قَالَ الْعَیْنِیُّ ثَبَتَ نَھْیُ الْعَشَرَةِ الْمُبَشَّرَةِ
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
خلاف اجماع میں دیکھ کر دَرپئے تاویل ہوئے اور یہ نہ سوچا۔مسئلہ کو ہدایہ و الہ اجماع سے ثابت کر رہا تھا۔اوّل تو اجماع اجماع الکل نہیں جو حجت ہے۔پھر اجماع جمہور لیا جو حجت نہیں۔آخر میں ایسے گرے کہ اس جمہوری اجماع کااثبات خبرِواحد سے کرنے لگے۔انصاف بالائے طاق رکھ دیا حضرت جب اس اجماع کا مدار خبرِاحاد پر ہو گیا۔تو اب بھی یہ اجماع وہی اجماع رہا جو حجت ہے اور رفع نزاع کو کافی ہو گیا۔اگر کہو یہ معاضد بالنصوص ہے تو یاد رہے اس کا خلاف بھی معاضدبالنصوص۔قَالَ الْعَیْنِیُّ ثَبَتَ نَـہْیُ الْعَشَرَةِ الْمُبَشَّرَةِ { FR 5076 } فقیر عرض رساں ہے۔کہاں اور کب اور کس کے پاس۔ا س نہی کو بیان کیجیے اور اس کا نشان دیجیے اور اس کو اپنے مطلب پر صحیح صریح مَقْطُوْعُ الدَّلَالَة کر دکھائیے۔(قَالَ) فَإِنْ قُلْتَ: قِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهٗ قِرَاءَةٌ مُعَارِضٌ بِقَوْلِهٖ تَعَالٰى فَاقْرَءُوْا (المزّمل:۲۱) فَلَا يَجُوْزُ تَرْكُهٗ بِخَبَرِ الْوَاحِدِ، قُلْتُ جَعَلَ الْمُقْتَدِي قَارِئًا (حُکْمًا)۔{ FR 4671 } فقیر سبحان اللہ یہاں قراءت حکمی مان لی اگر آیت شریفہ میںقراءت حکمی ہے تو حقیقةً قراءت مراد نہ ہو گی اور یہ بات آپ کے نزدیک کیا دنیا کے مسلمانوں میں مسلّم نہیں۔شاید حقیقت مجاز کی جمع یہاں ضرورتاً آپ نے جائز کر لی۔گھر کے اصولوں کا یہی حال ہے۔جب چاہا انکار کر دیا جب چاہا مان لیا۔(قَالَ) قُلْتُ : لَيْسَ فِيْ شَيْء مِّنَ الْأَحَادِيْثِ بَيَانُ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ فِــيْمَا جَهَرَ، { FN 5076 } (علاّمہ عینی ؒ نے کہا:) عشرہ مبشرہ کی (اس امر میں) مناہی ثابت ہے۔{ FN 4671 } (علامہ عینی ؒ نے کہا:) اگر تم کہو کہ قِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهٗ قِرَاءَةٌ (یعنی امام کی قراءت مقتدی کی قراءت ہے) اللہ تعالیٰ کے قول فَاقْرَءُوْا (یعنی پس تم پڑھو) کے خلاف ہے اور خبرواحد سے اس کو ترک کرنا جائز نہیں۔تو مَیں کہتا ہوں کہ (اللہ تعالیٰ نے) مقتدی کو حُکْمًا قاری بنا دیا ہے۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنى ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام)
وَالْفرق بَين الْإِسْرَار والجهر لَا يَصِحُّ۔{ FR 4672 } فقیر۔مسلم { FR 4120 } کی حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ والی اور ابوداؤد‘ ترمذی ‘نسائی ‘دارقطنی کی عباد ة والی حدیث جس کے حق میں دارقطنی کہہ چکا کُلُّھُمْ ثِقَاتٌ۔{ FR 5077 } وغیرہ جن کا ذکر اوپر ہو چکا۔آپ دیکھیے آپ کو لَیْسَ فِیْ شَیْ ءٍ کی راستی یا تقلید جیسے تا بینا کرنے والی چیز کی برائی معلوم ہو جاوے اور یہ بھی معلوم ہو کہ جہر و اسرار میں فرق یہی ہے۔اَعَاذَنَا اللہُ مِنْ ہٰذِ ہِ الْـحَمِیَّةِ۔(قَالَ) تَرْجَـحُ مَا قُلْنَا، لِأَنَّهٗ مُوَافِقٌ لِقَوْلِ الْعَامَّةِ وَظَاهِرِ الْكِتَابِ وَالْأَحَادِيْثِ الْمَشْهُوْرَةِ۔