دوسرے اعتراض کا جواب
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْ تَّ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ{ FR 4589 } آہ۔اس حدیث میں راوی حدیث رسول اللہؐ کو تکبیر اور قراءت کے درمیان ساکت بھی کہتا ہے اور اُس وقت کا پڑھنا بھی پوچھتا ہے۔معلوم ہوا کہ سکوت کچھ پڑھنے کے خلاف نہ تھا اور رسول ِکریم نے اس کے اس کہنے اور سوال کرنے کو غلط نہ فرمایا بلکہ جواب دیا کہ میں اس سکوت کے وقت اَللّٰھُمَّ بَاعِدْ بَیْــنِیْ الخ پڑھتا ہوں۔مولوی صاحب انصاف فرمائیے اور موت کو یاد کیجیے اور تَقَطَّعَتْ بِـھِمُ الْاَسْبَاب { FR 4951 } والوں کے حال سے پناہ پکڑیئے۔اس ہماری تقریر پر ایک فاضل نے یوں اعتراض فرمایا ہے کہ سماع اور استماع میں فرق ہے۔یہاں استماع کا حکم ہے اور استماع تدبر کو اور یہ خیال نہ فرمایا کہ استماع بمعنی تدبر کیا عامیوں کے واسطے بھی فرض ہے۔یہاں تک آیت شریف سے فاتحة الکتاب نہ پڑھنے کا کہتے ہیں اِنْتَہٰی۔جواب ختم ہوا باوجودیکہ آیت سِرِّی نمازوں میں حجت ہی نہ تھی۔اگر انصاف سے دیکھتے۔دوسرے اعتراض کا جواب تقریر سوال یہ ہے عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهٖ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوْا وَإِذَا قَرَأَ فَاَنْصِتُوْا۔رَوَاهُ الْخَمْسَةُ إلَّا التِّرْمُذِيْ، { FN 4589 } حضرت ابو ہريرہؓ سے روايت ہے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ميں تکبير کہتے تو قراءت سے قبل کچھ دير خاموش رہتے۔میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان، تکبیر اور قراءت کے درمیان اپنی خاموشی کے متعلق بتائیں کہ آپؐ (اس دوران) کیا پڑھتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: میں دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنی دوری ڈال دے جتنی دُوری تو نے مشرق اور مغرب کےدرمیان ڈالی ہے۔(نَيْلُ الأوطار، کتاب اللباس، أبواب صفة الصلاة، بَابُ ذِكْرِ الِاسْتِفْتَاحِ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ) { FN 4951 } جن(کی نجات) کے تمام ذرائع منقطع ہو جائیں گے۔
وَقَالَ مُسْلِمٌ: هُوَ صَحِيحٌ۔{ FR 4590 } اس حدیث میں حکم ہے کہ جب امام قراءت پڑھے تو تم چپ کر رہو۔جواب۔باب تشہد میں ابوداؤد نے اس حدیث کو بیان کر کے کہا ہے اَنْصِتُوْا کا لفظ محفوظ نہیں سلیمان تَیمی کے سوا اس کی کوئی روایت نہیں کرتا۔پھر ابوداؤد نے باب اَلْاِمَامُ یُصَلِّیْ قَاعِدًا میں کہا ہے اِذَا قُرِأَ فَاَنْصِتُوْا کی زیادتی ہمارے نزدیک ابوخالد کا وہم ہے اور زَیلعی نے عمراور ابن عَروبہ سے بھی نقل کر کے کہا ہے کہ یہ حدیث ِ سلیمان سے اَشْھَر ہے اور بیہقی نے سنن کبرٰی میں کہا ہے۔ابوداؤد سے ہے کہ یہ زیادتی محفوظ نہیں۔ایسا ہی روایت کیا ابن معین اور ابوحاتم رازی اور دارقطنی اور حافظ ابو علی نیشاپوری حاکم کے استاد نے اور مسلم نے بھی اپنی کتاب میں اس کو مسند بیان نہ کیا اور سیوطی نے مصباح الزجاجہ میں کہا ہے ابوحاتم کہتے تھے کہ یہ کلمہ ابن عجلان کی تخالیط سے ہے اور روایت کیا اس کو خارجہ سے اور خارجہ قوی نہیں۔اور بیہقی نے کہا ہے اس لفظ کے خطا ہونے پر حافظوں کا اجماع ہے ان میں سے ابوداؤد ‘ ابن حاتم‘ ابن معین اور حاکم ہیں(عینی) اور بخاری نے جُزْءُ الْقِرَاءَ ةِ میں فرمایا ہے سلیمان نے اس زیادتی میں قتادہ کا سماع ذکر نہیں کیا اور قتادہ نے یونس بن جبیرکا اور ہشاّم اور سعید اور ہمام ‘ ابوعوانہ‘ اِباّن بن یزید‘ عبیدہ‘ قتادہ سے اِذَا قَرَأَ فَاَنْصِتُوْا کا ذکر نہیں کرتے اور اگر صحیح ہو تو ماسوائے فاتحہ کے محتمل ہے۔ترکِ فاتحہ میں یہ حدیث ظاہر نہیں۔پھر بخاری نے کہا ہے کہ فَاَنْصِتُوْا کی زیادتی ابوخالد احمر کی صحیح حدیث سے معلوم نہیں ہوتی اور امام احمد کہتے تھے کہ میں اسے دیکھتا ہوںتدلیس کرتا ہے(یہاں اگر کوئی جواب دینا چاہو تو وہی جواب ابن اسحاق کی تدلیس میں سوچ لینا) سہیل‘ ابوسلمہ ‘ ہمام‘ ابویونس‘ عثمان‘ اور کئی لوگوں { FN 4590 } حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امام تو اسی لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔پس جب وہ تکبیر کہے تو تکبیر کہو اور جب وہ قراءت کرے تو خاموش رہو۔(صحاح ستہ میں سے) ترمذی کے علاوہ پانچوں نے اسے روایت کیا ہے اور امام مسلم نے کہا: یہ روایت صحیح ہے۔(نيل الأوطار، کتاب اللباس، أبواب صفة الصلاة، بَابُ مَا جَاءَ فِي قِرَاءَةِ الْمَأْمُومِ وَإِنْصَاتِهٖ إذَا سَمِعَ إمَامَهٗ)