اس کا پہلا جواب

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

عدم خصوصیت فاتحہ پریہ حدیث بھی استدلال میں فرمائی ہے۔و ما رواہ ابوداوٗد عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَنِي النَّبِیُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُ نَادِيَ: أَنَّهٗ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقِرَاءَةٍ وَلَوْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔{ FR 4587 }؂ اس کا پہلا جواب (۱) یہ حدیث جعفربن میمون سے روایت ہے اور وہ ثقہ نہیں۔جیسے کہ نسائی نے کہا ہے‘ اور امام احمد نے کہا ہے جعفربن میمون حدیث میں قوی نہیں ‘اور ابن عدی نے کہا ہے جعفربن میمون کی حدیث کو ضعفاء میں لکھنا چاہیے۔پس حدیث غوایل جرح سے خالی تر ہے۔(۲) اس حدیث کو ابوداؤد نے ابو ہریرہ سے ان لفظوں کے ساتھ روایت کیا ہے۔أَمَرَنِيْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنَادِيَ: أَنَّهٗ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقِرَاءَةِ فَاتِـحَةِ الْكِتَابِ فَـمَا زَادَ{ FR 4883 }؂(سنن أبی داوٗد، کتاب الصلاة، أبواب تفریع استفتاح الصلاة، بَابُ مَنْ تَرَكَ الْقِرَاءَةَ فِي صَلَاتِهٖ بِفَاتِـحَةِ الْكِتَابِ)پس آپ کی روایت اس روایت سے کسی طرح بڑھ کر نہیں۔(۳) یہ حدیث احادیث مصرح بفرضیت کا مقابلہ ہی کب کر سکتی ہے۔(۴) ابوہریرہ کا فتوی اس کے خلاف ہے اور راوی جب اپنی روایت کے خلاف عمل کرے تو آپ کے نزدیک اور آپ کے اصول میں وہ روایت حجت نہیں رہتی گو اہلِ حدیث کو اس اصول میں کلام ہے اور یہ اصل ان کے نزدیک صحیح نہیں۔اِلَّا اب یہ الزام قائم ہے۔امام کے پیچھے فاتحة الکتاب پڑھنے پر فاتحةالکتاب سے منع کرنے والے اکثر اعتراضات ذیل کیا کرتے ہیں اوّل۔فاتـحة الکتاب کا پڑھنا آیت اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ { FR 4884 }؂ کے خلاف ہے۔{ FN 4587 }؂ اور جو ابو داؤد نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اعلان کروں کہ قراءت (قرآن) خواہ سورۂ فاتحہ ہی ہو، کے بغیر نماز نہیںہوتی۔{ FN 4883 }؂ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اعلان کردوں کہ سورۂ فاتحہ کی قراءت کے بغیر نماز نہیں اور جو (اس سے) زیادہ ہے (اس کے بغیر بھی نہیں۔) { FN 4884 }؂ جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنا کرو۔(الأعراف:۲۰۵)