{ FR 5078 } فقیر عامہ سے صحابہ مراد ہیں یا تابعین یا عام حنفی لوگ اگر صحابہ اور تابعین مراد ہیں تو غلط ہے۔کَمَا ذَکَرْنَا مِرَارًا۔{ FR 5080 } اور اگر تیسری شق مراد ہے تو وہ ہم کو مضر نہیں۔ظاہر کتاب کا حال یہ ہے کہ آپ نے فَاقْرَؤ وْاوالی قراءت کو حکمی قراءت مانا۔کیا یہی ظہورِ کتاب ہے اور لفظ احادیث مشہورہ کی نسبت گزارش ہے۔آپ برُا نہ مانیں یہی عینی ہیں۔بَابُ صِفَة ِالصَّلوٰ ةِ میں حدیث { FN 4672 } (علاّمہ عینی ؒ نے کہا:) میں کہتا ہوں احادیث میں ایسا کچھ بھی بیان نہیں کہ امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ پڑھنے کا تعلق جہری نمازوں سے ہے اور (اس معاملہ میں) خفی اور جہری کا فرق کرنا درست نہیں ہے۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنى ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام) { FN 4120 } یہ وہی مسلم ہے جس کو آپ جبل من جبال ائمة الحدیث کہہ چکے ہیں۔{ FN 5077 } اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔(سنن الدار قطنی، کتاب الصلاۃ، بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ أُمِّ الْكِتَابِ فِي الصَّلَاةِ وَخَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 5078 } (علامہ عینی ؒ نے کہا:) ہماری بات کو ترجیح حاصل ہے کیونکہ یہ عامۃُ الناّس کے قول کے مطابق ہے اور کتاب اللہ اور احادیث ِمشہورہ کا واضح بیان ہے۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنىٰ ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام) { FN 5080 } جیسا کہ ہم نے متعدد بار ذکر کیا ہے۔
لَاصَلوٰ ةَ کی نسبت کہہ چکے ہیں یہ حدیث مشہور نہیں۔اور عدم شہرت کی وجہ میں فرمایا اَلْمَشْھُوْرُ مَا تَلَقَّاہُ التَّابِعُوْنُ۔{ FR 5079 } اور تابعین نے اس مسئلہ میں اختلاف کیا ہے پس حدیث مشہور نہ ہوئی۔اَلتَّابِعُوْنَ سے کل تابعین بِوَجْہٍ وَجِیْہٍ مراد لئے۔پھر یہاں آ کر اسی مسئلہ میں تقلید کی آفت نے وہ ساری بات ہی بھلا دی اور احادیث تَرْکُ الْقِرَاءَ ةِ خَلْفَ الْاِمَامِ کو مشہور کہہ دیا اور یہ نہ سوجھا تَرْکُ الْقِرْأَ ةِ میں بھی تابعین کا اختلاف ہے۔پس ان احادیث کو میں کس مونہہ سے مشہور کہتا ہوں اگر یہ عذر تراشا جاوے کہ صاحب ہدایہ نے ترکِ قراءت پر صحابہ کا اجماع بیان فرمایا ہے شاید عینی کو اس اجماع کے حرف نے تابعین کے عدم اختلاف کی راہ بتائی توصحیح نہیں کیونکہ بدر عینی نے خود ہی اجماع کو اجماع جمہوری کہا ہے۔اجماع کا مقید کرنا مثبت اختلاف ہے اور اگر ترمذی کے اس قول کو کہ قراءت خلف الامام اکثر صحابہ کا مذہب ہے اور بخاری کے اس قول کو کہ قراءت خلف الامام اتنے تابعین کا مذہب ہے کہ میں ان کو شمار نہیں کر سکتا۔جیسے گزرا۔دیکھیں تو انکاراختلاف اطفال کا مضحکہ ہے۔اور اختلافِ تابعین بقول عینی مبطل شہرت ہے۔قال یَـجُوْزُ اَنْ یَّکُوْنَ رَجُوْعُ الْمُخَالِفِ ثَابِتًا۔{ FR 5081 } فقیر عرض کرتا ہے۔سِرًّا قراءت فاتحة الکتاب خلف الامام کا صحابہ میں کوئی مخالف نہیں اور آہستہ قراءت فاتحہ خلف الامام پڑھنے والوں کے دانت توڑنے والا اور منہ میں نتن ڈالنے والا (معاذ اللہ منہ) صحابہ کرام میں کوئی نہیں۔یہ تمہارے گھر کی بے گھڑت باتیں ہیں۔بفرض محال اگر مان لیں کہ قراءت خلف الامام پر کچھ صحابہ نے انکار کیا ہے تو بطور آپ کے کیا ہم { FN 5079 } مشہور (روایت) وہ ہے جسے تابعین نے اختیار کیا ہو۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاۃ، باب فی صفة الصلاة، سنن الصلاة، الواجب من القراءة في الصلاة) { FN 5081 } (علاّمہ عینی ؒ نے کہا:) ممکن ہے کہ (اس معاملہ میں) مخالف کا رجوع ثابت ہوجائے۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنى ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام)
نہیں کہہ سکتے کہ اکثر صحابہ سے قراءت خلف الامام ثابت ہے۔وَيَجُوْزُ أَنْ يَّكُوْنَ رُجُوْعُ الْمُخَالِفِ ثَابِتًا فَتَمَّ الْإِجْمَاعُ مَعَنَا عَلٰی مِثْلِ مَا قُلْتَ۔{ FR 5082 } بااینکہ قراءت فاتحہ اور مطل قراءت میں فرق ہے۔قَالَ الْعَیْنِیُّ: وفي حديث عبادة محمد بن إسحاق بن يسار وهو مدلّس۔قال النووي: ليس فيه إلا التد ليس، قلنا: المد لّس إذا قال عن فلان لا يحتج بحديثه عند جميع المحدثين، مع أنه قد كذ به مالك وضعفه أحمد وقال: لا يصح الحديث عنه۔وقال أبو زرعة الرازي: لا يقضى له بشيء۔انتہٰی۔{ FR 4673 } فقیر عرض کرتا ہے۔عینی صاحب بھلا اور تو اور آپ نے ابودائود بھی نہ دیکھا ہو۔واللہ عقل میں نہیں آتا۔اس شخصی تقلید کا ستیاناس ہو۔اس نے آنکھ پر پٹی باندھ دی۔صاحب: عبادہ کی حدیث کو ابودائود نے زیدبن واقد سے اور اس نے مکحول سے اور سعید بن عبد العزیز اور عبد اللہ بن علا اور ابن جابر نے مکحول سے روایت کیا ہے۔مردِ خدا ابن اسحاق کی روایت تجھے نظر پڑی اور اسی روایت کے ساتھ زید اور سعید اور عبد اللہ اور ابن جابر کی حدیثیں جو ابوداؤد میں ابن اسحاق کے سوائے موجود تھیں نظر نہ آئیں معلوم ہوتا ہے۔بحت اللہ کے واسطے احادیث کو نہیں دیکھا۔صرف حمایت کا خیال تھا۔جہاں موقع ملا اور اعتراض کی جگہ پائی اسی کو دیکھا۔اگر ہم مان لیں کہ { FN 5082 } ممکن ہے کہ (اس معاملہ میں) مخالف کا رجوع ثابت ہوجائے اور تمہارے کہنے کی طرح ہی ہمارے ساتھ اجماع مکمل ہوجائے۔{ FN 4673 } (علاّمہ عینی نے کہا:) اور عبادہ کی روایت میں محمد بن اسحاق بن یسار (راوی) ہے جو مدلّس ہے۔نوویؒ نے کہا: اس میں تدلیس کے سوا کچھ نہیں۔ہم نے کہا: مدلّس(راوی) جب کہے: ’’فلاں سے روایت ہے‘‘ تو تمام محدثین کے نزدیک اس کی روایت حجت نہیں ہوتی۔اس کے ساتھ یہ بھی ہے کہ امام مالکؒ نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے اور امام احمد (بن حنبلؒ) نے اسے ضعیف کہا ہے۔اور انہوں نے کہا: اس کی حدیث صحیح نہیں ہے۔اور ابوزرعہ رازی نے کہا: اس (کی روایت) سے کسی بات کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔(البناية شرح الهداية للعینی، کتاب الصلاة، باب فی صفة الصلاة، أدنى ما يجزئ من القراءة في الصلاة، قراءة المؤتم خلف الإمام)
