ایک عجیب بات
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
ایک عجیب بات عینی خود اسی محمد بن اسحاق سے تعجیل صلوٰة مغرب میں استدلال پکڑ چکا ہے۔وہاں بولا بھی نہیں اور کیوں بولتا مطلب کے موافق بات تھی۔تحقیق حق منظور ہوتی یا تعجیل کا مخالف ہوتا تو ردّکرنے کو ضرور وہاں بھی بولتا ابن ہمام نے بَابُ تَعْجِیْلُ صَلوٰةِ الْمَغْرِبِ میں کہا ہے۔هَذَا إنْ صَحَّ الْحَدِيثُ بِتَوْثِيقِ ابْنِ إِسْحَاقَ وَهُوَ الْحَقُّ الْأَ بْلَجُ، وَمَا نُقِلَ عَنْ مَالِكٍ فِيْهِ لَا يَثْبُتُ، وَلَوْ صَحَّ لَمْ يَقْبَلْهُ أَهْلُ الْعِلْمِ، كَيْفَ وَقَدْ قَالَ شُعْبَةُ وَهُوَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فِي الْحَدِيثِ۔وَرَوَى عَنْهُ مِثْلُ الثَّوْرِيِّ وَابْنُ إدْرِيسَ وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْـــعٍ وَابْنُ عُلَيَّةَ وَعَبْدُ الْوَارِثِ وَابْنُ الْمُبَارَكِ، وَاحْتَمَلَهٗ أَحْمَدُ وَابْنُ مُعِيْنٍ وَعَامَّةُ أَهْلِ الْـحَدِيْثِ غَفَرَ اللهُ لَهُمْ، وَقَدْ أَطَالَ الْبُخَارِيُّ فِيْ تَوْثِيْقِهٖ فِيْ كِتَابِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ لَهٗ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حَبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَأَنَّ مَالِكًا رَجَعَ عَنِ الْكَلَامِ فِي ابْنِ إِسْحَاقَ وَاصْطَلَحَ مَعَهٗ وَبَعَثَ إِلَيْهِ هَدِيَّةً ذَكَرَهَا۔اِنْتَہٰی۔{ FR 4676 } { FN 4676 } اگر یہ حدیث صحیح ہے تو ابن اسحاق کی ثقاہت سے ہے اور یہ ایک کھلا سچ ہے۔اور امام مالک سے ان کے متعلق جو نقل کیا گیا ہے وہ ثابت نہیں ہوتا۔اور اگر وہ صحیح ہوتا تو اہل علم انہیں قبول نہ کرتے۔(ان پر جرح کرنا) کیسے (درست) ہوسکتا ہے جبکہ شعبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ حدیث میں امیر المؤمنین ہیں۔اور ثوری، ابن ادریس، حماد بن زید، یزید بن زُرَیع، ابن علیہ، عبد الوارث اور ابن مبارک جیسے (علماء) نے ان سے روایت کی ہے۔اور امام احمد بن حنبل، (یحيٰ) بن معین اور اکثر اہل حدیث اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے، نے ان (سے روایت لینے) کو جائز سمجھا ہے۔اور امام بخاریؒ اپنی کتاب ’’القراءة خلف الامام‘‘ میں ان کے ثقہ ہونے کے متعلق مفصل بیان کرچکے ہیں۔اور ابن حباّن نے (اپنی تصنیف) الثقات میں ان کا ذکر کیا ہے۔اور امام مالک نے ابن اسحاق کے خلاف تبصرہ کرنے سے رجوع کر لیا تھا اور ان سے صلح کرلی تھی اور ان کی طرف تحفہ بھی بھیجا تھا جس کا انہوں نے ذکر کیا ہے۔(فتح القدير لابن الهمام، کتاب الصلاة، باب المواقیت، قَوْلُهٗ وَيُسْتَحَبُّ تَعْجِيْلُ الْمَغْرِبِ، جزء۱ صفحه۲۲۸)
اس کلام میں ھو الحق۔لم یثبت۔و لو صحّ لم یقبلہ اہل العلم‘ امیری المؤمنین عامة اہل الحدیث۔اور یہ کہ جزء القراء ة بخاری سے ہے۔وغیرہ قابل غور ہیں۔پھر وَ اِنَّ مَالِکًا رَجَعَ بھی فراموشی کے قابل نہیں۔ذَہبی نے کاشف میں کہا ہے۔محمد بن إسحاق … رأى أنسا وروى عن عطاء والزهري وطبقة وعنه شعبة والحمادان والسفيانان ويونس بن بكير … كان صدوقا … واختلف في الاحتجاج به وحديثه حسن وقد صححه جماعة۔{ FR 5095 } ابن سید الناس اور منذری نے ابن اسحاق کی نسبت لمبی بحث کی ہے۔فقیر اس میں سے چند فقرے نقل کرتا ہے۔قال (علي) بن المديني: ما رأيت أحدا يتهم (محمد) بن إسحاق۔… وحديثه عندي صحيح، قلت له: فكلام مالك فيه، قال: لم يجالسه ولم يعرفه، وقال الأثرم: سألت أحمد بن حنبل عنه فقال: هو حسن الحديث۔{ FR 5096 } استشهد به مسلم وصحح له الترمذي حديث سهل واحتج به ابن خزيمة في صحيحه۔{ FR 5097 } قال: وأما مالك فإنه كان ذٰلك منه مرة واحدة ثم عاد له إلى ما يحب، وذٰلك لأنه لم يكن بالحجاز أحد أعلم { FN 5095 } محمد بن اسحاق نے حضرت انسؓ کو دیکھا ہے اور عطاء اور زُہری سے روایت کی ہے۔اور ان سے شعبہ، حمادان (یعنی حماد بن زید اور حماد بن سلمہ)، سفیانان (یعنی سفیان بن عیینہ اور سفیان ثوری) اور یونس بن بُکَیر نے روایت کی ہے۔وہ سچے تھے ، لیکن ان (کی روایت) کے حجت ہونے کے متعلق اختلاف کیا گیا ہے۔اور ان کی احادیث حسن ہیں اور ایک جماعت نے انہیں صحیح کا درجہ دیا ہے۔(الكاشف في معرفة من له رواية في الكتب الستة للذھبی، حرف المیم، محمد بن إسحاق، جزء۲صفحہ۱۵۶) { FN 5096 } علی بن مدینی نے کہا: میں نےمحمد بن اسحاق پر تہمت لگاتے کسی کو نہیں دیکھا۔…… اور میرے نزدیک ان کی روایات صحیح ہیں۔(يعقوب بن شیبہ نے کہا:) میں نے ان سے پوچھا: امام مالک کا ان کے متعلق جو کلام ہے (اس کا کیا معاملہ ہے؟) انہوں نے کہا: امام مالکؒ ان کے ہم جلیس نہیں تھے اور انہیں پہچان نہیں پائے۔اور اثرم نے کہا: میں نے امام احمد بن حنبلؒ سے ان کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: وہ حسن حدیث کے راوی ہیں۔(عيون الأثر في فنون المغازي والشمائل والسير لابن سید الناس، ذكر الكلام في محمد بن إسحاق والطعن عليه، جزء۱ صفحہ۱۳ تا ۱۴) { FN 5097 } امام مسلمؒ ان (کے قول) کو بطور شہادت لائے ہیں۔اور امام ترمذیؒ نے حضرت سہلؓ کی حدیث کو ان (کی روایت) سےصحیح قرار دیا ہے۔اور ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں ان (کے قول) سے دلیل قائم کی ہے۔
بأنساب الناس وأيامهم۔من ابن إسحٰق، وكان يزعم أن مالكا من موالي ذي أصبح، وكان مالك يزعم أنه من أنفسها، فوقع بينهما لذلك، … فلما صنّف مالك المؤطا قال ابن إسحق: ائتوني به فأنا بيطاره، فنقل ذلك إلٰى مالك فقال: هذا دجّال من الدَّجَاجِلَة يروى عن اليهود، وكان بينهما ما يكون بين الناس، حتى عزم (محمد) ابن اسحٰق على الخروج إلى العراق، فتصالحا … وأعطاه عند الوداع خمسين دينارًا … ولم ینکر مالک علیہ من أجل الحديث، إنما كان ينكر عليه تتبعه غزوات النبي صلّى الله عليه وسلّم من أولاد اليهود الذين أسلموا وحفظوا قصة خيبر وقريظة والنضير، وما أشبه ذٰلك من الغرائب عن أسلافهم۔وكان (ابن إسحق) يتتبع ذٰلك عنهم ليعلم ذٰلك من غير أن يحتج بهم، وكان مالك لا يروي الرواية إلا عن متقن صدوق۔{ FR 5098 } { FN 5098 } انہوں نے کہا: اور امام مالکؒ جو ہیں تو اُن سے ایسی بات صرف ایک بار ہوئی ہے۔پھر وہ ان کے معاملہ میں پسندیدہ بات کی طرف لَوٹ گئے تھے۔اور (حقیقت) یہ ہے کہ لوگوں کے انساب اور حالات کا عالم حجاز میں ابن اسحاق سے بڑا کوئی نہ تھا۔اور وہ خیال کرتے تھے کہ امام مالکؒ ذوأصبح کے آزاد کردہ غلاموں میں سے ہیں۔اور امام مالکؒ سمجھتے تھے کہ وہ اس کی نسل میں سے ہیں۔اس وجہ سے ان کے درمیان کچھ کشیدگی ہوگئی۔…… پھر جب امام مالکؒ نے مؤطا تصنیف کی تو ابن اسحاق نے کہا: میں اس کا سلوتری(گھوڑوں کا ڈاکٹر) ہوں۔یہ بات امام مالکؒ سے بیان کی گئی تو انہوں نے کہا: یہ تو دجالوں میں سے ایک دجال ہے، یہود سے روایات بیان کرتا ہے۔اور ان دونوں کے درمیان ایسی ہی باتیں تھیں جیسی لوگوں میں ہوجاتی ہیں۔یہاں تک کہ محمد (بن اسحاق) نے عراق کی طرف نکل جانے کا ارادہ کرلیا۔پھر دونوں میں صلح ہوگئی …… اور رُخصت کرتے وقت (امام مالکؒ) نے انہیں پچاس دینار دیئے۔اور امام مالک نے حدیث کی وجہ سے اُن کا عیب بیان نہیں کیا۔وہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کو صرف یہود کے اُن بچوں سے جو مسلمان ہوگئے تھے اور انہوں نے خیبر، قریظہ، نضیر اور ان سے ملتے جلتے مشکل واقعات کو اپنے بڑوں سے یاد رکھا تھا، ٹوہ لیتے ہوئے تلاش کرنے کی وجہ سے ان سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے تھے۔اور ابن اسحاق تو اِن کو حجت بنائے بغیر اُن سے یہ واقعات اس لیے لیتے تھے تاکہ ان کے متعلق علم ہوجائے۔جبکہ امام مالک تو صرف متقی اور صادق ہی سے روایت لیتے تھے۔(عيون الأثر في فنون المغازي والشمائل والسير لابن سید الناس، ذكر الكلام في محمد بن إسحاق والطعن عليه)