تیسرے اعتراض کا جواب

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

نے ابوہریرہ سے یہ لفظ نقل نہیں کیا۔ابوخالد کا اس زیادتی میں کوئی تابع نہیں (یہاں پھر ابن اسحاق کی حدیث یاد کرو ابن اسحاق کے تابع زید بن واقد اور سعید بن عبد العزیز اور عبد اللہ بن علاء اور ابن جابر ہو چکے ہیں دیکھو ابوداؤد) عینی‘ شوکانی وغیرہ نے اس حدیث کی تصحیح کو ابن خزیمہ اور مسلم اور احمد حنبل سے نقل کیا ہے اور منذری نے ابوداؤد پر تعقب کیا ہے۔مجھ کو اس تذکرہ سے یہ مقصود ہے کہ حدیث جرح سے خالی نہیں۔مسلم نے بھی یہ بات کہہ کے کہ یہ حدیث مجمع علیہ نہیں اس روایت کا نقل کرنا اپنی صحیح میں پسند نہ کیا۔پھر بعد تسلیم اس حدیث کےاور بنظر حدیث ابوموسیٰ جو مسلم میں ہےہمارے وہی جواب جو آیتِ شریف میں دیئے ہیں ملاحظہ فرمائیے۔حقیقی جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ حدیث احادیث حکم قِرَاءَةُ فَاتِـحَةِ الْکِتَابِ کے خلاف نہیں۔متقدمین اور عامہ اہلِ اصول کے نزدیک اس لئے کہ ان کے نزدیک عام خاص پر مبنی ہے اور یہی حق ہے اور متأ خرین اہلِ اصول کے نزدیک اس واسطے کہ ان کے نزدیک بھی خاص مقارن کے ساتھ تخصیص کر لینا نسخ نہیں اور اس مقام میں عبادہ ہی عام اور خاص کا راوی ہے۔پس یہ تخصیص بالمقارن ہوئی۔یا اس لئے کہ یا یہ عام مخصوص البعض ہے اور عام مخصوص البعض کی تخصیص ممنوع نہیں۔تیسرے اعتراض کے جواب تفصیل اعتراض کی یہ ہے کہ عبد اللہ بن شَدَّاد سے روایت ہے۔مَنْ کَانَ لَہٗ اِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْاِمَامِ لَہٗ قِرَاءَةٌ { FR 4952 }؂جب امام کی قراءت مقتدی کی قراءت ہوئی اور امام کی نیابت شرعاً ثابت ولایت امام دلیل عجز ہے۔حقیقتاً عجز یہاں موجود نہیں۔پس یہ عجز حکماً ہو گا۔علاوہ بریں امام کی قراءت مقتدی کی قراءت ہے۔اگر مقتدی آپ بھی پڑھے گا تو اس کی دوقراءتیں ہو جائیں گی۔نیز تعارض ادلّہ میں منع کو تقدیم حاصل ہے۔پھر یہ جواز سے سند میں قوی ہے اور اس کے جابر راوی نے فاتحہ پر بھی اس کو حاوی سمجھا ہے اور ماموم کو قراءت سے مستثنیٰ کیا ہے۔{ FN 4952 }؂ جس کا امام ہو تو امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے۔(سنن الدارقطنی، کتاب الصلاۃ، باب ذکر قولہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَمن کان لہ إمام فقراءۃ الإمام لہ قراءۃ)

جواب پہلا۔بخاری نے جُزْءُ القراءة میں فرمایا ہے یہ خبر قِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهٗ قِرَاءَةٌ لَمْ يَثْبُتْ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَهْلِ الْحِجَازِ وَأَهْلِ الْعِرَاقِ وَغَيْرِهِمْ لِإِرْسَالِهٖ وَانْقِطَاعِهٖ۔قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَرَوَى الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا يَدْرِيْ أَسَمِعَ جَابِرٌ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرِ۔{ FR 4591 }؂ دوسرا جواب۔یہ حدیث تمیم۱ ابن سالم نےا۱نس سے اور عاصم۲ بن عبد العزیز مدنی نے عون بن عبد العزیز سے اور اس نے ابن۲ عباس سے اور محمد ۳بن عباد نے اسماعیل سے اور اس نے سہیل سے اور اس نے ابو ۳ہریرہ سے اور اسماعیل۴بن عمرو نے حسن بن صالح سے اور اس نے ابوہارون سے اور اس نے ابو۴سعید سے اور محمد۵ بن فضل نے اپنے باپ سے اور اس نے سالم بن عبداللہ سے اور اس نے عبد اللہ ۵بن عمر سے اور احمد۲ بن عبد الرحمٰن نے جا۶بر سے روایت کیا۔۱انس کی روایت ابن حباّن کی’’ کِتَابُ الضُّعَفَاءِ‘‘ میں ہے اور ابن۴ عباس کی دارقطنی میں اور ابوہر۳یرہ کی بھی دارقطنی میں۔اور ابو۴سعید کی کامل میں اور طبرانی کی اوسط معجم میں اور عبد اللہ۵ بن عمر کی دارقطنی میں اور جا۶بر کی طحاوی‘ ابن ماجہ‘ مؤطا محمد‘ دار قطنی‘ بیہقی‘ مسند ابوحنیفہ میں ہے۔حافظ نے کہا ہے جابر کی حدیث اس کے کئی طرُق ہیں صحابہ سے اور سبھی روایتیں معلول ہیں اور پہلی روایت کو ابن حباّن نے کہا ہے کہ یہ ابن سالم سے روایت ہے اور وہ ثقہوں کی مخالفت کرتا ہے۔اس کی روایت مجھ کو پسند نہیں۔پس یہ حجت کے لائق ہی کب ہے اس سے مجہول اور ضعیف لوگ روایت کرتے ہیں۔انتہٰی۔دوسری حدیث کی نسبت دارقطنی نے کہا ہے یہ معلول ہے اور موقوف ہے عاصم قوی { FN 4591 } ؂ ’’ امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے‘‘ اہل حجاز اور اہل عراق وغیرہ میں سے اہل علم کے نزدیک یہ (روایت) اپنے مرسل اور منقطع ہونے کی وجہ سے ثابت نہیں ہے۔امام بخاریؒ نے کہا: اور (اسے) حسن بن صالح نے روایت کیا ہے، انہوں نے جابر سے، جابر نے ابوالزبیر سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔اور وہ نہیں جانتے کہ آیا جابر نے ابوالزبیر سے سنا (یا نہیں)۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)

نہیں۔اس کو مرفوع کہنا وہم ہے۔ابوموسیٰ کہتا ہے۔میں نے امام احمد سے ابن عباس کی حدیث کی کیفیت پوچھی تھی تو انہوں فرمایا منکر ہے۔تیسری روایت۔دارقطنی نے کہا۔یہ معلول ہے۔محمد بن عباد اس کی حدیث میں منفرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔چوتھی روایت۔ابن عدی نے کہا ہے۔یہ معلول ہے اور اسماعیل بن عمروضعیف ہے اور اس کا کوئی تابع نہیں۔پانچویں روایت۔دارقطنی نے کہا ہے معلول ہے کیونکہ محمد بن فضل متروک ہے اور خارجہ سے روایت کر کے کہا ہے۔اس کو مرفوع کہنا وہم ہے اور امام احمد سے نقل کیا کہ موقوف صواب ہے اور مؤطا میں بھی موقوف ہے۔چھٹی حدیث۔جابر کی حدیث کو ابن عدی نے معلول کہا اور اس کے راوی لَیث کو امام احمد اور نسا ئی ابن معین نے ضعیف کہا ہے اگرچہ ُشعبہ اور َثوری نے اُس سے روایت کیا اور باوجود اس کے ضعف کے اس کی حدیث لکھی جاتی ہے اور طبرانی کی روایت کو دارقطنی نے اس واسطے معلول کہا ہے کہ وہ سہل سے مروی ہے اور سہل متروک ہے ثقہ نہیں۔اور دارقطنی نے جابر کی حدیث کو اس واسطے بھی معلول کہا ہے کہ اس حدیث کو ابن عمارہ اور۔۔{ FR 4512 }؂۔۔کے سوائے کسی نے مسند نہیں کیا اور وہ دونوں ضعیف ہیں اور َثوری اور اَبوالاحوص اور شعبہ اور اسرائیل اور شریک اور ابوخالد اور ابن عیینہ اور ابن عبد الحمید وغیرہ نے موسیٰ سے مرسل روایت کیا ہے اور یہی صواب ہے اور جابرجعفی اس کا راوی متروک ہے۔امام ابوحنیفہ نے کہا۔مَارَأَیْتُ بِاَکْذَبَ مِنْہُ۔{ FR 4953 }؂ (برہان شرح مواہب الرحمٰن) و فی التقریب جابر الجعفی ضعیف رافضی { FR 4955 }؂ اور لَیث اس کا تابع { FN 4512 } ؂ یہ نقطے مصلحت سے خالی نہیں ۱۲۔منہ { FN 4953 }؂ میں نے اُس سے بڑھ کر جھوٹا نہیں دیکھا۔{ FN 4955 }؂ تقریب التہذیب (لابن حجر عسقلانی) میں ہے کہ جابر جعفی ضعیف اور رافضی (یعنی صحابہ کرام کی گستاخی کرنے والا) ہے۔

بھی ضعیف ہے اور جو اُس کے تابع ہوئے وہ اس سے بھی ضعیف ہیں۔اور فتح الباری میں لکھا ہے کہ یہ حدیث جمیع حفاّظ کے نزدیک ضعیف ہے۔علاوہ بریں عام خاص کا کوئی تعارض نہیں جیسے ثابت ہو چکا۔اور ولایت کی نسبت گزارش ہے کہ امام کی ولایت تمام قراءت میں فاتحہ کے سوا مسلّم ہے اور فاتحہ مرفوع حدیث کے باعث علیحدہ ہے اور یہ کہنا کہ مقتدی اگر پڑھے گا تو اس کی دو قراءتیں ہو جائیں گی۔اوّل تو فاتحہ میں ہم قراءت سے مقتدی کی حکمی قراءت از روئے احادیث صحیحہ مان ہی نہیں سکتے۔اگر مان لیں گے تو حقیقی اور حکمی قراءت کا اجتماع لازم آوے گا۔لیکن اس اجتماع کی ممانعت شرع میں کوئی ثابت نہیں۔پس ہمارے واسطے اجتماع قراءت حقیقی اور حکمی کچھ حرج کا باعث نہ ہوگا۔اور یہ اعتراض کرنا کہ تعارض ادلّہ میں منع کو تقدیم ہے اس وقت درست تھا جب اس حدیث سے کہیں ممانعت نکلتی اور یہاں ممانعت کا ذکر ہی نہیں۔پس تعارض کہاں ہوا اور قوت سند کا دعویٰ اپنے مریدوں میں تو خوش کرنے کو کافی ہے اور عقلاء میں بجز اس کے کہ ہنسی کا موجب ہو اور کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔معترض نے اخیر میں جو یہ کہا ہے کہ اس حدیث میں اس کے جابر روای نے قراءت کو فاتحہ پر حاوی سمجھا ہے اور ماموم کو بالکل قراءت سے مستثنیٰ کیا ہے۔بجواب اس فقرہ کے گذارش ہے کہ موقوف استثنا مرفوع دلائل فاتحہ کے عموم کو اور عدم استثنا کو باطل نہیں کر سکتا۔دوسرا جواب۔قِرَاءَتُ الْاِمَامِ لَہٗ قِرَاءَةٌ کی حدیث ترک فاتحہ پر نصّ نہیں اور ادلّہ قراءت فاتحہ قراءت فاتحہ پر نصّ ہیں۔اور نصّ مفہوم سے مقدّم ہے۔اپنے اصول کو کھول کر دیکھو۔تیسراجواب۔ابن عمر ‘ جابر‘ ابوہریرہ‘ ابوسعیدکا فتویٰ آپ کی مراد کے خلاف پر موجود ہے جیسےآثار میں مذکور ہو گا انشاء اللہ۔لطیفہ۔عینی نے لَاصَلوٰةَ والی حدیث کو اس لئے مشہور نہیں ماناکہ اس کے قبول کرنے میں تابعین کا اختلاف ہے اور مشہور کی تعریف ہے مَاتَلَقَّاہُ

آج 10 میں سے 10 باقی