کتاب اللہ وسنت اور حدیث کے مدارج
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تاہم حدیثوں نے اس نور کو زیادہ کیا ۔ گویا اسلام نور علی نور ہو گیا اور حدیثیں قرآن اور سنت کیلئے گواہ کی
رح کھڑی ہوگئیں اور اسلام کے بہت سے فرقے جو بعد میں پیدا ہو گئے ان میں سے سچے فرقہ کو ا
احادیث صحیحہ سے بہت فائدہ پہنچا۔ پس مذہب اسلم یہی ہے کہ نہ تو اس زمانہ کے اہلحدیث کی طرح
حدیثوں کی نسبت یہ اعتقاد رکھا جائے کہ قرآن پر وہ مقدم ہیں اور نیز اگر ان کے قصے صریح قرآن کے
بیانات سے مخالف پڑیں تو ایسا نہ کریں کہ حدیثوں کے قصوں کو قرآن پر ترجیح دی جاوے اور قرآن کو
چھوڑ دیا جائے اور نہ حدیثوں کو مولوی عبداللہ چکڑالوی کے عقیدہ کی طرح محض لغو اور باطل ٹھہرایا
جائے۔ بلکہ چاہئے کہ قرآن اور سنت کو حدیثوں پر قاضی سمجھا جائے اور جو حدیث قرآن اور سنت کے
مخالف نہ ہو اس کو بسر و چشم قبول کیا جاوے۔ یہی صراط مستقیم ہے۔ مبارک وہ جو اس کے پابند ہوتے
ہیں ۔ نہایت بد قسمت اور نادان وہ شخص ہے جو بغیر لحاظ اس قاعدہ کے حدیثوں کا انکار کرتا ہے۔"
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد 19 صفحه 209 تا 212 مطبوعہ نومبر 1984ء)
فرمایا کہ:۔
(۲) کتاب اللہ وسنت اور حدیث کے مدارج
" یا درکھنا چاہئے کہ جب کوئی نبی خدا کی طرف سے آتا ہے تو وہ دو ذمہ داریاں لے کر آتا ہے اور
آج رات مجھے رویا میں دکھایا گیا کہ ایک درخت باردار اور نہایت لطیف اور خوبصورت اور پھلوں سے لدا ہوا راور
ہے اور کچھ جماعت تکلف اور زور سے ایک بوٹی کو اس پر چڑھانا چاہتی ہے جس کی جڑ نہیں بلکہ چڑھا رکھی ہے
وہ بوٹی افتیمون کی مانند ہے اور جیسے جیسے وہ بوٹی اس درخت پر چڑھتی ہے اس کے پھلوں کو نقصان پہنچاتی ہے
اور اس لطیف درخت میں ایک کھجو اہٹ اور بدشکلی پیدا ہو رہی ہے اور جن پھلوں کی اس درخت سے توقع کی
جاتی ہے ان کے ضائع ہونے کا سخت اندیشہ ہے بلکہ کچھ ضائع ہو چکے ہیں۔ تب میرا دل اس بات کو دیکھ کر
گھبرایا اور پکھل گیا اور میں نے ایک شخص کو جو ایک نیک اور پاک انسان کی صورت پر کھڑا تھا پوچھا کہ یہ
درخت کیا ہے اور یہ بوٹی کیا ہے جس نے ایسے لطیف درخت کو شکنجہ میں دبا رکھا ہے۔ تب اس نے جواب میں
مجھے یہ کہا کہ یہ درخت قرآن خدا کا کلام ہے اور یہ بوٹی وہ احادیث اور اقوال وغیرہ ہیں جو قرآن کے مخالف
ہیں یا مخالف ٹھہرائی جاتی ہیں اور ان کی کثرت نے اس درخت کو دبا لیا ہے اور اس کو نقصان پہنچارہی ہیں۔
اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ان کو امانت کے طور پر پہنچا دے۔ اول کلام الہی ۔ دوئم کلام الہی کے موافق عمل
کر کے دکھا دینا اور یہی دو باتیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک اصل ہیں اور اسی کو کتاب اور سنت کہتے ہیں اور
اب ایک تیسری بات ان دو کے ساتھ شامل کر لی گئی ہے وہ حدیث ہے۔ ہمارا مذہب یہ ہے کہ وہ تیسری
شے یعنی حدیث جب تک ان دونوں یعنی کتاب اور سنت کے موافق نہ ہو گی ہم نہیں مانیں گے۔
ان لوگوں نے دھوکا دہی کے طور پر سنت اور حدیث کو مخلوط کر کے ایک بنا دیا ہے۔ حالانکہ وہ دو جدا
چیزیں ہیں۔ سنت اور شے ہے اور حدیث اور چیز ۔ سنت کے معنی طریق اور عمل کے ہیں اور حدیث کا
مفہوم صرف بات ہے۔ یعنی وہ باتیں جو لوگوں نے اپنے الفاظ میں مدتوں بعد جمع کیں ۔ آنحضرت
علیهم السلام جو کچھ اللہ تعالیٰ سے پاتے تھے سنت کے طریق پر اسے بتا دیتے تھے۔ مثلاً نماز کا حکم ۔ مثلاً نماز کا حکم ہوا، آپ
نے نماز پڑھ کر بتادی۔ ایسا ہی زکوۃ اور اس کے متعلق جملہ امور حج اور اس کے ارکان روزہ اور اس کے
متعلقات غرض تمام امور جو اللہ تعالیٰ سے آپ پاتے ، ان کو کر کے دکھا دیتے ۔ آپ کے اس عمل کا نام
ہی سنت ہے جو حدیث سے بالکل الگ ہے اور قرآن شریف کی طرح سلسلہ تعامل میں یہ محفوظ ہے۔ کیا
اگر حدیث نہ ہوتی تو ہمارے مخالف کہہ سکتے ہیں کہ مسلمان نماز نہ پڑھتے یا روزہ نہ رکھتے یا زکوۃ نہ دیتے
یا حج نہ کرتے؟ نہیں نماز و روزہ حج زکوۃ اور دیگر ضروریات دین اسی طرح ہوتیں جیسے اب ہیں ۔ کوئی
نہیں کہہ سکتا کہ حدیث کے زمانہ تک جو دوسو برس تک کا زمانہ ہے مسلمانوں میں ضروریات دین پر عمل
نہ ہوتا تھا اور جب تک بخاری اور مسلم مرتب نہ ہوگئیں مسلمان مسلمان نہ تھے۔ یہ تو قرآن اور
آنحضرت علیهم السلام کی توہین ہے کہ آپ نے اس ذمہ واری کو پورا نہ کیا جو لے کر آئے تھے۔ تھے۔ قرآن
میں سب کچھ ہے مگر نبوت کا استدلال لطیف ہوتا ہے۔ جبرائیل سے جو معصوم [ معلوم] ہوتا آنحضرت
لی اللہ علم پا کر اپنے عمل سے دکھا دیتے۔ پس اس بات سے کبھی دھوکا نہ کھاؤ کہ ماؤ کہ حدیث اور سنت کو
ایک قرار دو۔ حدیث وہ اقوال رطب و یابس ہیں جو پیچھے جمع ہوئے ۔ ان میں وہی قابل اعتبار ہیں اور
صحیح ہیں جو کتاب اور سنت کے مخالف اور منافی نہیں ہیں۔
عليه وسلم
اگر کوئی سوال کرے کہ قرآن شریف سے نماز کی رکعتیں دکھاؤ ؟ تو اس کا جواب یہی ہے کہ یہ
ہمیں حدیث سے نہیں بلکہ سنت سے معلوم ہوا ہے اور اگر حدیثیں ایسی ہی تھیں جیسے قرآن شریف تو پھر
عليه وسلم
کیوں آنحضرت علی یا اللہ نے اپنی ذمہ واری میں فرق ڈالا۔
نبی کریم علیه السلام نے دو کام کئے ۔ اول قرآن سنا دیا اور پھر اپنے عمل سے دکھا دیا۔ چنانچہ اوّل
کیلئے خدا تعالیٰ نے فرمایا ۔ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ اور دوسرے عمل کے متعلق یعنی سنت کے
متعلق فرمایا دیا اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی اور دونوں کے مجموعہ اور نتیجہ کا نام اسلام ہوا۔
اب اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ مسیح علیہ السلام کی وفات کے متعلق سنت دکھاؤ تو اس کا جواب
یہی ہے کہ سنت موجود ہے۔ آنحضرت صلی اللہ نے خود مر کر دکھا دیا۔ ورنہ اگر او پر آسمان پر چڑھ جانا
سنت انبیاء تھا تو آسمان پر اڑ جاتے ۔ مگر جیسے قرآن نے شہادت دی مسیح کی وفات پر اور آپ کی وفات
پر إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ آپ نے مر کر دکھا دیا اور مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرُّسُلُ کی تصدیق کر دی۔ یہی وجہ ہے کہ پہلا اجماع آپ کی وفات پر حضرت مسیح علیہ السلام کی
وفات کی نسبت ہوا۔ حضرت ابوبکر کا استدلال کیسا لطیف تھا اور یہ خدا تعالیٰ کا قانون ہے کہ جو خلیفہ
ہونے والا ہوتا ہے اس کو لطیف استدلال اور نبوت کے انوار کا حصہ دیا جاتا ہے اور وہ ملکہ مخفی رہتا ہے
