دوسرا خط ایک شیعہ دوست کے نام

فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب

لایرث المسلم الکافر { FR 5527 }؂ پر عمل کرنا‘ چور کا پاؤںکاٹنا حالانکہ قرآن میں ہاتھ کا کاٹنا مذکور ہے۔طواف میں قیاساً طہارت کی شرط کا ایزاد کرنا حالانکہ قرآن مطلق ہے مغمیٰ علیہ سے اعمال حج دوسرا ادا کر دے اسے جائز قرار دینا حالانکہ صوم عن المیت میں اَنْ لَیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَاسَعٰی کا عذر ہے عاقلہ پر دیت کا حکم لگانا اور وَلَاتَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخرٰی کا خلاف نہایت ہی ضعیف حدیث سے نماز میں ہنس پڑنے کو ناقض وضو جاننا اور اونٹ کے گوشت کھانے کو ناقض وضوضعیف خبر سے غسل جنابت میں مضمضہ و استنشاق کو فرض کر دینا۔یا اینکہ وضو میں مضمضہ و استنشاق کی فرضیت سے انکار ہے۔موَزہ پر َمسح کرنے میں جواز کا فتویٰ باآنکہ عمامہ پر َمسح سے انکار ہے اور حدیثیں دونوں کی مساوی ہیں اور ایسے ہی صدہا جگہ احادیث سے قرآن پر ایزاد مان کر حنفیہ نے انکار بھی کر دیا اور مقدام بن معدیکرب کی اس حدیث پر خیال نہ کیا جس میں رسول اللہ نے فرمایا۔أَلَا إِنِّيْ أُوْتِيْتُ الْقُرْآنَ وَمِثْلَهٗ مَعَهٗ أَلَا يُوْشِكُ رَجُلٌ … شَبْعَانًا عَلٰى أَرِيكَتِهٖ يَقُوْلُ عَلَيْكُمْ بِالْقُرْآنِ … أَلَا لَا يَحِلُّ لَكُمْ … الْحِمَارِ الأَهْلِيِّ وَلَا كُلُّ ذِيْ نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ … وَلَا لُقَطَةٌ … مُعَاهَدٍ۔{ FR 5528 }؂ میں اب اس خط کو تمام کرتا ہوں۔ربنا آتنا فی الدنیا حسنة و فی الآخرة حسنة وقنا عذاب النّار۔دوسرا خط ایک شیعہ دوست کے نام ابواسامہ۔نور الدین سے اس کے دوست (ع۔و۔ح) کو السلام علیکم دیں۔ایک ایسی تسلی ہے جو اکراہ کا ثمرہ نہیں۔تیرہ سو برس کے جھگڑے ایک خط میں طے ہوں محال ہے۔اِھْدِنَا { FN 5527 }؂ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوتا۔{ FN 5528 }؂ غور سے سنو! مجھے قرآن دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ اس جیسا ہی دیا گیا ہے۔سنو! عنقریب ایک آدمی اپنے تخت پر متمکن کہے گا: قرآن کریم کو لازم پکڑلو۔غور سے سنو! پالتو گدھے اورنوک دار دانتوں والے درندے تمہارے لیے حلال نہیں ہیں۔اور کسی معاہد کی گری پڑی چیز بھی (تمہارے لیے حلال نہیں ہے)۔(مسند أحمد بن حنبل، مسند الشامیین، حديث المقدام بن معديكرب)

الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ کا بہت پڑھنا جمیعت اور طمانینت کا موجب ہے۔میرا حال پوچھتے ہو میں کس مشرب کا ہوں سنو۔ابتدا تمیز سے اس وقت تک اصحاب الحدیث کی جماعت میں شامل ہوں وَاَرْجُوْمِنَ اللہِ اَنْ اَمُوْتَ وَ اُحْشَرُ فِیْ حُبِّـھِمْ اِنْشَائَ اللہُ تَعَالٰی۔{ FR 5530 }؂ وہ اہل حدیث جن کی وساطت سے تمام لوگ رسول اللہ صلعم کے اقوال اور افعال اور احوال پر واقف ہوئے۔وہ جنہوں نے قدریہ جہمیّہ شیعہ خوارج سے حفظ اور عدالت کو دیکھ کر روایت لینے میں بے جا تعجب نہیں کیا۔روایت میں جب صحت کی شروط دیکھی پھر اخذِ روایت میں ہٹ دھرمی نہیں کی اس حزب الٰہی کی عمدہ کتاب بخاری کی صحیح ہے۔شیعہ کے ایک ممتاز متکلم نے استقصاء میں اس کتاب اور اس کے مصنف پر قدح کرنے میں بڑے زور لگائے۔اِلاَّ اس خیرخواہِ اسلام پر جھوٹھ اور نسیان کا الزام نہیں لگا سکا اس کے کسی راوی پر اگرجرح کی ہے تو یہ ثابت نہیں کر سکا کہ بخاری ایسے راوی کی روایت شواہد میں نہیں لایا بلکہ اصل مسئلہ کے اثبات میں کیا ہے یا اس روایت کو بخاری بدوں معاضد چھوڑ گیا۔پھر اب جانتے ہو صراف کھوٹا کھرا پہچان سکتا ہے۔آپ نے تَشْیِیْدُالْمَطَاعِنْ کی چار جلدیں میرے مطالعہ کے لئے مرحمت فرمائیں۔آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں نے کتاب کو بغور دیکھا سچ کہتا ہوں کہ علاّمہ مصنف نے صرف نکتہ چینوں پر وقت صرف کیا اور کئی ضروری باتوں پر توجہ نہیں فرمائی۔مثلاً سوچو کہ قرآن کریم میں آدم علیہ السلام جیسے خلیفہ کو عَصٰی کا فاعل بنایا گیا اور حضرت خاتم الانبیا ءامام الاصفیاء صلعم کو اِسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ کا مخاطب کیا گیا۔حضرت کلیم کے ایک اقرار کو اَ نَا مِنَ الضَّآلِّیْنَ کے الفاظ سے بیان کیا۔مومن ہمیشہ ان الفاظ کی توجیہات کرتے ہیں اور ان الفاظ کو سن کر انبیاء کی عصمت میں شک نہیں کرتے اور کوئی مسلمان وہم بھی نہیں کرسکتا کہ یہ حضرات خلافت عظمیٰ اور امامت کبریٰ کے قابل نہ تھے یا عصیان ‘ذنب ‘ضلالت کے سبب معزول ہو گئے۔موسیٰ اور خضر کا قصہّ قرآن میں موجود ہے۔وہاں دیکھو خضر بظاہر ملزم تھے اِلاَّ اصل اسباب پر جب اطلاع ہوئی تو معلوم ہوا کہ بالکل برَی ہیں۔پھر تم جانتے ہو کہ اجتہادی غلطیاں اجر کا { FN 5530 }؂ اور میںاللہ سے یہ امید کرتا ہوں کہ وہ میرا حشر ان لوگوں میں کرے گا جو ان کی محبت میں غرق ہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ

موجب بھی ہوتی ہیں۔مشورہ اگر عیب ہے تو وَشَاوِرْ ہُمْ میں تامل کیجیے۔سنو سنو سنو نہایت کا کمال چاہیے ہدایت کا نقصان کچھ ضرر نہیں دے سکتا سلف کا کیسا سچا فقرہ ہے۔اِنَّ الذُّنُوْبَ قَدْ یُوْصِلُ الْـجَنَّةَ وَ الْعِبَادَةُ قَدْ یَدْخُلُ النَّارَ۔{ FR 5533 }؂ کیا معنے معاصی سے کبھی توبہ کی راہ کھل جاتیہے اور عبادت سے کبھی انسان کبر اور ُعجب میں مبتلا ہو کر بالکل تباہ ہو جاتا ہے۔