چوتھے اعتراض کا جواب

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

التَّابِعُوْنَ۔{ FR 4956 }؂ یہاں آکر تَرْکُ الْقِرَا ءَ ةِ کی احادیث کو مشہور مان لیا اور یہ خیال نہ کیا کہ تابعین کا اختلاف میرے نزدیک شہرت کا مانع ہے اور ترکِ قراء ت میں بھی تابعین کا اختلاف ہے سچ ہے۔تقلید اور حمیّت انصاف کے دشمن ہیں تابعین کا اختلاف اجماع صحابہ کی بحث میں ذکر کریں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔۱۲ چوتھے اعتراض کا جواب تفصیل اعتراض یہ ہے کہ ابوہریرہ سے روایت ہے۔أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةٍ جَهَرَ فِيْهَا بِالْقِرَاءَةِ فَقَالَ: «هَلْ قَرَأَ مَعِيْ أَحَدٌ مِّنْكُمْ آنِفًا؟»، فَقَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ يَا رَسُوْلَ اللهِ، قَالَ: «إِنِّيْ أَقُوْلُ مَا لِيْ أُ نَازِعُ القُرْآنَ»، قَالَ: فَانْتَهَى النَّاسُ عَنِ القِرَاءَةِ مَعَ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِــيْمَا جَهَرَ فِيْهِ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔{ FR 4592 }؂ روایت کیا اس کو ابوداؤد اور نسائی اور ترمذی نے کہا کہ یہ حدیث حسن ہے اور بیان کیا اس حدیث کو مالک نے مؤطا میں اور شافعی اور احمد اور ابن ماجہ اور ابن حباّن نے اور محمد بن حسن نے۔اس کا (جواب پہلا) بخاری نے جزء القراءة میں فرمایا ہے۔وَقَوْلُهٗ فَانْتَهَى النَّاسُ مِنْ كَلَامِ الزُّهْرِيِّ، وَقَدْ بَيَّنَهٗ لِي الْحَسَنُ بْنُ صَبَاحٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَاتَّعَظَ الْمُسْلِمُونَ بِذَالِكَ فَلَمْ يَكُونُوا يَقْرَؤُوْنَ فِــيْمَا جُهِرَ۔وَقَالَ مَالِكٌ: قَالَ رَبِيعَةُ لِلزُّهْرِيِّ: { FN 4956 }؂ جسے تابعین نے اختیار کیا ہو۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاۃ، باب فی صفة الصلاة، سنن الصلاة، الواجب من القراءة في الصلاة) { FN 4592 } ؂ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ایک ایسی نماز سے جس میں آپؐ نے قراءت بالجہر کی، فارغ ہوئے تو فرمایا: کیا تم میں سے کسی نے ابھی میرے ساتھ ساتھ پڑھا ہے؟ ایک شخص نے عرض کیا: جی ہاں یارسول اللہ۔آپؐ نے فرمایا: میں (دل میں) کہہ رہا تھا ، مجھے کیا ہوا ہے کہ قرآن مجھ سے چھینا جارہا ہے۔(حضرت ابوہریرہؓ نے) کہا: پھر اُن (نمازوں) میں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قراءت بالجہر کرتے تھے، لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ پڑھنے سے رُک گئے۔

