فائدہ

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

بلکہ ابوہریرہ نے مرفوعاً روایت کیا ہے۔لَا تُوتِرُوا بِثَلَاثٍ وَ أَوْتِرُوا بِخَمْسٍ أَوْ سَبْعٍ وَلَا تَشَبَّهُوْا بِصَلَاةِ الْمَغْرِبِ۔{ FR 5249 }؂ ترجمہ۔تین رکعت وتر مت پڑھو۔وتر کرو پانچ یا سات۔مت مشابہ کرو ساتھ نماز مغرب کے۔دارقطنی نے کہا۔اس کے سب راوی ثقہ ہیں۔حاکم نے تصحیح کی اور ابن حبان نے ذکر کیا۔اگر کسی نے موقوف کہا ہے تو موقوف آپ کے یہاں حجت ہے۔عراقی نے کہا۔عائشہ سے صحیح ہوا۔قَالَتْ وَاِنِّیْ لَاَکْرَہُ اَنْ یَّکُوْنَ ثَلَاثًا بُتَیْرَآءُ۔{ FR 5251 }؂ اور سلیمان بن یسار سے تین رکعت وتر کا مسئلہ پوچھا گیا۔فکرہ الثّلاث{ FR 5252 }؂ اور کہا۔لایشبہ التطوّع بالفریضة اوتر برکعة۔انتہیٰ۔{ FR 5253 }؂ آپ لوگوں نے دیکھا ایک رکعت کی نماز شرع میں کیسے ثابت ہے بلکہ بقول ابن عباس فرض کی ایک رکعت بھی ثابت ہے۔گو اہل حدیث کے نزدیک صلوٰة خوف کی نماز ایک رکعت نہیں۔پس عینی کا قول کہ ایک رکعت شرعی نماز نہیں ہرگز درست نہ ہوا۔پس شافعی پر انکار صحیح نہ ہوگا۔فائدہ وتروں میں اصل بات یہ ہے کہ وتر علی سبیل اختلاف الانواع کئی طرح ثابت ہیں۔ایک ر۱کعت جیسے گذرا اور تین ر۲کعت ایک سلام سے کما ذکرنا عن اُبَـیّ مَرْفُوْعًا عند النسائی { FR 5254 }؂ اِلَّا ان میں بھی سَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ اور سُورہ کافرون اور سُورہ اخلاص کی تخصیص ہے۔خلافًا للحنفیة اور تین ر۳کعت جن میں ایک ہی تشہد اخیر ہو کما ھو مذہب جماعة من { FN 5249 } ؂ (شرح معاني الآثار، کتاب الصلاة، باب الوتر) { FN 5251 } ؂ حضرت عائشہ ؓ نے کہا: میں ناپسند کرتی ہوں کہ تین رکعتیں اکیلی ہوں۔{ FN 5252 } ؂ انہوں نے تین رکعتیں (پڑھنا) ناپسند کیا۔{ FN 5253 }؂ نوافل کو فرض کے مشابہہ نہ بناؤ، ایک رکعت سے وتر کرلو۔{ FN 5254 }؂ جیسا کہ ہم نے نسائی کی حضرت اُبَيّ (بن کعبؓ) سے مرفوع روایت ذکر کی ہے۔

السلف ذکرہ الحافظ لحدیث لاتشبہوا۔{ FR 5257 }؂ اور پانچ ر۴کعت ایک تشہد سے کما ذکرت عائشة عن فعله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُوتِرُ مِنْ ذٰلِكَ بِخَمْسٍ‘ لَا يَجْلِسُ فِيْ شَيْءٍ مِنْهُنَّ إِلَّا فِيْ آخِرِهِنَّ۔{ FR 4719 }؂ متفق علیہ اور سات رکعت کل دو تشہد کے ساتھعَنْ عَائِشَةَ: أَوْتَرَ (صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) بِسَبْعِ رَكَعَاتٍ، لَمْ يَجْلِسْ إِلَّا فِي السَّادِسَةِ وَالسَّابِعَةِ، وَلَمْ يُسَلِّمْ إِلَّا فِي السَّابِعَةِ، کما عند احمد والنسائي و أبي داؤد۔{ FR 4724 }؂ اور سات رکعت صرف ایک ہی تشہد سے عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا أَسَنَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَخَذَ اللَّحْمَ صَلَّى سَبْعَ رَكَعَاتٍ لَا يَقْعُدُ إِلَّا فِي آخِرِهِنَّ۔{ FR 4723 }؂ نسائی۔اور نو رکعت عَنْ سَعْدٍ قَالَ لِعَائِشَةَ: أَنْبِئِيْنِيْ عَنْ وِتْرِ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، (إِلٰى أَنْ) قَالَتْ: وَيُصَلِّيْ تِسْعَ رَكَعَاتٍ لَا يَجْلِسُ فِيْهَا إِلَّا فِي الثَّامِنَةِ، فَيَذْكُرُ اللهَ وَيَحْمَدُهٗ وَيَدْعُوْهُ، ثُمَّ يَنْهَضُ وَلَا يُسَلِّمُ، ثُمَّ يَقُوْمُ فَيُصَلِّي التَّاسِعَةَ، ثُمَّ يَقْعُدُ فَيَذْكُرُ اللهَ وَيَحْمَدُهٗ وَيَدْعُوْهُ، ثُمَّ يُسَلِّمُ تَسْلِيْمًا۔رواہ احمد والنسائی ومسلم و ابوداؤد۔{ FR 4770 } ؂ پس وتر ایک { FN 5257 }؂ جیسا کہ یہ گذشتہ بزرگوں کی ایک جماعت کا مذہب رہا ہے، حافظ نے اسے حدیث لَا تَشَبَّهُوْا کے تعلق میں ذکر کیا ہے۔{ FN 4719 }؂ جیسا کہ حضرت عائشہؓ نے آنحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کا ذکر کیا ہے کہ آپؐ ان (تہجد کی رکعات) میں سے پانچ رکعت سے وتر کرتے، سوائے ان میں سے آخری کے آپؐ ان میں بالکل بھی نہ بیٹھتے۔{ FN 4724 } ؂ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ آنحضورصلی اللہ علیہ و سلم نے سات رکعت وتر ادا کیے۔آپؐ صرف چھٹی اور ساتویں رکعت میں ہی بیٹھے اور سلام صرف ساتویں رکعت میں ہی پھیرا۔جیسا کہ یہ احمد، نسائی اور ابوداؤد کے نزدیک ہے۔{ FN 4723 } ؂ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے۔انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمررسیدہ ہوگئے اور آپ کا جسم فربہ ہوگیا تو آپؐ سات رکعتیں پڑھتے اور اُن میں سے صرف آخری میں ہی بیٹھتے۔(سنن النسائي، کتاب قیام اللیل، باب کیف الوتر بسبع) { FN 4770 }؂ سعد (بن ہشام) سے روایت ہے۔انہوں نے حضرت عائشہؓ سے عرض کیا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر کے متعلق بتائیں۔(یہاں تک کہ) حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا … آپؐ نوَ رکعات پڑھتے تھے اُن میں بیٹھتے نہ تھے سوائے آٹھویں رکعت کے۔پھر آپؐ اللہ کا ذکر کرتے اور اس کی حمد بیان کرتے اور اُس سے دعا کرتے تھے۔پھر اُٹھ کھڑے ہوتے اور سلام نہ پھیرتے۔پھر قیام کرتے اور نویں رکعت پڑھتے۔پھر بیٹھ جاتے اور (اللہ کا) ذکر کرتے اور اس کی حمد بیان کرتے اور اس سے دعا کرتے۔پھر سلام پھیر لیتے تھے۔احمد، نسائی، مسلم اور ابوداؤد نے یہ روایت بیان کی ہے۔

اور تین اور پانچ اور سات اور نو رکعت سب درست ہیں۔اور یہ اختلاف اختلاف انواع ہے۔نہ تضاد ہے اور نہ اضطراب۔جیسے لوگوں نے گمان کیا ہے اختلاف انواع کی مثالیں۔تشہد کے الفاظ میں اختلاف اَ بُوْمَـحْذُوْرَہ اور بلال کی اذان واقامت میں اختلاف یا نماز میں قراءت کا کبھی جناب رسول اللہؐ نے کوئی سورہ پڑھی اور کبھی کوئی سورة۔ادائے صلوٰة خوف میں اختلاف تکبیر تحریمہ کے پیچھے اور قراءت سے پہلے کبھی سبحانک اللہ کبھی اللہ اکبر کبیرا کبھی اللّٰھم باعد بینی و بین خطائی۔اذکار اور ادعیہ میں اختلاف۔حج میں مَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَا اِثْمَ عَلَیْہِ وَ مَنْ تَأَخَّرَ۔۔۔۔۔۔۔دوسرا اعتراض۔حنفیہ کا امام شافعی پر لاصلوٰة میں ایک رکعت کو نمازکہنے کے باعث تقریر اعتراض۔لاصلوٰة میں نماز سے نماز کامل مراد ہے اور وہ دو رکعت سے کم نہیں ہوتی (ثبوت)۔اگر کوئی حلف کرے لایصلّی صلوٰة پھر ایک رکعت نماز پڑھ لے وہ حانث نہیں ہوتا اگر دو رکعت پڑھے تو حانث ہو جاتا ہے اگر صرف لَایُصَلِّیْ کا لفظ کہے تو ایک رکعت کے پڑھنے سے بھی حانث ہو جاتا ہے۔جواب ۱۔پس حسب اقرار آپ کے ایک رکعت کا نماز ہونا بھی ثابت ہوا۔کیونکہ لایصلّی کا مشتق منہ صلوٰة ہے اگر لایصلّی کہنے والے کی ایک رکعت پڑھنے سے نماز نہ ہوتی وہ حانث کیوں ہوتا۔جواب۲۔نکرہ نفی کے نیچے مفید عموم ہے۔اور تخصیص کمال بطور آپ کے نسخ عموم ہے اور نسخ شریعت آپ کا عہدہ نہیں۔جواب۳۔ایمان کا مدار آپ کے یہاں عرف پر ہے اور حنفیوں کی عرف ایک رکعت کو کامل نماز کہنے کے خلاف ہے۔پس ان کے نزدیک لایصلی صلٰوة میں حالف کا ایک رکعت کے پڑھنے سے حانث نہ ہونا اس امر کا مستلزم نہیں کہ فی الواقع بھی ایک رکعت کی نماز کامل نہیں۔جواب۴۔ایسے حالف کا حانث نہ ہونا ممنوع ہے۔جواب۵۔لایصلی صلوٰة میں صلوٰة کا لفظ مکررہے ایک دفعہ تو یصلّی کے ضمن میں اور

دوسری بار صریح صلوٰة کا لفظ موجود ہے۔پس دو رکعت کا لایصلی صلوٰة میں مراد ہونا بباعث تکرار لفظ ہے۔دیکھو لایصلی کے لفظ میں ایک رکعت کی پڑھنے میں بھی حانث ہوجاتا ہے۔اور حدیث لا صلوٰة میں تو ایک ہی لفظ ہے۔جواب۶۔صفت کمال کا ایزاد آپ کے یہاں مشعر اس بات کا ہے کہ ایک رکعت بھی نماز ہوتی ہے دیکھو جو اپنے لفظ خداج میں تاویلیں کی ہیں۔جواب۷۔کسی نمازی کی نماز کا جواز یا عدم جواز کمال یا عدم کمال آپ کے یا ہمارے کہنے پر موقوف نہیں۔یہ شارع کا عہدہ ہے۔دیکھو چار رکعت کی نماز بدوں قراءت فاتحہ یا بترک فاتحہ اُخریین ہیں اور بدوں طمانینت رکوع اور سجود بلکہ بدوں لفظ اللہ اکبر اور سلام آپ کے نزدیک جائز ہے اور حسبِ احادیث صحیحہ وہ جائز نہیں اور جس متیمم نے ایک ہی ضرب سے تیمم کیااور اس نے ایک ہی ضرب سے مونہہ اور پہنچوں تک ہاتھوں پر بدوں استیعاب مسح کیا اور وتر کی ایک ہی رکعت پڑھ لی اور اس میں طمانینت سے قیام اور رکوع اور سجود اور قومہ اور جلسہ بین السجدتین کیا اور فاتحہ پڑھی۔سور ة کا ضم کیا بلکہ اس رکعت میں رکو ع کو جاتے اور اس سے سراٹھاتے وقت رفع یدین کی وہ سنت بھی ادا کر لی جس کے ۱ حق میں مع اس رفع کے جو رکعت ثالثہ کے ابتدا کی جاتی ہے۔