مدرک رکوع تارک قراءت کے عدم اعتد اور رکعت کے فتویٰ دینے والے پر اعتراض اور ان کا جواب

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

اور عبد الرحمٰن الاعرج کے مخالف عبد الرحمٰن بن اسحاق کا اثر ابوہریرہ سے اگر کوئی پیش کرنا چاہے تو اسے یہ بھی سن رکھنا چاہیے کہ امام الائمہ نے اس کی نسبت کہا ہے۔وَلَيْسَ هٰذَا مِمَّنْ يُعْتَدُّ عَلٰى حِفْظِهٖ إِذَا خَالَفَ مَنْ لَيْسَ بِدُونِهٖ وَكَانَ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ (بْنُ إِسْحَاقَ) مِمَّنْ يَحْتَمِلُ فِي بَعْضٍ۔وَقَالَ إِسْمَاعِيْلُ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ: سَأَلْتُ أَهْلَ الْمَدِيْنَةِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ، فَلَمْ يَحْمَدْ مَعَ أَنَّهٗ لَا يُعْرَفُ لَهٗ بِالْمَدِينَةِ تِلْمِيْذٌ إِلَّا أَنَّ مُوسَى الزَّمْعِيَّ رَوَى عَنْهُ أَشْيَاءَ فِيْ عِدَّةٍ مِنْهَا اضْطِرَابٌ۔{ FR 4772 }؂ مدرک رکوع تارک قراءت کے عدم اعتدا و رکعت کے فتویٰ دینے والے پر اعتراض اور ان کا جواب پہلا سوال۔ابوہریرہ سے مروی ہےمَنْ أَدْرَكَ الرُّكُوْعَ مِنَ الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرٰى۔رواہ الدّارقطنی۔{ FR 4773 } ؂ ابن عمر سے ہےمَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أَوْ غَيْرِهَا۔۔۔الخ۔{ FR 5284 }؂ ۱ جواب۔اس حدیث میں بشربن معاذ متروک ہے۔ایسا ہی سلیمان بن ابوداؤد اور ابن ماجہ کی روایت میں عمروبن حبیب متروک ہے۔عمدہ طُرق میں اوزاعی کی روایت تھی مگر اس میں ولید { FN 4772 }؂ اور یہ (عبد الرحمٰن بن اسحاق) ایسا شخص نہیں کہ اس کے حافظہ پر اعتماد کیا جائے، جبکہ اس کی مخالفت کرنے والا اس سے کمزور نہیں ہے۔اور عبدالرحمٰن (بن اسحاق) بعض (روایات) میں قابل برداشت بھی ہے۔اور اسماعیل بن ابراہیم نے کہا: میں نے مدینہ والوں سے عبدالرحمٰن کے متعلق پوچھا تو اس کی صرف یہی تعریف کی گئی کہ مدینہ میں اس کا ایک ہی شاگرد معروف ہے یعنی موسیٰ زمعی نے اس سے متعدد ایسی چیزیں روایت کی ہیں جن میں اضطراب ہے۔{ FN 4773 } ؂ جس نے جمعہ کے دن دوسری رکعت کا رکوع پالیا تو اسے چاہیے کہ وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت ملالے۔اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے۔(سنن الدار قطني، کتاب الجمعة، بَابٌ فِيمَنْ يُدْرِكُ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً أَوْ لَمْ يُدْرِكْهَا) { FN 5284 }؂ جس نے نمازِ جمعہ یا اس کے علاوہ (کسی نماز) کی ایک رکعت پالی (تو اس نے نماز پالی) (سنن ابن ماجه، کتاب إقامة الصلاة، بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً)

مدلّس ہے ابن حبان نے کہا ہے اس کے سارے طریقے معلول ہیں۔ابن ابی حاتم نے کہا لااصل لہذا الحدیث۔{ FR 5288 }؂ پھر دارقطنی اور ابن ابی حاتم نے کہا صرف اتنا متن مَنْ اَدْرَکَ مِنَ الصَّلوٰةِ رَکْعَةً فَقَدْ اَدْرَکَھَا۔{ FR 5287 }؂ صحیح ہے۔صحیح متن ہمارے خلاف نہیں اس کے ایک اور طریقہ میں یحییٰ بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔دارقطنی نے کہا اس کی حدیث محفوظ نہیںاور ایک اور طریقہ میں ابن قیس متروک ہے۔ابن عمر سے ابن حباّن کی روایت میں ابراہیم منکر الحدیث ہے۔اوھیثم بڑا مدلّس ہے۔تمام ہوا تلخیص الجیر کا خلاصہ۔اور تلخیص میرے پاس اللہ کے فضل سے موجود ہے۔علاوہ بریں ابن عمر کی روایت میں مَنْ اَدْرَکَ رَکْعَةً ہے اور وہ ہمارے خلاف نہیں۔۲جواب۔ابوہریرہ کی یہ حدیث حقیقت میں یہ حدیث ہے إِذَا أَدْرَكَ أَحَدُكُمْ رَكْعَتَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَدْ أَدْرَكَ الْجُمُعَةَ، وَإِذَا أَدْرَكَ رَكْعَةً فَلْيَرْكَعْ إِلَيْهَا أُخْرٰى۔{ FR 4775 }؂ اس روایت میں رکوع کے بدلے رکعت کا لفظ موجود ہے اگرچہ یہ روایت بھی سلیمان جیسے متروک اور صالح جیسے ضعیف سے مروی ہے۔اِلاَّ جس کے معارضہ میں ہے وہ اس سے بھی ضعیف ہے۔جواب۳۔جمعہ کی تقیید آپ کی تقریب کو تام نہیں ہونے دیتی۔جواب۴۔راوی کا عمل اپنی روایت کے خلاف ہے اور حنفیہ کے اصول میں ہے کہ راوی کا عمل اگر اس کی روایت کے خلاف ہو تو راوی کی روایت قابل حجت نہیں کیونکہ اگر روایت حجت تھی تو راوی آپ خلاف نہ کرتا۔یاد رکھو یہ اصل ہم لوگ صحیح نہیں مانتے کیونکہ ممکن ہے راوی کو اپنی روایت ایک وقت بھول گئی۔ممکن ہے خطا کر گیا۔ممکن ہے روایت عزیمت تھی۔راوی نے رخصت پر عمل کیا یا روایت رخصت تھی راوی نے عزیمت پر عمل کیا وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔{ FN 5288 }؂ اس حدیث کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔{ FN 5287 }؂ جس نے نماز (باجماعت )کی ایک رکعت پالی تو اس نے نماز کو پا لیا۔{ FN 4775 } ؂ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن دونوں رکعتیں پالے تو اُس نے جمعہ پالیا اور جب ایک رکعت پائے تو اس کے ساتھ دوسری پڑھ لے۔(المعجم الأوسط للطبرانی، باب المیم، من اسمه مطلب)

۵جواب۔مَنْ اَدْرَکَ الرُّکُوْعَ میں مَنْ کا کلمہ عام ہے اور ظاہر ہے کہ یہاں اپنے عموم پر نہیں۔دیکھو ایک شخص نے وضو نہیں کیا اور مدرک رکوع ہو گیا یا اللہ اکبر نہیں کیا نہ اس کے بدلےخدائے بزرگ کہا اور مدرک رکوع ہو گیا یا قیام نہیں کیا۔اب فرمایئے ایسے مدرک رکوع کی رکعت ہوئی یا نہ ہوئی درصورت اوّل اجماع کے یا آپ کے ضرور خلاف اور دوسری صورت میں سوال ہے کہ عام عام نہ رہا۔کیونکہ حدیث مَنْ اَدْرَکَ میں یہ بیان نہیں کہ مَنْ اَدْرَکَ الرُّکُوْعَ بَعْدَ التَّکْبِیْرِ وَ بَعْدَ الْقِیَامِ بَلْ وَ بَعْدَ الْوُضُوْءِ اگر آپ لوگ اور دلائل سے یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ شمول رکوع بعد وضو اور تکبیر اور قیام ہو پس جیسے دلائل سے رکوع کے پہلے وضو اور تکبیر او ر قیام کی ضرورت ثابت کرتے ہیں ویسے ہی دلائل سے رکوع کے پہلے قراءت فاتحہ کی ضرورت کیوں نہیں مانتے۔دوسرا سوال۔عَنِ الْـحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّهٗ اِنْتَهَىٰ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ رَاكِعٌ فَرَكَعَ قَبْلَ أَنْ يَّصِلَ إِلَى الصَّفِّ، فَذَكَرَ ذٰلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: زَادَكَ اللهُ حِرْصًا وَلَا تَعُدْ۔متّفق علیه۔{ FR 4776 }؂ تفصیل اعتراض یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ابوبکرہ کو اعادہ کا حکم نہیں دیا باوجودیکہ ابوبکرہ نے قراءة نہیں پڑھی تھی۔معلوم ہو ارکعت اس کی رکوع میں ملنے سے پوری ہوئی کیونکہ ضرورت کے وقت سکوت بیان ہوتا ہے اور سکوت تقریر ہے۔اور تقریر حجت ہے۔۱جواب۔امام بخاری نے اس سوال کا نہایت لطیف جواب دیا۔نفسی فدا جوابه ما اعجبه و ما احسنه، قَالَ (الْإِمَامُ) الْبُخَارِيُّ: فَلَيْسَ لِأَحَدٍ أَنْ يَعُودَ لِمَا نَهَى النَّبِيُّ صلَّى اللهُ { FN 4776 } ؂ حسن (بصریؒ) نے حضرت ابوبکرہؓ سے روایت کی کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسے وقت پہنچے جبکہ آپؐ رکوع میں تھے تو انہوں نے صف میں شامل ہونے سے پہلے ہی رکوع کرلیا۔پھر انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ آپؓ کو (نیکی کی) حرص میں اَور بڑھائے، پھر ایسا نہ کرنا۔(صحیح البخاری، کتاب الأذان، بَابُ إِذَا رَكَعَ دُونَ الصَّفِّ)

عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ (قَالَ الْبُخَارِيُّ) وَلَيْسَ فِيْ جَوَابِهٖ أَنَّهُ اعْتَدَّ بِالرُّكُوْعِ عَنِ الْقِيَامِ۔{ FR 4777 }؂ ۲جواب۔کہاں لکھا ہے کہ ابوبکرہ نے بدون القراءة یا قبل القراء ة رکوع کیا تھا اگر کہو اس روایت میں قراءت کا ذکر نہیں اور عدم ذکر قراءت سے عدم قراءت لیتے ہیں تو اس کا جواب ہے کہ اس ابوبکرہ کی حدیث میں تکبیر تحریمہ کہنے اور ابوبکرہ کے وضو کرنے کا بھی ذکر نہیں پس اس کا بھی انکار کردو۔اور اگر کسی جگہ وضو اور تکبیر کا ثبوت ہے تو کسی ایسی ہی جگہ قراءت کا بھی ثبوت ہے۔اگر فَرَکَعَ کی فَاسے عدم قراءت آپ لوگوں نے سمجھا ہے تو نحو کی کتابوں میں فا کی بحث دیکھو اور ان امثلہ پر غور کرو۔زَوَّجَ زَیْدٌ فَوَلَدَلَہٗ { FR 5292 }؂ اور دَخَلْتُ مَکَّةَ فَمَدِیْنَةَ۔{ FR 5293 }؂ اور آیت اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ا۔فَتُصْبِحُ الْاَرْضُ مُخْضَرَّةً۔{ FR 5294 }؂ اور آیت شریفہ۔ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً۔{ FR 5295 }؂ ان جملوں کی فائوں کو دیکھ کر سوچو کہ زید کے بیاہ کرنے پس بچہ پیدا ہونے میں کوئی فاصلہ ہوتا ہے یا نہیں ایسے ہی مکہ میں داخل ہونے پھر مدینہ کے داخل ہونے میں اور مینہ کے بادلوں سے اترآنے اور زمین کے سبزہ زار ہونے میں اور عَلقہ کے مُضغہ ہونے میں اگر ان جگہوں میں فاء فصل کے مانع نہیں تو ابوبکرہ کی حدیث فَانْتَہَیٰ فَرَکَعَ میں فصل (تکبیر اور فاتحہ پڑھنے کا فصل) کا کون مانع۔۳۔جواب۔کہاں ثابت ہوا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اعادہ یاقضا کا حکم نہیں دیا۔{ FN 4777 }؂ میری جان آپ کے جواب پر قربان، کیا ہی خوبصورت اور کیا ہی پیارا (جواب) ہے۔امام بخاریؒ نے کہا: کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس (کام) کی طرف لَوٹے، جس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہو۔(امام بخاریؒ نے کہا:) اور آپؐ کے جواب میں یہ بات نہیں ہے کہ آپؐ نے قیام کے بغیر ہی رکوع کو شمار کر لیا تھا۔(القراءة خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَكْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 5292 }؂ زید نے شادی کی پھر اس کے ہاں اولاد ہوئی۔{ FN 5293 }؂ میں مکہ میں داخل ہوا، پھر مدینہ (گیا) { FN 5294 }؂ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی اُتارتاہے، پھر زمین سرسبز ہوجاتی ہے۔{ FN 5295 }؂ پھر بنایا ہم نےاُس سیال کو بستہ خون ‘ پھر بنایا بستہ خون کو گوشت کا ٹکڑا۔

۴۔جواب۔کہاں ثابت ہوا ہے کہ ابوبکرہ نے قضا نہیں کی۔کیا عدم النقل نقل العدم ہے۔ابن الہمام حنفی نے کہاہے۔بالجملة عدم النقل لاینفی الوجود۔انتہٰی۔{ FR 5297 }؂ ۵۔جواب۔لزوم فاتحہ کا مسئلہ مشہور اور معلوم تھا اس لئے ابوبکرہ کو حکم نہ دیا ہو۔ابن ہمام نے اثبات وجوب فاتحہ میں اعرابی کی نسبت جو مَاتَیَسَّرَ کا حکم ہوا اس پر کہا ہے اِنَّ وُجُوْبُـہُمَا کَانَ ظَاہِرًا۔{ FR 5298 }؂ اور کہا ہے یا مَا تَيَسَّرَ بَعْدَ هَا (الفاتحة) لِظُهُورِ لُزُوْمِهَا۔{ FR 5299 }؂ پس ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلعم نے فاتحہ کے باب میں ابوبکرہ کو کچھ حکم نہ دیا لِظُهُوْرِ لُزُوْمِهَا وَلِأَنَّ وُجُوْبَهَا كَانَ ظَاهِرًا۔{ FR 5300 }؂ ۶۔جواب۔یہاں تقریر ہی نہیں اس مقام میں تو رسول اللہ صلعم نے ابوبکرہ پر انکار کیا ہے۔پھر تقریر کہاں رہی۔۷۔جواب۔ماناکہ سکوت تقریر ہے اِلاَّ تقریر قول کا معارضہ نہیں کر سکتی۔۸۔جواب۔جواز تاخیر بیان میں اصولیوں کا اختلاف ہے۔سائل کا مطلق ممنوع کہنا صحیح نہیں۔۹ـ۔جواب۔بعد فرض و تسلیم تاخیر عن وقت الحاجة ممنوع ہے نہ الی وقت الحاجة اور یہاں ہم کہہ سکتے ہیں کہ سکوت الی وقت الحاجة ہوا اور یہ سکوت جمہور کے نزدیک جائز ہے۔۱۰۔جواب۔ابوبکرہ کی حدیث میں طبرانی نے صَلِّ مَا اَدْرَکْتَ وَ اقْضِ مَا سَبَقَکَ۔{ FR 5301 }؂ زیادہ کیا ہے۔تو شیخ سیوطی من امام الکلام للمولوی عبد الحی صاحب او رزیادہثقہ بلکہ تفرد ثقہ بزیادہ مقبول ہے۔صَرَّحَ بِہِ ابنُ الْہَمَّام پس بیان ہو گیا تاخیر تر ہے۔{ FN 5297 }؂ ازاں جملہ تحریر کا نہ ہونا اُس کے وجود کی نفی نہیں کرتا۔{ FN 5298 }؂ ان دونوں کا واجب ہونا ظاہر ہے۔(فتح القدیر شرح الھدایة لابن الھمام، کتاب الصلاة) { FN 5299 } ؂ اس (یعنی سورۂ فاتحہ کے پڑھنے) کے بعد جو تمہیں میسر ہو (پڑھو) اس کے لازم ہونے کے اظہار کے لیے۔(فتح القدیر شرح الھدایة لابن الھمام، کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة) { FN 5300 }؂ اس (یعنی سورہ فاتحہ) کے لازم ہونے کے اظہار کے لیے اور اس لیے کہ اس کا واجب ہونا ظاہر ہے۔{ FN 5301 }؂ جو (حصہ باجماعت نمازکا) تم پالو، پڑھو لو اور جو تمہارے آنے سے پہلے گذر جائے اُسے پورا کرلو۔

آج 10 میں سے 10 باقی