امام کا اگر معصوم ہونا اس لئے شرط ہے کہ لوگوں کی اصلاح ہوعام لوگ غلطی میں مبتلا نہ ہوں تو آپ جانتے ہو صرف امام کی عصمت سے یہ فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا اس لئے کہ امام کے اہلکار اور اس کے ملکوں پر چھوڑے ہوئے حاکم نہ معصوم ہونے ضرور ہیں اور نہ ان کا منصوص ہونا شرط ہے۔جناب پیغمبر اور جناب امیر کے نواب اور ُعماّل ہی کو دیکھ لو۔پس مناط حکم میں ان سے غلطی کا وقوع ممکن ہے اور آپ جانتے ہیں کہ اکثر لوگ امام تک نہیں پہنچ سکتے ُکل کا پہنچنا کیونکر ہو سکتا ہے۔اور آپ جانتے ہیں کہ صرف امام کی عصمت سے جب تک اس کا تسلط نہ ہواور ظاہر ی حکم نہ ہو لوگوں کو فائدہ کیونکر ہو سکتا ہے۔صاحب الزمان علیہ السلام کی حالت ملاحظہ کرو۔آپ جانتے ہیں کہ شخصی معاملات اورمنزلی انتظامات کے واسطے ہر ہر شخص کو ہروقت کے جزئیات کے لئے امام سے رجوع کرنا صریح محال ہے اگر کلیات جزئیات لے گا تو ضرور ہی اجتہاد میں غلطی کرے گا پس جس غرض پر عصمت اور امامت کو شیعہ امامیہ ثابت کرتے ہیں صرف اسی سے دنیا میں اصلاح کا قائم ہونا معلوم کیا یعنی اگر باری تعالیٰ اصلاح چاہتے تھے تو بقول آپ کے باری پر واجب تھا کہ امام کو تسلط دیتے۔دوسری بات جس کو فروگذاشت کیا یہ کہ مہاجرین ؓ کے حق میں لَاُکَفِّرَنَّ عَنْھُمْ سَیِّاٰتِـھِمْ وَلَاُدْخِلَنَّھُمْ جَنّٰتٍ تَـجْرِیْقرآن میں موجود ہے۔بھلا جن لوگوں کی نسبت کفارہ اور جنت میں لے جانے کا وعدہ ہو وہ آخر سز اپائیں واللہ عقل نہیں مانتی۔سنو سنو سنو مکفرات ذنوب بہت ہیں۔اوّل خالص توبہ۔دوم استغفار۔سیوم اعمال صالحہ۔چہارم مومن کی دعا۔پنجم رسول اللہ کی دعا۔ششم آپؐ کی شفاعت۔ہفتم احوال و صدمات جو مابعد الموت طاری { FN 5533 }؂ گناہ بھی جنت میں پہنچا دیتے ہیں اور عبادت بھی آگ میں داخل کر دیتی ہے۔

ہوتے ہیں۔ہشتم۔وہ اعمال اور صدقات جن کا اثر میّت کو پہنچنا شرَع سے ثابت ہے جیسے میّت کی طرف سے روزہ رکھنا۔حج کر لینا۔میّت کی اولاد صالح۔میّت کا وہ علم جس کا نفع جاری رہے۔نہم۔دنیویہ صدمات۔دہم۔کرب قیامہ۔یازدہم۔اقتصاص عند المیزان۔دوازدہم۔صدق توحید۔سیزدہم۔رحمت اَرحم الراحمین جس کی سبقت غضب پر منصوص ہے۔علاّمہ مصنف نے یہ خیال نہ فرمایا کہ اگر صحابہ سے معاصی سرزد ہوئے تو کیا مکفرات ان کے لئے محال ہو گئے تھے۔نہیں نہیں نہیں ابوبکر کی نسبت آپ کا یہ الزام کہ ان میں حزن اور خوف تھا اور یہ بات شجاعت کے خلاف ہے۔غار کی آیت میں ان کو صاحب کہا گیا۔فرمایا اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِہٖ لَاتَـحْزَنْ اِنَّ اللہَ مَعَنَا اور صاحب ہونا اہل نارکی صفت ہے بھلا خائف بزدل حزن والا صاحب خلافت کے لائق ہے۔پیارے سچ کہتا ہوں قرآن ہی وہ کتاب ہے جس کو شَفَاءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ { FR 5534 }؂ کہنا بالکل سچ ہے۔اب اس وہم کی دوا سنو۔موسیٰ علیہ السلام نے اللہ جلّ شَانُہٗ کے سامنے اقرار کیا ہے فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ اور یعقوب علیہ السلام نے فرمایا اِنَّـمَا اَشْکُوْ بَثِّیْ وَ حُزْنِیْ اِلَی اللہِ اور سُبْحَانَہٗ وَتَعَالیٰ حضرت امام الانبیاء علیہ ا لصَّلوٰة والسلام کو صاحب کا خطاب دے کر فرماتا ہے وَمَا صَاحِبُکُمْ بِـمَجْنُوْنٍ۔جس حالت میں ان اولوالعزم کو خوف اور حزن اور صاحب ہونے نے امام اور رسول اللہ اور نبی ہونے سے نہیں روکا اور مطعون نہیں کیا تو ابوبکر کو خلافت سے کیوں مانع ہوئے اور کیوں مطعون کیا۔اور یہ وہم اور خلاف واقعہ الزام کہ معاذ اللہ منافق تھے۔پیارے نہایت ہی غلط ہے جس حالت میں وہ جناب رسالت مآب صلعم کے ساتھ ہوئے۔جانتے ہواس وقت جناب کی کیا حالت تھی اور ایسی ابتدائی حالت میں ساتھ دینا کس بہادر اور عاشق کا کا م ہے اور پھر غور کرو اور سوچو اس نے اپنی خلافت کے وقت کفر کے کون سے مسئلہ کی اشاعت کی۔اپنی قوت اور سطوت { FN 5534 }؂ سینے کی بیماریوں کے لیے شفاء ہے۔

میں کفر کی رسوم میں کس کو پھلایا۔کیا اپنی اولاد کو جانشین بنانے میں کو شش کی۔کوئی قوم کے حقوق مقرر کئے۔صاحب اکثر صحابہ کو اگر منافق کہو گے یا کافر معاذ اللہ تو دین پہنچنے کا سلسلہ مفقود ہو جائے گا کیونکہ بطور آپ کے صحابہ دوگروہ ہوں گے۔ایک وہ جَمِّ غَفِیر اور سوادِ اعظم جو غاصبوں اور ظالموں اور منافقوں کا مجموعہ ہے اور ہمارے نزدیک اور فی الواقع جس کے سبب تمام عرب درست ہو گئے۔فارس اور شام اور روم اور مصر میں وہ بات پھیلی جس کی تصریح وَلَیُمَکِّنَنَّ لَھُمْ دِیْنَھُمُ الَّذِی ارْتَضٰی میں تھی اور جس نے کفار ہی سے لڑائی کی۔اور دوسرا وہ جو تقیہ کو فرض کہے۔پہلے سلسلہ کی ہر ایک روایت اگر قابل عمل نہیں تو دوسرے کی ہر بات میں یہ شبہ ہے کہ شاید یہ بات بڑے گروہ کے خوف سے کہی یا اپنے مریدوں کے بھاگ جانے کا ڈر تھا اس لئے یہ سخن کہا اور قرآن خود بے ترتیب پھیلا۔معاذ اللہ دیکھو کیسی غلطی ہے۔آپ نے اہل بیت کی مدح پر زور دیا ہے۔پیارے سنیوں میں کون ہے جو جناب امیر علیہ السلام اور ان کی اولاد کو بزرگ نہیں جانتا۔کیا ان کے مناقب ہماری حدیث کی کتابوں میں بہ بسط تمام موجود نہیں۔اگر احادیث صحیحہ کو بیان کرتے تو کیا ان میں کمی تھی۔نہیں پیارے۔آیت تطہیر سے اس مضمون کی وہ تسکین کہاں جو آپ چاہتے ہیں اور سنو سنو سنو۔اہل بیت کا لفظ قرآن میں کل تین جگہ آیا ہے اوّل بارہویں سپارہ میں دیکھو سورہ ہود قَالُوْا اَتَعْجَبِيْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرَكٰتُهٗ عَلَيْكُمْ اَهْلَ الْبَيْتِ۔دوم بیسویں سپارے میں دیکھو سورہ قصص وَ حَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰۤى اَهْلِ بَيْتٍ يَّكْفُلُوْنَهٗ لَكُمْ اور بائیسویں سپارہ میں دیکھو سورہ احزاب وَ قَرْنَ فِيْ بُيُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْاُوْلٰى وَ اَقِمْنَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتِيْنَ الزَّكٰوةَ۔وَ اَطِعْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيْرًا۔وَ اذْكُرْنَ مَا يُتْلٰى۔ان تین جگہ کے سوا قرآن میں اہلِ بیت کا لفظ نہیں آیا۔پہلی دو جگہ میں صریح بیان باتفاق ماوشما اہلِ بیت میں شامل ہیں۔اور تیسری آیت کا ماقبل اور مابعد دیکھو اور انصاف کا خون نہ کرو تو بیبیوں ہی کو خطاب ہے۔پھر آپ نے بیبیاں ہی اہل بیت سے

نکال دیں۔یادرکھو کُمْ کا لفظ اہل کے لحاظ سے یاشمول کے لحاظ سے ہے۔میرے ایک شیعہ جلیس نے ایک دفعہ جواب دیا کہ آیت میں ترتیب عثمانی نے یہ نقصان دیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ تم ایسا برُا عذر نہ کرو گے کیونکہ جیسا گذرا حدیث میں وہ بے اعتبارے تھے۔اس صورت میں پھر قرآن بھی قابل اعتماد نہیں رہتا۔دوم۔عجم لوگ بھی گئے گذرے زمانے میں ہزاروں حافظ ہیں اور میرے جیسے کم ذہن باہمہ کثرت شواغل سال میں یاد کر سکتے ہیں۔کیا ممکن ہے کہ عربوں نے جن کے حافظہ کو مؤرخ بالاتفاق مان چکے ہیں باہمہ فہم فصاحت و بلاغت قرآن کو تئیس برس میں یاد نہ کیا ہو۔پھر اس وقت جب اسلام میں داخل ہونے والوں کو ابتدا سے جوش تھی پھر یہ بات بھی عقل میں نہیں آتی کہ شیعہ کے ہزاروں مصنف اور داعی اپنی تصانیف کو ‘اپنے خیالات کو دنیا میں پھیلا دیں اور قرآن جیسی ضروری چیز کو صاحب الزمان غار میں لے کر کالعدم کر دیں پھر یُرِیْدُ کا لفظ آپ کے مطلب کو پورا نہیں ہونے دیتا۔دیکھیے ان آیات کو یُرِیْدُاللہُ بِکُمُ الْیُسْرَ۔حالانکہ سب لوگ یسر میں نہیں۔وَاللہُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْکُمْ اور سب تائب نہیں۔اصل بات یہ کہ ارادہ دو قسم ہے۔ایک شرعی اور ایک کونی اور کسی چیز کا ارادہ ظاہر کرنے سے اس چیز کی پسندیدگی ثابت ہوتی ہے اور آپ نے جو اَنْفُسَنَا وَاَنْفُسَکُمْ کی تفسیر فرمائی ہے وہ اس وقت تسلی بخش تھی اگر ظَنُّوالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِاَنْفُسِہِمْ خَیْرًا اور لَاتَقْتُلُوْا اَنْفُسَکُمْ۔اور تَقْتُلُوْنَ اَنْفُسَکُمْ وَ لَاتَلْمِزُوْا اَنْفُسَکُمْکی تفسیر بھی مجھے یا د نہ ہوتی اور حَسْبُکَ اللہُ وَ مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ میں آپ نے عطف کے کرنے میں سخت غلطی کی ہے۔یہ مَنِ اتَّبَعَکَ حسب کا مفعول ہے اور کاف پر معطوف ہے۔اَیْ حَسْبُکَ وَ مَنِ اتَّبَعَکَ اللہ جناب حکیم مہدی صاحب نے فقیر سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ امیر علیہ السلام کی بلافصل امامت کو قطعی الدلالہ نصّ سے ثابت کر دیں گے۔ان سے عرض کر دیجیے۔قبل از ارقام مسئلہ ان کلمات کو دیکھ رکھیں۔تَشْیِیْدُالْمَطَاعِن کے صفحہ ۳۷۴ میں ہے۔اکثر احکام از قرآن مستنبط نمی شود وآنچہ مستنبط می شود در غایت اجمال واشکال و تشابہ است واختلاف عظیم در فہم احکام ازانہا شدہ بعضی گفتہ اند محکم ترین آیات کریمہ آیت و ضوا ست و قریب بصد تشابہ

در ان است۔ودرقرآن ناسخ و منسوخ محکم تشابہ ظاہر وماول عام خاص مطلق مقید وغیر اینہا است پس چگونہ کتاب خدا برائے رفع اختلاف کافی باشد انتہٰی۔و قال قال علی ؑ اَ نَا کلام اللہ الناطق و ہذا کلام اللہ الصامت۔{ FR 5542 }؂ ترتیب عثمانی کا بگاڑ مزید براں رہا۔یہ تو قرآں غیرُذِی عوجٍ اور عربی مبین کا آپ کے ہاں حال ہے جس کو خدا نے اختلاف مٹانے کو نازل کیا۔قال اللہ وانزل معہم الکتاب بالحق لیحکم بین الناس فیما اختلفوا فیہ اور خدائی کتاب کا ناطق ہونا اس آیت سے ثابت ہے۔ہذا کتابنا ینطق علیکم بالحق اور کلام اللہ الناطق علیہ السلام کے اقوال کی حجیت کا یہ حال ہے کہ تقیہ کا احتمال آپ کے ہر ایک کلام میں موجود ہے دیکھو تَـہْذِیْبُ الْاَحْکَامِ میں ابوجعفر ُطوسی نے جناب امیرؑسے روایت کی۔قال علیہ السلام حرّم رسول اللہ صلعم لحوم الحمرالاَہْلِیَّةِ وَ نِکَاحُ الْمُتْعَةِ۔{ FR 5543 }؂ شیعہ علما کہتے ہیں۔تقیہ کے باعث کہا ہے اور حدیث مَنْ مَاتَ وَلَمْ یَعْرِفْ اِمَامَ زَمَانِہٖ۔{ FR 5544 }؂ احادیث کی معتبر کتابوں میں موجود ہے نہیں پھر اس میں تخصیص امام اور عدم فصل کا ذکر نہیں پھر باتفاق ماوشمااس زمانہ کے امام رسول اللہ صلعم ہیں یا قرآن امام ہے اور کتاب کا امام ہونا مِنْ قَبْلِہٖ کِتَابُ مُوْسٰی اِمَامًامیں دیکھیے۔عبقات میں حدیث غدیر پر زور دیا ہے۔اِلاَّ مصنف ہر ایک سلسلہ سند میں صرف ایک راوی کی مدح کسی کتاب سے نقل کرتا ہے پھر مادح کی مدح پر اس کی کتاب کی مدح میں تطویل کرتا ہےتمام کتاب میں سند کے ُکل رجال کا حال نقل نہیں کرتا پس یادھوکہ میں ہے یا دھوکہ دیتا ہے۔واللہ اعلم فقط۔ابواسامہ نور الدین۔تــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــمّ { FN 5542 }؂ اور انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ نے فرمایا: میں اللہ تعالیٰ کا بولتا کلام ہوں اور یہ اللہ تعالیٰ کا خاموش کلام ہے۔{ FN 5543 }؂ حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کا گوشت اور نکاح متعہ حرام کیا۔{ FN 5544 }؂ جو ایسی حالت میں مرا کہ اپنے زمانہ کے امام کو نہ پہچانا……۔

آج 10 میں سے 10 باقی