صدہا اخبار اور آثار صحیحہ وارد ہو چکے ہیں۔۲ جس کا کرنا تا آخر روز رحلت جناب رسالت مآب سے ثابت ہے۔۳جس کے راوی صحابہ ہیں۔سترہ اور بیس ہی نہیں بلکہ پچاس تک پہنچ چکے ہیں ۴ جس کے اثبات پر دراسات کے نہایت لطیف فقرے راحت بخش ہیں۔۵ جس کے اثبات میں امیرالمومنین امام بخاری نے ایک کتاب ہی لکھ دی (دہلی میں معہ ترجمہ چھپی ہے) جس۶ کا معارض کوئی نہیں۔۷ جس کی نسبت بخاری نے کہا ہے۔لَمْ يَثْبُتْ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ عَنْ أَحَدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهٗ لَمْ يَرْفَعْ يَدَيْهِ۔{ FR 5575 }؂ جس۸کی نسبت بخاری نے کہا ہے۔قال علی المدینی وکان { FN 5575 }؂ اہل علم کے نزدیک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی ایک سے بھی ثابت نہیں ہے کہ اُس نے رفع یدین نہیں کیا۔(قرّة العينين برفع اليدين في الصلاة للبخاري)

اعلم اہل زمانہ رفع الیدین حق علی المسلمین بما روی الزہری عن ابیہ۔{ FR 5576 }؂ ۹ جس کی نسبت ابوحمید نے دس صحابیوں میں بیٹھ کر کہا۔أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ{ FR 5577 }؂ پھر تفصیل کے وقت رکوع وغیرہ میں رفع یدین کو بیان کیا اور کسی نے انکار نہ کیا ۰جس کے انکار میں عاصم بن کلیب سے نفی کا اثر جناب امیر کی مرفوع اور مثبت حدیث کا مقابل نہیں ہو سکتا ۱ ۱جس کے نہ کرنےپر ابن عمر حصاة مارتے تھے (پس جس نماز میں مجاہد نے ابن عمر کو رفع یدین کرتے نہیں دیکھا۔اس نماز میں ابن عمر نے سہواً ترک کی ہے یا حصین راوی کا وہم ہے جس نے مجاہد سے نقل کیا۔یا مجاہد کا اثر ابوبکر بن عیاش سے معلول ہے)بااینکہ مجاہد خود رفع یدین کرتا تھا ۲ ۱جس کے باعث ابن الزبیر نے کُنَّا لَنُأَ دَّبُ عَلَیْہِ وَ نَحْنُ غِلْمَانٌ۔{ FR 5578 }؂ کہہ کر عبد اللہ بن عامر کو (اس شخص نے اپنے بھائی کو رفع یدین کرنے پر پیٹا تھا) اپنے مکان پر آنے کی اجازت نہ دی۔میں کہتا ہوں ایسوں کا بیج آج درخت ہو گیا۔و الی اللہ المشتکی۔جس ۳ا کی نسبت عاصم کی روایت میں اگرچہ ابن مسعود سے کبر فی الاولی ثم لم یعد { FR 5264 }؂ مروی ہے اِلاَّ امام احمد نے یحییٰ سے سنا کہ عبد اللہ بن ادریس کی کتاب میں جو عاصم سے مروی تھی دیکھا تو اس میں ثم لم یعد کا لفظ نہ پایا والکتاب احفظ { FR 5265 }؂ جس کی نفی پراگر براء کی روایت ہے تو اس کے راوی کو لقنوہ ثم لم یعد فقال ثم لم یعد { FR 5266 }؂ کا واقعی الزام دیا گیا جس ۴ ۱کے بارے جابربن سمرہ کی حدیث سے { FN 5576 }؂ علی المدینی جو کہ اپنے زمانہ کے بڑے عالم تھے کہتے ہیں کہ زُہری نے اپنے والد سے روایت کی ہے جس کے مطابق رفع یدین کرنا مسلمانوں پر ایک حق ہے۔{ FN 5577 }؂ تم میں سے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو زیادہ جاننے والا ہوں۔{ FN 5578 }؂ جب ہم لڑکے تھے تو اس (بات) پر ہماری سرزنش کی جاتی تھی۔{ FN 5264 }؂ آغاز میں تکبیر کہی پھر (رفع یدین کو) نہیں دُہرایا۔{ FN 5265 }؂ اور کتاب زیادہ محفوظ ہے۔{ FN 5266 }؂ لوگوں نے اس کے ذہن میں یہ بات ڈال دی کہ ’’پھر آپؐ نے دوبارہ نہیں کیا۔‘‘ تو اُس نے کہا: ’’پھر آپؐ نے دوبارہ نہیں کیا۔‘‘ (قرة العينين برفع اليدين في الصلاة للبخاري روایت نمبر۳۳)

استدلال پکڑنے والے کو لاحظ لہ من العلم { FR 5268 }؂ کہا گیا۔سچ ہے اگر لاترفعوا ایدیکم کانہا اذ ناب خیل شمس { FR 5269 }؂سے استدلال صحیح تھا تو حنفی تکبیر اولیٰ اور قنوت اور عیدین وغیرہ میں رفع یدین کرنا درست نہ کہتے۔۶ ۱ جس کے حق میں ابن سیرین کہتا ہے انہ من تمام الصلوٰة۔{ FR 5270 }؂ جس کے ثبوت میں احادیث متواترہ موجود ہیں دیکھو سیوطی کی ازھار متناثرہ فی الاخبار المتواترہ ۷ جس کے معارضہ میں امام صاحب کا مناظرہ اوزاعی سے آج تک معلق ہے کوئی اسے مسند نہیں کر سکا۔۸ اجس کے معارض کی نسبت ابن جوزی نے کہا ما ابلد من حاول معارضة حدیث الرفعات بما روی من الاحادیث فی عدمھا۔{ FR 5271 }؂ اور اس ایک رکعت وتر پڑھنے والے نے قیام کے وقت سینے پر ہاتھ باندھے جیسے صحیح ابن خزیمہ میں ثابت ہوا اور اس کا مخالف اثر مسند احمد اور بیہقی اور ابوداؤد میں بروایت ابن الاعرابی عبد الرحمٰن بن اسحاق واسطی سے مروی ہے اور یہ اثر اوّل تو اس لئے کہ یہ عبد الرحمٰن مُتّفقٌ عَلٰی ضُعْفِہٖ ہے پھر اس لئے کہ جس صحابی سے (فَدَاہُ نَفْسِیْ) یہ اثر مروی ہے اسی سے وضع علی الصدر بھی مروی ہے قابل حجت نہیں اور اس نمازی نے یہ سمجھ کر کہ حنفیہ نے عورتوں اور مردوں میں اس کا تفرقہ بے وجہ شرعیہ کیا ہے جیسے پہلے تشہد میں مردوں اور عورتوں کو جُلُوْس عَلَی الْیُسْرٰیاور نَصْبُ الْیُمْنیٰ کا حکم ہے اور دوسرے میں دونوں کو تُورک اِلاَّ حنفیوں نے عورتوں کو دونوں جگہ تُورک کا حکم دیا اور مردوں کو دونوں جگہ منع کر دیا اور احادیث صحیحہ کے خلاف کی پرواہ نہ کی۔اگر یہ نمازی عورت تھی تو اس نے سجدہ میں بازو اپنی پسلیوں سے علیحدہ رکھے اور سینہ کو ران سے اور ران کو پنڈلیوں سے۔اور اس نمازی نے تمام تشہد میں آخر تک رَفْعِ سَبَا بَہ کی نہ یہ کہ { FN 5268 }؂ اُس کا علم میں کوئی حصہ نہیں۔{ FN 5269 }؂ اپنے ہاتھوں کو (اس طرح) نہ اُٹھاؤ گویا کہ یہ سرکش گھوڑوں کی دُمیں ہیں۔{ FN 5270 }؂ یہ (بات) نماز کو مکمل کرنے میں سے ہے۔{ FN 5271 }؂ کیا ہی کمزور رائے ہے وہ جس نے رفع یدین کی حدیث پر اعتراض کرنے کی کوشش کی ہے اس وجہ سے کہ احادیث میں اس کے نہ ہونے کو (بھی) روایت کیا گیا ہے۔

اَنْ لَّآاِلٰہَ میں اٹھائی اور اِلَّا اللہ میں رکھ دی۔جیسے بدوں دلیل بعضے لوگ کرتے ہیں۔یا رباعی نماز میں چوتھی رکعت پر قعدہ بھول گیا اور کھڑا ہو گیا اور پانچویں رکعت پڑھ کر سجدہ سہو کر لیا۔یا کسی نمازی نے صبح کی ایک رکعت جس میں اس نے آمین بالجہر کہی تھی پڑھی پھر سورج نکل آیا اور اس شخص نے طلوع کی تحرِّی بھی نہیں کی تھی جو لَایَتَحَرَّیٰ{ FR 5274 }؂ کا مخالف سمجھا جاتا اور نماز کو عین طلوع کے وقت شروع بھی نہیں کیادیکھو ان سب صورتوں میں احادیث صحیحہ کے لحاظ سے نماز کامل ہو چکی اور آپ کے یہاں کامل کیا بعض کے قول کو دیکھیں تو جائز بھی نہیں ہوئی۔ہر رکعت میں قرآن بلکہ فاتحہ الکتاب پڑھنے کے دلائل احادیث مرفوعہ سے تمام ہوئے۔وَالْـحَمْدُ لِلہِ تَعَالیٰ اس اتمام پر اثبات مسئلہ میں ایک اشارہ بھی سن لیجیے امام بخاری نے قراءت میں ابوسعید سے روایت کیا کہ جناب رسول اللہ پہلی رکعت کو لمبا کرتے تھے اور بعض نے کہا یہ اس لئے تھا کہ لوگ پہلی رکعت میں مل جا وین وَ لَمْ یَقُلْ فِی الرُّکُوْعِ وَ لَیْسَ فِی الْاِنْتِظَارِ فِی الرُّکُوْعِ سُنَّةٌ۔{ FR 5275 }؂جب فاتحہ کا پڑھنا ہر رکعت میں فرض ہوا اور یہ بھی ثابت ہوا کہ رکوع کا وقت قراءت کے بعد ہے اور یہ بھی کہ ماَفاَت کی قضا ضرور ہے اور بالکل ظاہر ہے کہ جس نے قبل القراءت رکوع کیا اس نے قراءت کا فرض ادا نہیں کیا اور اس کا رکوع بعد القراءت نہیں اور صرف سجدہ کے ادراک سے رکعت کا ادراک بالاتفاق مسلّم نہیں پس ایسے مدرک رکوع کی رکعت ہرگز ادا نہ ہوئی اور ایسے شخص کو حسب الحکم اِقْضُوْا مَا فَاتَکُمْ { FR 5276 }؂ اس رکعت کا پھر پڑھنا پڑا۔حنفیہ پر اتمام حجت کے لئے چند آثار اس مسئلہ کے باب میں بیان کرتا ہوں کیونکہ صحابی کا قول ان کے یہاں حجت مسلّمہ ہے اگرچہ امام بخاری نے فرمایا جب حکم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ہو چکا تو پھر لوگوں کے مذہب بیان کرنے کی ہم کو کچھ حاجت نہیں۔{ FN 5274 }؂ وہ (سورج نکلنے یا غروب ہونے کی) جستجو میں نہ رہے۔{ FN 5275 }؂ اور انہوں نے رکوع کے متعلق ایسا نہیں کہا اور نہ ہی رکوع میں انتظار کرنا سنت ہے۔{ FN 5276 }؂ جورکعت تم سے رہ جائے اُسے پورا کرلو۔

قَالَ بِسَنَدِهٖ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ‘ قَالَ: «إِذَا أَدْرَكْتَ الْقَوْمَ رُكُوعًا لَمْ تَعْتَدَّ بِتِلْكَ الرَّكْعَةِ۔{ FR 5279 }؂ وَقَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ (رَضِيَ اللهُ عَنْهُ) لَا يَرْكَعْ أَحَدُكُمْ حَتّٰى يَقْرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ۔قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَقُوْلُ ذٰلِكَ، { FR 5280 }؂ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ أَنَّهٗ ذَهَبَ إِلٰى ذٰلِكَ كُلُّ مَنْ ذَهَبَ إلَى وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ { FR 5282 }؂ اور ظاہر ہےکہ وجوب قراء ة خلف الامام جمہور کا مذہب ہے پس عدم ِاِعتاد اس رکعت کا جس میں کوئی نمازی بدوں قراءت امام سے رکوع میں ملا جمہور صحابہ کا مذہب ہو گا۔اور عراؔقی اور شبکیؔ نے اور حسب تصریح ابن سیّدالناس ابوبکر ضبعی اور بعض اہل ظاہر اور ابن خزیمہ نے تو اس مسئلہ میں صاف فتویٰ دیا کہ بدوں قراءت مدرک رکوع کی نماز نہیں ہوتی۔(قَالَ الْبُخَارِيُّ:) فَإِنِ احْتَجَّ فَقَالَ إِذَا أَدْرَكَ الرُّكُوعَ جَازَتْ فَكَمَا أَجْزَأَتْهُ فِي الرَّكْعَةِ كَذٰلِكَ تُجْزِيهِ فِي الرَّكَعَاتِ قِيلَ لَهُ إِنَّمَا أَجَازَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَابْنُ عُمَرَ وَالَّذِينَ لَمْ يَرَوُا الْقِرَاءَةَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَأَمَّا مَنْ رَأَى الْقِرَاءَةَ، فَقَدْ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لَا يُجْزِيْهِ حَتّٰى يُدْرِكَ الْإِمَامَ قَائِمًا۔{ FR 5281 }؂ { FN 5279 }؂ انہوں نے اپنی سند سے عبد الرحمٰن اَعْــرَج سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے۔انہوں نے کہا: جب تم لوگوں کو رکوع میں پاؤ تو اُس رکعت کو شمار نہ کرو۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ مَنْ قَرَأَ فِي سَكَتَاتِ الْإِمَامِ إِذَا كَبَّرَ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ) { FN 5280 }؂ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوسعید (خدری) رضی اللہ عنہ نے کہا: تم میں سے کوئی رکوع نہ کرے یہاں تک کہ وہ اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) نہ پڑھ لے۔امام بخاریؒ نے کہا: اور حضرت عائشہؓ بھی ایسے ہی کہا کرتی تھیں۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 5282 }؂ اور امام بخاریؒ نے کہا: ہر کوئی جو امام کے پیچھے قراءت کے واجب ہونے کی طرف گیا ہے اُس کا یہی مذہب ہے۔{ FN 5281 } ؂ (امام بخاریؒ نے کہا:) اگر کوئی دلیل دے اور کہے کہ جب اُس نے رکوع پالیا تو (اس کی رکعت) ادا ہوگئی، پس جس طرح ایک رکعت میں (قراءت نہ کرنا) اس کے لیے جائز ہے، اسی طرح (باقی) رکعات میں بھی اس کے لیے جائز ہے۔تو اسے کہا جائے گا کہ صرف حضرت زید بن ثابتؓ، (حضرت عبد اللہ) بن عمرؓ اور اُن لوگوں نے ہی اسے جائز قرار دیا ہے جو امام کے پیچھے قراءت کرنے کی رائے نہیں رکھتے۔اور وہ لوگ جنہوں نے قراءت کرنے کی رائے دی ہے (وہ تو اس کے قائل نہیں۔) اور حضرت ابوہریرہؓ نے کہا ہے کہ اُس سے (رکعت) ادا نہیں ہوتی جب تک کہ وہ امام کو قیام کی حالت میں (یعنی رکوع سے قبل) نہ پالے۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)

آج 10 میں سے 10 باقی