پندرہواں اعتراض

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

پندرہواں اعتراض قراءت فاتحہ خلف الامام عقل (قیاس) کے خلاف ہے۔احادیث اور آثار باہم متخالف بقیہ حاشیہ : سوائے ذکر الٰہی اور مناسب حال تسبیح اور تمجید کےاور اللہ کے فرمانبردار ہوکر کھڑے ہوجاؤ۔سیوطی نے درّ منثور میں اس کا ذکر کیا ہے اور مسلم، ابوداؤد، نسائی، احمد اور ابن ابی شیبہ نے حضرت معاویہ بن حکم سلمیؓ کی روایت سے بیان کیا ہے کہ انہوں نے کہا: اس دوران کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا کہ لوگوں میں سے ایک شخص نے چھینک ماری تو میں نے کہا: يَرْحَمُكَ اللهُ (یعنی اللہ تجھ پر رحم کرے)اس پر لوگ مجھے گھورنے لگے۔میں نے کہا: ہائے! میری ماں مجھے کھوئے، تمہیں کیا ہوا ہے کہ مجھے (اس طرح) دیکھ رہے ہو؟ اس پر وہ اپنے ہاتھ مارنے لگے، جب میں نے انہیں دیکھا کہ وہ مجھے خاموش کروا رہے ہیں تو میں خاموش ہوگیا۔پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھ لی، میرے ماں باپ آپؐ پر قربان، میں نے آپؐ سے اچھا معلّم نہ تو آپؐ سے پہلے کوئی دیکھا اور نہ آپؐ کے بعد۔اللہ کی قسم! آپؐ نے نہ تو مجھے ڈانٹا اور نہ ہی مارا اور نہ ہی بُرا بھلا کہا۔آپؐ نے فرمایا: اس نماز میں لوگوں کا کچھ بھی بات کرنا درست نہیں، یہ تو صرف تسبیح، تکبیر اور تلاوتِ قرآن کرنا ہے۔اور یہ اذکار کرنا ہرگز نماز کے منافی نہیں، تو ان کی وجہ سے نماز کے فساد کا فیصلہ کیسے صحیح ہوسکتا ہے! اور جیسا کہ دلائل سے ظاہر ہے اس کا مکروہ یا حرام ہونا بھی لازم نہیں آتا۔اور اللہ کی قسم میں تو اس کام سے سخت تعجب میں ہوں کہ یہ قول ان کی کتابوں میں درج ہے، اس حال میں کہ وہ اس پر خاموش ہیں اور انہوں نے اس کے غلط اور قابل ردّ ہونے کا فیصلہ نہیں دیا۔اور جو انہوں نے کہا اُس کا لُبِّ لباب یہ ہے کہ عدمِ فساد ہونا زیادہ درست ہے اور انہوں نے اس کے صحیح ہونے اور جو اس کی مخالفت کرے اُس کے صریحاً غلط ہونے کا حکم نہیں دیا اور اس کمزور قول کے ماننے والوں نے اس اثر کی طرح کہ جس نے امام کے پیچھے پڑھا اس کی نماز نہیں، بعض آثار صحابہ سے جو انتہائی استدلال کیا ہے (اس کی غلطی کی طرف توجہ نہیں دلائی) اور تم جان لو گے کہ یہ بات ایسی ہے کہ جسے حجت نہیں بنایا جاتا اور جس سے استدلال نہیں کیا جاتا۔اور(علّامہ سَرْخَسِیْ ) اور اُن کے پیروکاروں نے جو یہ ذکر کیا ہے کہ نماز کے فاسد ہونے کا عقیدہ متعدد صحابہ کا ہے تو اُن سے کہا جائے کہ کس صحابی نے یہ بات کہی ہے اور کس محقق نے اس کی تخریج کی ہے اور کس راوی نے اسے روایت کیا ہے؟ اور (سَرْخَسِیْ) کی ایسی روایت کو حجت بناتے ہوئے جو کسی شمار میں نہیں، بغیر کسی متصل سند کے محض اس بات کا ان (صحابہ) کی طرف منسوب کرنا، اُنہیں اس سے بری کرتا ہے۔(إمام الکلام فیما یتعلّق بالقراءة خلف الإمام، صفحہ 12، مطبوعہ مطبع مصطفائی)

ہیں اور اعلیٰ کے تخالف میں ادنیٰ کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔اس لئے یہاں رجوع کر کے دیکھا تو مدرک فی الرکوع تارک قراءت فاتحہ کو بالاجماع مدرک رکعت کہتے ہیں۔نہ تارک تکبیر اور قیام کو۔اس اجماع سے صاف معلوم ہوتا ہے۔قراءت فاتحہ یا مطلق قراءت بھی مقتدی کے حق میں فرض نہ تھی حالت ضرور ت میں سقوط مستلزم عدم فرضیت سے مدرک فی الرکوع سے تکبیر اور قیام بخوف فوت ادراک فی الرکوع ساقط نہیں ہوتے۔اگر قراءت بھی فرض ہوتی تو وہ بھی بضرورت خوف ادراک فوت نہ ہوتی۔پہلا جواب۔اَلْـحَمْدُ لِلہِ معترض نے تعارض مانا ہمارے حنفی تو قراءت فاتحہ کی کوئی دلیل بھی نہیں مانتے۔۲جواب۔قرآن اور احادیثِ ثابتہ میں کوئی تعارض اور تخالف نہیں۔قرآن بالبداہت اہلِ اسلام کے نزدیک کلام الٰہی ہے (اس کے حروف بھی اللہ کی طرف سے ہیں کیونکہ کلام الٰہی بھی صوَت اور حروف رکھتا ہے) اور حدیث حسبِ فرمان ( مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰى اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْيٌ يُّوْحٰى) حضرت حق سبحانہٗ و تعالیٰ کا فرمان ہے۔اور باری تعالیٰ فرماتا ہے۔لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللّٰهِ لَوَجَدُوْا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيْرًا (النسآء:۸۳) یہ تو اجمالاً عدم اختلاف کا ثبوت ہے۔تفصیل اجمال اعتراضات کی جوابوں میں دیکھ لیجئے اور اجمال اور تفصیل کا بین بین بیان یہاں سن لیجئے۔آیت فَاقْرَؤُوْا مَا تَیَسَّرَ میں ما کا کلمہ ضرور عام مخصوص البعض ہے۔ابن ھمام حاشیہ ہدایہ میں لکھتے ہیں۔وَلَنَا قَوْلُهٗ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ مَنْ كَانَ لَهٗ إمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهٗ قِرَاءَةٌ، فَإِذَا صَحَّ وَجَبَ أَنْ يُخَصَّ عُمُومُ الْآيَةِ وَالْحَدِيْثِ عَلٰى طَرِيقَةِ الْخَصْمِ مُطْلَقًا { FR 4689 }؂ (خصم اہلِ حدیث اور امام شافعی وغیرہ بلکہ خود ابوحنیفہ و سَلف ہیں)۔فَيَخْرُجُ الْمُقْتَدِيْ وَعَلٰى طَرِيْقَتِنَا (متأخرین حنفیہ یا ہم مان لیں کل حنفیہ بلکہ خود امام ابوحنیفہ ) يُخَصُّ أَيْضًا لِأَنَّهُمَا عَامٌّ خُصَّ مِنْهُ { FN 4689 } ؂ اور ہمارے لیے آنحضور علیہ السلام کا قول (کافی) ہے کہ جس کا امام ہو تو امام کی قراءت ہی اس (مقتدی) کی قراءت ہے۔پھر جب یہ صحیح ہے تو جھگڑے کی صورت میں واجب ہے کہ آیت اور حدیث کے عموم کو مطلقاً مخصوص لیا جائے۔

الْبَعْضُ، وَهُوَ الْمُدْركُ فِي الرُّكُوعِ إجْمَاعًا فَجَازَ تَخْصِيصُهُمَا۔انتہٰی۔{ FR 5149 }؂ اور عام مخصوص کی تخصیص بالاتفاق ممنوع نہیں پس لَاصَلوٰةَ کی متواتر حدیث سے تخصیص کیوںممنوع ہو گی۔باایں مَاتَیَسَّرَ محتمل الوجوہ ہے کَمَا مَرَّ اور آیت اِذَا قُرِیَٔ الْقُرْآنُ کی تخصیص اہلِ حدیث کے بیان مطلق اور آپ کے یہاں اس لئے کہ مخصوص ہے کَمَا مَرَّ حَدِیْثٌ لَا تَقْرَءُوْا بِشَيْءٍ مِّنَ الْقُرْآنِ إذَا جَهَرْتُ بِهٖ إلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ۔{ FR 5150 }؂سے ممنوع نہ ہو گی اور احادیث میں اس لئے تعارض نہیں کہ اعرابی کی حدیث میں فاتحہ کا صریح حکم موجود ہے دیکھو ابن حباّن اور مسند احمد۔اگر تصریح نہ ہوتی محتمل تھی کَمَامَرَّغَیْرَمَرَّةٍ۔{ FR 5151 }؂ یاجیسے ابن ھمام نے کہا ہے أَنَّ وُجُوْبَهُمَا (الفاتحة و السورة) كَانَ ظَاهِرًا۔{ FR 5152 }؂ پس ہم بھی کہتے ہیں۔ان لزوم الفاتحة کان ظاہرًا او المقصود ماتیسر بعد ہا لظہور لزومھا کما قال ابن الہمام { FR 5153 }؂ اور حدیث قراء ة الامام اور اذا قریٔ فانصتوا۔دونوں اوّل تو شاذ ہیں ان کا شذوذ ابن ھمام نے مانا ہے گو شاذ مقبول کہا ہے۔(قَالَ) وَإِذَا قَرَأَ۔۔۔هَذَا هُوَ الشَّاذُّ الْمَقْبُولُ، وَمِثْلُ هَذَا هُوَ الْوَاقِعُ فِي حَدِيثِ «مَنْ كَانَ لَهُ إمَامٌ فَقِرَاءَةُ الْإِمَامِ لَهٗ قِرَاءَةٌ«انتہٰی۔{ FR 5560 }؂ { FN 5149 }؂ اور مقتدی (اس مندرجہ بالا ارشادِ نبوی سے) نکل جائے گا اور ہمارے طریق کے مطابق بھی اسے مخصوص کیا جائے گا۔کیونکہ یہ دونوں (موقف ہی) عمومی ہیں جو ایک اجماعی امر سے مخصوص کیے گئے ہیں اور وہ رکوع میں (نماز) پا لینے والا ہے۔پس دونوں (مفاہیم) کی تخصیص کرنا جائز ہے۔(فتح القدیر لابن ھمام، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل فی القراءة) { FN 5150 }؂ جب میں قراءت بالجہر کروں تو اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) کے سوا قرآن کریم میں سے کچھ بھی قراءت نہ کرو۔{ FN 5151 }؂ جیسا کہ متعدد مرتبہ گزر چکا ہے۔{ FN 5152 }؂ کہ ان دونوں (یعنی سورۂ فاتحہ اور کسی اور سورۃ کی قراءت) کا واجب ہونا واضح ہے۔{ FN 5153 }؂ کہ سورۂ فاتحہ(کی قراءت) کا لازم ہونا ظاہر ہے یا جیسا کہ ابن ہمام نے کہا کہ اس کے بعد مَا تَیَسَّرَ (کے حکم) کا مقصد اس کے لازم ہونے کو ظاہر کرنا ہے۔{ FN 5560 } ؂ انہوں نے کہا: اور جب (امام) قراءت کرے( تو خاموش رہو۔) یہ (روایت) تو شاذ مقبول ہے اور ایسی ہی بات ایک حدیث یعنی ’’جس کا امام ہو تو امام کی قراءت ہی اس (مقتدی )کی قراءت ہے‘‘ میں آئی ہے۔(فتح القدیر لابن ھمام، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل فی القراءة)

ابن ھمام اور وجوہ ِمرقومة الصدر کے سوا ئے حسب ِقول ابن ھمام (حَيْثُ قَالَ:) يُحْمَلُ۔۔۔ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَكَ … عَلَى غَيْرِ حَالَةِ الِاقْتِدَاءِ جَمْعًا بَيْنَ الْأَدِلَّةِ { FR 5561 }؂ ہم کہتے ہیں مَا تَیَسَّرَ مَعَکَ اور لَہٗ قِرَاءَةٌ اور إِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوْا کُلٌّ فِیْ سوی الفاتحة جمعًا بین الادلّة{ FR 5562 }؂۔یاد رہے ابن الھمّام نے ان دونوں حدیثوں کی نسبت کہا ہے۔الاوّل صحیح علٰی شرط الشیخین و الثانی علٰی شرط مسلم{ FR 5563 }؂ حالانکہ بخاری اور مسلم نے اپنے شروط کی کہیں تصریح نہیں کی۔ان کی تفضیل تلقی الامة بالقبول { FR 5564 }؂ہے جو کسی کتاب کو بعد کتاب اللہ صحیحین کے ماوراء حاصل نہیں۔(امداد) صحیحین کے مطاعن دیکھنے ہوں تو دیکھو شیعہ اثنا عشریہ کی کتابوں میں بہت لکھے ہیں اور یہ میرا کلام صرف اس لئے ہے کہ مولوی صاحب مخاطب خاص صحیحین کی عظمت کے قائل نہیں اور منازعہ اور مخالجہ اور مخالطہ کی حدیثیںجہری قراءت کی مانع ہیں نہ آہستہ پڑھنے کی اور لَاتَفْعَلُوْا کی حدیث سے بالتصریح فاتحہ مستثنیٰ ہے۔اِلَّاوَرَاءَ الامام کی حدیث میں استثنا کا اشارہ عبارت کا معارض نہیں ہو سکتا۔اور اَدِلّہ مثبتہ قراءت فاتحہ‘ قراءت فاتحہ پر نصّ ہیں اور منع کے ادِلّہ سے بالتصریح فاتحہ کی ممانعت نہیں نکلتی اور آثار میں آثارِ َمنع ثابت نہیں بہ تسلیم محال مرفوع مثبت کے مقابل حجت نہیں بامنازعت اور مخالجت اور مخالطت کے مانع ہیں۔۳جواب۔حسب تحقیق سابق جب تعارض نہیں تو مسئلہ منصوص ہو گیا اور قیاس بمقابلہ نص حجت نہیں۔{ FN 5561 } ؂ (جہاں انہوں نے یہ کہا ہے کہ) دلائل کی مجموعی صورت میں (قول) ’’پھر …… جو تمہیں میسر ہو پڑھو‘‘ عدمِ اقتداء کی حالت پر (یعنی انفرادی نماز پر) محمول کیا جائے گا۔(فتح القدیر لابن ھمام، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل فی القراءة) { FN 5562 }؂ ’’جو تمہیں میسر ہو (پڑھو)‘‘ اور ’’(امام کی قراءت ہی) اس کی قراءت ہے‘‘ اور ’’جب (امام) قراءت کرے تو خاموش رہو۔‘‘ یہ سب (احادیث) دلائل کی مجموعی صورت میں سورۂ فاتحہ (کی قراءت) کے علاوہ ہیں۔{ FN 5563 }؂ پہلی (روایت) شیخین یعنی بخاری اور مسلم کی شرائط کے مطابق صحیح ہے اور دوسری (روایت) مسلم کی شرائط کے مطابق ہے۔{ FN 5564 }؂ امت کے قبول کرلینے سے ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی