تاخیر بیان وغیرہ کے انکار پر الزام

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

تاخیر بیان وغیرہ کے انکار پر الزام افعال حج کے بیان میں حج نبوی کا قصہ دیکھ جائو اور اس میں جن لوگوں سے رَمی اور ذَبح اور حَلق وغیرہ کی تقدیم اور تاخیر ہو گئی ان کی نسبت حضرت امام اعظم سیّد ولد آدم شفیع الامم صلی اللہ علیہ و سلم کا فتویٰ۔اِفْعَلْ وَلَاحَرَجَ۔اِفْعَلْ وَلَاحَرَجَ۔{ FR 5304 }؂ پڑھو۔پھر اپنے وجوب دم کا حکم اس کے مقابلہ لاکر دیکھو۔اور سوچو کہ تاخیر بیان یا عدم نقل حکم وجوب دم موجود ہے یا نہیں۔اور جس شخص نے صحابہ میں سے اپنی بی بی کے ساتھ رمضان میں بحالتِ صوم جماع کیا اور تمرات عطیہ نبویہؐ بھی اپنے گھر والوں کو ہی کھلا دیں۔اس کے حق میں آپ کا فتویٰ ہے کہ کفارہ اور قضا اس کے ذمہ رہا حالانکہ کسی حدیث میں ثابت نہیں ہوا کہ اسے رسول اللہؐ نے کفارے اور قضا کا حکم دیا۔پس یا تو تاخیر بیان مانا یا عدم نقل کو نقل عدم نہ کہا یا یہ کہو گے اِنَّ لزومہا کان ظاهرًا وان وجوبھما کان مشهورًا { FR 5305 }؂ جو عذر یہاں تراشو وہی۔ابوبکرہ کے قصہ میں قراءت فاتحہ کے واسطےسمجھ لو۔۱۱۔جواب۔لاتعد بفتح تا اور ضم عین عود سے صحیح روایت میںآیا ہے اگر آپ لوگوں نے عدو یا اعادہ سے مشتق مانا تو لاتعد محتمل ہوا وَ اِذَا جَآءَ الْاِحْتِمَالُ بَطَلَ الْاِسْتِدْلَالُ۔{ FR 5306 }؂ تیسراسوال۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوعًا: إِذَا جِئْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ وَنَحْنُ سُجُوْدٌ فَاسْجُدُوْا، وَلَاتَعُدُّوْهَا شَيْئًا، وَمَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ، فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ۔{ FR 4778 }؂ یہاں رکعت سے رکوع مراد { FN 5304 }؂ یوںکر لو (اس میں) کوئی حرج نہیں‘ یوںکر لو (اس میں) کوئی حرج نہیں۔{ FN 5305 }؂ یقیناً اس کا ضروری ہونا ظاہر ہے اور ان دونوں کا واجب ہونا مشہور ہے۔{ FN 5306 }؂ جب امکان موجود ہو تو استدلال زائل ہوجاتا ہے۔{ FN 4778 }؂ حضرت ابوہرہرہؓ سے مرفوع روایت ہے کہ جب تم نماز کے لیے آؤ اور ہم سجدہ میں ہوں، تو تم بھی سجدہ کرو اور اسے کچھ بھی شمار نہ کرو۔اور جس نے رکوع پالیا اُس نے نماز کو پالیا۔(سنن أبي داؤد، کتاب الصلاة، تفریع أبواب الرکوع والسجود، بَابٌ فِي الرَّجُلِ يُدْرِكُ الْإِمَامَ سَاجِدًا كَيْفَ يَصْنَعُ)

ہے نہ مجموعہ قیام اور رکوع۔۱۔جواب۔یہ حدیث منکر ہے اس کا راوی یحییٰ بن سلیمان المدنی منکر الحدیث ہے۔قالہ البخاری یحییٰ کا سماع زید اور ابن المقبری سے ثابت نہیں وَلَا تَقُومُ بِهِ الْحُجَّةُ كَمَا قَالَ الْبُخَارِيُّ۔{ FR 5309 }؂ ۲۔جواب۔رکعت کے شرعی اور عرفی معنے چھوڑنے اور مجاز شرعی (گو وہ حقیقت لغوی ہے) لینے پر کس نے مجبور کیا۔شرع نے بدوں قرینہ کہیں رکعت کے معنی رکوع نہیں لئے اور شرعی رکعت میں قیام‘ قراءت‘ رکوع‘ سجود سب کچھ ہے۔۳۔جواب۔جواب یہاں فرضیت فاتحہ کے ادلّہ رکعت کے معنے رکوع لینے کے خلاف ہیں پس صارف عن المجاز موجود ہو گیا۔۴۔جواب۔یہاں رکعت بمقابلہ سجدہ نہیں بلکہ جملہ بمقابلہ جملہ ہے پس مقابلہ کا قرینہ صارف عن الحقیقت نہ ہوا۔۵۔جواب۔اگر یہاں رکعت کے معنے رکوع ہیں تو حسبِ حدیث قیام بقدر طمانینت اور سجود اور تکبیر بھی فرض رہی یا نہیں۔اگر ہیں تو گذارش کہ حدیث میں مذکور نہیں اگر کہو اور اور احادیث سے یہ چیزیں ثابت ہیں تو عرض ہے کہ ایسے ہی اور احادیث سے قراءت ثابت ہے۔اگر کہو یہ باتیں فرض نہیں تو خلاف ِاجماع اور خلافِ حنفیہ ہے۔۶ـ۔جواب۔اگر رکعت سے مراد رکوع ہے تو صلوٰة سے خواہ مخواہ آپ کو تمام رکعت لینا پڑا کیونکہ بقول آپ کے یہ ترجمہ ہو گا جس نے رکوع پایا اس نے صلوٰة پائی۔اور ظاہر ہے کہ صرف رکوع سے نماز نہیں ہوتی جب صلوٰة کے معنے رکعت تامہ ہوئے تو آپ کو یاد دلادیں گے کہ صحیح حدیث میں آیا ہے لاصلوٰة لمن لم یقرأ بفاتحة الکتاب یعنی کوئی پوری رکعت نہیں اس کی جس نے فاتحہ نہ پڑھی پس ہر رکعت میں فاتحہ فرض ہو گئی۔{ FN 5309 }؂ اور اس سے دلیل قائم نہیں ہوتی، جیسا کہ امام بخاریؒ نے کہا ہے۔

۷۔جواب۔احادیث ذیل میں دیکھو۔مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا، وَمَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهَا، رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ { FR 5312 }؂ اور حدیث صلوٰةُ الـخَوف میں آیا ہے صَلَّى بِهَؤُلَاءِ رَكْعَةً وَبِهَؤُلَاءِ رَكْعَةً وأمثالها۔{ FR 4779 }؂ رکعت سے مراد کیا صرف رکوع بدون القراء ة ہے اور کیا منفرد پر مَنْ اَدْرَکَ کی حدیثیں صادق نہیں اور کیا رسول اللہ صلعم نے امام ہو کر ہر ایک طائفہ کے ساتھ صرف رکوع ہی ادا فرمایا تھا۔ہرگز نہیں ‘ہرگز نہیں۔آثار کا جواب۔اوّل ان آثار کو نقل کرتا ہوں جن سے مدُرکِ رُکوع تارک قراءت کے جواز رکعت کا استدلال پکڑا گیا۔پھر ان کا انشاء اللہ تعالیٰ جواب دوں گا۔پہلا اثر۔ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے۔مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَدْ أَدْرَكَ۔{ FR 5313 }؂ (جس نے ایک رکعت پا لی اس نے نماز پا لی)اور ابن وہب نے یحییٰ بن حمید سے روایت کیا۔قَبْلَ أَنْ يُّقِيْمَ الْإِمَامُ صُلْبَهٗ۔{ FR 5314 }؂(امام کے کمر سیدھی کرنے سے پہلے) اور دوسرا ابن وھب سے طحاوی نے بیان کیا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ فَأَدْرَكْنَا الْإِمَامَ وَهُوَ رَاكِعٌ فَرَكَعْنَا ثُمَّ مَشَيْنَا حَتَّى اسْتَوَيْنَا فِي الصَّفِّ فَلَمَّا قَضَى الْإِمَامُ الصَّلَاةَ قُمْتُ لِأَقْضِيَ‘ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: قَدْ أَدْرَكْتَ الصَّلَاةَ۔{ FR 4780 }؂ تیسرا طحاوی سے وَعَنْ طَارِقٍ۔۔۔دَخَلْنَا الْمَسْجِدَ فَرَأَيْنَا النَّاسَ رُكُوعًا فِي مُقَدَّمِ { FN 5312 }؂ جس نے صبح کی نماز کی ایک رکعت سورج طلوع ہونے سے پہلے پا لی، تو اُس نے اسے پالیا۔اور جس نے عصر کی نماز کی ایک رکعت سورج غروب ہونے سے پہلے پا لی تو اُس نے اسے پالیا۔امام بخاریؒ نے اسے روایت کیا ہے۔{ FN 4779 }؂ آپؐ نے ان لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی اور دوسرے لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی اور اسی طرح کیا۔{ FN 5313 } ؂ جس نے نماز کی ایک رکعت پالی تو اُس نے (نماز) پالی۔{ FN 5314 }؂ اس سےپہلے کہ امام اپنی کمر سیدھی کرلے۔{ FN 4780 }؂ (زید بن وہب نے کہا:) میں اور (حضرت عبد اللہ) بن مسعودؓ مسجد میں داخل ہوئے تو ہم نے امام کو رکوع کرتے ہوئے پایا۔ہم نےرکوع کرلیا پھر چلے حتیٰ کہ صف میں جا شامل ہوئے۔جب امام نے نماز مکمل کرلی تو میں اُٹھ کھڑا ہوا تاکہ نماز مکمل کرلوں۔تو حضرت عبد اللہ نے کہا: تم نماز پاچکے ہو۔(شرح معانی الآثار للطحا

لْمَسْجِدِ فَرَكَعَ وَمَشٰى وَفَعَلْنَا مِثْلَ مَا فَعَلَ۔{ FR 4781 }؂ چوتھا۔طَحَاوِیْ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ۔۔۔قَالَ: رَأَيْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ رُكُوعٌ فَمَشٰى حَتّٰى إِذَا أَمْكَنَهٗ أَنْ يَّصِلَ إِلَى الصَّفِّ وَهُوَ رَاكِعٌ۔۔۔۔فَرَكَعَ ثُمَّ دَبَّ وَهُوَ رَاكِعٌ حَتَّى وَصَلَ الصَّفَّ۔{ FR 5316 }؂ اور نیز زیدبن ثابت سے مروی ہے أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ كَانَ يَرْكَعُ عَلَى عَتَبَةِ الْمَسْجِدِ وَوَجْهُهٗ إِلَى الْقِبْلَةِ ثُمَّ يَمْشِيْ (إِلَى الصَّفِّ) ثُمَّ يَعْتَدُّ بِهَا إِنْ وَصَلَ إِلَى الصَّفِّ أَوْ لَمْ يَصِلْ{ FR 4782 }؂۔پانچواؔں۔محمدؒ کی مؤطا میں مالک سے ہے۔عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابن عمر… إِذَا فَاتَتْكَ الرَّكْعَةُ فَاتَتْكَ السَّجْدَةُ۔{ FR 5317 }؂ مالک نے مؤطا میں کہا بلغه أن عبد الله بن عمر وزيد بن ثابت كانا يقولان: من أدرك الركعة فقد أدرك السجدة۔وَکَذَا عَنْ أَبِی ھُرَیْرَةَ إِلَّا زَادَ مَنْ فَاتَهٗ قِرَاءَةُ أُمِّ الْقُرْآنِ فَقَدْ فَاتَهٗ خَيْرٌ كَثِيرٌ۔{ FR 4783 }؂ { FN 4781 } ؂ اور طارق (بن شہاب) سے روایت ہے کہ …… ہم مسجد میں داخل ہوئے تو ہم نے مسجد کے اگلے حصہ میں لوگوں کو رکوع کی حالت میں دیکھا۔اس پر (حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے) رکوع کرلیا اور چلتے گئے۔ہم نے ویسا ہی کیا جیسا انہوں نے کیا۔{ FN 5316 }؂ حضرت ابوامامہؓ …سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے حضرت زید بن ثابتؓ کو دیکھا، وہ مسجد میں داخل ہوئے اور لوگ رکوع میں تھے تو وہ چلتے رہے یہاں تک کہ جب اُن کے لیے رکوع کی حالت میں صف میں شامل ہونا ممکن ہوگیا… تو انہوں نے رکوع کیا ، پھر رکوع کی حالت میں ہی سرکنے لگے یہاں تک وہ صف میں شامل ہوگئے۔{ FN 4782 }؂ کہ حضرت زیدبن ثابتؓ مسجد کی دہلیز پر ہی رکوع میں (شامل) ہوجاتے تھے اور اُن کا رُخ قبلہ کی طرف ہوتا تھا۔پھر وہ (صف کی طرف) چلتے اور خواہ وہ (رکوع کی حالت میں ہی) صف میں مل پاتے یا نہ مل پاتے، اسے شمار کرلیتے تھے۔{ FN 5317 }؂ نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ جب تم سے رکوع چھوٹ جائے تو وہ رکعت تم سے رہ گئی۔

ساتوا ں۔اخرج الحلبی فی شرح المنیة عن عمر: إِذَا أَدْرَكْتَ الْإِمَامَ رَاكِعًا فَرَكَعْتَ قَبْلَ أَنْ يَّرْفَعَ رَأْسَهٗ فَقَدْ أَدْرَكْتَ الرَّكْعَةَ وَإِنْ رَفَعَ قَبْلَ أَنْ تَرْكَعَ فَقَدْ فَاتَتْكَ الرَّكْعَةُ۔{ FR 4784 }؂ ۱۔جواب۔پہلے اثر کی نسبت امام بخاری نے کہا۔يَحْيَى بْنُ حُمَيْدٍ فَمَجْهُولٌ لَايُعْتَمَدُ عَلٰى حَدِيثِهٖ غَيْرُ مَعْرُوفٍ بِصِحَّةٍ خَبَرُهٗ مَرْفُوعٌ وَلَيْسَ هٰذَا مِمَّا يَحْتَجُّ بِهٖ أَهْلُ الْعِلْمِ۔{ FR 5320 }؂ پھر بخاری نے کہا ہے۔مالک کے تابع ہوئے (مالک نے قبل ان یقیم صلبہ کا لفظ زیادہ نہیں کیا) عبید اللہ اور یحی بن سعید اور ابن الحاد‘ یونس ‘معمر ‘ابن عیینہ شعیب بن جریج عراک (الی ان قال) وَهُوَ خَبَرٌ مُسْتَفِيْضٌ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالْحِجَازِ وَغَيْرِهَا۔{ FR 5321 }؂ اور اگر زیادتی مان بھی لیں تو کہتے ہیں قبل ان یقیم الامام صلبہ ایسا ہے جیسا۔الحج عرفة۔اور الحج عرفہ کے معنے ہیں کہ جس نے عرفہ سے پہلے اور پیچھے کے ارکان پائے اور عرفہ نہیں پایا ا س کا حج نہیں۔ایسے ہی یہاں جس نے تکبیر وغیرہ اور سجدہ بدوں رکوع پایا۔اس کی رکعت نہیں ہوئی۔علاوہ بریں من { FN 4784 }؂ حلبی نے شَرْحُ الْمُنْیَہ میں حضرت عمرؓ سے روایت کی ہے کہ جب تم امام کو رکوع کی حالت میں پاؤ، پھر تم اس کے سر اُٹھانے سے پہلے رکوع کرلو تو تم نے رکعت کو پالیا اور اگر اُس نے تمہارے رکوع کرنے سے پہلے (سر) اُٹھا لیا تو تمہاری رکعت چھوٹ گئی۔{ FN 5320 }؂ یحيٰ بن حمید تو مجہول ہے، اس کی روایت پر اعتماد نہیں کیا جاتا۔صحت کے لحاظ سے غیر معروف (راوی) ہے، اس کی خبر مرفوع ہوتی ہے لیکن ایسی نہیں کہ جسے اہل علم حجت سمجھیں۔{ FN 5321 }؂ (یہاں تک کہ انہوں نے کہا:) اور یہ خبر حجاز وغیرہ کے اہل علم کے نزدیک پھیلی ہوئی ہے۔{ FN 5322 }؂ جس نے رکوع کو پایا یعنی وضو کرنے ، تکبیر کہنے، قیام کرنے اور سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد رکوع کو پایا۔

یہاں اگر قرأة الفاتحہ کی زیادتی کی وجہ دریافت فرمائو تو ہم انشاء اللہ وہ بھی کہہسکتے ہیں پوچھو وہ کیا ہے۔جواب دیں گے وہی جو توضّأَ اور کَبَّــرَ اور قَامَ کی آپ نے نکالی ہے۔باقی آثار کی نسبت اوّل تو عرض ہے کہ محمد اور طحاوی اور حلبی ملتزم الصحّة نہیں ان کی سندیں بیان کرو اور کسی تصحیح کے امام کی تصحیح دکھلائو۔اور امام مالک کی بلاغات کا حال سنیے۔سیوطی نے تدریب میں کہا ہے۔وَمِنْ بَلَاغَاتِهِ أَحَادِيثُ لَا تُعْرَفُ، كَمَا ذَكَرَهُ ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ۔{ FR 5325 }؂ دوم۔طارق کا اثر صرف شرکت کا مظہر ہے نہ اعتداد رکعت کا۔سیوم۔ابوہریرہ کی اثر میں رکعت سے رکوع مراد لینا ممنوع ہے کیونکہ وہ شرعی رکعت نہیں۔چہارم۔بعض ان آثار سے صاف واضح ہوتا ہے کہ ان صحابہ نے وہی کام کیا جو ابوبکرہ نے کیا پس جیسے رسول اللہ ؐ کا حکم لاتعد ابوبکرہ کو تھا ان کو اس حکم نبوی کا محکوم کیوں نہ سمجھا جاوے۔پنجم۔ان کا فعل بعینہٖ ابوبکرہ کا فعل ہے اور یہ ثابت نہیں کہ ان کو لاتعد کا حکم پہنچا پس ان کے افعال باوجود امکان اختفاء الحکم عنھم { FR 5326 }؂ کیونکر حجت ہوں گے۔مولوی صاحب کا جواب مدرک رکوع کے حق میں۔مدرک رکوع مدرک رکعت ست اذا ادرک الامام فی الرکوع فانہ کان مدرکًا بتلک الرکعة صغیری۔{ FR 5327 }؂ اگر شخص امام رادریا بد ہرجاکہ امام را در یابددرہماں رکن داخل شود۔اگر رکوع یافت رکعت یافت واِلاَّ رکعت نیافت مالابدمنہ۔وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهٗ كَانَ يَقُوْلُ: مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ السَّجْدَةَ، رَوَاهُ مالِكٌ۔واطلاق الرکعة علی الرکوع واقع کما فی حدیث البخاری عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ۔۔۔۔{ FN 5325 }؂ اور (امام مالک کی) بلاغات میں ایسی احادیث بھی ہیں جوغیرمعروف ہیں۔جیسا کہ ابن عبد البر نے (بھی) اس کا ذکر کیا ہے۔(تدريب الراوي في شرح تقريب النواوي، النوع الأول الصحیح، أَوَّلُ مُصَنَّفٍ فِي الصَّحِيحِ الْمُجَرَّدِ صَحِيحُ الْبُخَارِيِّ ثُمَّ مُسْلِمٍ) { FN 5326 }؂ اُن سے حکم کا مخفی رہنا۔{ FN 5327 }؂ جب وہ امام کو رکوع میں پالے تو وہ صرف اُس چھوٹی سی رکعت (یعنی رکعت کے چھوٹے سے حصہ) کو ہی پانے والا ہے۔

ُنَّا۔۔۔نُصَلِّي وَرَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهٗ مِنَ الرَّكْعَةِ قَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهٗ۔کتبہ محمد فضل الدین۔{ FR 5328 }؂ فقیر۔صغیری اور مَالَا بُدَّ مِنْہُ میں کوئی دلیل مذکور نہیں۔پس ان سے فتویٰ دینا لِتَحْکُمَ بَیْنَ النَّاسِ بِـمَا اَرَاکَ اللہُ { FR 5329 }؂ کا امتثال نہیں۔ابوہریرہ کا اثر موقوف ہے اور وہ حجت مسلّمہ نہیں۔ابوہریرہ کے فتوے اور عمل کے خلاف ہے۔باایں ہمہ رکعت کے حقیقی اور شرعی معنے چھوڑ نے کی کوئی دلیل نہیں۔رکعت کے معنے بدوں قرینہ رکوع لینے کے شرع میں کوئی نظیر نہیں۔دیکھو آپ نے بھی جو حدیث بیان فرمائی اگر یہی الفاظ مان لیں جو آپ نے لکھے تو اس میں بھی رکعت کے معنی رکوع لینے پر فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہٗ { FR 5330 }؂ کا لفظ صریح قرینہ صارفہ موجود ہے۔مولوی صاحب سچ ہے۔علمی کہ نہ ماخوذ زمشکوٰة نبی ست واللہ کہ سیرابئی او تشنہ لبی ست جائکہ بود جلوہ حق حاکم وقت تابع شدن حکم خرد بے ادبی ست قال اللہُ تعالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَيْنَ يَدَيِ اللهِ وَرَسُوْلِهٖ۔هٰذَا آخر ما اردنا من الجواب الآن فی عدم اعتداد الرکعة لمدرک الرکوع و تارک ام القرآن۔و الحمد للہ الذی بنعمتہ تتمّ الصالحات۔و اعلم یا ایھا الناظر انما الاعمال بِالنّیّات۔{ FR 5331 }؂ { FN 5328 }؂ اور حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ وہ کہتے تھے جس نے رکوع پالیا اُس نے رکعت پالی، امام مالک نے اسے روایت کیا ہے۔اور لفظ رکعت کا اطلاق رکوع پر واقع ہوا ہے جیسا کہ صحیح بخاری کی حدیث میں ہے کہ حضرت رفاعہ بن رافعؓ سے روایت ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے، جب آپؐ نے رکوع سے اپنا سر اُٹھایا تو کہا: اللہ نے سن لی اس شخص کی جس نے اس کی تعریف کی۔(محمد فضل الدین نے(بھی) ا سے درج کیا ہے)۔{ FN 5329 }؂ تاکہ تو لوگوں کے درمیان اس کے ذریعہ سے جو اللہ نے تجھے دکھایا ہے فیصلہ کرے۔{ FN 5330 }؂ پھر جب آپؐ نے اپنا سر اُٹھایا۔{ FN 5331 }؂ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: اے لوگو! جو ایمان لائے ہو، اللہ اور اس کے رسول کے آگے بڑھ بڑھ کر باتیں نہ کیا کرو۔یہ اب آخری بات ہے جس کا جواب کے لیے ہم نے ارادہ کیا ہے کہ رکوع کو پانے والے اور امّ القرآن کو چھوڑنے والے کی رکعت کا شمار نہیں ہے۔اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس کی نعمت سے نیکیاں تکمیل پاتیں ہیں۔اور اے دیکھنے والے جان لے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی