خدمت دین
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بسم الله الرحمن الرحیم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم
خدمت دین
کے کئی ایک شعبے اور کئی ایک طریقے ہیں ، مومن کا فرض ہے کہ خدمت دین کے ہر موقعہ اور ہر شعبہ میں
حصہ لینے کی کوشش کرتا رہے۔ کیا معلوم کہ اللہ تعالیٰ کو کونسی خدمت پسند آ کر اس کی رضا کے حصول کا
موجب ہو۔ اللہ تعالیٰ جو علیم بذات الصدور ذات ہے وہ خوب جانتا ہے کہ میں ہر حرکت خدمت کی
ابتداء اسی نیت سے کرتا ہوں ۔ البتہ الحاقی اور ضمنی رنگ میں فی الدنيا حسنة بھی ضرور مقصود مد نظر
رہتا ہے اور میں ہمیشہ اس کا پھل اسی دنیا میں اس رنگ میں بھی حاصل کرتا رہا ہوں کہ باوجود کم مائیگی
اور بے بضاعتی اور بالکل بے سروسامانی کے بڑے سے بڑے کام حیر العقول رنگ میں انجام پذیر
ہوتے رہے ہیں۔ جس کو میں محض اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان بیکراں یقین کرتا ہوں ۔
منجملہ ان ناچیز خدمات کے ایک یہ خدمت بھی ہے۔ قریباً آٹھ نو سال کا عرصہ گذرتا ہے کہ میں
نے اس مقدس کام فتاویٰ کو شروع کیا تو لاہور میں مولوی محمد فضل خان صاحب چنگوی جو در اصل فتاوی
احمدیہ کے پہلے موجد اور مؤلف ہیں ملے ۔ ان سے میں نے ذکر کیا کہ میں نے فتاوی کا کام اس طرح
شروع کیا ہے کہ ہر ایک فتوی کا اصل حوالہ بھی ساتھ ہی درج کر دیا جاوے تا کہ مستند ہو جائیں ۔ اس پر
انہوں نے مجھے فرمایا کہ اب میں نهج المصلی فتاوی احمد یہ شائع کر رہا ہوں ۔ اس میں میں نے اس
امر کا لحاظ رکھ لیا ہے، تو میں نے یہ سن کر اپنی سرگرمیوں کو ملتوی کر دیا۔
مگر بعد میں جب چنگوی صاحب کی نهج المصلی نکلی تو میرے افسوس کی کوئی حد نہ رہی کہ
ایسی مفید کتاب کو انہوں نے اپنے ایک طول طویل عربی مضمون سے غیر معمولی طور پر جیم اور ختم کر دیا اور
پھر بھی وہ حصہ نامکمل رہا اگر وہ اس عربی حصہ کو شامل نہ بھی کرتے تب بھی میرے منشاء کے مطابق وہ نہ
تھی کیونکہ میرا منشاء صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فتاوی کو الگ طور پر انتخاب کر کے شائع کرنا
تھا۔ مگر چنگوی صاحب کی کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ دیگر بزرگان سلسلہ کے
فتاویٰ بھی جمع کئے گئے تھے کیونکہ جو طغری امتیاز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کو حاصل ہے وہ
اوروں کے کلام کو میسر نہیں ہو سکتا۔ حضرت صاحب صرف مفتی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حکم و عدل اور
مامور کی حیثیت سے مسئلہ کی کنہ اور حقیقت کو معقولی طور پر پوری بیان فرما کر سائل کو اس امر سے بگلی
مستغنی فرما دیتے ہیں کہ وہ یہ کہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یوں فرمایا بلکہ وہ خود معقولی طور پر
ہر میدان میں ان مسائل کو نہ صرف بیان ہی کر سکتا ہے بلکہ حضرت صاحب کے طرز بیان سے تمام
مسائل کے حل کرنے کیلئے ایسے آسان ترین اصول اور قواعد سائل کے ذہن نشین ہو جاتے ہیں کہ ان
فتاوی کو پڑھ کر اور سمجھ کر پھر کسی مسئلہ کیلئے کسی مفتی سے زیادہ پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ میں علی
وجہ البصیرت یہ کہہ سکتا ہوں کہ حضرت صاحب کے فتاویٰ کے مطالعہ سے شریعت اسلام کا مغز، حقیقت
اور عظمت اس قدر دل میں گڑ جاتی ہے کہ دل سے بے اختیار بانی اسلام علیہ الصلوۃ والسلام پر درود
شریف نکلتا ہے کہ اس محسن اعظم کے ذریعہ ایسی پاک تعلیم ہم کو نصیب ہوئی۔ اگر کوئی شخص ضد اور
تعصب سے بالکل آنکھیں نہ بند کرے تو صرف اسی فتاویٰ کے مطالعہ سے ہی حضرت مسیح موعود علیہ
لسلام کے ایمان اور عرفان کا مرتبہ دیکھ سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری یہ نا چیز محنت نافع الناس
ثابت ہو کر میرے لئے موجب رضائے الہی ہو۔ آمین
خاکسار
فخر الدین ملتانی 1935-9-6
نوٹ :۔ جن فتووں کے اصل حوالہ جات میسر نہیں آسکے ان کے آگے پرانے فتاوی احمد یہ مؤلفہ چنگوی
صاحب کے صفحات کا حوالہ دینے پر اکتفا کیا گیا ہے۔ (فخر ملتانی)