ساتواں اعتراض
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
خلف الامام میں خلط امام پر لازم آتا ہے۔جواب۔بخاری نے محمد بن مقاتل سے روایت کیا اور اس نے نضر سےحدیث کی ‘ نضر نے کہا یونس نے ہمیں خبر دی ابواسحاق سے ‘اس نے ابو الاحوص سے‘ اس نے عبد اللہ سے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک قوم کو یقرؤون القرآن فیجھرون بہ خلطتّم علیّ القرآن۔ترجمہ۔پڑھتے تھے قرآن اور زور سے پڑھتے تھے۔تم نے ملا دیا مجھ پر قرآن۔پوری اور مفصل روایت میں آپ نے دیکھ لیا کہ آپ کا جھگڑا ہی فیصلہ ہے کیونکہ یہاں تصریح ہے کہ مقتدی جہر کرتے تھے اور ان کے جہر پر خَلَطْتُّمْ فرمایا نہ آہستہ پڑھنے پر۔علاوہ بریں جہر سے اگر نماز فاسد ہوتی تو اِعاَدہ کا حکم فرماتے۔اگر کراہت ہوتی منع کرتے۔مگر ہم اس جواب سے اس لئے درگزر کرتے ہیں کہ شاید ہمارے مجیب خلاف مذہب خود جواز تاخیر بیان کا مسئلہ پیش کریں گے۔حالانکہ ان کو مفر ہے۔ساتواں اعتراض انس سے روایت ہے۔أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ … قَالَ أَتَقْرَءُوْنَ فِيْ صَلَاتِكُمْ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ؟ فَسَكَتُوْا … قَالَ فَلَا تَفْعَلُوْا۔{ FR 4595 } ا س حدیث سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مقتدی کو فعل قراءت سے منع فرمایا۔جواب پہلا۔یہ لَاتَفْعَلُوْا کی حدیث ابوداؤد اور ترمذی میں اور نسائی اور دارقطنی میں موجود ہے۔اس کو دیکھیے ایک دو سندیں ہم بھی بیان کر کےآپ کو انصاف کی راہ دکھاتے ہیں۔بخاری نے اسی انس کی حدیث کو یوں روایت کیا۔حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَنْبَأَنَا { FN 4595 } نبی ﷺ نے فرمایا: کیا تم اپنی نماز میں قراءت کرتے ہو، جبکہ امام (بھی) قراءت کر رہا ہوتا ہے۔وہ خاموش رہے۔…… آپؐ نے فرمایا: ایسا نہ کیا کرو۔(القراءة خلف الإمام للبخاري, باب لا يجهر خلف الإمام بالقراءة, صفحه61)
عَبْدُ اللَّهِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِيْ قِلَا بَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهٖ، فَلَمَّا قَضٰى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهٖ فَقَالَ: أَتَقْرَءُوْنَ فِيْ صَلَاتِكُمْ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ؟ فَسَكَتُوْا فَقَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ قَائِلٌ أَوْ قَائِلُونَ: إِنَّا لَنَفْعَلُ قَالَ: فَلَا تَفْعَلُوْا وَلْيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِيْ نَفْسِهٖ۔(القراءة خلف الإمام للبخاري, باب لا يجهر خلف الإمام بالقراءة)ترجمہ۔نبی صلعم نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی۔جب پڑھ چکے ان کی طرف منہ کر کے فرمایا۔کیا تم نماز میں پڑھتے ہو جبکہ امام پڑھتا ہے پس لوگ چپ کر گئے۔تین مرتبہ فرمایا پھر لوگوں نے عرض کیا۔ہم ایسا کرتے ہیں۔فرمایا پھر مت کرو اور پڑھ لے ایک تمہارا فاتـحة الکتاب کو آہستہ۔مولوی صاحب اب اگر انصاف ہے تو ہمارے جھگڑے اس مسئلہ کے اس حدیث نے فیصل کردیئے۔دوسری روایت اسی بخاری کی عبادہ بن صامت سے سنیے۔قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ … فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ فَقَالَ إِنِّيْ لَأَرَاكُمْ تَقْرَءُوْنَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ؟ قَالَ قُلْنَا أَجَلْ يَا رَسُوْلَ اللهِ قَالَ فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَّمْ يَقْرَأْ بِهَا۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاري، باب لا يجهر خلف الإمام بالقراءة )ترجمہ۔نماز پڑھائی ہم کو رسول اللہ صلعم نے صبح کی نماز پس بھاری ہوئی ان پر قراءت پھر فرمایا۔میں دیکھتا ہوں تم پڑھتے ہو امام کے پیچھے کہا ہم نےہاںیارسول اللہ فرمایا‘ پھر نہ کیجیو مگر فاتـحة الکتاب تحقیق نماز نہیں ہوتی اس کی جس نے نہ پڑھا اس کو۔احمد نے اس حدیث کو بیان کیا اور بخاری نے اس کی تصحیح کی۔ابن حباّن اور حاکم اور بیہقی نے صحیح کہا۔دارقطنی نے کہا کہ اس کے سبھی رِجَال ثِقَات ہیں۔ثقہ کی زیادتی آپ کے نزدیک مقبول ہے۔اب اس زیادت کو خواہ مخواہ ماننا پڑا۔