مقلد و غیر مقلد

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وہ مخالف قرآن نہ ہو۔" پھر سنت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ " امام اعظم علیہ الرحمۃ نے رفع یدین پر
کیوں عمل نہ کیا۔ کیا اس وقت حدیث کے راوی نہ تھے۔ راوی تو تھے مگر چونکہ یہ سنت اس وقت ان کو نظر
نہ آئی اس لئے انہوں نے عمل نہیں کیا۔ مولویوں کی بد قسمتی ہے کہ یہود و نصاری محرف و
مبدل تو ریت کو لئے پھرتے ہیں اور یہ بجائے قرآن کے حدیثوں کو لئے پھرتے ہیں ۔"
اخبار بدر نمبر 3 جلد 1 مؤرخہ 14 نومبر 1902ء صفحہ (19)
حدیث
فرمایا:۔
ایک اور غلطی اکثر مسلمانوں کے درمیان ہے کہ وہ حدیث کو قرآن شریف پر مقدم کرتے ہیں
حالانکہ یہ غلط بات ہے۔ قرآن شریف ایک یقینی مرتبہ رکھتا ہے اور حدیث کا مرتبہ ظنی ہے۔ حدیث
قاضی نہیں بلکہ قرآن اس پر قاضی ہے۔ ہاں حدیث قرآن شریف کی تشریح ہے۔ اس کو اپنے مرتبہ پر
رکھنا چاہئے ۔
حدیث کو اس حد تک ماننا ضروری ہے کہ قرآن شریف کے مخالف نہ پڑے اور اس کے مطابق
ہو۔ لیکن اگر اس کے مخالف پڑے تو وہ حدیث نہیں بلکہ مردود قول ہے۔ لیکن قرآن شریف کے سمجھنے
صلى الله
عليه وسلم
کے واسطے حدیث ضروری ہے۔ قرآن شریف میں جو احکام الہی نازل ہوئے ۔ آنحضرت علی
نے) ان کو عملی رنگ میں کر کے اور کرا کے دکھا دیا اور ایک نمونہ قائم کر دیا۔ اگر یہ نمونہ نہ ہوتا تو اسلام
سمجھ میں: میں نہ آ سکتا۔ لیکن اصل قرآن ہے۔ بعض اہل کشف آنحضرت علیم اللہ سے براہ راست ایسی سے
حدیثیں سنتے ہیں جو دوسروں کو معلوم نہیں ہوئیں یا موجودہ احادیث کی تصدیق کر لیتے ہیں ۔ "
فرمایا:۔
)4 الحکم نمبر 21 جلد 10 مؤرخہ 17 جون 1906ء صفحہ(
{(۸) مقلد و غیر مقلد }
اس میں کیا شک ہے کہ مدار نجات و رضا مندی حضرت باری عزاسمه اتباع رسول الله عليه و الله
ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ لیکن اس دوسری

بات میں بھی کچھ شک نہیں کہ آج کل جو دو گر وہ اس ملک میں پائے جاتے ہیں۔ جن میں سے ایک
گروہ اہلحدیث یا موحد کہلاتے ہیں اور دوسرے گروہ اکثر حنفی یا شافعی وغیرہ ہیں اور دونوں گروہ اپنے
تیں اہل سنت سے موسوم کرتے ہیں ان میں سے ایک گروہ نے تفریط کی راہ لی اور دوسرے گروہ نے
افراط کی۔ اور اصل منشائے نبوی کو یہ دونوں گروہ اس افراط اور تفریط اور غلو کی وجہ سے چھوڑ بیٹھے ہیں۔
تفریط کا طریق موحدین نے اختیار کیا ہے۔ اس گروہ نے ہر ایک طبقہ کے مسلمان اور ہر ایک مرتبہ کی
عقل کو اس قدر آزادی دے دی ہے جس سے دین کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے اور در حقیقت اسی آزادی
سے فرقہ نیچر یہ بھی پیدا ہو گیا ہے جن کے دلوں میں کچھ بھی عظمت سید نا نبی علیہ السلام اور خدا کے پاک
کلام کی باقی نہیں رہی ۔ جس حالت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ۔ اور ایسا ہی
حدیث نبوی میں بھی ہے کہ تم دیکھ لیا کرو کہ اپنے دین کو کس سے لیتے ہو۔ پس یہ کیونکر ہو سکے کہ ہر ایک
شخص جس کو ایک کامل حصہ تقویٰ کا بھی حاصل نہیں اور نہ وہ بصیرت اس کو عطا کی گئی ہے جو پاک لوگوں
کو دی جاتی ہے۔ وہ جس طرح چاہے قرآن کے معنی کرے اور جس طرح چاہے حدیث کے معنی کرے
بلکہ بلا شبہ وہ ضَلُّوا وَأَضَلُّوا کا مصداق ہوگا ۔ اگر یہی خدا تعالیٰ کا بھی منشا تھا کہ تمام لوگوں کو اس قدر
آزادی دی جائے تو پھر انبیاء علیہم السلام کے بھیجنے کی کچھ بھی ضرورت نہ تھی بلکہ خدا تعالیٰ کی قدرت
کاملہ سے صرف آسمان سے بغیر توسط کسی انسان کے قرآن شریف نازل ہو سکتا تھا۔ پس جبکہ یہ سلسلہ
ہدایت الہی کا انسانی توسط سے ہی شروع ہوا ہے اور توسط ان لوگوں کا جو خدا سے ہدایت پاتے ہیں۔
پس اس سے سمجھ سکتے ہیں کہ یہی طریق قیامت تک جاری رہے گا۔ اسی کی طرف اشارہ وہ حدیث کرتی
ہے جس میں فرمایا گیا ہے کہ ہر ایک صدی کے سر پر مجدد مبعوث ہوگا اور اس کی طرف یہ آیت کریمہ
اشارہ کرتی ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ یعنی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اس
دین کی محافظت اپنے ذمہ لی ہے۔ پس جبکہ خدا کے ذمہ اس دین کی محافظت ہے تو اس سے سمجھا جا سکتا
ہے کہ محافظت کے بارہ میں جو قدیم قانون خدا کا ہے اسی طریق اور منہاج سے وہ دین اسلام کی
محافظت کرے گا ۔ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلاً اور وہ طریق مجددین و مصلحین کا ہے۔ غرض
موحدین نے تو حد سے زیادہ بے قیدی اور آزادی کا راستہ کھول دیا ہے۔ بغل میں مشکوۃ یا بخاری یام
مسلم

آج 10 میں سے 10 باقی