جب تک کہ وہ وقت نہ آجاوے جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کیلئے ہوا۔ غرض خلاصہ کلام یہ
ہے کہ کتاب ۔ سنت اور حدیث کو ہرگز ہرگز ملانا نہیں چاہئے ۔ "
فرمایا کہ:۔
الحکم نمبر 11 جلد 6 مؤرخہ 24 مارچ 1902 ء صفحہ (2)
وسلم
" ہمارے نزدیک تین چیزیں ہیں ایک کتاب اللہ دوسرے سنت یعنی رسول اللہ علیم یا اللہ کا عمل اور
تیسرے حدیث ۔ ہمارے مخالفوں نے دھوکا کھایا ہے کہ سنت اور حدیث کو باہم ملایا ہے۔ ہمارا مذہب
حدیث کے متعلق یہی ہے کہ جب تک وہ قرآن اور سنت کے صریح مخالف اور معارض نہ ہو اس کو چھوڑنا
نہیں چاہئے خواہ وہ محدثین کے نزدیک ضعیف سے ضعیف کیوں نہ ہو۔ جبکہ ہم اپنی زبانوں میں
دعائیں کر لیتے ہیں تو کیوں حدیث میں آئی ہوئی دعائیں نہ کریں جبکہ وہ قرآن شریف کے مخالف بھی
نہیں۔ قرآن شریف پر حدیث کو قاضی بنانا سخت غلطی ہے اور قرآن شریف کی بے ادبی ہے۔ حضرت
عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک بڑھیا نے حدیث پیش کی تو انہوں نے یہی کہا کہ میں ایک بڑھیا کیلئے
قرآن نہیں چھوڑ سکتا۔ ایسا ہی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے کسی نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے
کہ ماتم کرنے سے مردہ کو تکلیف ہوتی ہے تو انہوں نے یہی کہا کہ قرآن میں تو آیا ہے لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ
وِزْرَ أُخْرى
پس قرآن شریف پر حدیث کو قاضی ۔ بنانے میں اہلحدیث نے سخت غلطی کھائی۔
اصل بات یہ ہے کہ یہ ہے کہ اپنی موٹی عقل کی وجہ سے اگر کوئی چیز قرآن میں نہ ملے تو اس کو سنت میں دیکھو اور
پھر تعجب کی بات یہ ہے کہ جن باتوں میں ان لوگوں نے قرآن کی مخالفت کی ہے خودان میں اختلاف
ہے۔ ان کی افراط تفریط نے ہم کو سیدھی اور اصل راہ دکھا دی جیسے یہودیوں اور عیسائیوں کی افراط اور
تفریط نے اسلام بھیج دیا۔
پس حق بات یہی ہے کہ آنحضرت علی یا اللہ نے اپنی سنت کے ذریعہ تو اتر دکھا دیا اور حدیث ایک
تاریخ ہے اس کو عزت دینی چاہئے ۔ سنت کا آئینہ حدیث ہے۔
یقین پر ظن کبھی قاضی نہیں ہوتا کیونکہ ظن میں احتمال کذب کا ہے۔ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا
مسلک قابل قدر ہے انہوں نے قرآن کو مقدم رکھا ہے۔"
کتاب سنت اور حدیث
فرمایا:۔
الحکم نمبر 40 جلد 6 مؤرخہ 10 نومبر 1902ء صفحه (5)
" کتاب اللہ سب سے مقدم ہے جو خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔ اور سنت کے معنی روش اور راہ کے ہیں
یا دوسرے لفظوں میں اس کو رسول اللہ علی یا اللہ کا پاک عمل کہو۔ جو کچھ آپ کو حکم ہوتا تھا آپ اسے کر
عليه وسلم
کے دکھا دیتے تھے اس کر کے دکھا دینے کا نام سنت ہے۔
ان لوگوں کو یہ غلطی لگی ہوئی ہے کہ سنت اور حدیث کو ایک ہی قرار دیتے ہیں حالانکہ یہ دونوں الگ
ہیں۔ اور اگر حدیث جو آپ کے بعد ڈیڑھ سو دو سوبرس کے بعد لکھی گئ نہ بھی ہوتی تب بھی سنت مفقود
ہیں ہو سکتی تھی کیونکہ یہ سلسلہ تو جب سے قرآن نازل ہونا شروع ہوا ساتھ ساتھ چلا آتا ہے۔ اور
حدیث وہ اقوال ہیں جو رسول اللہ علی یا اللہ کے منہ سے نکلے اور پھر آپ کے بعد دوسری صدی میں