دوم۔فاتحة الکتاب کا پڑھنا حدیث اِذَا قُرِأَ فَانْصِتُوْا { FR 4885 }؂ کے خلاف ہے۔سیوم۔ایضاً۔حدیث مَنْ كَانَ لَهٗ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهٗ قِرَاءَةٌ { FR 4886 }؂کے خلاف ہے۔چہارم۔ایضاً۔حدیث فَانْتَہَی النَّاسُ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ رَسُوْلِ اللہِ صَلْعَمْ{ FR 4887 }؂کے خلاف ہے۔پنجم۔ایضاً۔حدیث اَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيْهَا { FR 4888 }؂کے خلاف ہے۔ششم۔ایضاً۔حدیث خَلَطْتُّمْ عَلَـيَّ اورمَا لِيْ أُ نَا زَعُ الْقُرْآنَ۔{ FR 4889 }؂کے خلاف ہے۔ہفتم۔ایضاً۔حدیث لَاتَفْعَلُوْا{ FR 4890 }؂ کے خلاف ہے۔ہشتم۔ایضاً۔حدیث جابربن عبد اللہ اِلَّا وَرَآءَ الْاِمَامِ { FR 4891 }؂کے خلاف ہے۔نہم۔ایضاً۔حدیث لَا صَلَاةَ إلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ۔۔۔أَوْ غَيْرَهَا { FR 4892 }؂کے خلاف ہے۔{ FN 4885 }؂ جب (امام) قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔(مسلم، کتاب الصلاة، باب التشھد فی الصلاة) { FN 4886 }؂ جس کا امام ہو تو امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے۔(ابن ماجہ، کتاب إقامۃ الصلاۃ، باب إذا قرأ الإمام فأنصتوا) { FN 4887 }؂ پھر لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ساتھ قراءت کرنے سے رُک گئے۔(سنن الترمذی، أبواب الصلاة، بَابُ مَا جَاءَ فِي تَرْكِ القِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ إِذَا جَهَرَ الإِمَامُ بِالقِرَاءَةِ) { FN 4888 }؂ کہ تم میں سے کوئی اس (کی قراءت) میں میرے مخلّ ہورہا ہے۔(صحيح مسلم، کتاب الصلاة، بَابُ نَهْيِ الْمَأْمُومِ عَنْ جَهْرِهِ بِالْقِرَاءَةِ خَلْفَ إِمَامِهِ) { FN 4889 }؂ تم نے مجھ پر خلط ملط کردیا۔مجھے کیا ہوا ہے کہ مجھے قرآن بُھلایا جارہا ہے۔(مسند أحمد بن حنبل، مسند عبد اللہ بن مسعود، جزء1 صفحہ ۴۵۱) (سنن الترمذی، أبواب الصلاة، بَابُ مَا جَاءَ فِي تَرْكِ القِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ إِذَا جَهَرَ الإِمَامُ بِالقِرَاءَةِ) { FN 4890 }؂ ایسا نہ کیا کرو۔(سنن الدار قطنی، کتاب الصلاۃ، بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلْـفَ الْإِمَامِ) { FN 4891 }؂ سوائے اس کے کہ وہ امام کے پیچھے ہو۔(مؤطا إمام مالك، کتاب الصلاة، بَابُ مَا جَاءَ فِي أُمِّ الْقُرْآنِ) { FN 4892 }؂ ہر رکعت ميں خواہ وہ فرض ہو يا اس کے علاوہ سورہ فاتحہ پڑھے بغير نماز نہیں۔(أمالی ابن بشران، نمبر۲۶، مِفْتَاحُ الصَّلاةِ اَلطَّهُورُ، روایت نمبر۱۴۷۳، جزء۲ صفحہ ۲۶۳)

دہم۔ایضاً۔حدیث لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَصَاعِدًا۔{ FR 4893 }؂ صرف فَاتِـحَةُ الْکِتَابِ پڑھنے والوں پر الزام ہے۔یازدہم۔قِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهٗ قِرَاءَةٌ۔{ FR 4894 }؂ پر صحابہ کا اجماع ہے۔دوازدہم۔قِرَاءَت خلف امام پر وعید۔بلکہ فسادِ صلوٰة ثابت ہے۔سیزدہم۔علمائے حنفیہ نے کراہت فاتحة الکتاب خلف الامام پر فتویٰ دیا ہے۔چہاردہم۔علمائے حنفیہ فاتحة الکتاب کا خلف الامام پڑھنا مفسدِ صلوٰ ة کہتے ہیں۔پانزدہم۔قِرَائَ تْ خَلْفُ الْاِمَامِ عقل کے خلاف ہے اور اس میں امام کا مناظرہ ہے۔