إِذَا حَدَّثْتَ فَبَيِّنْ كَلَامَكَ مِنْ كَلَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔{ FR 4957 }؂ اور حافظ نے کہا ہے۔فَانْتَهَى النَّاسُ … مُدْرَجٌ … مِنْ كَلَامِ الزُّهْرِيِّ بَيَّنَهُ الْـخَطِيْبُ وَاتَّفَقَ عَلَيْهِ الْبُخَارِيُّ فِي التَّارِيخِ وَأَبُو دَاوُد وَيَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ وَالذُّهْلِيُّ وَالْخَطَّابِيُّ وَغَيْرُهُمْ۔{ FR 4593 }؂ اور نووی نے کہا ہے هَذَا مِمَّا لَا خَلَافَ فِيْهِ بَيْنَهُمْ۔{ FR 4958 }؂ اور حدیث کا مدارابن اکیمہ یشی پرہے اور اس کو حمیدی اور ابوبکر بزار اور بیہقی نے مجہول کہا ہے۔ایسا ہی حازمی نے کہا ہے۔نووی نے کہا ہے کہ اَئمّہ نے ترمذی کی تحسین پر انکار کیا ہے اور اس حدیث کے ضعف پر اَیمہ نے اتفاق کیا ہے۔ناظرین رسالہ اس تضعیف کو یاد رکھیں اور یہ بھی جان رکھیں کہ اس حدیث کو ترمذی نے حسن کہا ہے اور ابن حبان نے صحیح بتایا اور ابن ابی حاتم نے مقبول کہا۔تضعیف کرنے والے بہت ہیں اور تصحیح کرنے والا صرف ایک اور حسن کہنے والا ایک اور مقبول کہنے والا بھی ایک۔غرض یہ حدیث جیسے مولوی صاحب کو دلیل میں لانا چاہیے تھا ویسے نہیں۔کیا معنے غوایل جرح سے خالی نہیں۔جواب دوسرا۔اگر فَانْتَہَی النَّاسُ کو زُہری کا کلام نہ مانیں گے تو صحابی کا فہم { FN 4957 }؂ اور اُس کا یہ کہنا کہ ’’لوگ رُک گئے‘‘ زُہری کا قول ہے۔اور یہ حسن بن صباح نے مجھ پر واضح کیا ہے۔انہوں نے کہا: مبشر نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے اوزاعی سے روایت کی کہ زُہری نے کہا: پس اس بات سے مسلمان نے نصیحت حاصل کر لی۔پھر وہ جہری نمازوں میں (سورۂ فاتحہ سے زائد) نہیں پڑھتے تھے۔اور (امام) مالک نے بتایا کہ ربیعہ نے زُہری سے کہا: جب تم کوئی بات کرو تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے اپنی بات کو الگ واضح کیا کرو۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 4593 } ؂ (الفاظ) ’’فَانْتَهَى النَّاسُ‘‘ (لوگ باز آگئے) مدرج (یعنی باہر سے داخل کی ہوئی بات )ہے…… جو زُہری کے کلام میں سے ہے، خطیب (بغدادیؒ) نے اسے وضاحت سے بیان کیا ہے اور امام بخاریؒ نے اپنی (کتاب) تاریخ میں نیز ابوداوٗد، یعقوب بن سفیان، ذُھْلِیْ اور خَطَّابِی وغیرہ نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے۔(التلخيص الحبير لابن حجر العسقلاني، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة) { FN 4958 }؂ یہ ایسی (بات) ہے جس میں اُن کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے۔

کہیں گے اور فہم ِصحابی مرفوع کے مقابلہ میں حجت نہیں بلکہ حجت ہی نہیں۔جواب تیسرا۔اس حدیث سے اگر حدیث کو مان لیں منازعت کی ممانعت نکلتی ہے اور وہ محل نزاع سے ہی خارج ہے۔ہم نے مانا کہ منازعت ممنوع ہے۔بھلا فرمائیے آہستہ فاتحہ پڑھ لینا منازعت میں کہاں داخل ہے۔مقتدی کے جہر پڑھنے میں منازعت ہوتی ہے۔آہستہ پڑھنے میں تو منازعت مفقود ہے۔ہمارے ایک صوفی مشرب مولوی صاحب کے رشید شاگرد نے اس مقام پر ذکر کیا کہ جس وقت جناب رسول اللہ صلعم نے مَالِیْ اُنَازِعُ { FR 4959 }؂ صحابہ کو فرمایا تھا۔اس وقت انہوں نے جہراً قراءت نہیں پڑھی تھی بلکہ آہستہ پڑھتے تھے اگر جہراً پڑھی ہوتی تو ھَلْ قُرِأَ مَعِیْ { FR 4960 }؂ کیوں فرماتے۔استفہام سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلعم کو ان کا پڑھنا سنا ئی نہیں دیا نفس پڑھنے کے گناہ نے نبی کے صاف قلب پر صدمہ دیا اور اس صدمہ نے منازعت کا لفظ کہلایا۔اوّل بجواب ان کے گزارش ہے کہ آپ نے شاید انکاری استفہام کلام عرب اور قرآن و حدیث میں نہیں سنا۔۲۔علاوہ بریں یہ عموم یا اطلاق عبادہ کے خاص یا مقید حدیث کا مقابلہ کب کر سکتا ہے۔سیوم۔مخالـجہ اور مخالطہ کی حدیث سے جو آگے آتی ہے آپ کا یہ تو ہم کہ استفہام انکاری نہیں بشرط انصاف رفع ہو گا انشاء اللہ۔چہارم۔منازعہ کی حدیث کا راوی جَہْرِی نمازوں میں بعد زمان نبوی قراءت فاتحہ خلف الامام کا عامل اور مفتی تھے اور قول صحابی اور تفسیر راوی آپ کی یہاں حجت ہے۔ایک عجیب قاعدہ عامہ حنفیوں کا اس وقت یاد آیا ہے۔میرے اہل حدیث بھائی اگر اس کو یاد رکھیں گے تو حنفیوں کے بہت سے جوابوں میں الزاماً ان کو کام آوے گا۔الزاماً اس لئے کہتا ہوں کہ یہ قاعدہ اور { FN 4959 }؂ مجھے کیا ہوا ہے کہ مجھ سے چھینا جارہا ہے۔{ FN 4960 }؂ کیا تم میں سے کسی نے میرے ساتھ ساتھ پڑھا ہے؟

آج 10 میں سے 10 باقی