ابنِ اسحاق مدلّس ہے تو کہیں گے حنفی تدلیس کو جرح نہیں کہتے۔منار وغیرہ اصول کی کتابوں میں لکھا ہے۔لایقبل الطعن بالتدلیس لان غایتہ انہ یوہم شبہة الارسال وحقیقة الارسال لیس بـجرح فشبہتہ اَوْلٰی۔انتہٰی۔ماناکہ تدلیس جرح ہے مگر حاکم اور بیہقی کی روایت میں ابن اسحاق سے تحدیث پر تصریح تھی اس کو کیوں بھلا دیا اگر یاد تھی تو تدلیس کا جواب موجود تھا۔اب آپ کے اتباع کو ابودائود سے راوی کا عمل بھی سنائے بغیر نہیں رہ سکتے۔قَالُوْا: فَكَانَ مَكْحُوْلٌ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِيْ كُلِّ رَكْعَةٍ سِرًّا قَالَ مَكْحُوْلٌ: اِقْرَأْ بِـهَا فِــيْمَا جَهَرَ بِهِ الْإِمَامُ إِذَا قَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَ سَكَتَ سِرًّا فَإِنْ لَمْ يَسْكُتْ اِقْرَأْ بِـهَا قَبْلَهٗ وَمَعَهٗ وَبَعْدَهٗ لَا تَتْرُكْهَا عَلٰى كُلِّ حَالٍ۔{ FR 4674 } دیکھو راوی کا روایت پر کیسا عمل ہے۔(ابن اسحاق کی نسبت بحث) بخاری کا قول اس علم (تحقیق رُوات) میں ایسا مسلّم ہے کہ سمجھ دار اہل سنت و جماعت مقلّد یا غیر مقلّد اس پر چون و چرا نہیں کریں گے اس لئے پہلے ان کا ہی قول نقل کرتا ہوں پھر محققین حنفیہ کے ممتاز ابن الھمام کا پھر دو تین اور اَئمہ جرح و تعدیل کا بگوش ہوش سنئے۔اس میں تکذیب امام مالک کا بھی ذکر آجاوے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔قَالَ الْبُخَارِيُّ (فِی الْقِرَاءَةِ) رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَحْتَجُّ بِحَدِيثِ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَقَالَ عَلِيٌّ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا يَتَّهِمُ ابْنَ إِسْحَاقَ۔… (قَالَ) وَالَّذِيْ يُذْكَرُ عَنْ مَالِكٍ فِي ابْنِ إِسْحَاقَ لَا يَكَادُ يُبَيِّنُ، وَكَانَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِيْ أُوَيْسٍ مِنْ أَتْبَعِ مَنْ رَأَيْنَا مَالِكًا أَخْرَجَ لِيْ كُتُبَ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيْهِ عَنِ الْمَغَازِيْ وَغَيْرِهِمَا فَانْتَخَبْتُ مِنْهَا كَثِيْرًا۔وَقَالَ لِيْ إِبْرَاهِيْمُ بْنُ حَمْزَةَ: كَانَ عِنْدَ إِبْرَاهِيْمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ نَحْوَ مِنْ سَبْعَةَ عَشَرَ أَلْفَ حَدِيْثٍ { FN 4674 } انہوں نے کہا: مکحول مغرب، عشاء اور فجر کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ اِخفاء ًا پڑھا کرتے تھے۔مکحول نے کہا: جن نمازوں میں امام (سورۂ فاتحہ) جہراً پڑھےتو تم بھی اسے پڑھو۔جب وہ سورۂ فاتحہ کی قراءت کرے اور (اس میں) رُکے تو خاموشی سے (پڑھ لو) لیکن اگر وہ (قراءت کے دوران) وقفہ نہ کرے تو اسے اُس سے پہلے اور اُس کے ساتھ اور اس کے بعد پڑھ لو، ہر حال میں اسے مت چھوڑو۔(سنن أبي داود، کتاب الصلاة، أبواب تفريع استفتاح الصلاة، باب من ترک القراءة فی صلاته بفاتحة الكتاب)
فِي الْأَحْكَامِ سِوَى الْمَغَازِيْ وَ إِبْرَاهِيْمُ بْنُ سَعْدٍ مِنْ أَكْثَرِ أَهْلِ الْمَدِيْنَةِ حَدِيْثًا فِي زَمَانِهٖ۔وَلَوْ صَحَّ عَنْ مَالِكٍ تَنَاوُلُهٗ مِنْ اِبْنِ إِسْحَاقَ فَلَرُبَّمَا تَكَلَّمَ الْإِنْسَانُ فَيَرْمِيْ صَاحِبَهٗ بِشَيْءٍ وَاحِدٍ وَلَا يَتَّهِمُهٗ فِي الْأُمُوْرِ كُلِّهَا۔… (وَقَالَ) وَلَمْ يَنْجُ كَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ مِنْ كَلَامِ بَعْضِ النَّاسِ فِيْهِمْ … (قَالَ) لَمْ يَلْتَفِتْ أَهْلُ الْعِلْمِ فِيْ هٰذَا النَّحْوِ إِلَّا بِبَيَانٍ وَحُـجَّةٍ وَلَمْ يَسْقُطْ عَدَالَتُهُمْ إِلَّا بِبُرْهَانٍ ثَابِتٍ وَحُـجَّةٍ … (قَالَ) وَقَالَ عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ شُعْبَةَ يَقُولُ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَمِيْرُ الْمُحَدِّثِيْنَ لـِحِفْظِهٖ۔وَرَوَى عَنْهُ الثَّوْرِيُّ، وَابْنُ إِدْرِيسَ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْـــعٍ، وَابْنُ عُلَيَّةَ، وَعَبْدُ الْوَارِثِ، وَابْنُ الْمُبَارَكِ، وَكَذَالِكَ احْتَمَلَهٗ أَحْمَدُ وَيَحْيَى بْنُ مُعِيْنٍ، وَعَامَّةُ أَهْلِ الْعِلْمِ۔اِنْتَہٰی۔{ FR 5559 } { FN 5559 } امام بخاریؒ نے (اپنی تصنیف القراءة خلف الامام میں) کہا: میں نے علی بن عبد اللہ کو دیکھا، وہ ابن اسحاق کی روایت کو حجت سمجھتے تھے۔اور علی نے ابن عیینہ سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ ابن اسحاق کو متہم کہتے میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔… (امام بخاریؒ نے کہا:) امام مالک سے ابن اسحاق کے متعلق جوکچھ ذکر کیا جاتا ہے وہ واضح نہیں۔اور اسماعیل بن ابی اویس کو ہم نے امام مالک کی پیروی کرنے والوں میں سے دیکھا ہے،انہوں نے ابن اسحاق کی کتابیں جو اُن کے والد (اسحاق بن یسار) کی روایت سے مغازی وغیرہ کے متعلق تھیں نکال کر میرے سامنے رکھیں تو میں نے اُن میں سے بہت سی (روایات) چُن لیں۔اور ابراہیم بن حمزہ نے مجھے کہا: ابراہیم بن سعد کے پاس محمد بن اسحاق کی احکام کے متعلق سترہ ہزار روایات مغازی کے علاوہ تھیں۔اور ابراہیم بن سعد اپنے زمانہ میں اہل مدینہ میں سے سب سے زیادہ حدیثیں روایت کرنے والے تھے۔اور اگر امام مالک کا ابن اسحاق سے روایت لینا درست ہے تو بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان بات کرتے ہوئے اپنے کسی ساتھی پر کسی ایک معاملہ میں جرح کرتا ہے جبکہ وہ اسے تمام معاملات میں موردِ الزام نہیں ٹھہراتا۔… (اور امام بخاریؒ نے کہا:) اور لوگوں میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اپنے متعلق بعض لوگوں کے کلام سے محفوظ نہیں رہے۔… (امام بخاریؒ نے کہا:) اہل علم نے کسی واضح انکشاف یا دلیل کے سوا اس قسم کی باتوں کی طرف توجہ نہیں کی۔اور کسی ثابت شدہ دلیل اور ثبوت کے بغیر اُن کا راست رَو ہونا ساقط نہیں ٹھہرتا۔… (امام بخاریؒ نے کہا:) اور عبید بن یعیش نے کہا کہ یونس بن بُکَیر نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: میں نے شعبہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ محمد بن اسحاق اپنے حفظ کی وجہ سے امیر المحدثین ہیں۔اور ثوری، ابن ادریس، حماد بن زید، یزید بن زُرَیع، ابن علیہ، عبد الوارث اور ابن مبارک نے ان سے روایت کی ہے۔اور اسی طرح امام احمد بن حنبل، یحيٰ بن معین اور عموماً اہل علم نے ان (سے روایت لینے) کو جائز سمجھا ہے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ)