غیر احمدی کے پیچھے نماز نہ پڑھو
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فکر کرتا رہا مجھے یہ آیت ملی وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ (الروم : 32)۔"
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 40 مطبوعہ نومبر 1984 ء )
(۲۲) غیر احمدی کے پیچھے نماز نہ پڑھو
کسی نے سوال کیا کہ جو لوگ آپ کے مرید نہیں ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے آپ نے
اپنے مریدوں کو کیوں منع فرمایا ہے۔ حضرت نے فرمایا:۔
" جن لوگوں نے جلد بازی کے ساتھ بدظنی کر کے اس سلسلہ کو جو اللہ تعالی نے قائم کیا ہے رڈ کر دیا
ہے اور اس قدر نشانوں کی پروا نہیں کی اور اسلام پر جو مصائب ہیں اس سے لا پروا پڑے ہیں ان لوگوں
نے تقوی سے کام نہیں لیا اور اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے کہ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ
خدا صرف متقی لوگوں کی نماز قبول کرتا ہے۔ اس واسطے کہا گیا ہے کہ ایسے آدمی کے پیچھے نماز نہ پڑھو جس
کی نماز خود قبولیت کے درجہ تک پہنچنے والی نہیں۔ قدیم سے بزرگان دین کا یہی مذہب ہے کہ جو شخص حق
کی مخالفت کرتا ہے رفتہ رفتہ اس کا سلب ایمان ہو جاتا ہے۔ جو پیغمبر خدا صلی اللہ کو نہ مانے وہ کافر ہے
مگر جو مہدی اور مسیح کو نہ مانے اس کا بھی سلب ایمان ہو جائے گا انجام ایک ہی ہے۔ پہلے تخالف ہوتا
ہے پھر اجنبیت پھر عداوت پھر غلو اور آخر کا ر سلب ہو جاتا ہے۔"
فرمایا:۔
الحکم نمبر 10 جلد 5 مؤرخہ 17 مارچ 1901 ء صفحہ 8)
یہ معمولی اور چھوٹی سی بات نہ سمجھیں بلکہ یہ ایمان کا معاملہ ہے۔ جنت اور دوزخ کا سوال ہے۔
میرا انکار میرا انکار نہیں ہے بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول علیهم السلام کا انکار ہے۔ کیونکہ جو میری تکذیب
کرتا ہے وہ میری تکذیب سے پہلے معاذ اللہ اللہ تعالیٰ کو جھوٹا ٹھہرا لیتا ہے جب کہ وہ دیکھتا ہے کہ
اندرونی اور بیرونی فساد حد سے بڑھے ہوئے ہیں اور خدا تعالیٰ نے باوجود وعدہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا
الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ کے ان کی اصلاح کا کوئی انتظام نہ کیا۔ جب کہ وہ اس امر پر بظاہر ایمان
لاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے آیت استخلاف میں وعدہ کیا تھا کہ موسوی سلسلہ کی طرح اس محمدی سلسلہ میں بھی
خلفاء کا سلسلہ قائم کرے گا۔ مگر اس نے معاذ اللہ اس وعدہ کو پورا نہیں کیا اور اس وقت کوئی خلیفہ اس
امت میں نہیں۔ اور نہ صرف یہاں تک ہی بلکہ اس بات سے بھی انکار کرنا پڑے گا کہ قرآن شریف
نے جو آنحضرت علیم اللہ کو مثیل موسیٰ قرار دیا ہے یہ بھی صحیح نہیں ہے معاذ اللہ کیونکہ اس سلسلہ کی اتم
مشابہت اور مماثلت کیلئے ضروری تھا کہ اس چودھویں صدی پر اس اُمت میں سے ایک مسیح پیدا ہوتا اسی
طرح پر جیسے موسوسی سلسلہ میں چودھویں صدی پر ایک مسیح آیا اور اسی طرح پر قرآن شریف کی اس
آیت کو بھی جھٹلانا پڑے گا جو آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ میں ایک آنے والے احمدی بروز کی خبر
دیتی ہے اور اس طرح پر قرآن شریف کی بہت سی آیتیں ہیں جن کی تکذیب لازم آئے گی بلکہ میں
دعوی سے کہتا ہوں کہ الْحَمْدُ سے لے کر وَالنَّاسِ تک سارا قرآن چھوڑ نا پڑے گا۔ پھر سوچو! کیا
میری تکذیب کوئی آسان امر ہے۔ یہ میں از خود نہیں کہتا خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حق یہی ہے
کہ جو مجھے چھوڑے گا اور میری تکذیب کرے گا وہ زبان سے نہ کرے مگر اپنے عمل سے اس نے
سارے قرآن کی تکذیب کر دی اور خدا کو چھوڑ دیا۔ اس کی طرف میرے ایک الہام میں بھی اشارہ
ہے۔ أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْگ بے شک میری تکذیب سے خدا کی تکذیب لازم آتی ہے اور میرے
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا
يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ۔ (سورۃ النور : 56) ترجمہ : اللہ نے تم
میں سے ایمان لانے والوں اور مناسب حال عمل کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کو زمین میں خلیفہ بنادے گا۔
جس طرح ان سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنا دیا تھا۔ اور جو دین اس نے ان کیلئے پسند کیا ہے وہ ان کیلئے اسے مضبوطی سے
قائم کر دے گا اور ان کے خوف کی حالت کے بعد وہ ان کیلئے امن کی حالت تبدیل کر دے گا۔ وہ میری عبادت کریں
گے ( اور ) کسی چیز کو میرا شریک نہیں بنائیں گے اور جو لوگ اس کے بعد بھی انکار کریں گے وہ نافرمانوں میں سے قرار
دیئے جائیں گے۔ ( حاشیہ از مرتب )
اقرار سے خدا تعالیٰ کی تصدیق ہوتی ہے اور اس کی ہستی پر قوی ایمان پیدا ہوتا ہے۔ اور پھر میری
تکذیب میری تکذیب نہیں یہ رسول اللہ علیہ السلام کی تکذیب ہے۔ اب کوئی اس سے پہلے کہ میری
تکذیب اور انکار کیلئے جرات کرے ذرا اپنے دل میں سوچے اور اس سے فتوئی طلب کرے کہ وہ کس کی
تکذیب کرتا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ کی کیوں تکذیب ہوتی ہے؟ اس طرح پر کہ آپ نے جو وعدہ کیا
تھا کہ ہر صدی کے سر پر مجدد آئے گا وہ معاذ اللہ جھوٹا نکلا ۔ اور پھر آپ نے جو اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ فرمایا تھا
وہ بھی معاذ اللہ غلط ہوا ہے اور آپ نے جو صلیبی فتنہ کے وقت ایک مسیح و مہدی کے آنے کی بشارت دی
إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا (سنن ابی داؤد کتاب
الملاحم باب ما يذكر في قرن المائة ) ترجمہ : یقینا اللہ تعالی اس امت کیلئے ہر صدی کے سر پر ایسے لوگ
مبعوث کرتا رہے گا جو اس امت کیلئے اس کے دین کی تجدید کیا کریں گے۔
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ اللهِ كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ - صحیح بخاری کتاب
احاديث الانبياء باب نزول عیسی ابن مریم) ترجمہ: رسول الله علیل یا اللہ نے فرمایا اس وقت تمہاری کیسی
خوش قسمتی ہو گی جب ابن مریم تم میں نازل ہوں گے اور تمہارا امام تم میں سے ہی ہوگا۔
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ اللهِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِكَنَّ أَنْ يَنزِلَ فِيُكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلًا فَيَكْسِرَ
الصَّلِيبَ وَيَقْتُلَ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعَ الْجِزْيَةَ وَ يَفِيضَ الْمَالِ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ - (صحیح بخاری
کتاب احادیث الانبياء باب نزول عیسی ابن مریم) ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ نے فرمایا اس ذات کی قسم
جس کے ہاتھ میں میری جان ہے قریب ہے کہ تم میں ابن مریم حاکم و عادل کے طور پر نازل ہوگا۔ پس وہ صلیب کو توڑ
دے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا اور جزیہ کو موقوف کرے گا اور مال لوٹائے گا لیکن کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔
لفظ نزول کے معنوں کی حقیقت جاننے کیلئے قرآن کریم کی درج ذیل آیات ملاحظہ کریں:۔
ا قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا (سورۃ الاعراف : 27 ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا ۔ ۲ ۔ وَاَنْزَلْنَا
الْحَدِيدَ (سورة الحديد : (26) اور ہم نے لوہا ا تا را ۳ - قَدْ اَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا ( سورة الطلاق
12,11) اللہ نے تمہاری طرف ایک رسول کے طور پر عظیم ذکر نازل کیا ہے ۔ ۴۔ وَ أَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ
ثَمَانِيَةَ اَزْوَاجِ (سورة الزمر : 7) اور اس نے تمہارے لئے چارپایوں میں سے آٹھ جوڑے بنائے ہیں۔
مذکورہ بالا آیات میں لفظ نزول وانزال کے معنی صرف آسمان سے اتر نے وا تارنے کے نہیں ہیں بلکہ ظاہر کرنے ، پیدا
ہونے اور پیدا کرنے کے بھی ہیں۔ ( حاشیہ از مرتب )