تیرہواں اعتراض
فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب
حق کو ماننا معلوم۔اِلَّا بامتثال کنتم خیر امة اخرجت للناس بامتثال کنتم خیر امة اخرجت للناس { FR 5112 } اور حدیث الدین النصح { FR 5113 } گذارش کیا فقل ما یفیض اللہ من غیر سامع ففی الدہر من یرجی بہ الفوز ظافرًا { FR 5125 } تیرہواں اعتراض علماء حنفیہ نے امام کے پیچھے اَلْـحَمْدُ پڑھنے کو مکروہ فرمایا ہے۔جواب پہلا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر نماز میں فاتحہ کے پڑھنے کی تاکید فرمائی ہے۔مقتدی کی نماز ہو یا منفرد کی یا امام کی اس دعویٰ کے دلائل یہ ہیں۔فرمایا۔لَاصَلوٰةَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِـحَةِ الْکِتَابِ نماز ہی نہیں اس کی جس نے فاتحہ نہ پڑھی۔روایت کیا اس حدیث کو جماعت نے (منتقٰی) اور فرمایا لَاتَجْزِیُٔ صَلوٰةٌ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِـحَةِ الْکِتَابِ کوئی نماز جائز نہیں اس کی جس نے فاتحة الکتاب نہ پڑھی۔روایت کیا اس کو دارقطنی نے اور کہا اسناد اس حدیث کا صحیح ہے۔اور اس کا مرفوع شاہد اِبْنِ خُزَیْـمَہ اور اِبْنِ حَبَّان وَغَیْرُہُمَا نے بیان کیا اور فرمایا لَاتُقْبَلُ صَلوٰةٌ لَایُقْرَأُ فِیْھَا بِاُمِّ الْقُرْآنِ۔وہ نماز ہی قبول نہیں جس میں اُمُّ الْقُرْآن نہیں پڑھا گیا اور یہ حدیث انسؓ سے مسلم اور ترمذی میں اورا بوقتادہؓ سے ابوداؤد اور نسائی میں۔عبد اللہؓ سے ابن ماجہؓ میں اور ابوسعید سے احمد و ابوداؤد و ابن ماجہ میں۔ابودرداء سے نسائی‘ ابن ماجہ میں۔اور جابر سے ابن ماجہ میں۔علیؓ سے بیھقی میں اور عائشہ صدیقہؓ سے مسند احمد‘ ابن ماجہ میں اور ابوہریرہؓ سے { FN 5112 } سوا اس پیروی کے کہ تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے (فائدہ کے) لیے بنائی گئی ہے۔{ FN 5113 } دین تو خیرخواہی ہے۔{ FN 5125 } پس نہ سننے والے کو کم ہی اللہ تعالیٰ نے (حق کی طرف) لوٹایا ہے اور دُنیا میں جو بھی کامیابی کی خواہش رکھتا ہے کامیاب ہوجاتا ہے۔
احمد‘ ابودائود میں۔اور عبادہ ؓسے ابوداؤد اور ترمذی میں بےجا ہے بام یار سے دعوٰیٔ ہمسری ممکن نہیں کہ یوں دُرِّمقصد تجھے ملے اپنی ذرا بساط تو اے آسمان دیکھ اس جنس کی تلاش میں اِک اِک دکان دیکھ اور نفی ذات حقیقت ہے ترک حقیقت باوجود امکان جائز نہیں۔اعرابی مُسِی فی الصلوٰة کی حدیث میں امام احمد۔ابوداؤد۔ابنِ حَبَّان میں ہے۔ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ { FR 5127 } علاوہ بریں مَاتَیَسَّرَ کا لفظ مجمل مبین ہے یا مطلق مقید یا مبہم مفسر یا مَاتَیَسَّرَسے مَازَادَ عَلَی الْفَاتِـحَة یا ماتیسّرغیرمستطع کے حق میں یا منسوخ ہے۔یاد رہے ان احتمالات کی ضرورت بھی اس وقت تھی جب حدیث مُسِی میں اُمُّ القرآن کا صریح لفظ نہ ہوتا یا ہمیں اور آپ کو نہ پہنچتا۔اور صریح فاتحہ خلف الامام پڑھنے کی حدیث عبادہ سے ابوداؤد اور ترمذی میں اور فَلَاتَقْرَؤُوْا بِشَیْءٍ مِّنَ الْقُرْآنِ اِذَا جھَرْتُ بِہٖ اِلَّا بِاُمِّ الْقُرْآنِ۔کچھ قرآن نہ پڑھو جب میں جَھْرًا پڑھوں مگر فاتحہ۔ابوداؤد۔نسائی۔دارقطنی میں۔اور دارقطنی نے کہاا س کے سب راوی ثقہ ہیں اور امام احمد اور بخاری نے جُزْءِ قِرَاءَت میں۔اور تصحیح کی اس کی بخاری۔ابنِ حَبَّان۔حاکم۔بیہقی نے۔محمد بن اسحاق کی روایت میں بیہقی اورابنِ حَبَّان نے تحدیث پر تصریح کی ہے اور اس کے تابع زید۔سعید۔عبد اللہ۔ابن جابر ہو چکے ہیں اوربا لتخصیص آہستہ فاتحة الکتاب خلف الامام پڑھنے کے منع پر کوئی صحیح صریح مرفوع حدیث نہیں اور حدیث مثبت فاتحہ بتصریح بخاری متواتر ہے۔اگر خبرِواحد ہی مان لیں تو خبرِواحد قطعی اور باعث یقین بھی ہوتی ہے۔تذکرہ راشد میں مولوی عبد الحی صاحب نے لکھا ہے خبرِواحد کی نسبت قطعیت کا انکار جہالت ہے اصول فقہ سے۔جواب ۲۔جب فاتحہ خلف الامام کا پڑھنا ثابت ہوا (دیکھو جواب اوّل) اور حنفیہ سے حسبِ فرمودہ جناب کراہت قراءت بلکہ فساد بالقراءت فاتحہ خلف الامام ثابت ہے۔پس اس مسئلہ میں آپ کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے درمیان اختلاف ہوا۔راقم اور کل { FN 5127 } پھر تم امّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھو۔
اہل ِحدیث رسول صلعم کی بات کہتے ہیں۔میرا یہ جواب محی الدین ابن عربی کے اس جواب کی طرح ہے جو انہوں نے فتوحات میں فرمایا اور یہ وہی محی الدین ہیں جن کو بحرالعلوم حنفی نے خاتم الولایة مانا ہے۔فَصْلُ مِنْ اَوْلٰی بِالْاِمَامَةِ (ترجمہ امامت کے لئے کون بہتر ہے) قال رسول اللہ علیہ وسلم أقرأہم و قالت المالکیّة و الشافعیّة افقھہم لا أقرأ ھم فھذہ مسئلة خلاف بین رسول اللہ صلعم و بین المالکیّة و الشافعیّة و بقول رسول اللہ اقول و لاسیّما والنبی یقول فان کانوا فی القراءة سواءً فاعلمھم بالسنة ففرّق صلعم بین الفقیہ والقاری و اعطی الامامة للقاری مالم یتساویا فی القراء ة الی ان قال و ھو حدیث متّفق علیہ صحتہ و بہ قال ابوحنیفة و ھو الصحیح الذی یعول علیہ وأما التاویل المخالف للنص بان الأقرء فی ذلک الزمان کان افقہ فقد رد ھذا التأویل قولہ علیہ السلام فاعلمھم بالسنة و اعلم ان کلام اللہ لاینبغی ان یقدم علیہ شیء اصلًا۔{ FR 5128 } افسوس ہمارے تو حنفی بھی اس مسئلہ تقدیم اَقْرَأُ میں مخالف ہیں اور اعلم کی تقدیم ابوحنیفہ کا قول بتاتے ہیں۔{ FN 5128 } رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن میں سے جو (قرآن) زیادہ پڑھا ہو (وہ امامت کا حقدار ہے۔) مالکی اور شافعی کہتے ہیں: اُن میں سے (قرآن کی) زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے والا(مراد ہے)، نہ کہ اُن میں سے زیادہ پڑھا ہوا۔پس اس مسئلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مالکیوں اور شافعیوں میں اختلاف ہے۔اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کے مطابق ہی کہتا ہوں۔بالخصوص یہ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: اگر وہ (قرآن کے) پڑھنے میں برابر ہوں تو اُن میں سے جو سنت کا زیادہ علم رکھتا ہو (وہ زیادہ حقدار ہے)۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فقیہ اور قاری کے درمیان فرق کیا ہے۔اور امامت (کا حق) قاری کو دیا ہے جب تک کہ قراءت میں دو (شخص) برابر نہ ہوں۔اس بات تک کہ انہوں نے کہا: یہ حدیث متفق علیہ صحیح ہے۔اور امام ابوحنیفہ نے اس کے متعلق کہا ہے: یہ صحیح (روایت) ہے، جس پر بناء کی جاتی ہے۔اور اس نص کے مخالف یہ تشریح کرنا کہ اُس زمانہ میں سب سے زیادہ (قرآن) پڑھا ہوا ہی سب سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے والا ہوتا تھا تو اس تشریح کو آپ علیہ السلام کا یہ قول ردّ کر چکا ہے کہ ’’پھر اُن میں سے جو سنت کا زیادہ علم رکھتا ہو‘‘۔اور جان لو کہ حقیقتًا کلام اللہ پر کسی اور چیز کو ترجیح دینا جائز نہیں۔(فتوحات محی الدین ابن العربی، فصل من أولی بالإمامة)