قرآن میں حقیقی نسخ اور حقیقی زیادت جائز نہیں

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چاہئیے اور عربی خوانی کی استعداد ۔ پھر ایسے اشخاص کو حسب رائے موحدین کسی امام کی ضرورت نہیں۔
اور فرقہ مقلدین اس قدر تقلید میں غرق ہیں کہ وہ تقلید اب بت پرستی کے رنگ میں ہوگئی ہے۔ غیر
معصوم لوگوں کے اقوال حضرت سیدنا رسول الله علی الله کے قول کے برابر مجھے جاتے ہیں ۔ صد ہا
بدعات کو دین میں داخل کر لیا ہے۔ قراءة فاتحہ خلف الامام اور آمین بالجہر پر یوں چڑتے ہیں جس طرح
ہمارے ملک کے ہند و بانگ نماز پر۔ خوب جانتے ہیں کہ لا صَلوةَ إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ حديث صح
ہے اور قرآن کریم فاتحہ سے ہی شروع ہوا ہے۔ مگر پھر اپنی ضد کو نہیں چھوڑتے۔ پس اس تنازع میں
فیصلہ یہ ہے کہ اہل بصیرت اور معرفت اور تقویٰ اور طہارت کے قول اور فعل کی اس حد تک تقلید ضروری
ہے جب تک کہ بداہت معلوم نہ ہو کہ اس شخص نے عمداً یا سہواً قرآن اور احادیث نبویہ کو چھوڑ دیا ہے
کیونکہ ہر ایک نظر دقائق دنیا تک پہنچ نہیں سکتی لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ - مطہر کا دامن پکڑ نا ضروری
ہے۔ مگر ساتھ ہی یہ شرط ہے کہ وہ شخص جس کی ان شرطوں کے ساتھ تقلید کی جاوے معضلات دین جو
حالات موجودہ زمانہ کے موافق پیش آویں اس سے حل کر سکیں ۔ اسی کی طرف اشارہ صداقت مَنْ لَمْ
يَعْرِفُ اِمَامَ زَمَانِهِ الخ کرتی ہے۔
ہاں جس قدر ائمہ اربعہ رضی اللہ عنہم یا ان کے شاگردوں نے دین میں کوشش کی ہے حتی المقدور
ان کی کوششوں سے فائدہ اُٹھانا چاہئے اور ان بزرگوں کے اجتہادات کو نیک ظن کے ساتھ دیکھنا
چاہئے۔ ان کا شکر کرنا چاہئے اور تعظیم اور نیکی کے ساتھ ان کو یاد کرنا چاہئے اور ان کی عزت اور قبولیت کو
رد نہیں کرنا چاہئے ۔
فرمایا:۔
فتاوی احمد یہ صفحہ ۵ ایڈیشن اوّل ) ( یہ اقتباس تا حال اصل ماخذ سے نہیں مل سکا )}
(۹) قرآن میں حقیقی نسخ و حقیقی زیادت جائز نہیں
" کیا اس سبحانہ نے قرآن کریم کا نام عام طور پر قول فصل اور فرقان اور میزان اور امام اور نور نہیں
رکھا ؟ اور کیا اس کو جمیع اختلافات کے دور کرنے کا آلہ نہیں ٹھہرایا ؟ اور کیا یہ نہیں فرمایا کہ اس میں ہر ایک
چیز کی تفصیل ہے؟ اور ہر ایک امر کا بیان ہے۔ اور کیا یہ نہیں لکھا کہ اس کے فیصلہ کے مخالف کوئی حدیث

ماننے کے لائق نہیں؟ اور اگر یہ سب باتیں سچ ہیں تو کیا مومن کیلئے ضروری نہیں جو ان پر ایمان لاوے
اور زبان سے اقرار اور دل سے تصدیق کرے؟ اور واقعی طور پر اپنا یہ اعتقاد رکھے کہ حقیقت میں قرآن
کریم معیار اور حکم اور امام ہے۔ لیکن محجوب لوگ قرآن کریم کے دقیق اشارات اور اسرار کی تہہ تک نہیں
پہنچ سکتے اور اس سے مسائل شرعیہ کا استنباط اور استخراج کرنے پر قادر نہیں اس لئے وہ احادیث صحیحہ
نبویہ کو اس نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ گویا وہ قرآن کریم پر کچھ زواید بیان کرتی ہیں یا بعض احکام میں ان کی
ناسخ ہیں۔ اور نہ زواید بیان کرتی ہیں بلکہ قرآن شریف کے بعض مجمل اشارات کی شارح ہیں۔ قرآن
کریم آپ فرماتا ہے مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْنُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا (البقره: 107 ) یعنی
کوئی آیت ہم منسوخ یا منسی نہیں کرتے جس کے عوض دوسری آیت ویسی ہی یا اس سے بہتر نہیں
لاتے ۔ پس اس آیت میں قرآن کریم نے صاف فرما دیا ہے کہ نسخ آیت کا آیت سے ہی ہوتا ہے۔
اسی وجہ سے وعدہ دیا ہے کہ نسخ کے بعد ضرور آیت منسوخہ کی جگہ آیت نازل ہوتی ہے۔ ہاں علماء نے
مسامحت کی راہ سے بعض احادیث کو بعض آیات کی ناسخ ٹھہرایا ہے جیسا کہ حنفی فقہ کی رو سے مشہور
حدیث سے آیت منسوخ ہو سکتی ہے مگر امام شافعی اس بات کا قائل ہے کہ متواتر حدیث سے بھی قرآن
کا نسخ جائز نہیں اور بعض محدثین خبر واحد سے بھی نسخ آیت کے قائل ہیں لیکن قائلین نسخ کا یہ ہرگز
مطلب نہیں کہ حقیقی اور واقعی طور پر حدیث سے آیت منسوخ ہو جاتی ہے بلکہ وہ لکھتے ہیں کہ واقعی امر تو
یہی ہے کہ قرآن پر نہ زیادت جائز ہے اور نہ نسخ کسی حدیث سے ۔ لیکن ہماری نظر قاصر میں جو استخراج
مسائل قرآن سے عاجز ہے۔ یہ سب باتیں صورت پذیر معلوم ہوتی ہیں اور حق یہی ہے کہ حقیقی نسخ اور
حقیقی زیادت قرآن پر جائز نہیں کیونکہ اس سے اس کی تکذیب لازم آتی ہے۔ نور الانوار جو حنفیوں کے
اصول فقہ کی کتاب ہے اس کے صفحہ ۱ء میں لکھا ہے۔ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ الله بَعَثَ مُعَاذاً إِلَى
الْيَمَنِ قَالَ لَهُ بِمَا تَقْضِي يَا مُعَاذُ فَقَالَ بِكِتَابِ اللهِ قَالَ فِإِنْ لَّمْ تَجِدْ قَالَ بِسُنَّةِ رَسُوْلِ
اللَّهِ قَالَ فَإِنْ لَّمْ تَجِدْ قَالَ اَجْتَهِدُ بِرَأْيِي فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَفَّقَ رَسُوْلَهُ بِمَا يَرْضَى
بِهِ رَسُوْلُهُ لَا يُقَالُ إِنَّهُ يُنَاقِضُ قَوْلَ اللَّهِ تَعَالَى مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ فَكُلُّ شَيْءٍ
فِي الْقُرْآنِ فَكَيْفَ يُقَالُ فَإِنْ لَّمْ تَجِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ لَا نَّانَقُولُ إِنَّ عَدْمَ الْوَجْدَانِ لَا

آج 10 میں سے 10 باقی