فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بسم الله الرحمن الرحيمد
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اللهِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ الظلام
مَا أَنكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا
وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِكُنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ
حَكَماً عَدْلاً
(ارشاد نبوی)
( القرآن الكريم )
فتاوى
حضرت مسیح موعود الين خادم
تصحيح وتخريج حواله جات
ظهير احمد خان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَتُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمَ وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
گزشتہ صدی کے اوائل میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے
اقوال و ارشادات مبارکہ پر مبنی فتاوی کے بعض مجموعے شائع ہوئے ۔ ان میں سے ایک مجموعہ " فتاوے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام " کے عنوان سے 10 ستمبر 1935 ء کو شائع ہوا تھا۔
اس دور میں اس عنوان پر شائع ہونے والا چونکہ یہ آخری مجموعہ تھا، لہذا علمی حلقوں میں بڑی کثرت
سے احباب نے اس سے استفادہ کیا اور ایک لمبے عرصہ سے جامعہ احمدیہ کے نصاب میں یہ شامل ہے۔
اس میں کوئی کلام نہیں کہ جس دور میں یہ مجموعہ شائع ہوا اس دور کے محدود وسائل اور سہولتوں کو سامنے
رکھ کر جب ہم اس مجموعہ پر نظر ڈالتے ہیں تو شائع کرنے والے کیلئے شکر واحسان کے جذبات ہمارے دلوں
میں پیدا ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس کی جزاء عطا فرمائے ۔ آمین
خاکسار بھی چونکہ فقہ کا طالبعلم ہے۔ اس حوالہ سے خاکسار کی دلی تمنا تھی کہ یہ مجموعہ جو کثرت سے علمی
حلقوں کے زیر استفادہ ہے اور جماعت احمدیہ کی ویب سائیٹ Al Islam پرسید نا حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتب کے ساتھ موجود ہے، اس مجموعہ میں شامل سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے
ارشادات مبارکہ کے اصل اور درست حوالہ جات اس میں درج کئے جائیں۔
الحمد للہ کہ اسی کی دی ہوئی توفیق اور محض اس کے فضل و احسان سے اس مجموعہ کی کمپیوٹر پر کمپوزنگ کے
ساتھ ساتھ ہر حوالہ کی عبارت کو اصل ماخذ کے ساتھ ٹیلی (Tally) کر کے شامل مجموعہ کیا گیا ہے اور نیچے
اصل حوالہ درج کر دیا گیا ہے۔
خاکسار کے ساتھ اس کام میں برادرم محترم مبشر احمد صاحب ظفر واقف زندگی الشرکة الاسلامیه لندن
نے بڑی محبت کے ساتھ تعاون کیا اور تمام اقتباسات کو اصل ماخذ کے ساتھ ٹیلی (Tally) کروانے کیلئے
ایک ایک اقتباس پڑھ کر سنایا۔ نیز محترم مرزا نصیر احمد صاحب محترم سعد محمود باجوہ صاحب اور محترم طاہر محمود
مبشر صاحب اساتذہ جامعہ احمدیہ یو کے نے بڑی محنت سے اس کتاب کی پروف ریڈنگ کر کے خاکسار کی
مدد فرمائی فجزاهم الله خيرا
اس مجموعہ میں کل 380 عناوین کے تحت سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقوال و ارشادات
درج تھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان میں سے 375 عناوین کے تحت درج اقتباسات کو اصل ماخذ سے
ٹیلی (Tally) کر کے درست حوالہ جات کے ساتھ اس مجموعہ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ باقی پانچ عناوین
کے تحت درج اقتباسات تا حال اصل ماخذ سے نہیں مل سکے اس لئے ان عناوین کے سابقہ اقتباسات اور
حوالہ جات کو من وعن { ان دو بریکٹوں کے اندر } درج کر دیا گیا ہے۔ تا ان کا باقی اقتباسات سے امتیاز قائم
رہے۔
اصل ماخذا اخبار الحکم اور اخبار بدر وغیرہ میں جہاں بعض جگہوں پر سہو کتابت تھی ، اسے اس مجموعہ میں
درست کر دیا گیا ہے۔
جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے یہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فتاوی پر مبنی مجموعہ ہے لہذا دو
عناوین کے تحت جہاں سہوا سیدنا حضرت خلیفة المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فتاوی درج ہو گئے تھے
انہیں اس مجموعہ سے نکال دیا گیا ہے۔
سابقہ مجموعہ میں بعض جگہوں پر سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباس کے کچھ حصہ کو چھوڑ دیا۔
گیا تھا ، اس کمپیوٹرائز مجموعہ میں ان جگہوں پر مکمل اقتباس شامل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
مجموعہ میں موجود عناوین سے تعلق رکھنے والے حضور علیہ السلام کے مزید ملنے والے ارشادات کو بھی شامل کر
دیا گیا ہے۔
آخر پر دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس حقیر سی خدمت کو قبول فرما کر محض اپنے فضل واحسان
سے اس عاجز کا بس خاتمہ بالخیر فرمادے۔ آمین
خلافت کا ادنی غلام
ظهير احمد خان
مربی سلسلہ۔ شعبہ ریکار ڈ دفتر پی ایس لندن
31۔12۔13