جہاں تک میں نے سنا ہے یہی اعتراض فاتحة الکتاب پڑھنے والوں پر ہوا کرتے ہیں۔سو ان کے جوابات بترتیب عرض ہوتے ہیں۔مولوی فضل الدین صاحب نے بھی جس قدر اعتراض کئے وہ انہیں میں سے ہیں پس ان کے جواب میں ان کا جواب انشاء اللہ تعالیٰ موجود ہو گا۔شعر وہ دل جس کو سمجھے تھے دریائے خون کا جو چیرا تو اک قطرۂ خون نہ نکلا پہلےاعتراض کی تفصیل۔قرآن کریم میں آیا ہے۔اِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ وَانْصِتُوْا۔ترجمہ۔جب پڑھا جاوے قرآن تو اسے سنو (حنفی کہتے ہیں جہر میں) اور چپ رہو (حنفی کہتے ہیں ِسرِّی نماز وں میں) جہری اور ِسرِّینمازوں کا ذکر علی قاری اور عینی وغیرہ نے کیا ہے اور استماع اور اِنْصَات لِلْقُرْآن کا حکم فاتـحة الکتاب پڑھنے کو صاف منع کر تا ہے۔اس اعتراض کا پہلا جواب۔آیة شریفہ میں القرآن مُعَرَّف بِاللَّام ہے۔القرآن مُعَرَّف بِاللَّام کے استماع اور احادیث مثبتہ خاص فاتحة الکتاب کی قراءت میں قطعی تعارض بالکل { FN 4893 }؂ اس شخص کی نماز نہیں جس نے سورۂ فاتحہ اور اس سے کچھ زائد نہ پڑھا۔(سنن أبي داود، کتاب الصلاة، أبواب تفریع استفتاح الصلاة، بَابُ مَنْ تَرَكَ الْقِرَاءَةَ فِي صَلَاتِهِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ) { FN 4894 }؂ امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے۔(ابن ماجہ، کتاب إقامۃ الصلاۃ، باب إذا قرأ الإمام فأنصتوا)

نہیں۔القرآن معرف باللام اور حنفیہ کے اس اصل کو کہ الف لام میں عہد اصل ہے اگر مدِّنظر رکھیں اور بالتخصیص فاتحہ کے اَدِلَّہ کو دیکھیں تو کوئی تعارض نہیں تطبیق سہل ہے حق یہ کہ خاص فاتحہ کے ثبوت میں اَدِلَّہ قَوِیَّہ نصًّا موجود ہیں اور صریح منع فاتحہ پر کوئی نص نہیں۔دوسرا جواب۔اَمَرَبِالشَّیْ ءِ اس کی ضد کی نہی کا مستلزم نہیں۔دیکھو اپنا اصول پس مطلق قراءت یا قراءت فاتحہ کی نہی اس آیت سے نہ نکلی۔تیسرا جواب۔استماع کی تخصیص جہری نمازوں کےساتھ اور انصات کے سریہ کے ساتھ مستلز م ظنیّت عموم ہے اور پھر جب آیت عام مخصوص البعض ہو گئی تو اس کی تخصیص احادیث مثبتہ فاتحہ سے ممنوع نہ ہوئی۔چوتھا جواب۔یہ آیت اپنے عموم و اطلاق پر بالکل نہیں۔کیونکہ اس کے معنے ہیں جب پڑھا جاوے قرآن اس کا استماع کرو اور چپ رہو پس حسبِ اقتضائے عموم و اطلاق آیت اگر کوئی شخص مشرق میں قرآن پڑھے تو اس وقت مغرب والوں کو اس کا سننا اور چپ رہنا ضرور ہوا۔مشرق مغرب کا ذکر کیوں کروں۔ایک شہر بلکہ ایک مسجد میں چند آدمیوں کو علیحدہ علیحدہ ایک وقت میں کوئی نمازنفل یا فرض جائز نہ ہو۔اس لئے کہ آیت میں امام اور مقتدی کے یا سامع اور قاری کے قرُب بُعد کا ذکر نہیں۔جیسے امام کی جہری قراء ت میں ان مقتدیوں کو جو امام سے ایسے دوری پر کھڑے ہیں جس میں ان کو امام جی کی آواز نہیں پہنچتی یا نزدیک میں استماع سکوت واجب ہے اور ِسرّی قراءت کے وقت نزدیک و دُور کے مقتدیوں کو اِنْصَات واجب ہے۔ایسے ہی اس قاری کی قراء ت پر جو امام نہیں ان لوگوں کو جو اس کے سوا ہیں استماع اور اِنْصَات فرض ہو۔جملہ شرطیہ کے مقدم اِذَا قُرِئَ میں تخصیص امام اور تالی جملہ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ میں تخصیص مقتدی نسخ کا باعث ہو گئے علاوہ بریں جب عام مخصوص ہو گیا تو اس کی تخصیص خبرِواحد سے ممنوع نہ ہو گی۔یاد رہے اِذَا کے ظرف ماننے میں بھی سوال وارد ہے۔

پانچواں جواب۔آیت عام ہے اور عام کی تخصیص سنت ثابتہ سے صحابہ کرام نے جائز رکھی ہے۔چھٹا جواب۔اگر عام ہے تو عام کی تخصیص خبرِواحد سے صحابہ میں معمول تھی۔ساتواں جواب۔جمہور اَئمہ اسلام نے عام کی تخصیص کو جائز رکھا ہے۔آٹھواں جواب۔امام ابوحنیفہ کے نزدیک عام کی تخصیص خبرِواحد سے جائز ہے اور ان سب باتوں کے دلائل فَاقْرَءُوْا وْا مَا تَيَسَّرَ والی آیت کے نیچے ہم بیان کر چکے ہیں۔نواں جواب۔آیت اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا حنفیوں کے نزدیک عام مخصوص البعض ہے۔اپنے عموم پر نہیں جب عام مخصوص البعض ہوئی تو اس کی تخصیص خبرِواحد سے بالاتفاق ممنوع نہیں۔مخصوص البعض اس لئے ہے کہ آیت شریف کا ترجمہ ہے جب پڑھا جاوے قرآن تو اسے سنو اور چپ رہو۔اس امرالٰہی سے قرآن پڑھتے وقت سامعین کا چپ رہنا ضرور ہوا اور سامعین پر فرض ہوا کہ قرآن پڑھتے وقت کچھ بھی نہ بولیں۔اگر ذرا بھی بولیں گے تو امر کے خلاف کریں گے جیسے خطبہ میں سکوت کا حکم ہے اور رسول اللہ صلعم نے فرمایا اگر کوئی خطبہ کا سامع اپنے پاس والے کو اتنا بھی کہے کہ چپ رہ تو اس نے لغو کیا۔اب فرمایئے اگر کسی جگہ جماعت ہو رہی ہو اور امام جہراً قراءت بھیپڑھ رہا ہو ایک شخص امام کی جہر قراء ت کے وقت شریک جماعت ہونا چاہیے تو آپ کیا کوئی بھی سنے اس شخص کو شمول جماعت سے منع کرتا ہے۔مولوی صاحب میں یقین کرتا ہوں کہ کوئی حنفی بھی جماعت کے ساتھ شامل نہ ہونے کا فتویٰ نہ دے گا اور جب یہ شخص شامل جماعت ہوا تو لامحالہ اللہ اکبر کہہ کر شامل جماعت ہوا ہو گا اس اللہ اکبر کہنے کی اجازت شارع سے اور آپ لوگوں سے اس کو حاصل ہے اور آپ کی کتابوں میں اللہ اکبر کہنے کی ممانعت اس کو نہیں ہے پھر غور کرنے کا مقام ہے اَنْصِتُوْا کے عموم پر کہاں عمل ہوا۔اگر عمل ہوتا تو کیا اللہ اکبر قراءتِ قرآن سنتے وقت کہہ سکتا تھا اللہ اکبر کا کہنا عام اَنْصِتُوْا یعنی چپ رہنے کے خلاف ہے۔بلکہ آپ کے نزدیک تو اللہ اعظم اور خدائے بزرگ است وغیرہ الفاظ

بھی اس وقت اللہ اکبر کے بدلہ پڑھ لینے جائز ہیں اگر کہیے کہ نماز کے باہر یہ الفاظ بولنے جائز ہیں اندر نہیں بول سکتا تو گزارش ہے کہ اس صورت سے بھی آیت اَنْصِتُوْا عام نہ رہی۔اگر کہو تکبیرِ تحریمہ کا حکم آچکا ہے تو عرض ہے پھر بھی آیت عام نہ رہی اور مع ہذا ہم کہتے ہیں فاتحہ کا حکم بھی آ چکا ہے۔دسواں جواب۔آیت شریف وَ اَنْصِتُوْا اس لئے بھی عام مخصوص البعض ہے کہ اگر کوئی صاحبِ ترتیب( صاحبِ ترتیب حنفیوں کے ہاں وہ شخص ہے جو ہمیشہ نمازیں اپنے وقت پرپڑھتا رہا ہو) ایک روز عصر کی نماز سے رہ گیا یہاں تک کہ سورج غروب ہوا اور عصر کی نماز قضا ہو گئی اور جب مسجد میں آیا اس وقت جماعت کھڑی تھی اور امام جہرًا قراءت پڑھتا تھا۔آپ اس کے حق میں یہ فتویٰ دیتے ہیں کہ وہ پہلے عصر پڑھ لے۔اب جو حسبِ الحکم آپ کے عصر پڑھے گا اور اس میں اللہ اکبر اور ثناء اور فاتحة الکتاب اور سورہ اور تشہد اور درود اور دعا وغیرہ اذکار نماز پڑھے گا بتایئے اُس کا حقیقی اِنْصَات اس جگہ کہاں گیا۔اگر فرمائو کہ وہ اور جگہ جاکر نماز پڑھے جہاں امام کی آواز نہ پہنچے تو فرمایئے اور جگہ جانے کی فرضیت آپ کی کتابوں میں کہاں بیان ہے۔جب اور جگہ جانا فرض نہیں تو اسے اختیار ہے کہ نہ جائے۔گیارہواں جواب۔عینی وغیرہ نے لکھا ہے کہ جمعہ کا خطبہ پڑھتے وقت اگر کوئی نمازی آوے اور یاد کرے کہ میں نے صبح کی نماز نہیں پڑھی تو اس کو حالتِ خطبہ میں نماز قضا شدہ کی ادا جائز ہے دیکھو یہاں جہراً خطبہ میں اگر امام قرآن پڑھتا تھا تو اداءِ صلوٰة صبح میں اِسْتَمِعُوْا لَہٗ وَاَنْصِتُوْا کا عموم آپ لوگوں نے باطل کر دیا اور معلوم ہوا کہ آیت مخصوص البعض ہے اور عام مخصوص البعض کی تخصیص ممنوع نہیں لطیفہ یہاں ہمارے حنفی بھائیوں کو اِذَا خَرَجَ الْاِمَامُ فَلَاصَلوٰةَ وَلَاکَلَامَ { FR 4946 }؂ہی بھول گیا۔{ FN 4946 }؂ جب امام (خطبہ کے لئے) باہر نکل آئے تو کوئی نمازنہیں اور نہ ہی کوئی گفتگو۔(المبسوط للسرخسی، کتاب الصلاة، باب صلاة الجمعة، شروط الجمعة)

بارہواں جواب۔صبح کے وقت اگر کوئی شخص مسجد میں آوے اور اس وقت امام قرا ءت پڑھتا ہو تو حنفی اس شخص کو مسجد کے اندر یا دروازہ کے پاس سنتیں پڑھ لینی جائز بتلاتے ہیں اور یہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ سنتیں ایسی جگہ پڑھنی فرض ہیں جہاں امام کی آواز نہ پہنچے معلوم ہوا کہ آیت مخصوص البعض ہے اور مخصوص کی تخصیص ممنوع نہیں۔تیرہواں جواب۔یہ آیت شریف آپ کے بعض علماء کے نزدیک اس واسطے بھی مخصوص البعض ہے کہ انہوں نے ایک ایسے نمازی کے واسطے جو امام کے قراءت پڑھتے وقت شامل جماعت ہو اثناء کا پڑھنا جائز رکھا اور آپ کے بھائی بندوں نے اُن پر وہ فتوے نہیں جمائے جو آہستہ فاتحة الکتاب پڑھنے والوں پر جڑے ہیں۔جب ثناء کا پڑھنا جائز ہوا تو فاتحة الکتاب نے ہی کیا قصور کیا ہے۔چودہواں جواب۔اس آیت میں اَنْصِتُوْا سے عَـمَّا سِوَی الْقُرْآنِ { FR 4947 }؂مراد ہے کیونکہ مدارس قرآن میں کئی آدمیوں کے باہم مل کر قرآن پڑھنے کو تعامل میں آج تک کسی نے منع نہیں کیا۔پندرہواں جواب۔اس حدیث (فاتحة الکتاب کی فرضیت والی حدیث) کو حدیث قِرَاءَ ةُ الْاِمَامِ لَہٗ قِرَاءَةٌ { FR 4948 }؂سے جس کو آپ نے مشہور مانا ہے کیا کمی ہے اور مشہور حدیث سے تخصیص منع نہیں۔سولہواں جواب۔حدیث فرضیت فاتحہ متواتر ہے اور متواتر سے عام کی تخصیص ممنوع نہیں۔ستارہواں جواب۔آیت کے نزول میں اختلاف ہے۔آیا خطبہ کے سماع میں ہے یا قراءت خلف الامام میں یا نَسخ تَکَلُّمْ فِی الصَّلٰوةِ میں یا ان اذکار فی الصلوٰة کے حق میں جو آیات { FN 4947 }؂ جو قرآن کے علاوہ ہے۔{ FN 4948 } ؂ امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے۔(ابن ماجہ، کتاب إقامۃ الصلاۃ، باب إذا قرأ الإمام فأنصتوا)

ترغیب و ترہیب میں وارد ہوئے یا عام ہے۔سامع قرآن کے حق میں یا خطبہ اور قراءت فی الصلوٰة دونوں کے حق میں یا رسول اللہ صلعم کی قراءت میں نزولِ قرآن کے وقت یا استماع سے عمل مراد ہے اور آیت تاکید عمل میں ہے یا کفار کے حق میں ہے گو عینی نے کہا ہے اکثر اہل التفسیر علی ان ہذا خطاب المقتدین قال احمد اجتمع الناس علی ان ہذہ الآیة نزلت فی الصلوٰة۔{ FR 4588 }؂ ترجیح اقوال کا محل نہیں اِلاَّ اتنا کہنا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیت محتملہ حجت قطعیہ ہونے کے قابل نہیں اور اگر کسی ایسے قول کو ان اقوال سے ترجیح دی جاوے جو آپ کے خلاف ہے اور پھر آپ کو آپ کا قاعدہ وَاقِعَةُ عَيْنٍ لَا عُـمُوْمَ لَهَا { FR 4949 }؂ یاد دلادیں اور کہہ دیں اَلْعِبْرَةُ لِعُمُوْمِ اللَّفْظِ { FR 4950 }؂ میں بھی اختلاف ہے تو ایک کیا اور کئی جوابوں کا اضافہ ہو جاتا ہے۔اٹھارواں جواب۔اِستماع اور اِنصات آہستہ قراءت کا مانع نہیں اور نہ اس کے خلاف بلکہ آہستہ قراءت کو سکوت کہنا شرعاً ثابت ہے۔عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا كَبَّرَ فِي الصَّلَاةِ سَكَتَ هُنَيْهَةً قَبْلَ الْقِرَاءَةِ فَقُلْتُ يَا رَسُوْلَ اللهِ بِأَبِيْ أَنْتَ وَأُمِّيْ أَرَأَيْتَ سُكُوْتَك بَيْنَ التَّكْبِيْرِ وَالْقِرَاءَةِ مَا تَقُولُ؟ قَالَ أَقُوْلُ اللّٰهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِيْ وَبَيْنَ { FN 4588 } ؂ (آیت کریمہ وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهُ وَأَنصِتُوْا کے متعلق) اکثر مفسرین اس رائے پر ہیں کہ یہ خطاب مقتدیوں سے ہیں اور امام احمد (بن حنبل) نے کہا: لوگوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ آیت نماز کے متعلق ہے۔(منحة السلوك للعینی في شرح تحفة الملوك، کتاب الصلاة، الفصل في بيان شروط الصلاة وأركانها وواجباتهاوسننها وآدابها) { FN 4949 }؂ ایک خاص واقعہ ہے جوعمومیت نہیں رکھتا۔{ FN 4950 } ؂ نصیحت لفظ کے عموم سے ہوتی ہے۔(کشف الأسرار شرح أصول البزدوی، باب معرفۃ أحکام العموم)

آج 10 میں سے 10 باقی