فائدہ

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

فائدہ متعلقہ مسئلہ فاتحہ فتوحات سے ابن عربی نے کہا ہے۔العالم العاقل الأدیب مع اللہ لایناجیہ فی الصلوٰة الا بقراءة اُمّ القرآن فکان ھذا الحدیث (قسمت الصلوٰة بینی و بین عبدی) مفسّرًا لما تیسّر من القرآن، واذا ورد أمر مجمل من الشارع ثم ذکر الشارع وجھا خاصا مما یکون تفسیرًا لذلک المجمل کان الاولی عند الادباء من العلماء الوقوف عندہ { FR 5129 }؂ اگرچہ عینی وغیرہ نے مَاتَیَسَّرَ کے مجمل کہنے پر کہا ہے اَلْقَوْلُ بِالْاِجْمَالِ مِنْ عَدْمِ مَعْرِفَةِ الْاُصُوْلِ { FR 5130 }؂ اِلَّا ہم کو نقل کلام ابن عربی سے یہ غرض ہے کہ ابن عربی جیسے بھی اس اصل کے فہم سے ناواقف ہیں۔جواب۳۔رسول اللہ صلعم کی اطاعت حضرت حق سبحانہٗ تعالیٰ کی اطاعت ہے قال اللہ تَعَالٰی مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ۔ترجمہ۔جس نے رسول اللہ صلعم کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی کیوں نہ ہو مَایَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی اِنْ ھُوَ اِلَّاوَحْیٌ یُّوْحٰی۔پس حسب حدیث شریف جس نے فاتحہ پڑھ لی۔اس نے آیت فَاقْرَؤوْا پر عمل کر لیا۔{ FN 5129 }؂ ایک سمجھ دار باادب عالم نماز میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ مناجات امّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کی قراءت سے ہی کرتا ہے۔پھر یہ حدیث کہ میں نے نماز اپنے اور اپنے بندے کے درمیان تقسیم کردی ہے، اس امر کی تفسیر ہے کہ قرآن میں سے جو میسر ہو (اسے پڑھو)۔اور جب شارع ؑ کی طرف سے کوئی حکم اجمالاً ملتا ہو، پھر شارعؑ ہی کسی خاص رُجحان کا ذکر کردے جو اُس مجمل اَمر کی وضاحت کررہا ہو تو باادب علماء کے نزدیک موقف اختیار کرنے کے لحاظ سے یہی فوقیت رکھتا ہے۔(ابن عربی فتوحات) { FN 5130 }؂ اجمال کی بات کرنا اصول سے عدم واقفیت ہے۔

جواب ۴۔کل انبیاء و رُسل علیھم الصلوٰة والسلام کے اقوال قول نبی آخر الزمان خاتم الانبیاء صلعم کے سامنے قابل عمل اور حجّت نہیں بنتے۔بھلا علماء کے اقوال سامنا کریں ممکن ہی نہیں ؂ کبھی فروغ نہ پائیں گے پیش یار چراغ وہ شمس ایک طرف ایک طرف ہزار چراغ جواب ۵۔اکثر صحابہ کرام جیسے ترمذی نے بیان کیا وجوب قراءت فاتحہ خلف الامام کی طرف ہیں اور خاکسار نے ان کے اقوال بتفصیل بیان کر دیئے ہیں۔پس قول احناف بکراہت فاتحہ ان کے مقابلہ میں اگر خفگی نہ کرو تو۔۔۔۔۔۔ہو گا۔جواب ۶۔بخاری نے جزء القراءة میں کہا ہے قراءتِ فاتحہ خلف الامام پرمَالَاأُحْصٰى مِنَ التَّابِعِينَ وَأَهْلِ الْعِلْمِ { FR 5131 }؂ کا فتویٰ ہے۔بھلا ایک طرف مَالَا أَحْصٰى مِنَ التَّابِعِينَ وَأَهْلِ الْعِلْمِ ہوں اور ایک طرف ایک ابوحنیفہ رحمة اللہ جیسا تابعی (اگر مان لیں) ہو بتائو کس کو ترجیح دیں بایںکہ جمہوری کی طرف نصّ صریح بھی ہو۔جواب۷۔خود علماء حنفیہ استحسان قراءت فاتحة الکتاب خلف الامام کے قائل ہیں۔اگر علماء حنفیہ ہی کے قول پرچلتا ہے تو استحسان کا فتویٰ معاضد بالنَّص مع تطبیق موجود ہے۔امام الکلام میںہے۔یُقْرَءُ عِنْدَ سَکُوْتِ الْاِمَامِ عَمَلًا بِـحَدِیْثٍ لَاصَلوٰةَ اِلَّا بِقِرَآ ءَ ةِ فَاتِـحَةِ الْکِتَابِ وَبِالْاِنْصَاتِ { FR 5132 }؂ اور منہیّہ میں کہا ھذا اَشَدُّ المذاہب و اَصْفَی المشارب۔اَیْضًا فِیْہِ نُقِلَ عن شیخ الاسلام امام ائمة الأعلام فی العالم محی مراسم الدین بین الامم الماحی { FN 5131 }؂ بے شمار تابعین اور اہل علم۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ) { FN 5132 }؂ حدیث ’’فاتحہ الکتاب کی قراءت کے بغیر نماز نہیں‘‘ پر عمل کرتے ہوئے (مقتدی) امام کی رُکنے کے وقت (سورۂ فاتحہ) خاموشی سے پڑھ لے

بسطوتہ سیاط البدع و آثار الظلم السعید الشہید نظام الملة والدین عبد الرحیم المشہور بین الأنام بشیخ التسلیم وھو مجتہد فی مذھب ابی حنیفة باتفاق علماء ما وراء النہر وخراسان انه کان یقول یستحب للاحتیاط فیما یُروی عن محمدٍ ویعمل بذلک ویقول لو کان فی فمی جمرة یوم القیمة احبّ الیّ من أن یُّقال لاصلاة لک۔{ FR 4680 } ؂ ا ور مجتبٰی مختصر قدوری کی شرح میں ہے۔فی شرح الکافی للبزدوی ان القراءة خلف الامام علی سبیل الاحتیاط حسن عند محمدٍ۔وقال ایضًا ان قراءة الفاتحة مستحسنة و مستحبة فی السریة مکروہ فی الجہریة فی روایةٍ عن محمدٍ کما ذکرہ صاحب الہدایة و الذخیرة و غیرھما و ھو روایة عن ابی حنیفة کما ذکرہ الزاھدی فی المجتبی۔و ھو الذی اختارہ ابوحفص و شیخ التسلیم کما مرّ ذکرہ بل جماعة من الحنفیة و الصوفیة کما قال صاحب التفسیر الاحمدی و قال ایضًا اذًا ظھر حق الظھور ان اقوی المسالک التی سلک علیھا اصحابنا استحسان القراءة فی السریة کما ھو روایة عن محمد بن الحسن و اختارھا جماعة من فقہاء الزمن وھو وإن کان ضعیف روایة لکنہ قوی درایةً۔وقال ایضًا وما أحسن قول صاحب تنویر العینین فی رفع الیدین فی بحث القراءة خلف الامام دلائل { FN 4680 }؂ یہ (عقیدہ) مسالک میں سردار اور رُجحانات میں پسندیدہ ہے۔نیز اس میں شیخ الاسلام، دُنیا کے مشہور اماموں کے امام، قوموں کے مابین دین کی روایات کو زندہ کرنے والے، اپنے اثرورسوخ سے بدعات کی ملونی اور ظلمت کے نقوش کو مٹانے والے، خوش بخت شہید، قوم ومذہب کے منتظم عبد الرحیم جو عوام میں شیخ التسلیم کے لقب سے مشہور ہیں اور وسط ایشیا اور خراسان وغیرہ ممالک کے علماء کی متفقہ رائے میں وہ امام ابوحنیفہ کے مسلک کے مجتہد ہیں، سے نقل کیا گیا ہے کہ وہ کہا کرتے تھے : جو کچھ محمد (بن اسحاق) سے مروی ہے اُس میں احتیاط واجب ہے اور (ان سے حضرت عبادہؓ والی) اس (روایت) پر عمل کیا جاتا ہے۔اور وہ کہتے تھے کہ اگر قیامت کے دن میرے منہ میں انگارہ ہو تو یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ کہا جائے کہ تیری کوئی نماز نہیں۔

الجانبین فیہ قویة لکن یظھر بعد التأمل فی الدلائل ان القراءة اولی من ترکھا فقد عولنا علی قول محمدٍ کما نقل عنہ صاحب الہدایة۔انتہٰی۔{ FR 4681 }؂ جواب ۸۔اگر قائلین باستحسان قراءت فاتحہ خلف الامام کو ترجیح نہ دیں تو قائلین بکراہت اورقائلین باستحسان کو آپس میں متعارض سمجھ کر ساقط کردیں گے۔میرے حنفی مہربان قلت اور کثرت قائلین کاعذ رپر پیش فرماویں۔کیونکہ شیخ عبد الحق دہلوی نے سفرسعادت کی شرح میں جہاں صاحب سفر نے اثبات رفع یدین میں چار سو جز اور اثر کا ذکر کیا ہے کہا ہے۔و حق آنست کہ باقطع نظر از کثرت و قلت طرق و روایات۔اخبار وآثار در ہر دو جانب موجود ہست انتہٰی۔گو یہاں شیخ جی کی قطع نظر عجیب ہے کیونکہ جہاں قلت کے باعث خبرواحد یا غریب رہے اور بقول متأخرین حنفیہ تخصیص عموم قرآن کے موجب نہ ہوسکے اور کثرت کے باعث مشہور بلکہ متواتر اور قطعی اور مخصص عموم قرآن بن جاوے۔قلّت و کثرت سے قطع نظر کرنا غلو قبیح ہے اِلاَّ آپ لوگوں پر ان کا قول حجت ہے۔اس لئے بیان ہوا۔{ FN 4681 } ؂ شرالکافی شرح البزدوی میں ہے کہ امام محمد (بن حسن) کے نزدیک احتیاط کے پیش نظر امام کے پیچھے (سورۂ فاتحہ) پڑھنا حسن ہے۔اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد (بن حسن) کی ایک روایت کے مطابق سورۂ فاتحہ سرّی نمازوں میں پڑھنا پسندیدہ اور مستحب ہے اور جہری نمازوں میں پڑھنا ناپسندیدہ ہے۔جیسا کہ صاحب الہدایہ اور ذخیرہ وغیرہ نے اس کا ذکر کیا ہے۔اور اُن کی یہ روایت امام ابوحنیفہ سے ہے جیسا کہ زاہدی نے مجتبیٰ میں اس کا ذکر کیا ہے۔اور یہ وہی ہیں جنہیں ابوحفص اور شیخ التسلیم نے قبول کیا ہے جیسا کہ اس کا ذکر گذر چکا ہے، بلکہ جیسا کہ تفسیر احمدی کے مصنف نے کہا ہے کہ احناف اور صوفیاء میں سے ایک جماعت نے (انہیں قبول کیا ہے۔) اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب (یہ معاملہ) کماحقہ ظاہر ہوچکا ہے تو سب سے مضبوط مسلک یہی ہے جس پر ہمارے ساتھی چلے ہیں یعنی سرّی نمازوں میں (سورۂ فاتحہ) پڑھنا مستحسن ہے۔جیسا کہ محمد بن حسن کی روایت میں ہے اور اسے زمانہ کے فقہاء کی ایک جماعت نے اختیار کیا ہے۔اور اگرچہ یہ روایت کے لحاظ سے کمزور ہے لیکن درایتاً مضبوط ہے۔اور انہوں نے یہ بھی کہا: ’’تنویر العینین فی رفع الیدین‘‘ کے مصنف کا امام کے پیچھے (سورۂ فاتحہ) پڑھنے کے متعلق کیا ہی اچھا قول ہے کہ اس بارے میں دونوں طرف کے دلائل مضبوط ہیں لیکن ان دلائل پر غور کرنے کے بعد یہ ظاہر ہوجاتا ہے کہ قراءت کرنا اُس کو چھوڑنے سے زیادہ بہتر ہے۔اور ہم محمد (بن حسن) کے قول پر اعتبار کرتے ہیں جیسا کہ اُن سے صاحب الہدایہ نے نقل کیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی