئے مطلق قراءت کا پڑھنا بھی اس امر سے ثابت نہ ہوا۔بہرحال جب ایزاد ثابت کرو گے تو آپ کو آیت کا منسوخ ماننا پڑے گا۔بلکہ فرضیت مطلق قراءت کا ہی نماز میں انکار کرنا۔تیسرا جواب۔حسبِ تحریرآپ کے اور آپ کے اہل اصول کے یہ آیت عام ہے اور عام کی تخصیص کو آپ لوگ نسخ کہتے ہیں اور آپ نے اس حکم کو نماز میں خاص کر لیا پس یہ آیت آپ کے نزدیک منسوخ ہوئی۔کیونکہ عموم فرضیت قراءت کا مقتضی یہ تھا کہ مکلف کو قرآن پڑھنے میں اختیار ہے نماز کے باہر پڑھ لے یا نماز کے اندر اور آپ نے تخییر کو توڑ دیا۔اور یہی تخصیص تھی۔اگر کہو شان ِنزول نے تخصیص کی ہے تو اس پر ا۱وّل یہ اعتراض ہے کہ عام عام نہ رہا بلکہ مخصوص ہو گیا دوسرا یہ کہ اَلْعِبْرَةُ لِعُمُوْمِ اللَّفْظِ لَا لِـخُصُوْصِ السَّبَبِ { FR 4823 }؂ بھی آپ کے مسلّم اصول میں سے ہے۔اس کو کیوں توڑا۔تنبیہ۔یاد رہے تخصیص کو اہل حدیث نسخ نہیں کہتے تخصیص اور نسخ میں بڑا فرق سمجھتے ہیں۔{ FN 4823 }؂ نصیحت لفظ کے عموم سے ہوتی ہے نہ کہ کسی خاص سبب سے۔(کشف الأسرار شرح أصول البزدوی، باب معرفۃ أحکام العموم)

چوتھا جواب۔آیت شریف کا ماقبل پڑھو اور تمام سورة کریمہ کو دیکھو۔قیام اللیل میں ہے۔اگر قاعدہ اَلْعِبْرَةُ لِعُمُوْمِ اللَّفْظِ لَالِـخُصُوْصِ السَّبَبِ منظور نہیں اور تخصیص ہی کو لینا ہے تو تہجد میں خاص رکھیے۔قرینہ بھی موجود ہے یا مِنَ الْقُرْآنِ کے لفظ سے مجازاً مِنَ الصَّلٰوةِ مراد لیجیے۔اگر کہو حقیقت کا چھوڑنا بے وجہ تویہ جائز نہیں۔مجاز کیوں لیں تو عرض ہے کہ فَاقْرَءُوْا کے امر سے مقتدی‘ منفرد‘ امام‘ سب نمازیوں پر قراءت حقیقتاً فرض تھی۔آپ کے بعض فقہاء نے فَاقْرَءُوْا میں مقتدی کے حق میں قراءت حکمی اور مجازی لے لی۔یا فَاقْرَءُوْا کے مخاطبکو اِذَا قُرِأَ فَانْصُتُوْا کے ذریعہ اس حکم سے ہی علیحدہ کر لیا ہے اور آیت میں تخصیص مان لی۔جیسے مقتدی کی نسبت فَاقْرَءُوْا میں مجاز اختیار کر لیا یا تخصیص مان لی ویسا ہی مِنَ الْقُرْآنِسے بقر ائن مَاسَبَقَ مَـجَا زًا صلوٰة ِتہجد لے کر یا تخصیص کے باعث آیت کو منسوخ کہہ دیجیے۔فقیر نے جو کہا ہے کہ فَاقْرَءُوْا میں قراءت حقیقی مراد ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ حقیقت اصل ہے اور مانع موجود نہیں اور خیالی مانع مقلدین کا مانع نہیں۔اور اصول میں ہے۔اِنَّ الْعَمَلَ بِالْـحَقِیْقَةِ اِنْ اَمْکَنَ سَقَطَ الْمَجَازَات۔{ FR 4825 }؂ اور کہا ہے وَ مِنْ حُکْمِ الْـحَقِیْقَةِ وَ الْمَجَازِ اِسْتِحَالَةُ اِجْتِـمَاعِھِمَا۔{ FR 4827 }؂ پانچواں جواب۔ذیل میں ہم انشاء اللہ تعالیٰ ثابت کر دیں گے کہ یہ آیت حنفیوں کے نزدیک ضرور عام مخصوص البعض ہے۔اور عام کی تخصیص کو آپ اور کل حنفی نسخ جانتے ہیں۔پس یہ آیت فَاقْرَءُ وْا حسب ِ قواعد و تسلیم آپ کے ضرور منسوخ ہوئی۔چھٹا جواب۔ماناکہ یہ آیت منسوخ نہیں اِلاَّ کہتے ہیں کہ یہ ایک خاص حادثہ کا ذکر ہے اور حوادث میں مورد پر تخصیص کر لینا آپ لوگ جائز سمجھتے ہیں۔دیکھو جمعہ کے خطبہ میں سُلَـــیْک غَطْفَانیکی حدیث میں یہ آیا ہے۔يَا سُلَيْكُ قُـمْ فَارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ وَتَجَوَّزْ فِيْهِمَا۔{ FR 4828 }؂ { FN 4825 }؂ جب (حقیقی معنی لینا) ممکن ہو تو عمل حقیقی معنی کے مطابق ہوگا اور مجازی معنی ساقط ہوجائیں گے۔{ FN 4827 }؂ اور حقیقت اور مجاز کے قاعدہ میں سے ہےکہ ان دونوں کا (ایک لفظ میں) اکٹھے ہوجانا ناممکن ہے۔{ FN 4828 }؂ اے سُلَیک! اُٹھو اور دو رکعتیں پڑھواور انہیں مختصر ادا کرو۔

آپ لوگوں نے اس حکم کو مورد پر خاص کر رکھا ہے اور کہہ دیا ہے۔وَاقِعَةُ عَيْنٍ لَا عُمُوْمَ لَهَا فَیُخْتَصُّ بِہٖ { FR 4829 } ؂ اور صحیح حدیث کے جملہ ( إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ وَلْيَتَجَوَّزْ فِيْهِمَا۔{ FR 4830 }؂ کو پس ِ پشت ڈال دیا۔اور لفظ اِذَا اور کُمْ کا کچھ لحاظ نہ کیا اور یہ بھی نہ سوچا کہ اِذَا جَآءَ اَحَدُکُمْکا مخاطب صرف سُلَیک بن نہیں سکتا۔اور حدیث إذَا خَرَجَ الْإِمَامُ فَلَا صَلَاةَ وَلَا كَلَامَ۔{ FR 4831 }؂ کوئی مرفوع حدیث نہیں بلکہ زُہری کا کلام ہے۔مرفوع کے سامنے معارضہ کے قابل نہیں اور علیؓ اور ابن عباسؓ وغیرہ کے آثار کَانُوْا یَکْرَہُوْنَ الصَّلٰوةَ عِنْدَ الْـخُطْبَةِ۔{ FR 4832 }؂ مرفوع کے مقابلہ میں حجت نہیں اور ممکن ہے کہ اُن آثار میں اَلصَّلوٰةُ معرّف بِاللَّام سے مراد وہ نماز ہو جو وَلْیَتَجَوَّزْ کے خلاف ہے اور غیر معرّف معرّف پر محمول ہے اور لطف یہ کہ سُلَیک غطفانی کی حدیث میںثُمَّ انْتَظَرَهٗ۔{ FR 4833 }؂ مسند احمد سے روایت کر کے یہ حکم لگا دیا ہے کہ اگر کوئی خطبہ کے وقت آوےتو اس کے واسطے اگر امام خطبہ میں سکوت کر لے تو اسے دو رکعت پڑھ لینی جائز ہیں۔منع نہیں۔حالانکہ ثُمَّ انْتَظَرَهٗ کالفظ کسی مرفوع حدیث میں نہیں۔اور مرسل کی حجیت میں کلام ہے۔اگر مان لیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے سُلَیک کے وقت انتظار فرمایا تھا تو پھر بطور آپ کے کہہ سکتے ہیں کہ واقعہ خاص ہے اور اِنْتَظَرَہٗ کی ضمیر اس خصوصیت کی دلیل ہے اور اِذَا جَآءَ اَحَدُکُمْ اپنے عموم پر ہے۔امام نووی نے سچ کہا ہے۔وَلَا أَظُنُّ عَالِمًا يَبْلُغُهٗ هٰذَا اللَّفْظُ (إِذا جَآءَ أَحَدُكُمْ … وَالْإِمَامُ يَـخْطُبُ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ وَلْيَتَجَوَّزْ فِيْهِمَا) صَحِيْحًا { FN 4829 }؂ ایک خاص واقعہ ہے جوعمومیت نہیں رکھتا اس لیے یہ اس(صحابی) سے ہی مخصوص ہے۔{ FN 4830 }؂ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو چاہیے کہ وہ دو رکعتیں پڑھے اور چاہیے کہ انہیں مختصر پڑھے۔{ FN 4831 }؂ جب امام (خطبہ کے لئے) باہر نکل آئے تو کوئی نمازنہیں اور نہ ہی کوئی کلام۔{ FN 4832 }؂ وہ خطبہ کے دوران نماز (پڑھنا) ناپسند کرتے تھے۔{ FN 4833 }؂ پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا (دو رکعتیں مکمل کرلینے تک) انتظار فرمایا۔

فَيُخَالِفَهٗ۔(انتہٰی){ FR 5026 }؂ اور حق یہ ہے کہ آپ کو بشرط انصاف ان رَکْعَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِ کے پڑھنے سے خطبہ میں ہرگز ہرگز ہرگز انکار نہ چاہئے۔اوّل تو اس لئے کہ حدیث إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ يَتَجَوَّزْ فِيْهِمَا{ FR 4834 }؂ حدیث مرفوع صحیح غیرمعارض ہے اور ایزاد حکم سکوت بہ نسبت امام شرع لَمْ یَأْذِنْ بِہِ اللہ ہے۔دوئم۔اس واسطے کہ آپ کے نزدیک صحابی کا قول حجت ہے اور اس مسئلے میں صحابی کا قول بلامعارض موجود ہے بخاری نے عیاض بن عبد اللہ سے روایت کیا ہے۔أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ دَخَلَ وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ فَجَاءَ الْأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوْهُ فَأَبٰى حَتّٰى صَلّٰى فَقُلْنَا لَهٗ فَقَالَ مَا كُنْتُ لِأَدَعَهُمَا بَعْدَ شَيْءٍ رَأَيْتُهٗ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَخْطُبُ فَجَاءَ رَجُلٌ فَأَمَرَهٗ فَصَلّٰى رَكْعَتَيْنِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ ثُمَّ جَاءَ جُمُعَةً أُخْرَىٰ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَّصَّدَّقُوا عَلَيْهِ وَأَنْ يُّصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ۔{ FR 4497 }؂ دیکھو یہاں راوی ہے بعد زمان نبوی عین قراءت خطبہ میں نماز پڑھی اور نسخ و تخصیص کو نہ مانا۔اور آپ کے آثار منع کی دلیل نہیں ہو سکتی۔کیونکہ حدیث امر میں { FN 5026 }؂ میں کسی عالم کے متعلق یہ خیال نہیں کرتا کہ اسے (حدیث کے) یہ لفظ کہ ’’جب تم میں سے کوئی آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ دورکعتیں پڑھے اور چاہیے کہ انہیں مختصر پڑھے‘‘ صحیح سند سے پہنچیں پھر وہ اس کی مخالفت کرے۔{ FN 4834 }؂ جب تم میں سے کوئی آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو چاہیے کہ وہ دو رکعتیں مختصر کرکے پڑھے۔{ FN 4497 } ؂ حضرت ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہ (مسجد میں) آئے اور مروان (بن حکم) خطبہ دے رہا تھا تو کچھ محافظ انہیں (یعنی حضرت ابو سعید خدریؓ کو) بٹھانے کے لیے آئے انہوں نے (بیٹھنے سے) انکار کر دیا حتی کہ انہوں نے نماز پڑھی۔پھر ہم نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: ایک بات کے بعد مَیں ان دو (رکعتوں) کو نہیں چھوڑ سکتا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھا۔آپؐ خطبہ دے رہے تھے کہ ایک شخص آیا۔آپؐ نے اسے (دو رکعتیں پڑھنے کا) فرمایا تو اس نے دو رکعتیں پڑھیں جبکہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم خطبہ دے رہے تھے۔پھر وہ اگلے جمعہ آیا اور نبی صلی اللہ علیہ و سلم خطبہ دے رہے تھے تو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اسے صدقہ دیا جائے اور وہ دو رکعتیں پڑھ لے۔

رَکْعَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِ ہیں کیا معنٰی مفید ہے اور ان آثار میں جن سے آپ لوگ استدلال پکڑتے ہو رَکْعَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِپر انکار نہیں ہو سکتا ہے کہ رَکْعَتَیْنِ طَوِیْلَتَیْنِ ہوں ایسا ہی محرُم اگر حالتِ احرام میں مر جاوے تو اس کے سر کو آپ لوگ ڈھانپنا اور حنوط لگاناناجائز جانتے ہیں اور وَلَاتُـحَنِّطُوْہُ وَ لَاتُـخَمِّرُوْا رَأْسَہٗ فَاِنَّ اللہَ تَعَالیٰ یَبْعَثُہٗ یَوْمَ الْقِیَامَةِ مُـحْرِمًا۔{ FR 5029 }؂ اسی ایک شخص کے حق میں خاص رکھتے ہیں جس کے حق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلمنے فرمایا تھا اور اصل مَاثَبَتَ لِوَاحِدٍ فِیْ زَمَانِ النَّبِیِّ صَلْعَمْ ثَبَتَ لِغَیْرِہٖ { FR 5030 }؂ کا خیال بھی نہ کیا۔اور بعینہٖ ایسے ہی کلمات شہداء اُحد کے حق میں آئے ہیں۔فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے زَمِّلُوْھُمْ فِیْ ثِیَابِھِمْ بِکُلُوْمِھِمْ فَاِنَّـھُمْ یُبْعَثُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ اَللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ وَ الرِّیْـحُ رِیْـحُ مِسْکٍ{ FR 4502 }؂ اِلاَّ پھر بھی آپ لوگوں نے شہید کے عدمِ غسل اور تکفین کو اسی حدیث سے ثابت کیا اور اِذَا مَاتَ اَحَدُکُمْ اِنْقَطَعَ عَمَلُہٗ { FR 4835 }؂ سے شہداءِ اُحد پر تخصیص نہیں کی۔بتائو بجز تعصب کوئی مابہ الامتیاز دونوں واقعات میں ہے۔ہرگز نہیں۔بات یہ ہے کہ اگر آفت ِ تقلید میں مبتلا نہ ہوتے۔اَلْعَبْدُ یُبْعَثُ عَلٰی مَا مَاتَ عَلَیْہِ { FR 4836 }؂ پر انصاف سے نظر کرتے اور اَلْعِبْرَةُ لِعُمُوْمِ اللَّفْظِ { FR 4837 }؂ کا اجتماع آپ کو نہ بھولتا اور مَا ثَبَتَ لِوَاحِدٍ ثَبَتَ لِغَیْرِہٖ{ FR 4838 }؂ کا (انشاء اللہ) خیال رہتا اور بہت سی اسی قسم کی نظیریں ہیں۔{ FN 5029 }؂ نہ اسے حنوط لگائو اور نہ اس کے سر کو ڈھانکو کہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن مجرم کی حالت میں ہی اٹھائے گا۔{ FN 5030 }؂ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ میں جو بات؍امر کسی ایک کے لئے ثابت ہو تو وہ اس کے علاوہ دوسرے کے لئے بھی بطور ثبوت ہو گا۔{ FN 4502 }؂ ان (شہداء ) کو ان کے کپڑوں میں زخموں سمیت لپیٹ دو۔یقیناً یہ قیامت کے دن اس طرح اُٹھائے جائیں گے کہ (ان کے زخموں کے خون کا) رنگ خون جیسا ہو گا اور خوشبو کستوری جیسی۔{ FN 4835 }؂ جب تم میں سے کوئی فوت ہو جاتا ہےتو اس کاعمل ختم ہو جاتا ہے۔{ FN 4836 }؂ بندہ اُسی حالت پر اُٹھایا جائے گا جس پر اُس کی موت ہوئی۔{ FN 4837 }؂ نصیحت لفظ کے عموم سے ہوتی ہے۔{ FN 4838 }؂ جو (بات) کسی ایک کے لئے دلیل ہو تو وہ اس کے علاوہ (دوسروں) کے لئے بھی دلیل ہوگی۔

ساتواں جواب۔مانا کہ آیت عام ہے اِلاَّآپ کے نزدیک آیت قطعی الدلالت نہیں کیونکہ کہیں قراء ت سے حقیقی قراءت مراد لیتے ہو جیسے امام اور منفرد میں اور کہیں قراءت سے قراءت مجازی۔بھلا جہاں یہ حقیقت اور مجاز ایک لفظ میں جمع ہوں( باوجودیکہ آپ کے یہاں منع ہے۔)پھر اس کی آپ تفریق کریں تو آیت کا قطعی الدلالتہونا کیونکہ ثابت ہو سکے اور جو قطعی نہ ہو وہ آپ کے نزدیک مثبت فرضیت نہیں۔آٹھواں جواب۔ہم نے مانا کہ عام ہے قطعی الدلالة ہو یا نہ ہو اِلاَّ عام قرآنی کی تخصیص سنت ثابتہ سے صحابہ کرام نے جائز رکھی ہے اور ان میں معمول تھی۔کسی صحابی سے بھی ثابت نہیں کہ اُس نے عمومات قرآنی کی تخصیص کو جائز نہ کہا ہو۔اگر کسی صحابی سے ثابت ہے تو آپ صحیح یا حسن اثر سے ثابت کر دیجیے اور فرضیت فاتحہ پر ایسی سنت ثابتہ موجود ہے اور سابق اس کا ذکر ہو چکا۔نواں جواب۔صحابہ کرام کا معمول تھا کہ اخبار احاد پر عمل کرنے اور عمومات قرائنہ کی تخصیص خبر احاد سے فرمایا کرتے تھے۔خبرِاحاد پر عمل کرنے کی دلیل میں تو مُسلَّم الثَّبوت ہے کھول کر دیکھو انشاء اللہ تعالیٰ منصف حنفی کے واسطے کافی ہو گا۔التعبّد بخبر الواحد جائز خلافًا للجبائی۔ثم قال التعبّد بخبر الواحد واقعٌ خلافًا للروافض وطائفة اِلٰی ان استدلّ عَلٰی ذالک باجماعِ الصّحابة فَقَالَ و ثانیًا اجماع الصحابة۔و فیھم عَـلِیٌّ بدلیل ماتواتر عنھم من الاحتجاج و العمل بہٖ فی الوقائع التی لاتحصی من غیر نکیر و ذالک یوجب العلم عادة باتّفاقھم کالقول الصّریح۔فمن ذالک انہ عمل الکلّ بخبر ابی بکر الائـمّـة من قریش و نحن معشر الانبیاء وَ الانبیاء ید فنون حیث یموتون و ابوبکر بخبر المغیرة فی توریث الـجدَّة و بـخبر عبد الرحـمٰن بن عوف فی جزیة المجوس و بخبر حـمال بن مالک فی ایجاب الغرّة بالجنین و بخبر الضحّاک فی ایراث الزّوجة من دیّة الزوج و بخبر عمرو بن حزم فی دیة

آج 10 میں سے 10 باقی