فائدہ

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

اور امربالقراءت ہم نے ثابت کر دیا۔عمر رضی اللہ عنہ مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ابن مسعودؓ ابن عمر ؓ ابن زبیرؓ۔اب آپ کو کافی کا یہ قول وَمِنْهُمُ الْمُرتَضٰى وَالْعَبَادِلَةُ(الثَّلَاثَةُ)۔{ FR 5069 } ؂ معلوم ہو گیا کہ کہاں تک سچ تھا۔بات یہ ہے کہ بالکل غلط ہے۔تیرہواں جواب۔یہ آثار ثابت ہی نہیں۔چودہواں جواب۔بہت آثار کو جہر قراءت کے منع پر حمل کر سکتے ہیں اور وہ آثار جہر کے مانع ہیں۔نہ ِسر کے۔پندرہواںجواب۔اگر مرفوع کے تعارض میں کہو مرفوع کلام سے محفوظ نہیں اوّل تو یہ کہنا صحیح نہیں اگر مان لیں تو یہ آثار اور آپ کے اور دلائل بھی کلام سے محفوظ نہیں۔اوّل تو یہ کہنا صحیح نہیں اگر مان لیں تو یہ آثار اور آپ کے اور دلائل بھی کلام سے محفوظ نہیں۔اگر کہو یہ حکماً مرفوع ہیں تو گذارش ہے کہ آثار مخالفہ ان آثار کے بھی حکماً مرفوع نہیں۔دویم۔حکمی مرفوع حقیقی مرفوع کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔علاوہ بریں ابودرداء کے اثر میں تم نے دیکھ لیا کہ وہ کہتا ہے (اَرَیٰ جب اَرَیٰ کا لفظ کہہ کر صحابہ اظہار کرتے ہیں کہ یہ ہمارے اپنے قول ہیں مرفوع نہیں پھر آپ کیسے مرفوع کہہ دیتے ہیں) سولہواں جواب۔جس حالت میں جمع ممکن پھر تعارض ہی کہاں رہا۔فائدہ عینی نے بنایہ میں جو کچھ فرمایا اس پر گذاش ہے۔عینی نے ھدایة کے اس قول کے نیچے عَلَيْهِ إِجْمَاعُ الصَّحَابَةِ رِضْوَانُ اللهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِيْنَ۔{ FR 5070 }؂ عبادہ اور ابوہریرہ وغیرہ کا اختلاف دیکھ کر کہا۔(قَالَ الْعَيْنِيُّ) قُلْتُ سَمَّاهُ إِجْمَاعًا { FN 5069 }؂ (حضرت علی) مرتضیٰؓ اور عبد اللہ نامی تین (صحابہ یعنی حضرت عبد اللہ بن عمرؓ، حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ اور حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ) ان میں سے ہیں۔{ FN 5070 } ؂ اس پر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اجماع ہے۔

بِاعْتِبَارِ … الْأَكْثَرِ، فَإِنَّهٗ يُسَمّٰى إِجْمَاعًا عِنْدَنَا۔{ FR 5071 }؂ ترجمہ مصنف نے باعتبار اکثر اجماع کہا اور جمہوری اجماع کو ہمارے یہاں اجماع کہتے ہیں۔پہلا جواب۔فقیر عرض کرتا ہے۔اس مقام پر عینی کو مناسب تھا فِیْ کُتُبِ الْفِقْہِ اَیْضًا کا لفظ زیادہ کر دیتے تو کہ ان کا کہنا بھی سچا ہو جاتا اور حق بھی ظاہر ہو جاتا۔کیونکہ جس جمہوری اجماع کو کتب فقہ میں اجماع کہا ہے وہ حجت نہیں اور جس اجماع کو قائلین حجیت اجماع نے حجت کہا ہے وہ اجماع الکل ہے جمہور اجماع نہیں۔دوسرا جواب۔عینی کا فرمانا باعتبار الاکثر کل صحابہ کرام کے لحاظ سے ہے یا مختلفین فی مسئلة فاتحة الکتاب و القراءة کے اعتبار سے شق اوّل صریح البطلان ہے اگر کچھ بھی اس شق کی راستی کا گمان ہوتو حنفی کل صحابہ کی تعداد بیان کریں اور پھر ان میں اکثر سے قول ترک القراءت ثابت کریں وَ اَنّٰی لَھُمْ۔اگر مختلفین کے لحاظ سے ہے تو بھی صحیح نہیں۔کیونکہ جس قدر ترکِ قراءت کے آثار مسندہ حنفیہ میں موجود ہیں ان کی روایت کی تعداد مجوّزین قراءت کی تعداد سے زیادہ نہیں اور اگر آثارِ صحیحہ کو دیکھیں تو تابعین کی تعداد مجوّزین اور آخرین کے سامنے برائے نام بھی نہیں۔تارکین قراءت کے اقوال کا مسند ثابت نہ ہونا پھر ان کا منع قراءت پر علی العموم دَالّ نہ ہونا فقیر ظاہر کر چکا ہے۔جن کے آثار ترکِ قراءت پر لاتے ہیں۔ان میں سے اکثر ایسے ہیں جن سے قراءت ثابت ہے۔فقیر نے موازنہ کر کے دکھلایا۔عینی یا عینی کا کوئی حمائتی مقابلہ میں اہل ِ حدیث کے اُن آثار کا موازنہ کر کے دیکھے اور دکھلائے۔تیسرا جواب۔عینی یا ان کا حمایتی معتمد سند سے ثابت کر دے کہ عشرہ مبشرہ اور ابن عمر‘ ابن مسعود ‘ابن عباس اور ستر ّبدری درکنار سات ہی بدریوں نے قراءت فاتحة الکتاب کو سرًّا بھی بعد حکم { FN 5071 }؂ (البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنى ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام، جزء۲ صفحہ ۳۱۷)

فاتحة الکتاب منع کیا ہو یا عام ممانعت ان سے ثابت کردے۔اور بخاری صاحب کا یہ قول اس وقت مدنظر رہے۔بخاری نے جزء القراءتمیں کہا ہے۔قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: اِقْرَأْ خَلْفَ الْإِمَامِ۔قُلْتُ: وَإِنْ قَرَأْتَ، قَالَ: وَإِنْ قَرَأْتُ۔وَكَذَالِكَ قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَحُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ وَعُبَادَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَيُذْكَرُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِيْ سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ وَعِدَةٌ مِّنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوُ ذَالِكَ، وَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ: كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْأَئِـمَّةِ يَقْرَؤُوْنَ خَلْفَ الْإِمَامِ۔وَقَالَ أَبُوْ مَرْيَمَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ (رَضِيَ اللهُ عَنْهُ )يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ۔وَقَالَ أَبُوْ وَائِلٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنْصِتْ لِلْإِمَامِ۔وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: دَلَّ عَلٰی أَنَّ هٰذَا فِي الْجَهْرِ، وَ إِنَّمَا يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ فِيْـمَا سَكَتَ الْإِمَامُ۔وَقَالَ الْحَسَنُ وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَمَيْمُونُ بْنُ مِهْرَانَ وَمَالَا أُحْصٰى مِنَ التَّابِعِينَ وَأَهْلِ الْعِلْمِ: إِنَّهٗ يَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ وَ إِنْ جَهَرَ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تَأْمُرُ بِالْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ۔{ FR 5072 }؂ { FN 5072 }؂ حضرت عمر بن خطابؓ نے فرمایا: امام کے پیچھے (بھی) قراءت کرو۔(راوی کہتے ہیں:) میں نے عرض کیا: اگر آپؐ قراءت کررہے ہوں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں اگر چہ میں بھی قراءت کررہا ہوں۔اور حضرت اُبَيّ بن کعب، حضرت حذیفہ بن یمان اور حضرت عبادہ رضی اللہ عنہم نے بھی ایسا ہی کہا۔اور حضرت علی بن ابی طالبؓ، حضرت عبد اللہ بن عمروؓ، حضرت ابوسعید خدریؓ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعدد صحابہ سے بھی ایسا ہی بیان کیا جاتا ہے۔اور قاسم بن محمد نے کہا: بہت سے لوگ جو اَئمہ تھے وہ امام کے پیچھے قراءت کیا کرتے تھے۔اور ابومریم نے کہا:میں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو امام کے پیچھے قراءت کرتے ہوئے سنا۔اور ابووائل نے حضرت ابن مسعودؓ سے روایت کرتے ہوئے کہا: امام کی خاطر خاموشی اختیار کرو۔اور ابن مبارک نے کہا: یہ بات جہری نمازوں پر اطلاق پاتی ہے۔اور جن میں امام خاموش ہو، صرف انہی میں امام کے پیچھے قراءت کی جائے۔اور حسن (بصری)، سعید بن جبیر، میمون بن مہران اور بے شمار تابعین اور اہل علم نے کہا: (مقتدی) امام کے پیچھے قراءت کرے خواہ وہ قراءت بالجہر کر رہا ہو۔اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا امام کے پیچھے قراءت کا حکم دیا کرتی تھیں۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)

(وَقَالَ) كَانَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ وَعُرْوَةُ وَالشَّعْبِيُّ وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ وَنَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ وَأَبُو الْمَلِيْحِ وَالْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُوْ مِجْلَزٍ وَمَكْحُولٌ وَمَالِكُ بْنُ عَوْنٍ وَسَعِيْدُ بْنُ أَبِيْ عَرُوبَةَ يَرَوْنَ الْقِرَاءَةَ۔وَكَانَ أَنَسٌ وَعَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيُّ يُسَبِّحَانِ خَلْفَ الْإِمَامِ۔وَرَوَىٰ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَوْلٰى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ لِيْ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اقْرَأْ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الْإِمَامِ وَرَوَى سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، وَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ مِثْلَهُ۔اِنْتَہٰی۔{ FR 4668 }؂ (قَالَ الْعَیْنِيُّ) رُوِىَ مَنْعُ الْقِرَاءَةِ … عَنْ ثَمَانِينَ (إِلٰی قَوْلِہٖ) بِمَنْزِلَةِ الْإِجْمَاعِ۔{ FR 5073 }؂ فقیر عرض کرتا ہے۔اوّل وہ آثار اور روایتیں کہاں ہیں۔کن سے مروی ہیں۔آثار کی کون سی کتابوں میں ہیں۔دوئم اَلْقِرَاءَ ة معرفہ ہے عام نہیں پس ہو سکتا ہے کہ اَلْقِرَاءَ ة سے وہی قِرَاءَ ة جَہْرًا یا منازعہ اور مخالطہ اور مخالجہ والی قراءت مراد ہو۔وَ إِذَا جَاءَ الِاحْتِمَالُ بَطَلَ الِاسْتِدْلَالُ۔(قَالَ الْعَیْنِیُّ) ذَكَرَ الشَّيْخُ الْإِمَامُ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَارِثِيُّ السنديوتي۔{ FR 5074 }؂ { FN 4668 }؂ (اورامام بخاریؒ نے کہا:) سعید بن مسیب، عروہ، شعبی، عبیداللہ بن عبداللہ، نافع بن جبیر، ابوملیح، قاسم بن محمد، ابومجلز، مکحول، مالک بن عون اور سعید بن ابی عروبہ قراءت(خلف الامام) کرنے کی رائے رکھتے تھے۔اور حضرت انسؓ اور حضرت عبد اللہ بن یزید انصاریؓ امام کے پیچھے سبحان اللہ کیا کرتے تھے۔اور سفیان بن حسین سے روایت ہے، انہوں نے زُہری سے، زُہری نے حضرت جابر بن عبد اللہ کے آزاد کردہ غلام سے روایت کی۔(انہوں نے کہا) کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھے کہا: ظہر اور عصر میں امام کے پیچھے (سورۂ فاتحہ) پڑھا کرو۔نیز سفیان بن حسین سے روایت ہے اور ابن زبیر نے بھی اسی طرح کہا۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 5073 }؂ (علامہ عینی نے کہا: امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ) پڑھنے کی مناہی اَسی(80) افراد سے روایت کی گئی ہے۔(ان کے اس قول تک) کہ یہ بمنزلہ اجماع ہے۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنى ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام) { FN 5074 }؂ جب کوئی شک پیدا ہوجائے تو استدلال باطل ہوجاتا ہے۔(علامہ عینی ؒ نے کہا:) شیخ امام عبد اللہ بن یعقوب حارثی سندیوتی نے ذکر کیا ہے۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنى ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام)

فقیر کہتا ہے۔عینی خطبہ کتاب میں فرما چکے ہیں۔ان بعضھم ذکر فی معرض الاستدلال فی الفصول اخبارًا لیس لھا اصل فی الاصول و ہل ہذا الا کذب علی الرسول صلی اللہ علیہ و سلم و قد روینا من طریق البخاری وغیرہ عن انس ؓ قال قال النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَعَمَّدَ عَلَيَّ كَذِبًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، ثم قال ہذا حدیث متواتر مقطوع بہ رواه مائتان من الصحابہ انتہٰی۔{ FR 4669 }؂ اور یہاں اگر تقلید نے سب کچھ بھلا دیا عینی یا ان کے حمائتی فرماویں یہاں میںنے خود ہی بعض کا طرز اختیار کیا جس پر اعتراض کیا تھا۔اس سند یوتی کے اخبار کا اصول میں کہاں اثر ہے۔سند یوتی تو محدثین کے نزدیک بڑا مجروہ شخص ہے۔سند یوتی کی یہ روایت کذب بحت ہے۔دیکھو آثار میں بخاری کے اقول جناب عمر اور مرتضیٰ اور عبادة ‘ابن عمر‘ ابن مسعود‘ ابن الزبیر سے قراءت خلف الامام کیسے ثابت ہے۔علاوہ بریں اَلْقِرَاءَ ةُ یہاں بھی معرفہ ہے۔سند لیوتی کے ثقاہت رجال جرح و تعدیل سے ثابت کیجیے اور اس کی روایت کا مخرج بتائیے اور اس کی سند بیان کیجیے تو کہ اس پر غور کا موقع ملے۔(قَالَ الْعَیْنِیُّ:) ثَبَتَ (الْإجْـمَاعُ) بِنَقْلِ الْآحَادِ۔{ FR 5075 }؂ فقیر عرض کرتا ہے۔عینیؔ‘ شافعیؔ اور عمروؔ مرتضیٰ ؔاور ابوہرؔیرہ ‘عبادہؔ وغیرہ رضوان اللہ علیہم کا { FN 4669 }؂ ’’الفصول‘‘ میں بعض نے استدلال کرتے ہوئے ایسی روایات بھی بیان کی ہیں جن کی اصول میں کچھ بھی حقیقت نہیں اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر محض کذب بیانی ہے۔اور ہم نے امام بخاریؒ وغیرہ کے واسطے سے حضرت انسؓ کی روایت بیان کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ارادۃً مجھ پر جھوٹ باندھا تو چاہیئے کہ وہ آگ میں اپنا ٹھکانہ بنالے۔پھر انہوں نے کہا: یہ حدیث متواترِ قطعی ہے۔اسے دو سو صحابہ کرام نے روایت کیا ہے۔{ FN 5075 }؂ یہ اجماع آحاد روایات کے نقل کرنے سے ثابت ہوا ہے۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنى ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام، جزء۲ صفحہ۳۱۸)

آج 10 میں سے 10 باقی